Baaghi TV

Tag: statement

  • ٹرمپ کا اسرائیل سے متعلق تازہ ترین بیان، پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

    ٹرمپ کا اسرائیل سے متعلق تازہ ترین بیان، پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

    واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ امن روڈ میپ جاری کرنے سے قبل اسرائیل کے انتخابات کا انتظار کروںگا.

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے لئے امن روڈ میپ جاری کرنے سے قبل اسرائیل کے انتخابات کا انتظار کریں گے جو آئندہ ماہ 17 ستمبر کو ہوں گے امن روڈ میپ وائٹ ہاﺅس کے سینئر مشیر اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر نے تیار کیا ہے. صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر امن منصوبہ کی کچھ تفصیلات پہلے بھی جاری کی جاسکتی ہیں قبل ازین جیرڈ کوشنر کی جانب سے اس سال جون میں بحرین کانفرنس کے موقع پر مشرق وسطیٰ کے لئے 50ارب ڈالر کے معاشی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا جس کی زیادہ ترعرب ممالک نے مخالفت کی تھی.

  • بریکنگ: اقوام متحدہ نے خاموشی توڑ دی، تازہ ترین بیان سامنے آگیا

    بریکنگ: اقوام متحدہ نے خاموشی توڑ دی، تازہ ترین بیان سامنے آگیا

    نیویارک (اے پی پی) اقوامِ متحدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کے لیے سائبر حملوں کے ذریعے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز اور مختلف بینکوں سے تقریباً 2 ارب ڈالرز چرا لیے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ کو اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی شمالی کوریا پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی ایک خفیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے سائبر حملوں کی مدد سے بین الاقوامی سطح پر رقوم کی چوری کی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی شمالی کوریا پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کے ممبران شمالی کوریا کے معاملات کا گزشتہ 6 ماہ سے باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ شمالی کوریا کے خلاف یہ رپورٹ اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کمیٹی میں گزشتہ ہفتے پیش کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا نے مختلف معاشی اداروں اور کرپٹو کرنسی ایکسچینج سے رقوم چرانے کے لیے سائبر حملوں کا سہارا لیا ہے اور سائبر حملوں کے ذریعے اپنے جوہری ہتھیاروں کے لیے سرمایہ جمع کررہا ہے،چرائی گئی رقم کی منی لانڈرنگ بھی کرلی ہے۔

    ماہرین کے مطابق سائبر حملے ایسے انداز سے کیے جاتے تھے جس سے رقوم کی آمدن کا ذریعہ معلوم کرنا مشکل ہو اور جو روایتی بینکاری کے طریقوں سے بھی مختلف ہو۔ امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ذمہ دار ممالک کو شمالی کوریا کی سائبر حملوں پر مشتمل سرگرمیوں کے خلاف اقدامات کرنے چاہیں، سائبر حملے شمالی کوریا کے غیرقانونی جوہری پروگرام اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی معاشی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

  • وہی ہوا جس کا سب کو انتظار تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کا تازہ ترین بیان سامنے آگیا

    وہی ہوا جس کا سب کو انتظار تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کا تازہ ترین بیان سامنے آگیا

    واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے.

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکساس کے شاپنگ مال وال مارٹ اور اوہائیو میں فائرنگ کے دو واقعات میں 29 افراد کی ہلاکت کے بعد امریکی قوم سے خطاب کریں گے۔ واقعات پر امریکا بھر میں سوگ منایا جارہا ہے جبکہ صدر ٹرمپ پر تنقید شروع ہوگئی ہے جس کا ذمہ دار ان کی بیان بازی قرار دی جارہی ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق امریکی صدر قوم کو اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے ۔ صدر ٹرمپ نے واقعات کے بعد کہا ہے کہ ہمارے ملک میں نفرت کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ بیمار ذہن کے لوگوں نے کیا ہے۔ پولیس نے ایسے کسی معاملہ کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے تھے جس پر اب ٹرمپ نے بیان دیا ہے.