Baaghi TV

Tag: State Bank

  • نگراں حکومت کیلئے اکاؤنٹ خسارے جیسا بڑا چیلنج

    نگراں حکومت کیلئے اکاؤنٹ خسارے جیسا بڑا چیلنج

    نگراں حکومت کے لئے ایک اور بڑا چیلنج کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو سرپلس میں لانا بھی ہے کیونکہ چار ماہ مسلسل سرپلس رہنے کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں آگیا اور اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق مسلسل 4 ماہ مسلسل کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنے کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چلا گیا ہے.

    جبکہ جون کے مقابلے جولائی میں تجارتی خسارہ 99 فیصد بڑھ کر 2 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ جون میں تجارتی خسارہ 1 ارب 5 کروڑ ڈالر تھا۔ تاہم رپورٹ کے مطابق جون کے مقابلے جولائی میں برآمدات 2 ارب 11 کروڑ ڈالر پر برقرار رہیں۔

    علاوہ ازیں جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ 80 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم یاد رہے کہ اتحادی حکومت میں گزشتہ مالی سال اخراجات 2 ہزار 860 ارب روپے بڑھ گئے تھے اور ایک سال میں سود کی ادائیگیوں میں 2 ہزار 649 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، جب کہ دفاعی اخراجات 176 ارب روپے بڑھ گئے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے فسکل آپریشن رپورت 2022-23 جاری کی جس کے مطابق اتحادی حکومت میں گزشتہ مالی سال اخراجات 2 ہزار860 ارب روپے بڑھ گئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی
    علاوہ ازیں رپورٹ کے مطابق ایک سال میں سود کی ادائیگیوں میں 2 ہزار 649 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا، اور گزشتہ مالی سال دفاعی اخراجات 174 ارب روپے بڑھے، جب کہ گزشتہ مالی سال بجٹ خسارے میں 1261 ارب 55 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ جبکہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مالی سال 2022-23 میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 7.7 فیصد رہا، جب کہ مالی سال 2021-22 میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.9 فیصد تھا، گزشتہ مالی سال2022-23 کل آمدنی9633 ارب روپے رہی۔

  • امریکی ڈالر  294.93 روپے کا ہوگیا

    امریکی ڈالر 294.93 روپے کا ہوگیا

    ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 3 روپے 42 پیسے بڑھ گئی ہے.


    جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 291.51 روپے سے بڑھ کر 294.93 روپے ہوگئی ہے اور امریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 78 روپے، جبکہ ملائیشین رنگٹ کی قیمت 63 روپے اور یورو کی قیمت 322 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 جون 2023 تک قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں ہیں جبکہ جاری رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے ذمہ قرضوں میں ایک سال میں 13 ہزار ارب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اندرونی و بیرونی قرضوں کا مجموعی حجم 60 ہزار 839 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

    علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق جون 2022 میں حکومت کے ذمہ مجموعی قرضوں کا حجم 47 ہزار 832 ارب تھا، جبکہ ان قرضوں کے ایک سال میں 13 ہزار ارب سے زیادہ اضافہ کے بعد مجموعی حجم 60 ہزار 839 ارب روپے تک پہنچ گیا اور مرکزی بینک نے بتایا کہ مقامی قرضے 7 ہزار 723 ارب اضافے سے 38 ہزار 808 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں کا حجم 5 ہزار 282 ارب اضافے سے 22 ہزار 30 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ اعداد وشمار کے مطابق شارٹ ٹرم قرضے 9 ہزار 335 ارب جبکہ طویل مدتی قرضے 21 ہزار 985 ارب روپے ہیں۔

  • 100 روپے کا یادگاری سکہ تیار

    100 روپے کا یادگاری سکہ تیار

    سی پیک کی 10ویں سالگرہ پر مرکزی بینک نے ایک بہترین اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت 100 روپے کا یادگاری سکہ تیار کرلیا گیا ہے جبکہ یہ سکہ گول شکل میں ہے اور یہ سکہ آج بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ایکسچینج کاؤنٹرز کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔ تاہم سکے کا قطر تیس ملی میٹر اور وزن تیرہ اعشاریہ پانچ گرام ہے۔

    علاوہ ازیں سکے میں تانبا پچھتر فیصد اور نکل پچیس فیصد ہے، سکے کی اصل قیمت جلی ہند سے میں سو ، اور اردو رسم الخط میں روپیہ کے دائیں اور بائیں جانب لکھا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13.33 ارب ڈالر ہوگئے ہیں ۔

    خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 4 اگست 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8.04 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.29 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 110 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے.

    اُدھر ملک بھر میں سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1924 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
    چین:سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا،کئی افراد بہہ گئے
    ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ
    گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار
    نئے چئیرمین نیپرا نے چارج سنبھال لیا
    پشاور ہائیکورٹ میں اے پی ایس واقعے کے متعلق کیس کی سماعت
    انجرڈ پرسنز میڈیکل بل؛ مریض کو پوچھا تک نہیں جاتا. سینیٹر مہر تاج
    جبکہ دوسری جانب دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 91 ہزار 105 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔