Baaghi TV

Tag: strike

  • پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما و کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما و کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما و کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،مقدمہ تھانہ سندر میں محمد عمران کی مدعیت میں درج کروایا گیا ، درخواست کے مطابق ایف آئی آر میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ،ہلڑ بازی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں

    مقدمہ میں ڈیڑھ سو دو سو نا معلوم افراد کو رکھا گیا ہے جبکہ کچھ رہنماؤں پہ نامزد ایف آئی آر دی گئی ہے اس ایف آئی آر میں ملک ندیم افضل ،رانا جمیل ، یسین چوہدری، امجد جٹ اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے ،پی ڈی ایم کے رہنما پہلے ہی ان مقدمات کی شدید مزمت کر چکے ہیں۔ اور اسے حکومت کی انتقامی کاروائی قرار دے چکے ہیں

    مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف ہیں، شہباز شریف نے پہلی تقریر میں کہا تھا مل کر کام کریں، حکومت کی ضد اور انا کی وجہ سے شہباز شریف کو جیل میں ڈالا گیا ہے

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جمہوریت بحال کرنے کیلیے پی ڈی ایم میں کوئی دراڑ نہیں ہے، ملک کو بحران سے نکالنا ہے،عمران خان وزیراعظم کی ناجائز کرسی چھوڑ دیں، جب سے عمران خان نے وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالی ہر چیز کو نقصان پہنچایا ہے، حکمرانوں میں اہلیت نہیں کہ نظام چلا سکیں، عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں جب کہ ہمارے استعفے ایٹم بم ہیں، استعمال کی حکمت عملی بنائیں گے

  • محمود خان اچکزئی پر تمام دیگر صوبوں میں مکمل پابندی لگادی جائے،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما کا مطالبہ

    محمود خان اچکزئی پر تمام دیگر صوبوں میں مکمل پابندی لگادی جائے،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما کا مطالبہ

    لاہور( ) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنماءمفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر ، سید محمد صفدر شاہ ، حافظ نصیر احمد نورانی، مفتی تصدق حسین ،مولانا محمد سلیم اعوان ، رشید احمد رضوی،مہر محمد ارشداور مفتی جمیل رضوی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مینار پاکستان جلسہ میںان کے قائدین نے کمزورجلسہ کا غصہ لاہور کی غیور عوام پر نکالا ہے ۔جلسہ میں محمود خان اچکزی کا اہل لاہور کے خلاف زہر اُگلنااور زندہ دلان لاہور کو ہندوﺅں،سکھوں اور انگریزوں کا ایجنٹ قرار دینا دراصل وطن عزیز پاکستان کے خلاف ان کی ذہنیت کی عکاسی ہے انہیں افغانستان یاد ہے پاکستان یاد نہیں یہ لوگ کھاتے پاکستان کا ہیں اور گن غیروں کے گاتے ہیںجلسے کی میزبان مریم صفدر اور ن لیگی قیادت کو لاہور کی عوام سے معافی مانگنی چاہیے جن کی وجہ سے محمود اچکزئی کو بدزبانی کرنے کا موقع ملا۔جے یو پی کے رہنماﺅں نے کہا کہ اے این پی کی قیادت ،محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن کے بڑوں نے تحریک پاکستان میں ہندوﺅں کی حمایت کی تھی اور مولانا فضل الرحمن کے مکتبہ فکر میں آج بھی یہ سب لوگ قیام پاکستان کو قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی غلطی کہتے ہیں ۔ان رہنماﺅں نے کہا کہ اگر لاہور کے جلسہ میں عوام نے ان کو اور نواز لیگ کے فوج مخالف بیانیے کو مسترد کردیا ہے تو اس پر لاہوریوں کو ہندوﺅں اور انگریزوں کا ایجنٹ کہہ کر گالی دینا زندہ دلان لاہور کی توہین ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام نے ہمیشہ پختون،بلوچ ،سندھی اور کشمیری عوام کو اپنے دلوں میں جگہ دی ہے مگرلاہور کے عوام اپنے ملک اور فوج کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ۔ رہنماﺅں نے کہا کہ ہم ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے تمام تکالیف برداشت کریں گے مگر ملک اور قوم کے خلاف بدزبانی برداشت نہیں کرسکتے اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ محمود خان اچکزئی پر تمام دیگر صوبوں میں مکمل پابندی لگادی جائے اور قوم میں انتشار پیدا کرنے پر ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

  • شہری شدید زخمی حالت میں بھی گاڑی چلا کر خود اسپتال پہنچ گیا

    شہری شدید زخمی حالت میں بھی گاڑی چلا کر خود اسپتال پہنچ گیا

    کراچی: فیڈرل بی ایریا میں شہری پر قاتلانہ حملہ
    شہری شدید زخمی حالت میں بھی گاڑی چلا کر خود اسپتال پہنچ گیا، واقعے کی فوٹیجز ویڈیو منظر عام پر آگئی ،شہری عبدالرحمان گاڑی میں گھر سے نکلا تھا، 2 موٹرسائیکل پر 4 ملزمان نےتعاقب کرتےہوئے شارع پاکستان پر گاڑی پر فائرنگ کی،ملزمان کی 2 گولیاں عبدالرحمان کو لگی تھیں

    شہری شدید زخمی حالت میں بھی گاڑی بھگا کر موقع سے جان بچا کر بھاگا،زخمی عبدالرحمان شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال خود پہنچا،فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو گاڑی کا تعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے ،فوٹیج میں دونوں ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں ،فوٹیج میں عبدالرحمان کو اسپتال میں زخمی حالت میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے

    عبدالرحمان 2 روز سے آئی سی یو میں زیرعلاج ہے، ابتدائی معلومات میں واقعہ ڈکیتی پر مزاحمت کا نہیں لگتا، زخمی عبدالرحمان پر ماضی میں بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا، واقعے کا مقدمہ زخمی کے بھائی کی مدعیت میں عزیز آباد تھانے میں درج،
    فائرنگ کا واقعہ 11 دسمبر کو پیش آیا تھا،

  • عمر شیخ فارمولا،لاہور پولیس میں پھر اکھاڑ پچھاڑ

    عمر شیخ فارمولا،لاہور پولیس میں پھر اکھاڑ پچھاڑ

    پالیسنگ آف پولیس/عمر شیخ فارمولا

    سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کا پالیسنگ آف پولیس کےلئے بڑا اقدامعرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر تعینات افسران و اہلکاروں کو تبدیل کر دیا گیا،
    سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ نے احکامات جاری کر دئیے،
    اہلکاروں کے تبادلے مختلف مراحل میں کئے جائیں گے

    ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کے مطابق پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 431 افسران و اہلکاروں کو تبدیل کیا گیا ہے، عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر تعینات 133 کلریکل/ منسٹریل سٹاف کو بھی تبدیل کر دیا گیا، تبدیل ہونے والوں میں سی سی پی او آفس، آپریشنز ونگ، انوسٹی گیشن ونگ اور سیکیورٹی ڈویژن کے افسران و اہلکار شامل،
    پڑھے لکھے، محنتی، اچھے ریکارڈ کے حامل افسران و اہلکاروں کی دفاتر میں تعیناتی کا موقعہ دیا جارہا ہے، اہلکاروں کو برابر کا موقعہ ملنے سے بہترین نتائج حاصل ہونگے، دفاتر میں عرصہ دراز سے تعینات اہکار مافیا کی شکل اختیار کرگئے ہیں،

    نئے افسران و اہلکاروں کی تعیناتی سے محکمانہ امور میں نکھار آئے گا، لاہور پولیس کے تمام ونگز سے مافیا کا خاتمہ کرنا ہی عمر شیخ فارمولا ہے،

  • چین کس بات پر فکر مند ہے،زلفی بخاری سے ملاقات میں چینی سفیر نے بتا دیا

    چین کس بات پر فکر مند ہے،زلفی بخاری سے ملاقات میں چینی سفیر نے بتا دیا

    پاکستان میں تعینات چین کے نئے سفیر نونگ رونگ کی معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری سے ملاقات۔ملاقات میں پاکستانی طلباء، سیاحت اور افرادی قوت کے معاملات پر اہم بات چیت۔چین پاکستانی طلبہ کے معاملے پر فکر مند ہے۔

    سفیرکرونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے چین نے اپنی ویزا پالیسی سخت کی ہے۔وہ پاکستانی طلباء جن کی ڈگری آخری مراحل میں نہیں ان کے لئے آن لائن کلاسز جاری رہیں۔آخری سال میں داخل 300 پاکستانی طلبہ کے لیے صرف پیپر دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ وزارت اوورسیز 300 طلباء کا ریکارڈ چین کے سفارت خانے کو فراہم کردے گی۔ طلباء کے معاملے کو باہمی طریقے سے حل کرنے کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

    ملاقات میں چین کا وزارتی سطح پر بدھا کوریڈور پر تعاون کا بھی عہد۔شمالی سوات سے پنجاب اور بلوچستان تک بدھا کوریڈور بنا رہے ہیں۔ یہ راہداری چینی سیاحوں کے لیے ایک اہم اور مقدس راہداری ہوگی۔ پاکستان نے 2019 میں 10 سالہ ریکارڈ افرادی قوت چین بھیجی۔

    چین میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح اور افرادی قوت کو مزید بڑھانے کے لیے پہلی دفعہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی بھیج رہے ہیں۔

    پچھلے سفیر کے ساتھ بھی چین میں افرادی قوت کو بڑھانا موضوع اول رہا۔ سفیر کا چین میں پاکستانی افرادی قوت بڑھانے پر اتفاق۔
    محنت کی صنعت میں پاکستان سے مزید افرادی قوت لیں گے۔ چین بہت جلد پاکستان سے اسپورٹس میں تعاون کی یاداشت پر بھی دستخط کرے گا۔

  • نجی کمپنی نے مسافرٹرینوں کے کرائیوں اور بلٹی میں اضافی کر دیا

    نجی کمپنی نے مسافرٹرینوں کے کرائیوں اور بلٹی میں اضافی کر دیا

    نجی کمپنی نے مسافرٹرینوں کے کرائیوں اور بلٹی میں ہونے والا اضافہ واپس نہ لیا
    ریلوے سٹیشنوں پر کرائے نامے اویزاں کئے اور نہ ہی نجی کمپنی کوجرمانہ کیاجاسکا،
    ڈی سی او کی کرائیوں میں اضافے کی تردید کے بعدریلوے ریٹ ا نسپکٹر مارکیٹنگ نے کرائیوں میں اضافے کی تصدیق کردی
    ہمیں سرکاری ریٹس دیکھائے جاتے اور مسافروں سے اضافی کرائے وصول کیے جارہے ہیں،ریٹ ا نسپکٹر مارکیٹنگ

    اسلام آباد،نجی کمپنی کی طرف سے کرائیوں اورسامان کی بلٹی کے کرائے میں غیرقانی اضافہ واپس نہ لیاجاسکااور نہ ہی ریلوے سٹیشنوں پر کرائے نامے اویزاں کئے اور نہ ہی نجی کمپنی کوجرمانہ کیاجاسکا، راولپنڈی میں  صر ف کرایہ نامہ لگایاگیامگراس پر بھی عمل نہیں  ہورہاہے۔ بچوں و بزرگوں کے آدھے ٹکٹ بھی بحال نہ ہوسکا،ڈی سی او ریلوے کی کرائیوں میں اضافے کی تردید کے بعد ریٹ ا نسپکٹر مارکیٹنگ نے کرائیوں میں اضافے کی تصدیق کردی،ہمیں سرکاری ریٹس دیکھائے جاتے اور مسافروں سے اضافی کرائے وصول کیے جارہے ہیں،ڈی سی او ریلوے کومعاملے کے بارے میں آگاہ کردیاوہ ہی ایکشن لیں گے۔نجی ایس جمیل اینڈ کمپنی نے نجکاری کی جانے والی مسافر ٹرنیوں کی کرائیوں میں غیرقانونی اضافہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نجکاری کی جانے والی مسافر ٹرینیوں جس میں مہر ایکسپریس،اٹک ایکسپریس،جنڈ ایکسپریس فیض احمد فیض اور لاثانی ایکسپریس شامل ہیں کے کرائیوں میں نجی کمپنی ایس جمیل اینڈ کو نے 70فیصد تک اضافہ کیاتھا۔ میڈیا میں خبر آنے کے بعدسابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور ہیڈکواٹر میں 10اکتوبر کوکرائیوں میں اضافہ ثابت ہونے پر اعلان کیاتھاکہ اگر دوبارہ غیرقانونی اضافہ کیاگیاتو 24گھنٹوں میں ٹرین واپس لے لیں گے اور جرمانہ کے لیے تین رکنی کمیٹی بنائی گئی جس کی ابھی تک رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

    اس کے بعد دوبارہ26نومبرکو دوبارہ انکشاف ہوا جب نجی کمپنی نے ایک مسافر سے 70 کلوسامان کاکرایہ 14سو روپے لیاجبکہ کرایہ 130روپے بنتاتھاجس پر پتہ چلاکہ نجی کمپنی سامان کی بلٹی پر مسافروں سے غیرقانونی طور پر 13سو فیصد تک اضافی کرائے لے رہی ہے جس کادوبارہ سابق وفاقی وزیر نے نوٹس لیا اور 28نومبر کودوبارہ لاہور ہیڈکواٹر میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ نجی کمپنی کو جرمانہ کیاجائے اور کرائے نامے ریلوے سٹیشنوں پر اویزاں کئے جائیں گے۔ مگر اس کے باوجود زائد کرائیوں  اوربلٹی کے زیادہ پیسے قانون کے مطابق نہیں کئے گئے۔10اکتوبر کوراولپنڈی میں ڈی سی او ریلوے نے بتایاکہ انہوں  نے کرایہ نامہ آویزاں کردیاہے اور کسی قسم کازائد کرایہ نہیں  لیاجارہاہے جس پر دوبارہ تحقیق کی گئی تو بلٹی کے کرائیوں میں  ہونے والا اضافہ واپس نہیں  لیاگیاتھا راولپنڈی سے جنڈ تک موٹرسائیکل کی بلٹی 800روپے میں کی جارہی تھی جبکہ سرکاری ریٹ 390روپے بنتاہے اس طرح موٹرسائیکل کی بلٹی میں 100فیصد اضافی ابھی بھی لی جارہی ہے اس کے ساتھ 70 کلوسامان کی بلٹی راولپنڈی سے جنڈتک 700 روپے لیے جارہے ہیں کمپنی کے نمائندے نے بتایاکہ 10 روپے کل کے حساب سے چارجز ہوں  گے جبکہ سرکاری ریٹ نے245 روپے بنتاہے اس طرح اٹک ایکسپریس کے بلٹی ریٹس بھی قانون کے مطابق نہیں  کئے گئے۔

    اٹک ایکسپریس کااٹک سے چھب تک موٹرسائیکل کاپہلے نجی کمپنی 800روپے لیتی تھی جوخبر آنے کے بعد اب 500 روپے کردیئے گئے ہیں مگر ریلوے کے سرکاری ریٹس کے مطابق یہ 230روپے بنتے ہیں اس طرح 60کلوسامان جس کاسرکاری ریٹ130 روپے ہے کے بجائے 210روپے لیے جارہے ہیں۔اس طرح مسافروں سے اٹک اور جنڈ ایکسپریس کاکرایہ ابھی بھی 50 فیصد تک اضافی لیاجارہاہے اس کے ساتھ بچوں کے آدھا ٹکٹ بھی بحال نہیں کیاگیا۔مہرایکسپریس،اٹک اور جنڈایکسپریس کے پشاور ڈویژن میں  کئی پر بھی کرایہ نامہ آویزاں نہیں  کیاگیاہے۔راولپنڈی سٹیشن پر خبرآنے کے بعدمہرایکسپریس کاکرایہ آویزاں کیاگیامگر اس پر بھی عمل نہیں  ہورہاہے۔مسافروں سے اکنامی کلاس میں فی ٹکٹ 20 سے 30 روپے اضافے لیے جارہے ہیں جبکہ برتھ کی ٹکٹ پر 150تک اضافی وصولی کی جارہی ہے اسی طرح اے سی ٹکٹ پر بھی اضافی پیسے لیے جارہے ہیں اس کے ساتھ آدھے ٹکٹ پر بھی عمل نہیں  ہورہاہے۔کندیاں کاسرکاری کرایہ 350 جبکہ مسافروں سے 480 روپے تک لیاجارہاہے۔ڈی سی او ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے لکھاہے کہ پارسل کے کرائے

    کنٹریکٹرکوفراہم کیے جاچکے ہیں  70 فیصد کرائیوں اور 1300فیصد بلٹی کے ریٹس میں اضافے کی خبر جھوٹ پرمبنی ہے۔راولپنڈی سے کلورکوٹ تک کرایہ 450 روپے ہے نجی کمپنی کوکرائے میں 10 فیصد اضافے کا اختیار ہے جو 500 روپے تک بناجاتا ہے اگر کسی مسافر سے 550 روپے لیے گئے ہیں تو اس اثناء میں مطلع کیاجاتاہے کرائے نامے تمام سٹیشنوں پرآویزا ں کردیئے گئے ہیں جس پر کرائیوں کی مکمل تفصیل موجود ہے۔سوموارکوریلوے ریٹ انسپکٹر مارکیٹنگ امداد شاہ نے کرائیوں میں اضافے کی تصدیق اور کہاہے کہ ڈی سی او کو اس کی شکایت پہنچا دی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے عام آدمی کو کہاکہ وہ ایس جمیل کمپنی کے پاس جائے اور کہے کہ جنڈ کے لیے موٹرسائیکل بلٹی کرنی ہے اس آدمی سے ایس جمیل والوں نے 800روپے مانگے جبکہ سرکاری ریٹ 390روپے بنتاہے۔جب ہم ریلوے کے لوگ انسکشن کرنے جاتے تھے تو ہمارے سامنے سرکاری ریٹس ہی کا ہمیں کہتے تھے۔اس حوالے سے اب ڈی سی او ہی اس حوالے سے ایکشن لیں گے۔واضح رہے کہ ڈی سی او ریلوے نے پہلے مسافروں سے زائد کرائیوں کی وصولی کی تردید کرتے ہوئے جھوٹ قراردیاتھا۔

  • قائدین کیا فیصلہ کر کے اٹھیں گے،عبد الغفور حیدری نے بتا دیا

    قائدین کیا فیصلہ کر کے اٹھیں گے،عبد الغفور حیدری نے بتا دیا

    لاہور: عبد الغفور حیدری کی جاتی امراء میڈیا سے گفتگو

    کل کےتاریخ ساز جلسے پر قائدین نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی ،حکومت کے تمام تر پروپیگنڈوں کے باوجود جلسہ انتہائی کامیاب رہا،عبد الغفور حیدری نے مزید کہا کہ لاہور میں ایسا بڑا اور تاریخی جلسہ کبھی نہیں ہوا، مزید یہ پلان کیاجارہاہے کہ جلسے کہاں کہاں کرنے ہیں اور اسلام آباد کی طرف مارچ کب کرنا ہے فیصلے ہورہے ہیں، فیصلہ کرکے قائدین اٹھیں گے،

    آر یا پار کا مطلب یہ تھاکہ اگر ہمیں جلسہ نہیں کرنے دیں گے تو پھر آر یا پار ہوگا، حکومت نے پہلے ہی ہتھیار ڈال دئیےملتان میں حکومت نے جلسہ ناکام بنانے کےلئے کنٹینر لگائےاور پانی چھوڑا، استعفوں پر بات طے ہے کہ 31دسمبر سے پہلے استعفے جمع کروانے ہیں، مشاورت کی جا رہی ہے کہ استعفے لانگ مارچ سے پہلے جمع کروانے یا اسلام آباد پہنچ کر جمع کروانے ہیں،

  • مسلم لیگ ن کے رہنما کی والدہ انتقال کر گئیں

    مسلم لیگ ن کے رہنما کی والدہ انتقال کر گئیں

    مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کی والدہ انتقال کر گئیں۔ دانیال عزیز کی والدہ امریکہ میں مقیم تھیں ۔ وہ گزشتہ طویل عرصے سے علیل تھیں، دو روز قبل ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی جس کے باعث دانیال عزیز امریکہ روانہ ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اہل خانہ کے مطابق دانیال عزیز کی والدہ کا انتقال پیر کو امریکہ میں ہوا ہے، ان کی تدفین بھی امریکہ میں ہی کی جائے گی۔ دانیال عزیز کی اہلیہ اور مسلم لیگ ن کی ایم این اے مہناز اکبر عزیز کے مطابق ان کی ساس کورونا کے مرض میں مبتلا تھیں، 10 دسمبر کو ڈاکٹرز نے جواب دے دیا تھا۔

  • موسم، جلسہ اور کورونا از قلم سعید  چیمہ

    موسم، جلسہ اور کورونا از قلم سعید چیمہ

    موسم، جلسہ اور کورونا

    موسم بھی اب تو شدید ہونے لگا ہے، جسم و روح پر ٹوٹنے والی مصیبتوں میں ایک اور افتاد کا اضافہ ہو گیا ہے۔ سردی کا موسم ہمیشہ سے ہی درویش کے جسم پر بھاری گزرتا ہے، امام الہند یعنی مولانا ابوالکلام آزاد سے شدید انسیت کے باجود بھی سرد موسم نہیں بھاتا۔ غبارِ خاطر میں مولانا لکھتے ہیں کہ صبحِ صادق کے وقت اگر آتش دان کے سامنے بیٹھ کر چائے کے جام پر جام میسر ہوں تو کون کم بخت ہو گا جو کسی اور چیز کی تمنا کرے گا، مولانا کے ہاں چائے سے مراد کچھ اور تھا۔ دودھ، پتی اور چینی کے ملاپ کو مولانا ملغوبہ کہتے تھے، فرماتے تھے کہ یہ انگریزوں کی بدعت ہے کہ انہوں نے چائے میں دودھ شامل کر دیا اور اب تو حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ دودھ میں چائے شامل کی جاتی ہے۔ عبدالرزاق ملیح آبادی راقم طراز ہیں کہ مولانا چائے خود بناتے تھے اور پینے والا عش عش کر اٹھتا تھا۔ خیر اب تو دودھ، پتی اور چینی کا ملغوبہ ہی چائے بن چکی ہے اور یہی ملغوبہ اب جسم کی فرحت کا سامان کرتا ہے، مگر کچھ امراض کا علاج بھلا دواؤں سے کہاں ہوتا ہے، ایک طرف تو اس کم بخت سردی نے بستر کے زندان میں قید کر دیا ہے تو دوسری طر لوگوں کی مستعدی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مجال ہے جو لوگ سردی اور کورونا کے ملاپ سے بھی خوفزدہ ہوں، عاشقوں کے محلے میں لاہور کے جلسے کی دھوم ہے، لوگ نعرہ مستانہ بلند کر رہے ہیں کہ پاکستانی سیاست کا رخ بدل جائے گا، اپنی تمام تر عقل کو بروئے کار لانے کے باوجود بھی درویش سمجھنے سے قاصر ہے کہ پاکستانی سیاست کا رخ پہلے کیا تھا اور اب کیا ہو گا، اور جو رخ بدلنے کی تگ و دو میں ہیں وہ تو خود گردشِ ایام میں الجھے ہوئے ہیں، موجِ حوادث کے تھپیڑوں نے ان کا سفینہ بہت پہلے ڈبو دیا تھا، مگر داد تو دینی پرے گی کہ سفینہ ڈوب گیا مگر وہ لوگ سفینے کے تختوں پر بیٹھ کر ٹائی ٹینیک پر سوار مخالفوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، نا ہنجار لوگ اگر اس مقابلے کو بیوقوفی کہیں تو ان پر درویش کی طرف سے کوئی قدغن نہ ہو گی، اس مقابلے کا نجام کیا ہو گا ، پیشن گوئیاں تو کی جا سکتی ہیں مگر ختمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ بازگشت لاہور کے جلسے کی ہو رہی ہے، ایک کالم نگار تو عوام کے لیے اس جلسے میں شرکت کو فرض قرار دے چکے ہیں، ان صاحب کی معصومیت کے کیا کہنے، ان کو کچھ پروا نہیں کہ کورونا پھیلے یا کم ہو، یہ بات دھیان میں رہے کہ موصوف خود بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں، "ان کی آنکھوں، کانوں اور دلوں پر مہریں لگا دی جاتی ہیں”، درد مندانہ سوال ہے کہ عوام کو جلسے میں شرکت کی ترغیب دینے والے کالم نویس کیا خود اس جلسے میں شرکت کریں گے؟ پہلے سیاست دان ہم ایسے عوام کو انسان نہیں سمجھتے تھے اب تو شاید ان کالم نگاروں کے لیے بھی ہم انسان نہیں رہے۔ گزشتہ دنوں ریحان احمد یوسفی (جن کا قلمی نام ابو یحییٰ ہے) کا ناول "قسم اس وقت کی” زیرِ نظر تھا، ناوال میں لکھا ہوا پایا کہ ذہانت کی ایک حد ہوتی ہے مگر حماقت کی کوئی حد نہیں ہوتی، اب ہم باشندگانِ پاکستان بھی شاید وہی لوگ ہیں جن کی حماقت کی کوئی حد نہیں، جو باربار ایک ہی سوراخ سے ڈسے جاتے ہیں لیکن پھر بھی اس سوراخ سے پاؤں نہیں ہٹاتے، رسالتمآبﷺ نے کہا تھا کہ مومن کو ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جا سکتا، ہمارا بحثیتِ قوم یہ حال ہے کہ
    میں چوٹ بھی کھاتا جاتا ہوں اور قاتل سے بھی کہتا جاتا ہوں
    توہین سے دست و بازو کی وہ وار کہ جو بھرپور نہ ہو
    رؤف کلاسرا پہ خدا رحم کرے، کمال انسان ہیں، مشرف دور میں لندن میں ہونے والی ملاقاتوں کے چشم دید گواہ ہیں، اپنے کالموں میں اکثر وہ ان ملاقاتوں کی روداد بیان کرتے ہیں، روداد پڑھ کر آنکھوں میں لالی اتر آتی ہے اور سر ندامت سے جھک جاتا ہے کہ یہ ہمارے لیڈران تھے اور ان ایسوں کے بچے ہمارے رہ نما ہوں گے جنہوں نے ہماری مشکلات سے کبھی چشم ہی چار نہیں کیے، خدا بھلا کر ہم پاکستانیوں کا بھی جو غیر ضروری چیزوں کی طرف دل کھول کر متوجہ ہوتے ہیں، کل رات ایک استادِ محترم فیس بک پر شکوہ کر رہے تھے کہ جب میں آن لائن کلاس لیتا ہوں تو کلاس میں تیس طالبعلم بھی نہیں ہوتے مگر جب گل پانڑہ فیس بک پر لائیو آتی ہے تو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں چلی جاتی ہے، پس ثابت ہوا کہ اس قوم کو تعلیم کی نہیں بلکہ گلوکاروں کی ضرورت ہے، اگر ہمارے ہاں تعلیم کا راج ہوتا تو مجال ہے کہ لوگ جلسے میں شرکت کرتے، مگر چوں کہ نیم خواندہ لوگوں کی ذہنیت ہی ایسی ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی بات کا اثر قبول کر لیتے ہیں، اس لیے جلسے میں شرکت کرنے والوں سے بھی درویش کوئی شکوہ روا نہیں رکھے گا، ہماری طرح آپ بھی دعا کیجیئے کہ جلسے کے بعد کورونا پھیلنے کی شرح میں اضافہ نہ ہو، مگر صرف لبوں سے نکلی ہوئی دعائیں کب قبول ہوتی ہیں، اعمال کرنے پڑتے ہیں قبولیت کے لیے اعمال کرنے پڑتے ہیں۔

  • پاکستان شاہینز کا دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ ڈرا ہوگیا

    پاکستان شاہینز کا دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ ڈرا ہوگیا

    پاکستان شاہینز کا دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ ڈرا ہوگیا،روحیل نذیر الیون نے میچ کے دوسرے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے،پہلے روز اظہر علی الیون نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے تھے،عمران بٹ 45 اور روحیل نذیر 37 رنز بناکر میچ کے دوسرے روز ٹاپ اسکوررز رہے
    محمد عباس اور عماد بٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں
    میچ کے پہلے روز اظہر علی الیون نے 75 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے تھے
    شان مسعود 65، عابد علی 36 اور اظہر علی 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھےنسیم شاہ، یاسر شاہ اور ظفر گوہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی