Baaghi TV

Tag: strike

  • ایف آئی اے  کا دو معروف این جی اوز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

    ایف آئی اے کا دو معروف این جی اوز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

    ایف آئی اے کا دو معروف این جی اوز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اور اخوت فاؤنڈیشن کے سی ای او امجد ثاقب کے درمیان معاہدہ طے پایا ۔معاہدے کے تحت اخوت فاونڈیشن بیرون ملک سے آنے والے ڈی پورٹیز کو سہولیات فراہم کرے گی۔

    ڈی پورٹیز کو بلا سود قرضے ،اسکلز ڈیویلپمنٹ کی سہولیات دی جائیں گی ۔ ڈی پورٹ ہونے والوں کی نفسیاتی اور معاشی بحالی کے ساتھ ساتھ انہیں فاؤنٹین ہاؤس کی بھی سہولت دی جائے گی ۔اخوت فاؤنڈیشن بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والوں سے رابطہ کرکے ان کے مسائل حل کرے گی اخوت فاؤنڈیشن معاہدے کے تحت ایف آئی اے ملازمین کو ٹریننگ بھی کروائے گی ۔ابتدائی طور پر اس منصوبے کا آغاز کراچی،اسلام اباد، لاہور اور پشاور ائیرپورٹ پر کیا جائے گا ۔

    دوسرا معاہدہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اور اللہ والے ٹرسٹ کے سی ای او شاہد لون کے درمیان ہوا معاہدے کے تحت اللہ والے ٹرسٹ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو ائیرپورٹ پر اشیائے خوردونوش فراہم کرے گا۔

  • وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نے اے این ایف کو ہدایات جاری کردیں

    وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نے اے این ایف کو ہدایات جاری کردیں

    وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کا اے این ایف ریجنل ڈائریکٹوریٹ پنجاب کا دورہ، وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کو محکمے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی- وزیر انسداد منشیات نے اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا-منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کو مزید نتیجہ خیز بنانے کے لئے دیگر قانون ساز اداروں کے ساتھ تعاون میں کام کریں- وفاقی وزیر کی ہدایت-

    اعجاز احمد شاہ مستقبل کو محفوظ کرنے کے لئے منشیات سے پاک معاشرے کا قیام بے حد ضروری ہے- منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں کوئی رعایت نہ برتی جائے- اے این ایف کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے میں مکمل تعاون کریں گے-

  • کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی آج کی پرفارمینس کے حوالے سے بریفنگ

    کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی آج کی پرفارمینس کے حوالے سے بریفنگ

    آج کے میچ سے بہت کچھ سیکھا ہے، کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم شاداب خان

    جلدی وکٹیں گرنے کے بعد کم بیک کرنا مثبت پہلو تھا، ٹاپ آرڈر میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، یقیناً انہوں نے آج کے میچ سے بہت کچھ سیکھا ہو گا،
    یہاں کی پچز اور کنڈیشنز مختلف ہیں، آئندہ میچوں میں مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے،
    حارث رؤف کا انرجی لیول ٹیم کو متحرک کرتا ہے،
    فہیم اشرف باؤلنگ تو پہلے بھی اچھی کر رہے تھے، آج انہوں نے بیٹنگ میں بھی بہتر کھیل پیش کیا،

  • وفاقی وزیر ریلوے نے اچانک کیرج فیکٹری اسلام آباد کا دورہ کیا

    وفاقی وزیر ریلوے نے اچانک کیرج فیکٹری اسلام آباد کا دورہ کیا

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے اچانک کیر ج فیکٹری اسلام آباد کا دورہ کیا

    اسلام آباد،وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے اچانک کیر ج فیکٹر ی اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران مختلف شعبوں کے معائنہ کیا ۔ دورہ میں کے دوران مزدوروں اور ریلوے اسٹاف سے بھی ملاقات کی ان کے مسائل سن کرفوری حل کر نے کی یقین دہانی کر ئی ۔ دورہ کے موقع پر ایم کیرج فیکٹری غلام قاسم ، جی ایم اینڈ ایس ودیگر افسران بھی شامل تھے ، دورہ کے بعد وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو کیر ج فیکٹر ی پر بریفنگ دی ۔ٹرین آپریشنز اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کرنے پر بھی ز ور دیا۔فاقی وزیرریلوے محمد اعظم خان سواتی نے پاکستان ریلوے کو ایک مستحکم اور متحرک ادارہ بنانے کیلئے اس کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لانے پر زور دیا۔

  • انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار، ڈھائی کلو چرس بر آمد کر لی گئی

    انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار، ڈھائی کلو چرس بر آمد کر لی گئی

    شرافی گوٹھ سے پولیس کو انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر نیک محمد گوٹھ میں ٹارگیٹڈ کارروائی کی۔پولیس کارروائی کے دوران ایک ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے ۔گرفتار ملزمان سے ڈھائی کلو فائن کوالٹی چرس، 122 گرام ہیروئن اور آئس برآمد کر لی گئی
    پولیس نے ملزمان یے قبضے سے منشیات کی فروخت سے حاصل 24400 نقد رقم بھی تحویل میں لے لی۔

    گرفتار ملزمان ضلع ملیر سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور منشیات کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقد۔ہ درج کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں عزیر جان، وارث اور مظہر شامل ہیں۔

  • لڑکی اغواء کیس کا ڈراپ سین، نکاح نامہ منظر عام پر آگیا

    لڑکی اغواء کیس کا ڈراپ سین، نکاح نامہ منظر عام پر آگیا

    لڑکی اغواء کیس کا ڈراپ سین ، لڑکی اور لڑکے نے سندھ میں شادی کرلی نکاح نامہ منظر عام پر آگیا

    ڈیرہ مراد جمالی سے اغواء ہونے والی لڑکی نے سندھ میں اسماعیل نامی لڑکے سے شادی کرلی جسکا نکاح نامہ منظر پر آگیا نکاح نامے میں لڑکی کی عمر 19 سال لکھی گئی ہے جبکہ ورثاء کی جانب سے نادرا بے فارم پیش کیا گیا ہے جسکے مطابق لڑکی 14 سال کی ہے پولیس نے اغواء کے کیس میں کئی افراد کو گرفتار بھی کیا تھا

  • منشیات فروشی عروج پر،پاکستان کوسٹ گارڈز حرکت میں آگئی

    منشیات فروشی عروج پر،پاکستان کوسٹ گارڈز حرکت میں آگئی

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں

    پاکستان کوسٹ گارڈزاپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار / اسمگلنگ کے خلاف ادارہ ہذا کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حتی الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کارو باری سر گرمیوں کو روکا جا سکے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتے میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پرکاروائی کرتے ہوئے حب شہر کے قریب بوندے واری کے علاقے سے غیر قانو نی طریقے سے چھپایاگیا18 ہزار لیٹرایرانی ڈیزل اور 4بیرل انجن آ ئل برآمدکرتے ہوئے

    4افرادکوگرفتارکرکے01موٹرسائیکل اور 01 آ ئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیاگیا۔ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر)پرکوئٹہ ٹو کراچی مسافر کوچ میں سوارمسافر سے1.45 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کرتے ہوئے اسمگلرکو گرفتار کر لیا گیا ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر آ ئل ٹینکر سے15ہزار لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکر تے ہوئے ڈیزل اسمگلر کو آ ئل ٹینکر سمیت حراست میں لے لیا گیا۔
    ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران11ہزار کلو گرام چھالیہ،4267 کلو گرام غیر ملکی کپڑا اور متفرق اشیاء برآمد کر لی گئیں۔

    سپر ہائی وے (کراچی)پر دوران چیکنگ 02ٹرکوں سے 12ہزارکلو گرام چھالیہ برآمدکرتے ہوئے 4افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ،4عدد ٹرک/ آ ئل ٹینکر، متفرق اشیاء اور10افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً 7کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

  • منڈی بہاؤ الدین بینک میں ڈاکہ، ڈاکو ایک کروڑ کی کرنسی لے اڑے

    منڈی بہاؤ الدین بینک میں ڈاکہ، ڈاکو ایک کروڑ کی کرنسی لے اڑے

    منڈی بہاوالدین میں بینک ڈاکہ، نیشنل بنک غلہ منڈی میں ایک کروڑ روپے سے زائد کا ڈاکہ ،نامعلوم مسلح ڈاکو کی فائرنگ سے 1 گارڈ جاں بحق دوسرا شدید زخمی

    نینشل بنک سے کیش دیگر نجی برانچ منتقل کی جا رہی تھی ،ڈاکوؤں نے واردات کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر دی
    شہر بھر اور مضافاتی علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیاجان بحق ہونے والے گارڈ میں غلام رسول اور شدید زخمی میں عارف شامل ہیں ،نامعلوم مسلح ڈاکو ایک کروڑ روپے سے زائد کی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائےہاؤسنگ،  کا ہفتہ وار اجلاس۔

    وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائےہاؤسنگ، کا ہفتہ وار اجلاس۔

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائےہاؤسنگ، تعمیرات و ڈیویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس۔

    اجلاس میں کمرشل بنکوں کے سربراہان خصوصی طور پر مدعو۔ نیشنل بنک، حبیب بنک، یونائیٹڈ بنک، مسلم کمرشل بنک، الائیڈ بنک، بنک الحبیب، عسکری بنک، میزان بنک، فیصل بنک، جے ایس بنک اور بنک آف پنجاب، دبئی اسلامک بنک،سونیری بنک، بنک الاسلامی، حبیب میٹرو بنک، البرکا بنک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، فرسٹ ویمن بنک اور بنک آف خیبر کے سربراہان شریک۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ تمام کمرشل بنکوں کے ساتھ مل کر اسٹیرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں آسان قرضوں کے حصول کےطریقہ کار کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ کمرشل بینکوں نے ملک بھر میں 7,700 شاخوں میں گھر تعمیر کرنے کے لیے قرضے فراہم کرنے کی سہولت شروع کر دی ہے۔ اس ضمن میں غریب اور متوسط طبقے کی آگاہی کے لیے میڈیا مہم بھی شروع ہے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کو قرضوں کے حصول کے لیے کثیر تعداد میں درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ سٹیٹ بینک نے شکایات کے ازالے کے لیے کمپلینٹ پورٹل کا اجرا کر دیا ہے جس پر صارفین قرضوں کے حصول میں پیش آنے والی شکایات درج کر سکتے ہیں۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بنکوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے سٹیٹ بینک نے طریقہ کار وضع کیا ہے اور اس عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

    وزیر اعظم نے تعمیرات کو فروغ دینے پر کمرشل بینکوں کی طرف سے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب آدمی کو اپنا گھر بنانے کے لیے کمرشل بینک قرضے فراہم کر رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ تعمیرات سیکٹر کا فروغ اور غریب طبقے کو اپنی چھت فراہم کرنا ایک قومی خدمت ہے۔ وزیر اعظم نے آگاہی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
    بنکوں کے سربراہان نے حکومت کو اس اہم قومی پروگرام کی تکمیل کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سیکریٹری توانائی نے اجلاس کو ہاؤسنگ منصوبوں کے لیے بجلی فراہم کرنے کے بارے بریفنگ دی۔

    نائب چیرمین ایل ڈی اے نے اجلاس کو ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان ہاؤسنگ اپارٹمنٹس لاہور کے بارے آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے میں کل 35,000 یونٹس تعمیر کیے جائیں گے تاہم کثیر تعداد غریب اور متوسط طبقے کے لیے مختص ہوگی۔ ابتدائی مرحلے میں 4,000 یونٹس تعمیر کیے جارہے ہیں۔ اس منصوبے کا پی سی ون اور ماسٹر پلان منظور کیا جاچکا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل جون 2022 میں ہوگی اور آسان اقساط میں ادائیگیوں کی سہولت موجود ہو گی۔

  • شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی، بلاول متحرک ہو گئے ،اہم رہنماؤں سے رابطے

    شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی، بلاول متحرک ہو گئے ،اہم رہنماؤں سے رابطے

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو فون،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ کے درمیان صوبے کے سیاسی معاملات پر گفتگو، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سندھ نے صوبے کے سیاسی امور سے متعلق بریفنگ بھی دی، چیئرمین۔ بلاول بھٹو نے وزیر اعلی سندھ کو گڑھی خدا بخش جلسے کی دعوت دی ،

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کو فون،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر حیدر خان ہوتی سے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا
    چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور امیر حیدر خان ہوتی کے درمیان خیبرپختونخواہ کی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی ، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی امیر حیدر خان ہوتی کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا قومی وطن پارٹی کے چئیرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤکو فون،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور آفتاب احمد خان شیرپاو کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور آفتاب شیرپاو کے درمیان خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے آفتاب احمد خان شیرپاو کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی