Baaghi TV

Tag: strike

  • چین کی نائب سفیر کی سینیٹر شہزاد وسیم سے اہم ملاقات، پاک چائنہ تعلقات پہ تبادلہ خیال

    چین کی نائب سفیر کی سینیٹر شہزاد وسیم سے اہم ملاقات، پاک چائنہ تعلقات پہ تبادلہ خیال

    سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور چین کی نائب سفیر مس پینگ شن زوئی کے مابین اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک چین دوستی ، دوطرفہ تعاون ، سی پیک اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

    سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان خطے میں تعاون اور شراکت داری کے تحت امن، ترقی اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے۔ 

    بی آر آئی چین کے صدر شی جنگ پنگ کے خطے کی رابطہ کاری سے متعلق ویژن کا عکاس ہے۔  سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم   نے چین کے صدر شی جنگ پنگ کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

    صدر شی جنگ پنگ کی قیادت میں پاکستان چین تعاون کو مزید وسعت ملی۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے مزید کہا کہ مثالی تعاون ایک دوسرے پر اعتماد اور گہرے دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان اور چین نے عالمی اور علاقائی مسائل پر ایک دوسرے کے نقطۂ نظر کی حمایت کی ہے۔ عالمی فورمز میں مثالی تعاون ہماری دوستی اور تعاون کو ظاہر کرتا ہے۔

    عوامی اور ادارہ جاتی معاونت کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔کرونا وباء پر قابو پانے کیلئے چین نے دل کھول کر تعاون کیا جس پر ہم شکر گزار ہیں۔ سی پیک دونوں ملکوں کا علاقائی ترقی کے لئے مشترکہ ویژن کو ظاہر کرتا ہے۔

  • صوبائی وزیر کی زیر صدارت اہم اجلاس، محکمہ تخفظ ماحولیات کو ہدایات جاری کردیں

    صوبائی وزیر کی زیر صدارت اہم اجلاس، محکمہ تخفظ ماحولیات کو ہدایات جاری کردیں

    ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا، جس میں محکمہ تحفظ ماحولیات کی کارکردگی ، استعداد کار بڑھانے آئندہ کے لائحہ عمل، اور محکمہ میں اصلاحات کے عمل کا جائزہ لیا گیا

    صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات باؤ رضوان، سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحولیات، ڈی جی ،وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے اراکین اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ،سیکرٹری تحفظ ماحولیات کی ادارے میں اصلاحات کے حوالے سے اقدامات بارے بریفنگ
    کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے تمام محکموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے،

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ کاروباری عمل کو سہل بنائے بغیر تیزرفتار معاشی ترقی ممکن نہیں،غیر ضروری ،ریگولیشن کاخاتمہ کرکےکاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا وزیراعظم کا ویزن ہے،تحفظ ماحول کے حوالے سے عالمی بنک کی گائیڈ لائن پر عملدرآمد جاری رکھا جائےمحکمہ تحفظ ماحولیات فرسودہ ریگولیشن کوبدلےاور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر ے،

    صوبائی وزیر باؤ رضوان نے کہا کہ محکمہ میں جدید اصلاحات کی گئی ہیں،ون ونڈو کی سہولت فراہم کی گئی ہے، سیکرٹری تحفظ ماحولیات محکمہ کو آٹومیشن پر لاکر لوگوں کو گھر بیٹھے خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،

  • پی ڈی ایم نے حکومت مخالف تحریک کی نئی حکمت عملی تیار کر لی

    پی ڈی ایم نے حکومت مخالف تحریک کی نئی حکمت عملی تیار کر لی

    بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے 4 دسمبر بروز جمعہ اور6دسمبر بروز اتوار ملک بھر میں ضلعی ہیڈ کوارٹر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا گیا بیان میں ضلعی صدور‘ جنرل سیکرٹریز‘ آرگنائزر‘ ڈپٹی آرگنائزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ساتھ ملک کر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دیں۔

    اور جمعہ اور اتوار کے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ضلعی عہدیدار پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ضلعی ذمہ داران سے فوری رابطہ کریں اور مظاہروں اور ریلیوں کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھانے سے دریغ نہ کیا جائے۔

    پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کی جدوجہد حقیقی جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی اور انصاف پر مبنی جدوجہد کے حصول اور سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی خاطر ہے جمہوری اداروں کے استحکام پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے ساتھ ضلعی عہدیدار روابط رکھ کر کامیاب بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

  • پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ماڈل ٹاؤن آمد،  حکومت پر برس پڑے

    پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ماڈل ٹاؤن آمد، حکومت پر برس پڑے

    پیپلز پارٹی کے رہنما ؤں کی شہباز شریف اورحمزہ شہباز شریف سے تعزیت کیلئے ماڈل ٹاون امد

    ناصر حسین شاہ نے خطاب کے دوران کہا کہ
    ہمارا وفد تعزیت کیلئے آیا ہے، ہم شریف خاندان کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں
    وفاقی حکومت کی کارکردگی کیخلاف لوگ باہر نکلے ہیں،اپوزیشن کے جلسوں میں کورونا آ جاتا ہے اور کورونا نہ ہو تو نیب آجاتا ہے،گھوٹکی اور لاڑکانہ میں حکومت کے خود اپنے جلسوں میں کورونا ایس او پیز دیکھے جا سکتے ہیں

    کل کے جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،عام آدمی کا جینا دو بھر ہوا ہے،عام آدمی دوائیاں، بجلی کے بل اور بچوں کے اخراجات نہیں برداشت کر سکتا،این آر او جن کو دینا تھا انہیں دے دیا گیا ہے،موجودہ حکومت لڑکھڑاتی اور مانگے تانگے کی حکومت ہے،ابھی چودھری برادران ناراض تھے کل اختر مینگل چھوڑ گئے

    پیپلز پارٹی کے رینماسعید غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملتان میں تمام راستے بند کرنے کے باوجود ہزاروں لوگ جمع ہوئے،پاکستان کی عوام اب حکومت کے جبر سے گھبرا کر پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں
    اب یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے،وزراء کے بیانات پر حیرت ہوتی ہے انہیں سمجھ نہیں آتی،13 دسمبر کو لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا،

    پی ٹی آئی سیاست دانوں کی جماعت نہیں ہے
    یہ اٹھائی گیروں اور ٹھگ بازوں کی جماعت ہے
    جو سب کو چور کہتا ہے اسکی بہن اور لیڈروں نے این آر او لے رکھے ہیں،آصفہ بھٹو کی سیاست میں دلچسپی ہے،کل کا خطاب آصفہ کا آخری خطاب نہیں بلکہ آئندہ بھی آپ سنیں گے

  • پی ڈی ایم لاہور جلسہ ،اختر مینگل بھی لاہور پہنچ گئے،حکومت کے بارے میں کیا کہہ دیا

    پی ڈی ایم لاہور جلسہ ،اختر مینگل بھی لاہور پہنچ گئے،حکومت کے بارے میں کیا کہہ دیا

    بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی جاتی امرا کے باہر میڈیا سے گفتگو

    مریم نواز اور شہباز شریف سے افسوس کے لئے آیا تھا،لاہور کے جلسے کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور آئے ہیں ہم حکومت کے ساتھ تھے ایک معاہدے کے تحت ان کے ساتھ تھے، ہمارے معاہدے کو حکومت نے پورا نہیں کیا،نہیں پتہ کامیابی اور ناکامی کس کو کہا جاتا ہے کل جلسہ گاہ پہنچنے نہیں دیا گیایہ اپوزیشن کی کامیابی ہے، شیخ رشید کی ٹرین نہیں چلے گی نیا سال خوشیاں اور تبدیلیاں لاتا ہے نئے سال میں خوشیاں ملے گی

    وزیر اعظم اپنی زبان سے بے بسی کا اظہار کرتے ہیں وہ ہمارے معاہدے کو پورا نہ کرسکے، ملتان کے جلسے کی کامیابی لاہور کے جلسے کو کامیاب کررہی ہے،اس حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے کورونا ہھیلا
    پہلے کہتے تھے چھوٹا سا فلو ہے اپوزیشن نے کہا اس کو کنٹرول کریں تو حکومت نے اس پر توجہ نہ دی
    ہم تو بچپن سے تقریریں کرتے آرہے ہیں
    جس طرح سے یہ حکومت چل رہی ہے یہ اوپر نہیں نیچے جارہی ہے

  • پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ،عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

    پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ،عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

    عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا ،پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 75 فیصد بڑھ گئی،
    عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار ہے، گزشتہ سال پاکستان میں ایڈز کے 25 ہزار کیس رجسٹر ہوئے،
    کورونا کی وجہ سے ایڈز کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے،

    ایڈز کے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں، ایڈز کے مریضوں کو مسائل کا سامنا دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ہے،

  • نیب نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اہم خفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نیب نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اہم خفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا

    چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز نیب میں کوویڈ19کیسزکی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں اس کی روک تھام کیلئے میں مزیداقدامات کے لئے اجلاس

    اسلام آبادچیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ علاقائی بیوروز / ڈویڑنز / ونگز / سیل میں کوویڈ19سے بچاﺅ کی حفاظتی تدابیر یعنی ماسک پہننے ، ہاتھوں کو دھونے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ ۔ نیب ہیڈ کوارٹرز اور تمام علاقائی دفاتر میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تھرمل گنوں کے ذریعہ داخلی گیٹ پر عملہ اور دیگر کی خصوصی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز نیب میں کوویڈ19کیسزکی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں اس کی روک تھام کیلئے میں مزیداقدامات کے لئے ایک اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں حسین اصغر ، ڈپٹی چیئرمین نیب ، سید اصغر حیدر ، پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹٰی ، سیدظاہر شاہ ، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ، حسنین احمد ، ڈی جی ہیڈ کوارٹر نیب اور نیب کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ، نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ کوڈ19کی روک تھام کے رہنمااصول اور معیاری کام کے طریقہ کار پر سختی سے عمل کریں۔ اجلاس میں مزید احکامات تک ان ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمدکیلئے یہ ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میںفیصلہ کیا گیاکہ نیب کے دفاتر کے اوقات کار (پیر سے جمعرات) صبح 9 بجے سے 1بجکر30منٹ تک اور جمعہ کی صبح 9 بجے سے1 بجے تک ہوں گے۔ علاقائی بیوروز / ڈویڑنز / ونگز / سیل میں کوویڈ19سے بچاﺅ کی حفاظتی تدابیر یعنی ماسک پہننے ، ہاتھوں کو دھونے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ کورونا وبا کے تناظر میں افسران کے باقاعدگی سے ٹیسٹ ہوں گے ۔ نیب ہیڈ کوارٹرز اور تمام علاقائی دفاتر میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تھرمل گنوں کے ذریعہ داخلی گیٹ پر عملہ اور دیگر کی خصوصی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا۔

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ عام طور پر اور ہفتہ اور اتوار کو خصوصا ڈس انفیکشن کا عمل شروع کیا جائے۔ نیب افسران / عہدیداروں کو کسی سرکاری کام اور فوری ضرورت کے بغیر عوامی مقامات پر نہیں جانا چاہئے اور ٹیلیفون پر اپنے ڈائریکٹرز / ڈی جی سے قریبی رابطہ برقرار رکھنا چاہئے تاکہ قانون کے مطابق بلا تعطل سرکاری ذمہ داریوں کو نمٹایا جاسکے۔اجلاس میں کوویڈ 19 پالیسی کے حوالے سے جامع حکمت عملی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے علاوہ بار بار ہاتھ دھونے ، سینیٹائزر ، دستانے کے استعمال اور ماسک پہننے کو یقینی بنانا ہے۔ نیب تحویل میں ملزموں کی اسکریننگ کو کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کے یقینی بنایا جائے گا اور اس کے علاوہ انہیں کوویڈ 19 سے بچانے کے لئے بہترین طبی سہولیات اور ماسک ، دستانے ، سینیٹائزر اور دیگر ضروری سازوسامان مہیا کیا جائے گا۔ جسٹس جاوید اقبال چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ احتیاطی تدابیر کو سختی سے اپنانے کے ذریعے افسران / اہلکارکی کوویڈ 19 سے بہتر طور پر حفاظت کی جاسکے گی۔ افسران / اہلکاران کو اپنے متعلقہ ڈائریکٹرز / ڈی جیزکو مطلع کرنا چاہئے اگر کورونا وائرس کی علامت ظاہر ہوتی ہے تو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے بروقت تدارک کے اقدامات اٹھائے جائیں۔

    نیب کے دفاتر میں انٹرکام کے استعمال کو بڑھایا جانا چاہئے تاکہ سماجی فاصلہ ، بار بار ہاتھ دھونے ، سینیٹائزر ، دستانے اور ماسک کا استعمال برقرار رکھنے کے علاوہ بار بار ملاقاتوں سے گریز کیا جاسکے۔ تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پوری طرح سے تیاری کے ساتھ متعلقہ معزز عدالتوں میں اپنے مقدمات کی پیروی کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر نیب کے کسی پراسیکیوٹر انفیکشن کا شکار ہوتاہے اور کوویڈ 19 سے مثبت آتاہے تو پراسیکیوشن ڈویڑن معزز عدالتوں میں التوا کی درخواستیں دائر کرے گی۔

  • ملک کے صف اول کے دانشور ، کالمنسٹ اور لاہور پریس کلب کے لائف ممبر انتقال کر گئے

    ملک کے صف اول کے دانشور ، کالمنسٹ اور لاہور پریس کلب کے لائف ممبر انتقال کر گئے

    ملک کے صف اول کے دانشور ، کالمنسٹ اور لاہور پریس کلب کے لائف ممبر عبدالقادر حسن طویل علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر رائے حسنین طاہر، سیکرٹری بابرڈوگر ، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد ، خزانچی زاہد حسین شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے سینئرصحافی عبدالقادر حسن کے انتقال پرشدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم عبدالقادر حسن ملک کے صف اول کے کالمنسٹ تھے ،وہ تمام زندگی شعبہ صحافت سے وابستہ تھے اور صحافیوں کے استادوں کے استاد تھے، تمام ملک کی صحافی برادری کے لئے ان کی وفات ایک سانحہ عظیم ہے ،

    ان کی خدمات کو صدیوں یاد رکھا جائے گا۔مرحوم عبدالقادر حسن کے صاحبزادے اطہر اعوان پاکستان ایئرلائنز میں پبلک ریلیشنز منیجر ہیں۔ مرحوم کی رہائش 171-D فیزون ڈیفنس لاہور میں ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ یکم دسمبر بروز منگل صبح 9.00 بجے اللہ اکبر مسجد ، مسجد چوک ڈیفنس فیز ون لاہور ( نزد شیل پٹرول پمپ ) میں ادا کی جائے گی۔

  • محفل موسیقی،خواجہ سراؤں کے ساتھ کیا ہوا،پولیس نے کی بروقت کاروائی

    محفل موسیقی،خواجہ سراؤں کے ساتھ کیا ہوا،پولیس نے کی بروقت کاروائی

    خواجہ سراء کے اغواءکار گینگ کے دو ملزمان گرفتار۔

    چارسدہ تنگی پولیس کی بڑی کاروائی۔ خواجہ سراؤں کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام۔ خواجہ سراء بحفاظت بازیاب۔ خواجہ سراء موسیقی محفل کے لئے تنگی آئے ہوئے تھے۔ اغواء کار گینگ کے ملزمان انہیں اغواء کرنا چاہتے تھے ۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔متاثرہ خواجہ سراء نے پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہا۔ منشیات سمگلر سے 2 کلوگرام چرس اور آئس برامد۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

    تفصیلات کے مطابق تنگی پولیس کو اسلحہ کی نوک پر خواجہ سراء کو اغواء کرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ حسب اطلاع ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی تنگی خالد خان کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ تنگی مسعود خان موقع پر پہنچ کر اغواء کار گرہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے خواجہ سراء کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

    گرفتاری کے حوالے سے ایس ایچ او تھانہ تنگی مسعود خان نے کہا کہ علاقہ تھانہ تنگی کی حدود احمدآباد میں چند خواجہ سراء محفل موسیقی کے لئے آئے ہوئے تھے پروگرام ختم ہونے کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واپس فلائنگ کوچ میں جارہے تھے جب یہ خواجہ سراء بوچے پل کے قریب پہنچے تو غواء کار گروہ کے دو ملزمان نے ان پر فائرنگ کی اور ان کو زبردستی اسلحہ کی نوک اپنے جیپ میں ڈال دیا۔ واقعات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور آغوائیگی کی کوشش ناکام بناتے ہوئےاغواء کار گروہ کے دو ملزمان نعمان ولد معشوق سکنہ چوکنڈی اتمانزئی اور تلاوت شاہ ولد محمد سکنہ ترنگزئی کو موقع پر گرفتار کیا۔

    ایس ایچ او تنگی نے مزید کہا کہ ملزمان کو تھانہ تنگی منتقل کرکے مقدمات درج کر لئی گئے ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ دوسری اہم کاروائی کےدوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے 2000گرام چرس اور 65 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے رضا حسن کو گھر بھیج دیا مگر کیوں وجہ سامنے آگئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے رضا حسن کو گھر بھیج دیا مگر کیوں وجہ سامنے آگئی

    رضا حسن کو کوویڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی پر گھر بھیج دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق ناردرن سیکنڈ الیون کے کھلاڑی رضا حسن کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر گھر بھیج دیا گیا ہے ۔ فیصلے کے مطابق اب وہ ڈومیسٹک سیزن21-2020 میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ رضا حسن میڈیکل ٹیم اور پی سی بی ہائی پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ سے پیشگی اجازت کے بغیر ہوٹل کے بائیو سیکور ماحول سے باہر گئے۔

    ‏ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک افسوسناک امر ہے کہ کوویڈ 19 پروٹوکولز کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں متعدد بار کی یاددہانیوں اور ایجوکیشن پروگرامز کے بعد رضا حسن نے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لیا اور حدود سے تجاوز کیا ۔ رضا حسن کو ٹورنامنٹ سے نکال دیا گیا ہے اور اب ان کو رواں سیزن 21-2020 میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔

    ندیم خان نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کویڈ 19 کے طے شدہ ضوابط پر کسی بھی قسم کا سمجھوتانہیں کرے گا۔یہ قواعد و ضوابط نہ صرف تمام شرکا کی صحت اور حفاظت کے لیے ضروری ہیں بلکہ دنیاپر یہ واضح کرنا بھی ضروری ہے کہ ہم تمام ڈومیسٹک مقابلوں کا انعقاد کامیابی سے کر سکتے ہیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں حسن رضا اپنے غیرذمہ دارنہ رویے کو محسوس کریں گے اور طے شدہ ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے کرکٹ اور کھیل کو جو نقصان ہوا اس کے ازالہ کی کوشش کریں گے۔