Baaghi TV

Tag: strike

  • مووی وائرل ہونے والے کوچ ڈرائیور کے خلاف موٹروے پولیس کی کاروائی

    مووی وائرل ہونے والے کوچ ڈرائیور کے خلاف موٹروے پولیس کی کاروائی

    مووی وائرل ہونے والے کوچ ڈرائیور کے خلاف موٹروے پولیس کیکاروائی،موٹروے پولیس ہرصورت روڈ سیفٹی پر عمل درآمدکروا تی رہے گی۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر تازہ وائرل ہونے والی ایک مووی جس میں ایک کوچ جو کہ لاڑکانہ سے کراچی کے لیے گامزن سفر ہوئی جب ایم نائن پر رواں دواں تھی تو ڈرائیور نے گاڑی چلانے کے دوران اپنی موبائل میں گیم کھیلنا شروع کر دی ۔جس پر بلکل پیچھے کی سیٹ پر سوار ایک مسافر نے یہ منظر دیکھ کر اپنی موبائل سے ڈرائیور کے ایسے لاپرواہی اور خطرناک عمل کو ریکارڈ کر لیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

    ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ ایک منٹ 17 سیکنڈ کی اس ریکارڈنگ کے دوران مسافر کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ فوری طور پر موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرتا اور ڈرائیور کی ایسی غفلت کی اطلاع دیتا اور موقع پر ہی ایکشن ہوتا۔۔ مگر اس مسافر نے بھی غفلت سے کام لیا جو کہ غلط ہے۔۔

    مزید ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ ہم نے مذکورہ کوچ نمبر جے بی JB 7246 عبدالرحمن موور کمپنی، روٹ کراچی سے لاڑکانہ کے ڈرائیور بابر خان کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے جبکہ مذکورہ کوچ کا روٹ پرمٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ مزید اس کے خلاف مقدمہ بھی دائر کروایا جائے گا۔

    ہم تمام ایسی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے محترم مسافروں سے اپیل کرتے ہیں کہ جب کبھی آپ کوئی ایسا فعل گاڑی کے عملے سے ہوتا ہوا دیکھیں جس سے کسی بڑے حادثے ہونے کا اندیشہ ہو تو فوری طور پر ہماری ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دیں۔ موٹروے پولیس 24 گھنٹے آپ کو معلومات فراہم کرنے اور خدمت کے لیے حاضر ہے ۔

  • لاہور میں بڑے سٹریٹ پاور شو کیلیے ن لیگ نے حکمت عملی بنا لی

    لاہور میں بڑے سٹریٹ پاور شو کیلیے ن لیگ نے حکمت عملی بنا لی

    اجازت نہ ملنے کے باوجود ن لیگ کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنیکا فیصلہ

    لاہور،تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کو ہونے والا مینار پاکستان پر جلسے کا معاملہ۔ حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود ن لیگ کا مینار پاکستان پر ہی جلسے کرنے کا فیصلہ۔ ن لیگ نے جلسہ نہ ہونے کی صورت میں پلان بی کی تیاری پر کام شروع کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو اہم تجاویز دے دیں ہیں۔ تجویزمیں کہا گیا ہے کہ رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر سخت ردعمل دیا جائے۔13 دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو دھرنے دئیے جائیں۔ مسلم لیگ ن ہر صوبائی حلقے میں دھرنے اور مظاہرے کرے۔ نوجوان پارٹی رہنماؤں نے تجویز پیش کی کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر مصالحانہ رویے کی بجائے جارحانہ انداز اپنایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھ کہ حکومت مخالف تحریک میں پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو بھی دھرنوں اور مظاہروں کے لیے اعتماد میں لیا جائے۔

    تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور میں بڑے سٹریٹ پاور شو کے لیے پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے ساتھ ملکر حکمت عملی تیار کی جائے۔ 13 دسمبر سے قبل ہر قسم کی کی صورتحال سے نمٹنے کا پلان باہمی مشاورت سے تیار ہونا چاہیے۔ رہنماؤں کی تجاویز کی حتمی منظوری مسلم لیگ ن کی قیادت نومبر کے آخری ہفتے میں دے گی۔

  • پنجاب میں چینی وافر مقدار میں موجود،سیئنر وزیر کا دعویٰ

    پنجاب میں چینی وافر مقدار میں موجود،سیئنر وزیر کا دعویٰ

    پنجاب میں چینی وافر مقدار میں موجود، کہیں کوئی قلت نہیں:سینئر وزیر عبدالعلیم خان
    چینی کی درآمد سے صورتحال بہتر ہوئی، قیمت بھی نیچے آ گئی:کابینہ کمیٹی اجلاس
    صوبے میں کرشنگ کا آغاز ہو چکا، چینی کی مقامی پیداوار بھی شروع ہو گئی:بریفنگ

    تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پنجاب کی کابینہ کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں چینی کے ذخائر اور طلب و رسد کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ چینی کی درآمد سے صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے اور پنجاب بھر میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے،کہیں کوئی قلت نہیں۔ اسی طرح چینی کی قیمت میں بھی استحکام پیدا ہوا ہے اور مارکیٹ میں چینی پہلے کی نسبت کم قیمت میں فروخت ہو رہی ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرشنگ کا آغا زہو چکا ہے اور پنجاب میں چینی کی مقامی پیداوار بھی شروع کر دی گئی ہے جس سے آنے والے دنوں میں اس حوالے سے مزید بہتری آئے گی اور صورتحال معمول کے مطابق ہو جائے گی۔

    سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے چینی کی امپورٹ اور محکمہ خوراک و ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس کی تقسیم کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا جس سے صارفین کو کم قیمت پر چینی مہیا ہو رہی ہے اور پنجاب حکومت کے علاوہ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی چینی موجود ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت سارے صوبے میں شوگر ملز گنے کی کرشنگ کر رہی ہیں اور مقامی چینی آنے کے بعد چینی کی مزید امپورٹ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    اجلاس میں وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی اور وزیر آبپاشی سردار محسن لغاری نے بھی شرکت کی اور چینی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سیکرٹری خوراک نے صوبے میں ضلع وار درآمدی چینی کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سال گنے کی فصل بہتر ہوئی ہے،شوگر ملز کو گنے کی سپلائی جاری ہے اور انشاء اللہ چینی کی پروڈکشن ضرورت سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔سیکرٹری زراعت، کین کمشنر اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔

  • سمارٹ لاک ڈاون میں کون کونسی ہوں گی پابندیاں،خبر آگئی

    سمارٹ لاک ڈاون میں کون کونسی ہوں گی پابندیاں،خبر آگئی

    صوبائی محکمہ صحت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ کے چھ بڑے شہروں لاہور ، ملتان ، بھکر ، راولپنڈی ، بہاولپور اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔

    محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ، پیراگون سٹی ، والنسیا ٹاؤن ، جوہر ٹاؤن ، ڈی ایچ اے فیز VI اور بلاکس ای 1 ، ای 2 ، ایف ون ، جی 2 ، جی 4 اور جی 5 سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

    ملتان ، جلیل آباد ، ریلوے روڈ ، گلگشت کالونی ، خان ولیج ہاؤسنگ سوسائٹی اور گارڈن ٹاؤن سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت ہوں گے۔

    بھکر میں ، گلشنِ مدینہ اور محلہ خورشید شاہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت رہیں گے۔ راولپنڈی میں سیکٹر سی ، گلشن آباد ، مسلم ٹاؤن اور بحریہ ٹاؤن فیز 3 سمیت متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا جائے گا۔

    بہاولپور میں ، بغداد روڈ ، سیٹیلائٹ ٹاؤن اور نیو صادق کالونی پر واقع گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایک سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت ہوگا۔

    ان قوانین کے تحت سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت علاقوں میں تمام بازار ، شاپنگ مالز ، ریستوراں اور دفاتر بند رہیں گے اور ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔


    گروسری اسٹورز ، ٹینڈور ، پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں اور پیٹرول پمپ صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے۔ میڈیکل اسٹورز ، اسپتال اور کلینک 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ دودھ ، گوشت اور مچھلی کی دکانیں اور بیکری صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی

  • راولپنڈی،انصاف اور تحفظ نہ ملنے پر خواجہ سرا سراپا اجتجاج

    راولپنڈی،انصاف اور تحفظ نہ ملنے پر خواجہ سرا سراپا اجتجاج

    راولپنڈی،انصاف اور تحفظ نہ ملنے پر خواجہ سرا سراپا احتجاج،خواجہ سراؤں کا ڈی ایس پی سرکل وارث خان کے آفس کے باہر شدید احتجاج جاری ہے

    متاثرہ خواجہ سرا فوزیہ پٹھانی کے مطابق ایک ماہ قبل ملزم نعمان بشیر نے ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر پر فائرنگ کی، سامان توڑا اور ہراساں کیا، تھانہ بنی گالا میں مقدمے کے اندراج کے باوجود تاحال ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں، ملزمان نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی، اللہ نے مجھے بچایا،

    متاثرہ خواجہ سرا نے مزید کہا کہ بااثر ملزمان پولیس پر اثر و رسوخ استعمال کررہے ہیں اور انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، ہمیں ہر روز انکوائری کے نام پر بلا کر انتظار کروایا جاتا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہونے کے باوجود کارروائی نہیں کی جارہی ہے، پولیس ہمیں انصاف فراہم کرنے کی بجائے ہم پر صلح کےلئے دباؤ ڈال رہی ہے،

    خواجہ سراؤں نے سی سی پی او راولپنڈی احسن یونس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

  • شائقین کرکٹ کیلیے خوشخبری، چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے اہم خبر دیدی

    شائقین کرکٹ کیلیے خوشخبری، چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے اہم خبر دیدی

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اکتوبر 2021 میں پاکستان کا دورہ کرے گی، یہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا 16 سال بعد پاکستان کا پہلادورہ ہوگا، جنوری میں کھلاڑیوں کی مصروفیت کے باعث انگلینڈ نے یہ دورہ اکتوبر میں شیڈول کرنے کی تجویز دی تھی،

    اس دورے کو حتمی شکل دینے کے لیے گزشتہ سال سے کام کررہے تھے، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کی گزشتہ سال پاکستان آمد اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی، دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے، اس سے قبل ہم ایک دہائی کے بعد پاکستان میں کسی بھی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرچکے ہیں، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے یہاں موجود کرکٹ فینز بہت خوش ہوں گے،

  • چار رکنی آزاد جیوری  نے ٹیم آف دا  ایچ بی ایل پی ایس ایل  کا اعلان کردیا

    چار رکنی آزاد جیوری نے ٹیم آف دا ایچ بی ایل پی ایس ایل کا اعلان کردیا

    شاداب خان ٹیم آف دا ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے کپتان قرار ،ٹیم کا انتخاب چار رکنی آزاد جیوری نے کیا، جس میں بازید خان، رمیز راجہ، عروج ممتاز اورایونٹ ٹیکنکل کمیٹی کے رکن ندیم خان شامل تھے

    تفصیلات کے مطابقچار رکنی آزاد جیوری نے ٹیم آف دا ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا اعلان کردیا ہے۔ جیوری نے ٹیم کی قیادت شاداب خان کے سپرد کی ہے۔اس چار رکنی آزاد جیوری میں کمنٹیٹرز بازید خان، رمیز راجہ اور عروج ممتاز کے علاوہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ٹیکنکل کمیٹی کے رکن اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان شامل تھے۔

    ایونٹ کے قواعد اور ضوابط کے تحت اعلان کردہ 12 رکنی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کی ٹیم میں چار غیر ملکی اورایک ایمرجنگ کرکٹر شامل ہیں۔ ایونٹ میں شریک پانچ مختلف ٹیموں کے کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ بناسکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں لاہور قلندرز کے 6، کراچی کنگز کے 3جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔
    12 رکنی ٹیم آف دا ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 (بیٹنگ آرڈر میں )مندرجہ ذیل ہے:

    بابراعظم (کراچی کنگز)، کرس لین (لاہور قلندرز)، ایلکس ہیلز (کراچی کنگز)، حیدر علی (پشاور زلمی)، محمد حفیظ (لاہور قلندرز)، شاداب خان ، کپتان (اسلام آباد یونائیٹڈ)، بین ڈنک، وکٹ کیپر (لاہور قلندرز)، ڈیوڈ ویزے (لاہور قلندرز)، محمد عامر (کراچی کنگز)، شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، محمد حسنین (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، فخر زمان، 12واں کھلاڑی (لاہور قلندرز)۔

    اعلان کردہ ان 12 کھلاڑیوں میں سے بابراعظم وہ واحد کھلاڑی ہیں جو گزشتہ سال بھی ٹیم آف دا ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ تھے۔ انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 میں 30.45 کی اوسط اور 115.51 کے اسٹرائیک ریٹ سے 335 رنز بنائے تھے۔

    ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کے انتخاب میں کرکٹ سے متعلق مختلف محرکات کو پیش نظر رکھا گیا، جن میں کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی کے میچ پر اثرات، کھلاڑی کی فٹنس اور ٹیم کا بہترین کمبی نیشن نمایاں ہیں۔

    255 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے رمیز راجہ کاکہنا ہے کہ لیگ میں شامل اتنے باصلاحیت کھلاڑیوں میں سے صرف 12 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا کوئی آسان مرحلہ نہیں تھا، میرا خیال ہے کہ ہم نے بالآخر ایسے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے جو کسی بھی فرنچائز کرکٹ ٹیم کے خلاف بہترین کارکردگی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی کامیابی کا کریڈٹ ان تمام شرکاء کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے اس ایونٹ کاچار چاند لگائے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ اس فہرست کے علاوہ بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور قائداعظم ٹرافی میں چند ایسے کھلاڑی شامل تھےجو جلد بین الاقوامی سطح پر قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    شاداب خان نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے تاہم انہیں افسوس ہے کہ ان کی ٹیم پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مرحلے میں رسائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی تاہم ہم ایونٹ کے آئندہ ایڈیشن میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

  • بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا

    بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا

    ڈارک ویب کا پاکستان میں سرغنہ انجام کو پہنچا

    تفصیلات کے مطابق ڈارک ویب پر پاکستانی معصوم بچوں کی ویڈیوز فروخت کرنے والے درندے سہیل ایاز کو راولپنڈی کی عدالت نے سزا سنا دی ،بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ بحریہ ٹاؤن میں رہائش پذیر تھا جہاں بچوں سے جنسی زیادتی کرکے انکو ویڈیوز بناتا تھا

    سی این پی ٹیم نے ملزم کا سراغ لگایا اور حقائق منظر عام پر لائے جسکے بعد راولپنڈی پولیس نے ملزم اور اسکے ساتھی کو گرفتار کیا ،ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے مشہور جنسی زیادتی کیس فیصلہ سنایا،معزز جج نے معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے درندے کو سزائے موت کا حکم دیا

  • پی ایس ایل فائیو،بابر اعظم مین آف دی میچ کے ساتھ ایک اور ایوارڈ بھی لے گئے

    پی ایس ایل فائیو،بابر اعظم مین آف دی میچ کے ساتھ ایک اور ایوارڈ بھی لے گئے

    ‏پی ایس فائیو، کراچی کنگز فاتح، لاہور قلندرز کو شکست، فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ نقد رقم بھی ملے گی، کراچی کنگز کے بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،
    حیدر علی کو ایمرجنگ کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا,لاہور قلندرز کے فخر زمان کو بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا,شاہین شاہ آفریدی کو بہترین باوَلر کا اعزاز دیا گیا,بابراعظم کو پلیئر آف دی ٹورنمنٹ کا ایوارڈ بھی دیا گیا,
    کراچی کنگز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس ایل فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز نے مقررہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا تاج سر پر سجانے کا اعزاز حاصل کیا۔
    بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کسی باؤلرز کو پریشر ڈالنے کا موقع فراہم نہیں کیا اور تن تنہا میچ کو اختتام تک لے گئے۔

    بابر اعظم نے 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں کراچی کنگز ان کی بلے بازی کی بدولت پاکستان سپر لیگ فائیو کا فاتح قرار پایا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف اور دلبر حسین نے دو، دو جبکہ سمت پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ،جبکہ والٹن نے 27 گیندوں پر 22 رنز بنائے اور سہیل اختر نے 12 گیندوں پر 12 رنز بنائے دلبر حسین نے 28 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف نے 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ،سمٹ پٹیل 22 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کر سکے جبکہ کراچی کنگز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور میں ہدف مکلمل کرکے پی ایس ایل لیگ کے فائنل کی ٹرافی اپنے نام کر لی

    پی ایس ایل فائنل لاہور قلندرز نے بیٹنگ مکمل کرتے ہوئے کراچی کنگزکوسات وکٹوں کے نقصان پر 135رنزکاہدف دیا، ‏وقاص مقصود،عمیدآصف اورارشد اقبال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ،بین ڈنک 11،سمت پٹیل 5،محمدحفیظ 2 رنزبناسکے،‏تمیم اقبال 35،فخر زمان 27 ،سہیل اختر14رنزبناکرآؤٹ ہوئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، لاہور قلندر نے اپنی اننگز مکمل کرتے ہوئے 134 رنز بنا ئے
    پاکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بیٹنگ کر کے کراچی کنگز کو بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔لاہور قلندرز نے ایلی مینیٹڑز ون میں پشاور زلمی اور ٹو میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔

    رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوئے۔ ایک میچ کنگز اور ایک قلندرز نے اپنے نام کیا۔اعدادوشمار پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے میچوں میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر برتری حاصل ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 10 میچز کھیلے گئے جن میں کراچی کنگز نے 6 جبکہ لاہور قلندرز نے 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

    پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچز شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز رہے۔ لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی کارکردگی بھی مثالی رہی۔

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک دو کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا بھی کافی ہوتا ہے، ہمارے ہر کھلاڑی نے پرفارم کیا ہے جس کی وجہ سے فائنل تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ بہت سینئر کھلاڑی ہیں، ان سے مشورے کرتا رہتا ہوں تاہم آخری فیصلہ میرا ہی ہوتا ہے

  • پی ایس ایل فائنل ،ٹائٹل کراچی کنگز نے اپنے نام کر لیا

    پی ایس ایل فائنل ،ٹائٹل کراچی کنگز نے اپنے نام کر لیا

    کراچی کنگز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس ایل فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز نے مقررہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا تاج سر پر سجانے کا اعزاز حاصل کیا۔

    بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کسی باؤلرز کو پریشر ڈالنے کا موقع فراہم نہیں کیا اور تن تنہا میچ کو اختتام تک لے گئے۔

    بابر اعظم نے 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں کراچی کنگز ان کی بلے بازی کی بدولت پاکستان سپر لیگ فائیو کا فاتح قرار پایا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف اور دلبر حسین نے دو، دو جبکہ سمت پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ،جبکہ والٹن نے 27 گیندوں پر 22 رنز بنائے اور سہیل اختر نے 12 گیندوں پر 12 رنز بنائے دلبر حسین نے 28 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف نے 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ،سمٹ پٹیل 22 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کر سکے جبکہ کراچی کنگز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور میں ہدف مکلمل کرکے پی ایس ایل لیگ کے فائنل کی ٹرافی اپنے نام کر لی

    پی ایس ایل فائنل لاہور قلندرز نے بیٹنگ مکمل کرتے ہوئے کراچی کنگزکوسات وکٹوں کے نقصان پر 135رنزکاہدف دیا، ‏وقاص مقصود،عمیدآصف اورارشد اقبال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ،بین ڈنک 11،سمت پٹیل 5،محمدحفیظ 2 رنزبناسکے،‏تمیم اقبال 35،فخر زمان 27 ،سہیل اختر14رنزبناکرآؤٹ ہوئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، لاہور قلندر نے اپنی اننگز مکمل کرتے ہوئے 134 رنز بنا ئے
    پاکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بیٹنگ کر کے کراچی کنگز کو بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔لاہور قلندرز نے ایلی مینیٹڑز ون میں پشاور زلمی اور ٹو میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔

    رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوئے۔ ایک میچ کنگز اور ایک قلندرز نے اپنے نام کیا۔اعدادوشمار پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے میچوں میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر برتری حاصل ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 10 میچز کھیلے گئے جن میں کراچی کنگز نے 6 جبکہ لاہور قلندرز نے 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

    پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچز شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز رہے۔ لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی کارکردگی بھی مثالی رہی۔

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک دو کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا بھی کافی ہوتا ہے، ہمارے ہر کھلاڑی نے پرفارم کیا ہے جس کی وجہ سے فائنل تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ بہت سینئر کھلاڑی ہیں، ان سے مشورے کرتا رہتا ہوں تاہم آخری فیصلہ میرا ہی ہوتا ہے