Baaghi TV

Tag: strike

  • تاریخ کی سب سے بڑی کاروائی، 14 ارب مالیت کی منشیات بر آمد کر لی گئی

    تاریخ کی سب سے بڑی کاروائی، 14 ارب مالیت کی منشیات بر آمد کر لی گئی

    پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہمراہ بلوچستان کے علاقے جیوانی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 200 کلو گرام آئس اور 99 کلو گرام کرسٹل ڈرگ تحویل میں لے لی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب اسی کروڑ روپے لگایا گیا ہے جسے بحیرہ عرب کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا تھا۔ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیاہے۔

    سمندر میں انسداد منشیات کے ایک تاریخی آپریشن میں ، پی ایم ایس اے نے 16 سمگلروں کے ساتھ دو کشتیاں پکڑ لیں اور بین الاقوامی مارکیٹ میں 14.660 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کی۔ یہ پی ایم ایس اے کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا کیچ ہے۔ اس کاروائی میں 2410 کلوگرام چرس ، برآمد کی گئی

    انسدادمنشیات کا کا میاب آپریشن سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور سمندری تحفظ کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کا مظہر ہے

  • لاہور،چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سرگرمیاں جاری،اہم رہنما کے گھر پہنچ گئے

    لاہور،چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سرگرمیاں جاری،اہم رہنما کے گھر پہنچ گئے

    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم چوہدری احمد مختار کے اہل خانہ کی رہائش گاہ آمد، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم چوہدری احمد مختار کے صاحبزادے فیصل مختار اور عرفان قادر، عارف سعید سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کی، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم چوہدری احمد مختار کے جنت میں بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی

    چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اور قمرزمان کائرہ نے بھی چوہدری احمد مختار مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ڈاکٹر نفیسہ شاہ، منور انجم، شہزاد سعید چیمہ، حسن مرتضی اور روبینہ خالد نے بھی چوہدری احمد مختار مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی

    چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم احمد مختار کی عوام کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، مرحوم چوہدری احمد مختار نے عوام کے حق حکمرانی کے لئے ہمیشہ ایک مثالی کردار ادا کیا، مرحوم چوہدری احمد مختار پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک اثاثہ تھے،

  • نئے ہسپتال،فلائی اوورز،انڈر پاسز،انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک: لاہورشہر کی ترقی کیلئے میگامنصوبوں کا اعلان

    نئے ہسپتال،فلائی اوورز،انڈر پاسز،انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک: لاہورشہر کی ترقی کیلئے میگامنصوبوں کا اعلان

    نئے ہسپتال،فلائی اوورز،انڈر پاسز،انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک: وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا لاہورشہر کی ترقی کیلئے میگامنصوبوں کا اعلان،اربوں روپے کے منصوبوں سے لاہورشہر کو اس کا حق دینگے،فیروز پور روڈ پر9ارب سے ایک ہزار بیڈ کا جنرل ہسپتال بنا یا جائیگا،چلڈرن ہسپتال کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکا درجہ دیا گیا ہے،چلڈرن یونیورسٹی کیلئے 4ارب روپے کی رقم مختص،سروسز ہسپتال میں 225بیڈ پر مشتمل جدید ترین ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ پر 2ارب50کروڑروپے لاگت آئی ہے
    شاہکام چوک اور کریم بلاک مارکیٹ چوک پر فلائی اوور بنائے جائینگے،

    دونوں منصوبوں پر تقریباً6ارب روپے لاگت آئیگی،فیروزپور روڈ پر گلاب دیوی ہسپتال کے قریب تقریباً1ارب روپے کی لاگت سے انڈرپاس بنایا جائے گا،ریلوے سٹیشن سے شیرانوالہ گیٹ تک ساڑھے 4 ارب سے اوورہیڈ برج بنایاجائیگا، شمالی اورجنوبی شہر میں آمدورفت بہتر ہوگی
    ایل ڈی اے سٹی میں کم آمدن والے طبقے کیلئے پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائینگے،فلیٹ کی قسط 15ہزار ماہانہ ہوگی،راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ کے منصوبے کا آغاز،یہ منصوبہ شہر میں پانی کی سطح کو بلند کرے گا اوراربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی،والٹن کے قریب فنانشل سینٹر بنانے کی فزیبلٹی بن رہی ہے۔19ارب روپے سے نکاسی آب کا بڑا منصوبہ شروع کیا گیاہے،منصوبے کی تکمیل سے بارش کاپانی سڑکوں پر کھڑا نہیں ہوگا،بوٹ پہن کر تصویریں نہیں بنانا پڑیں گی،بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے لاہور میں 10 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جائینگے، 2ارب 80کروڑ روپے لاگت آئیگی،ٹھوکر نیاز بیگ پر3ارب روپے کی لاگت سے بین الاقوامی معیار کاجدید بس ٹرمینل 100کنال اراضی پربنایا جائیگا
    لاہور میں پہلے مرحلے میں 50 الیکٹرک بسیں مختلف روٹس پرچلائی جائینگی،ان بسوں کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھایا جائیگا،لاہور پاکستان کادل ہے،لاہور کے ترقیا تی منصوبوں کی ذاتی طور پر تمام منصوبوں کی نگرانی کروں گا،جو قانون کی پاسداری نہیں کریگااس پر قانون کا وار ہوگا،کورونا ایس او پیز کی عمل داری یقینی بنانا چاہتے ہیں،

    لاہو:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہورشہر کی ترقی کیلئے میگامنصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کے منصوبوں سے لاہورشہر کو اس کا حق دیں گے۔فیروز پور روڈ پر9ارب روپے سے ایک ہزار بیڈ کا جنرل ہسپتال بنا یا جائے گا،جس میں 400بیڈز جنرل، 400کارڈیالوجی اور 200 بیڈزپر بلڈ ڈیزیزکا ہسپتال بنے گا -نیا ہسپتال ارفع کریم ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب ایل ڈی اے کی 124 کنال اراضی پر بنایا جائے گااور اس ضمن میں محکمہ صحت کی سمری کو منظور کرلیا گیا ہے۔ گنگارام ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال پر کو تقریبا 4ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جارہا ہے-چلڈرن ہسپتال کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکا درجہ دیا گیا ہے اورچلڈرن یونیورسٹی کیلئے 4ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔میں نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اوروہاں پر بچوں کارش دیکھا۔بچوں کے علاج معالجے کیلئے یہ پاکستان کی پہلی چائلڈ یونیورسٹی ہوگی۔

    سروسز ہسپتال میں ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ بنایاگیا ہے جس پر 2ارب50کروڑروپے لاگت آئی ہے اوراس ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 225بیڈزبھی ہیں۔ لاہور میں جناح ہسپتال کے بعد ایک بھی نیا جنرل ہسپتال نہیں بنایا گیا۔موجودہ ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہاہے،یہی وجہ ہے ہم نے نئے ہسپتال بنانے پر کام شروع کیا ہے۔وہ آج 90شاہراہ قائداعظم پر لاہورشہر کی ترقی کے لئے میگاپراجیکٹس کے اعلان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں تمام بڑی سڑکوں پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے-ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورہم نے ان مسائل کے حل کیلئے شہر میں فلائی اوورز اورانڈر پاسزبنانے کا پروگرام بنایا ہے۔ شاہکام چوک اور کریم بلاک مارکیٹ چوک پر فلائی اوور بنائے جائینگے- دونوں منصوبوں پر تقریباً6ارب روپے لاگت آئے گی۔فیروزپور روڈ پر گلاب دیوی ہسپتال کے قریب تقریباً1ارب روپے کی لاگت سے انڈرپاس بنایا جائے گا۔شمالی لاہور کے لوگوں کو کبھی سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں۔لاہور ریلوے سٹیشن سے شیرانوالہ گیٹ تک ساڑھے 4 ارب روپے سے اوورہیڈ برج بنایاجائے گا۔اس اوور ہیڈ برج کی تعمیر سے شمالی اورجنوبی شہر میں آمدورفت بہتر ہوگی اورٹریفک کے مسائل حل ہوں گے۔ان منصوبوں کی تکمیل سے لاہور کے شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہائی رائز عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔ایل ڈی اے سٹی میں کم آمدن والے طبقے کیلئے پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔8 ہزار کنال اراضی پرمجموعی طورپر 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے فلیٹ کم آمدن والے طبقات کو آسان شرائط پر دئیے جائیں گے اوران فلیٹس کی قسط 15ہزار روپے ماہانہ ہوگی اور20برس میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ دبئی کی طرز پر راوی کے کنارے ایک نیا شہر آباد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے- راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ کے منصوبے کا آغاز کردیا گیاہے۔یہ منصوبہ شہر میں پانی کی سطح کو بلند کرے گا اوراربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔والٹن کے قریب بھی ایک فنانشل سینٹر بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے جس کی فزیبلٹی بن رہی ہے۔شہرمیں 19ارب روپے کی لاگت سے نکاسی آب کا بڑا منصوبہ شروع کیا گیاہے۔اس ضمن میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون بھی شامل ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے بارش کاپانی سڑکوں پر کھڑا نہیں ہوگا۔بوٹ پہن کر تصویریں نہیں بنانا پڑیں گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی سالوں پرانی بوسیدہ سیوریج لائن کو بتدریج بہتر کیا جائے گا-حاجی کیمپ سے راوی کی جانب نکاسی کی بڑی پائپ لائن کا منصوبہ مکمل ہوچکاہے – بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے لاہور میں 10 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جائیں گے۔انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کے منصوبے پر 2ارب 80کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ باغ جناح میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بننے سے رواں مون سون سیزن میں چند منٹ میں بارش کے پانی کا نکاس یقینی بنایا گیا- لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ پر3ارب روپے کی لاگت سے جدید بس ٹرمینل 100کنال اراضی پربنایا جائیگا-یہ بس ٹرمینل بین الاقوامی معیار کا ہوگا۔ لاہور میں پہلے مرحلے میں 50 الیکٹرک بسیں مختلف روٹس پرچلائی جائیں گی۔اس ضمن میں ورلڈ بینک کی معاونت بھی حاصل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور کے بعد ان بسوں کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا اورکسی قسم کی سبسڈی نہیں دینا پڑے گی۔ ماحول دوست الیکٹرک بسوں سے شہر کی فضا آلودہ نہیں ہو گی-حکومت پنجاب اور والڈ سٹی اتھارٹی آغا خان کلچرل سروسز کے اشتراک سے شاہی قلعہ کو اصل حالت میں بحال کررہی ہے-فرانس کا ادارہ ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ شاہی قلعہ کی بحالی میں تعاون کرے گا- انہوں نے کہا کہ شاہی قلعہ کی پرانی اور مخدوش عمارتوں کو مرمت کر کے اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔یہ منصوبہ چار ارب روپے کی لاگت سے پانچ برس میں مکمل ہوگا۔داتا دربار اوربی بی پاکدامن کے مزاروں میں بھی سہولتوں کو بہتر بنا رہے ہیں۔صوبہ بھر میں لنگر خانے اورپناہ گاہیں قائم کی جارہی ہیں۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ فنکشنل ہے اوراس ادارے میں آپریشن شروع ہوچکے ہیں۔2 ارب روپے کی لاگت سے لوکل گورنمنٹ اکیڈمی بنا رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیرکے منصوبے کو سابق دورمیں بلاوجہ روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ نئی عمارت کی تعمیر کیلئے مکمل فنڈنگ کردی ہے اوریہ عمارت جلد مکمل ہوگی۔ڈرگ اینڈ فوڈ لیب کو بھی جلد فنکشنل کردیا جائے گا۔ہم نے سابق حکومت کے منصوبوں کو نہیں روکا۔سابق حکومت 1300ارب کے ادھورے منصوبے چھوڑ کر گئی۔میری سیاسی و انتظامی ٹیم نے دن رات ایک کر کے لاہور کی ترقی کے لئے بڑا پیکیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 36اضلاع کی ڈویلپمنٹ پروفائل تیار کرلی ہے۔لاہور پاکستان کادل ہے اوریہ شہر ہمارے دل کے بھی بہت قریب ہے۔میرا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے لیکن لاہورکی ترقی بھی بے حد عزیز ہے۔لاہور کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا ویژن ہے-لاہور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے اور وطن عزیز کا دل ہے- میگاپراجیکٹس لاہورکا حق ہے جو ہم دے رہے ہیں۔لاہور کے ترقیا تی منصوبوں کی ذاتی طور پر تمام منصوبوں کی نگرانی کروں گا-انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو خواب نہیں دکھا رہے بلکہ ان منصوبوں کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔لاہور کے شہریوں کیلئے ہر طرح کی سہولتوں کو بہتر بنائیں گے۔سیکرٹری صحت نے لاہور میں شروع کیے جانیوالے ہیلتھ پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے انفراسٹرکچر،فلائی اوورزاور اوورہیڈ برج کے منصوبوں کے حوالے سے بریف کیا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سفری سہولتوں کی بہتری کیلئے نئے پراجیکٹس سے آگاہ کیا۔ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی نے شاہی قلعہ کی بحالی کے پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ جو قانون کی پاسداری نہیں کرے گااس پر قانون کا وار ہوگا۔کورونا ایس او پیز کی عمل داری یقینی بنانا چاہتے ہیں۔کورونا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں،سب کو ماننا ہوگا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد ریسٹورنٹ بند کیے جاچکے ہیں۔کورونا کے 170مریضوں کی حالت خطرناک ہے۔کوروناکی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔سیف سٹی کے ذریعے ای چالان کا سسٹم نافذ کیا جارہاہے۔ترقیاتی منصوبوں کے ٹائم فریم پر عملدر آمد ہوگا۔ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی خودنگرانی کروں گا۔صحافیوں سمیت ہر شہری کوصحت انصاف کارڈ دیں گے۔صوبائی وزراء میاں محمود الرشید،میاں اسلم اقبال،مراد راس،یاسر ہمایوں، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،اراکین اسمبلی،تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری،وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران،اعلی حکام،کالم نگار،اینکرپرسنزاورسینئر صحافی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کا   چوتھا روز،سیمی فائنلز کھیلنے گئے

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کا چوتھا روز،سیمی فائنلز کھیلنے گئے

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کا چوتھا روز

      چوتھے روز مردوں اور خواتین کے سیمی فائنلز کھیلے گئے

      طیب اسلم نے اسرار احمد کو تین صفر سے شکست دی

      ناصر اقبال نے عماد فرید کو تین صفر سے ہرایا

      خواتین کے سیمی فائنلزمقابلوں میں مدینہ ظفر نے آمنہ فیاض تین دو سے شکست دی

      فائزہ ظفر نے مقدس اشرف کو تین صفر سے ہرایا،مردوں اور خواتین کے فائنل 11 دسمبر کو کھیلے جائیں گے

  • احساس سنٹر کب کھلے گا،وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے بتا دیا

    احساس سنٹر کب کھلے گا،وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے بتا دیا

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ آئندہ تین ماہ کے دوران پہلا احساس سنٹر کھل جائے گا جس میں ون ونڈو کی سہولیات میسر ہوں گی۔ وہ جمعرات کو یہاں پی آئی ڈی میں “احساس پروگرام !سرپرستی کی سیاست سے کارکردگی کی سیاست کی جانب منتقلی” کے عنوان سے جاری سرمائیکل باربر کی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے جبکہ سر مائیکل باربر نے ویڈیو لنک کے ذریعے بھی خطاب کیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ یہ ڈیلیوری ایسوسی ایٹس کی ایک جامع اور بروقت پیش کی جانی والی رپورٹ ہے جو ہمیں اپنے پہلے سال میں احساس پروگرام کی کامیابیوں پر غور کرنے میں مدد دیتی ہے اور مسلسل کامیابی کی راہ ہموار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تجزیے سے ہمیں پاکستان میں غربت کے خاتمے کے اپنے مقصد اور اپنے تمام مستحق افراد کو خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی، امید ہے کہ احساس دنیا کیلئے نمونہ ثابت ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈیلیوری ایسوسی ایٹس برطانیہ میں واقع ہے اور 40 سے زائد ممالک کے حکومتی رہنماؤں کیساتھ مل کر کام کرتی ہے۔ یہ حکومتوں، عوامی اداروں اور دیگر تنظیموں کیساتھ شراکتی بنیادوں پر کام کرتی ہے۔ دنیا کے بیس مختلف ممالک کی ٹیمیں جو چوبیس مختلف اقوام کی نمائندگی کرتی ہیں اور ان میں بیس مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام ایک چھتری ہے جس کےتلےبہت سے پروگرام چل رہے ہیں اور ان تمام پروگرام کا مقصد حق داروں تک ان کا حق پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل تعریف اقدامات میں احساس کفالت شامل ہے،جو لاکھوں غریب ترین خواتین کو غیر مشروط مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ احساس انڈرگریجویٹ اسکالر شپس جس کے تحت ایک سال میں پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کو50,000سے زائد سکالرشپس دیئے جاتے ہیں اور احساس نشوونما جو صحت اور غذائیت کی فراہمی کا مشروط مالی معاونت پروگرام ہے۔ مزید براں تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن اور اس کے عملدرآمدی اداروں میں گورننس اصلاحات کا ایک وسیع عمل شروع کیا گیا ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ احساس گورننس اور دیانت داری کی پالیسی کو کابینہ نے 12نومبر 2019کو منظور کیا تھا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ فلاح و بہبود میں شامل وہ ادارے ان کی ضروریات کیلئے موثر اور ذمہ دار ہیں جن کو ان کی خدمات کی ہدایات دی گئی ہے ۔ نیز، گورننس رسدگاہ اور ملٹی اسٹیک ہولڈرز مانیٹرنگ بھی متعارف کروائی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس پروگرام کے سربراہی کی اور اب بھی وہ اس پروگرام کی سربراہی کر رہی ہے۔

  • چینی سفیر کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

    چینی سفیر کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال


    پاکستان میں چینی سفیر کی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات
    چینی سفیر ، مسٹر نونگ رونگ اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی اسلام آباد میں آئی پی سی کی وزارت میں ملاقات ہوئیڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے چینی سفیر کا پرتپاک استقبال کیا


    ملاقات میں کھیلوں ، سیاحت اور باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے چینی سفیر کو سوئنئیر بھی پیش کیا

    زراعت کو فروغ دینے کے لئے کھیلوں ، سیاحت ، غربت کے خاتمے اور سماجی اقتصادی زون میں تعاون سے متعلق امور کے بارے میں خیالات.

  • گورنر بلوچستان نے طلباء کی آمد و رفت کیلیے اہم اقدامات کردیے

    گورنر بلوچستان نے طلباء کی آمد و رفت کیلیے اہم اقدامات کردیے

    کوئٹہ ، گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ آج کے طلباء نہ صرف ہمارے روشن مستقبل کے معمار ہیں بلکہ وہ ہمارے حال کے بھی شراکت دار ہیں لہٰذا ان کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے اور انکے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہیں. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو بسوں کی فراہمی طلباء و طالبات کے وقت و توانائی کی بچت کا باعث بنے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں بلوچستان کی مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلر صاحبان کو بسوں کی چابیاں حوالہ کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان، ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، ڈاکٹر ساجدہ نورین اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان شاہنواز علی بھی موجود تھے.

    اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ قوموں کا روشن مستقبل براہ راست تعلیم اور تعلیمی اداروں سے وابستہ ہوتا ہے لہٰذا اس ضمن میں ہماری بھرپور توجہ اور شعوری کاوشوں سے صوبہ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں صحت مند تعلیمی ماحول کو فروغ ملا اور آئندہ بھی ہم صوبہ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے اور پرامن تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کے علاوہ یونیورسٹیوں کے اساتذہ اکرام اور اسٹوڈنٹس کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے اور انکی مشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

  • وزیر خارجہ کا سینئر صحافی کے بیٹے کو فون،وجہ کیا تھی

    وزیر خارجہ کا سینئر صحافی کے بیٹے کو فون،وجہ کیا تھی

    وزیر خارجہ کا سینئر صحافی طارق محمود کے بیٹے بلال طارق کو فون

    وزیر خارجہ نے کرونا کے باعث علیل سینئر صحافی طارق محمود کی خیریت دریافت کی

    وزیر خارجہ نے طارق محمود کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

  • راولپنڈی چیئرمین ایف پی ایس سی اور سابق چیئرمین سی ڈی اے انتقال کر گئے

    راولپنڈی چیئرمین ایف پی ایس سی اور سابق چیئرمین سی ڈی اے انتقال کر گئے

    راولپنڈی چیئرمین ایف پی ایس سی اور سابق چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل انتقال کر گئے

    اسپتال ذرائع کے مطابق معروف افضل راولپنڈی کے ایم ایچ اسپتال کے کورونا وارڈ میں داخل تھے،
    معروف افضل چند دن پہلے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے،

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا چیرمین فیڈرل سروس کمیشن معروف افضل کے انتقال پر اظہار تعزیت

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا وبا کے باعث ہم اپنے قیمتی لوگوں سے محروم ہوتے جا رہے ہیں ،کرونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے ہمیں بحیثیت قوم احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اس وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونا ہے

    وزیر خارجہ کی معروف افضل کے انتقال پر لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت
    وزیر خارجہ کی مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی

  • سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے استعفوں کے حوالے سے اہم بات بتا دی

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے استعفوں کے حوالے سے اہم بات بتا دی

    ‏یوسف رضاگیلانی نے میڈیاسےگفتگو‏ کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہ رہے تھے جو بھی گواہ آئیں ان کے پاس اصل دستاویزات ہوں،

    فوٹو اسٹیٹ کاپی بغیر تصدیق موثر نہیں ہوگی، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی‏ نے مزید کہا کہ
    سیکرٹری کےدستخط بھی کسی دستاویزپرمشکوک ہوں توکیس کیسےچلےگا،رہنماؤں نےواضح کہاپی ڈی ایم کےفیصلوں پرمن وعن عمل کیاجائیگا،

    استعفوں پربات کرنیوالوں کوچیئرمین نےکہاہےسی ای سی تک انتظارکریں،چیئرمین پارٹی نےکہاسی ای سی کی میٹنگ میں پارٹی کواعتماد میں لیں گے،

    جنرل ضیاء الحق کی آمریت میں عملی سیاست کا آغاز کرنےوالے یوسف رضا گیلانی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور صدارت میں پاکستان کی وزارت عظمیْ کے لیے نامزد کر دیے گئے ہیں۔
    وہ بلخ شیر مزاری کے بعد سرائیکی بیلٹ سے نامزد ہونے والے دوسرے وزیراعظم ہیں۔ بلخ شیر مزاری نگراں وزیر اعظم بنے تھے جب کہ یوسف رضا گیلانی اب تک کی اطلاعات کے مطابق وزارتِ عظمٰی کی مکمل مدت کے لیے امیدوار نامزد کیے گئے