Baaghi TV

Tag: strike

  • پی ایس ایل فائنل، مقابلہ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا

    پی ایس ایل فائنل، مقابلہ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا

    کراچی کنگز کو دو وکٹوں کا مزید نقصان ،اب تک چار وکٹوں کے نقصان کے ساتھ کراچی کنگز 17 واں اوور کھیل رہی ہے کراچی کنگز کو جیت کیلیے 16 گیندوں پہ 11 رنز درکار ہیں ،پی ایس ایل فائنل کیلے مقابلہ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے

    بابر اعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 رنز مکمل کر کے آؤٹ ہو گئے ہیں ،جبکہ لاہور قلندرز کی باؤلنگ ایک دم فارم میں آگئی ہے

    پی ایس ایل فائنل لاہور قلندرز نے بیٹنگ مکمل کرتے ہوئے کراچی کنگزکوسات وکٹوں کے نقصان پر 135رنزکاہدف دیا، ‏وقاص مقصود،عمیدآصف اورارشد اقبال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ،بین ڈنک 11،سمت پٹیل 5،محمدحفیظ 2 رنزبناسکے،‏تمیم اقبال 35،فخر زمان 27 ،سہیل اختر14رنزبناکرآؤٹ ہوئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، لاہور قلندر نے اپنی اننگز مکمل کرتے ہوئے 134 رنز بنا ئے
    پاکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بیٹنگ کر کے کراچی کنگز کو بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔لاہور قلندرز نے ایلی مینیٹڑز ون میں پشاور زلمی اور ٹو میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔

    رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوئے۔ ایک میچ کنگز اور ایک قلندرز نے اپنے نام کیا۔اعدادوشمار پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے میچوں میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر برتری حاصل ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 10 میچز کھیلے گئے جن میں کراچی کنگز نے 6 جبکہ لاہور قلندرز نے 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

    پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچز شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز رہے۔ فائنل میں جیت کے لئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم پرامید ہیں۔ محمد عامر اور بابر اعظم کراچی کنگز کے اہم ہتھیار ہوں گے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس وقت بھرپور فارم میں نظر آ رہی ہے۔ لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی کارکردگی بھی مثالی رہی۔

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک دو کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا بھی کافی ہوتا ہے، ہمارے ہر کھلاڑی نے پرفارم کیا ہے جس کی وجہ سے فائنل تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ بہت سینئر کھلاڑی ہیں، ان سے مشورے کرتا رہتا ہوں تاہم آخری فیصلہ میرا ہی ہوتا ہے

  • ‏پی ایس ایل فائنل،ٹائٹل کس کے نام ہو گا،قلندرز کی بیٹنگ مکمل

    ‏پی ایس ایل فائنل،ٹائٹل کس کے نام ہو گا،قلندرز کی بیٹنگ مکمل

    ‏پی ایس ایل فائنل لاہور قلندرز نے بیٹنگ مکمل کرتے ہوئے کراچی کنگزکوسات وکٹوں کے نقصان پر 135رنزکاہدف دیدیا، ‏وقاص مقصود،عمیدآصف اورارشد اقبال کی 2،2 وکٹیں ہیں ،بین ڈنک 11،سمت پٹیل 5،محمدحفیظ 2 رنزبناسکے،‏تمیم اقبال 35،فخر زمان 27 ،سہیل اختر14رنزبناکرآؤٹ ہوئے

    قلندرز کا نے پر اعتماد اننگز آغاز کیا
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، لاہور قلندر نے اپنی اننگز مکمل کرتے ہوئے 134 رنز بنا لیے کھیل میں وقفہ ہے .
    پاکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بیٹنگ کر کے کراچی کنگز کو بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔لاہور قلندرز نے ایلی مینیٹڑز ون میں پشاور زلمی اور ٹو میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔

    رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوئے۔ ایک میچ کنگز اور ایک قلندرز نے اپنے نام کیا۔اعدادوشمار پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے میچوں میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر برتری حاصل ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 10 میچز کھیلے گئے جن میں کراچی کنگز نے 6 جبکہ لاہور قلندرز نے 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

    پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچز شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز رہے۔ فائنل میں جیت کے لئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم پرامید ہیں۔ محمد عامر اور بابر اعظم کراچی کنگز کے اہم ہتھیار ہوں گے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس وقت بھرپور فارم میں نظر آ رہی ہے۔ لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی کارکردگی بھی مثالی رہی۔

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک دو کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا بھی کافی ہوتا ہے، ہمارے ہر کھلاڑی نے پرفارم کیا ہے جس کی وجہ سے فائنل تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ بہت سینئر کھلاڑی ہیں، ان سے مشورے کرتا رہتا ہوں تاہم آخری فیصلہ میرا ہی ہوتا ہے۔

  • پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی سات وکٹیں گر گئیں

    پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی سات وکٹیں گر گئیں

    ‏پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی ساتویں وکٹ118رنز پر گر گئی
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، لاہور قلندر نے اپنی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر342رنز بنا لیے .
    پاکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ‏پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی پانچویں  وکٹ گر گئی

    ‏پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی پانچویں وکٹ گر گئی

    ‏پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی پانچویں وکٹ 97رنز پر گر گئی،پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ 81رنز پر گر ی،پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی دوسری وکٹ 69رنز پر گر ی
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، لاہور قلندر نے اپنی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 97 رنز بنا لیے .
    پاکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ‏پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ گر گئی

    ‏پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ گر گئی

    ‏پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ 81رنز پر گر گئی،پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی دوسری وکٹ 69رنز پر گر ی
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، لاہور قلندر نے اپنی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 69 رنز بنا لیے .
    پاکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

  • بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم کو متحد ہو کر فو ج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے،قاری زوار بہادر

    بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم کو متحد ہو کر فو ج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے،قاری زوار بہادر

    افسوس کا مقام جن کو بار بار اقتدار ملا وہ آج اربوں ،کھربوں پتی بن کر بھی انڈیا کی بولی بول کربھارتی فوج، میڈیاکے ہیرو ہیں
    تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنماءمفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ اس وقت پوری پاکستانی قوم کو بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔

    انہوں نے کہاکہ بھارت مسلسل ایل او سی پر جارحیت کا ارتکاب کررہا ہے الحمد اللہ افواج پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا ہے اور بھارتی افواج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری، مریم صفدر اور مولانا فضل الرحمن ذاتی مفادکی سیاست چھوڑ کر ملک و قوم کے لئے متحد ہو کر پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہوں۔

    انہوں نے کہا بے حد افسوس کا مقام ہے جن کو بار بار اقتدار پلیٹ میں رکھ کر دیا گیا وہ آج اربوں ،کھربوں پتی ہیں اور انڈیا کی بولی بول کربھارتی فوج اور بھارتی میڈیا کے ہیروبنے ہوئے ہیں انہیں ان کے اسی بیانیے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کردیاہے وہ اب الیکشن ہارنے پر چیخیں مارنے کی بجائے اپنی اداﺅں پر غور کریں اگرانہوں نے پاکستان مخالف بیانیہ نہ بدلا تو انہیں پورے پاکستان کے عوام مسترد کردیں گے انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ پوری قوم متحد ہو کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اگر بھارت جارحیت سے باز نہ آیا تو ایسا سبق پڑھائیں گے کہ اس کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

  • پاکستان عوامی تحریک کرے گی جلسہ مگر کس کیخلاف،خبر آگئی

    پاکستان عوامی تحریک کرے گی جلسہ مگر کس کیخلاف،خبر آگئی

    سیاست کے نام پر ریاست کو داؤ پر لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،پاکستان عوامی تحریک نے 22نومبر ریاست مخالف بیانئے کے خلاف مظاہرے کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق 22نومبر سندھ بھر میں یوم استحکام پاکستان منائیں گے،صوبے بھر میں مظاہرے ہونگے،ریاست ہو گی تو سیاست ہو گی مفادپرست لیڈر ملک دشمن عناصر کے بیانئے کو پروان چڑھا رہے ہیں

    کورونا کے نام پر تعلیمی اداروں کی بندش منظور نہیں ریاست احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرائے
    حکومت تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے بجائے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کرے،شادی ہالز کی بندش پر تشویش ہے لاکھوں لو گ بے روزگار ہو رہے ہیں حکومت مسئلے کا حل نکالے،پاکستان میں دوبارہ کورونا پھیلاؤ کے ذمہ دار حکومت اور اپوزیشن ہے

    سیاست کے نام پر جلسوں میں ایس او پی کا خیال نہ رکھ کر انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلا گیا
    مزار قائد کی بے حرمتی پر ن لیگ کو ریلیف دینا کرپٹ نظام کا شاخسانہ ہے،کراچی کے ساتھ سب سیاست کر رہے ہیں اب اہلیان کراچی کے ساتھ کھیل بند ہونا چاہیے،کراچی کی تباہی کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جو عشروں سے کراچی اور سندھ کے اقتدار پر قابض ہیںاہلیان کراچی کو لاوارث کرنے والی سیاسی مافیا ز کو شہری مسترد کر دیں

    کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے مگر اسی کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہےپاکستان عوامی تحریک کا سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ وقت نے سچ ثابت کر دیاعوامی تحریک نے آزاد کشمیر میں بھارتی فائرنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع کی سخت مذمت کی،بھارت طاقت کے نشے میں مسلسل بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے

    عوامی تحریک نے وادی نیلم،باغ اور لیپا میں کشمیریوں کی شہادت پر اظہار افسوس و تعزیت کی،عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے۔پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں کو پاک فوج ناکام بنا دے گی قوم ساتھ ہے،پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم اجلاس اہم قومی سیاسی ایشوز پر غور جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود کا اظہار خیال صوبائی کابینہ نے شرکت کی

  • ڈکیٹی ،چوری اور جیب تراشی میں ملوث گینگ گرفتار

    ڈکیٹی ،چوری اور جیب تراشی میں ملوث گینگ گرفتار

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن کی سربراہی میں اسلامپورہ پولیس کی کارروائی۔ڈکیتی، چوری اور جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 4ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ گینگ ظہیر عباس اور اس کے3 ساتھیوں محسن،محبت علی اور خالد شامل ہیں

    گرفتار ملزمان سے نقدی،موٹر سائیکل،لیپ ٹاپ، 3 موبائل فونزاور ناجائز اسلحہ برآمد کر لی گئی،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعدڈکیتی،چوری اور جیب تراشی کی30 سے زائد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا

    انویسٹی گیشن پولیس اسلامپورہ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
    ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش

  • برطانوی ہائی کمشنر کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

    برطانوی ہائی کمشنر کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

    سپیکر پنجاب اسمبلی اور چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر Dr. Christian Turner کی ملاقات،برطانوی ہائی کمشنر نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کے پولیٹیکل سیکرٹری ہیری تھامسن (Harry Thomsan) اور کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفیسرجنال شا (Jinal Shaw) بھی موجود تھے

    برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کو پہلی بار بااختیار بنانے کا جمہوری عمل قابل تحسین ہے،چوہدری پرویز الٰہی نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہاکہ برٹش ایئرویز کا لاہور اور اسلام آباد سے روٹ بحال کرنے کا اقدام خوش آئند ہے،آپ شمالی علاقہ جات میں تفریحی مقامات اور سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے جو ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اس پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،

    برطانوی ہائی کمشنر نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ہیلتھ اور تعلیم کے سیکٹر میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے اور فنڈز بھی مختص کر دئیے گئے ہیں،جس سے ان محکموں میں میں ٹریننگ سے لے کر انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بڑی مدد ملے گی،اب تک اس شعبہ میں جو ریسرچ ہو چکی ہے اس کی بدولت پاکستان کو بھی اس کے ثمرات ملیں گے،
    وفاقی حکومت جیسے ہی اسے منظور کرتی ہے صوبے جلد قانون سازی کے عمل کو مکمل کر لیں،

    برطانوی ہائی کمشنر نے چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو برطانوی ہائی کمیشن کے دورے کی دعوت بھی دی

  • معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی 37ویں کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ

    معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی 37ویں کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ

    پنجاب کابینہ کا 37واں اجلاس؛ چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ لاہور کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کا درجہ دینے کی منظوری
     ایمرسن کالج ملتان کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری
    پنجاب اوورسیز پاکستانیز ایکٹ 2014ء میں ترامیم منظور؛د ائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھادیا؛ ثالثی کے اختیارات بھی دیے گئے
     یکم جنوری 2021ء سے بی اے اور ایم اے پروگرام ختم؛ ڈگری کالج اب ایسوسی ایٹ ڈگری کالج؛ پوسٹ گریجوایٹ کالج گریجوایٹ کالج بن گیا
    وزیر اعلی کی وزراء اور سیکرٹریز کو ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ میں بھرپور انداز میں شرکت کی ہدایت
    معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی 37ویں کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایوان وزیراعلیٰ میں صوبائی کابینہ کے 37ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ لاہور کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی۔

    یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کے زیر انتظام 3 سکول بنائے جائیں گے جن میں سکول آف پوسٹ گریجوایٹ نرسنگ، سکول آف الائیڈ میڈیکل سائنسز اور سکول آف پیڈیاٹرک شامل ہیں۔ پنجاب اوورسیز پاکستانیز ایکٹ 2014ء میں ترامیم منظور؛د ائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھادیا؛ ثالثی کے اختیارات بھی دیے گئے۔

    ایمرسن کالج ملتان کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی تاریخی ایمرسن کالج کے فارغ التحصیل ہیں۔ یکم جنوری 2021ء سے بی اے اور ایم اے پروگرام ختم ہو جائیں گے اوربین الاقوامی سٹینڈرڈز کے مطابق ڈگریوں کے نام اور دورانیے طے ہو گئے۔

    ان خیالات کا اظہار کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈگری کالج کا نام تبدیل کر کے ایسوسی ایٹ ڈگری کالج اور پوسٹ گریجوایٹ کالج کا نام تبدیل کر کے گریجوایٹ کالج رکھا جائے گا اور ایم فل کے لئے پوسٹ گریجوایٹ کالج ہو گا۔ بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں کے لئے رولز بنیں گے۔

    وزیر اعلی عثمان بزدار اور کابینہ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اجلاس میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے وزراء اور سیکرٹریز کو ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ میں بھرپور انداز میں شرکت کی ہدایت بھی کی۔ کابینہ اجلاس میں پنجاب اوورسیز پاکستانیز ایکٹ2014 میں ترمیم کے تحت کمیشن کے ممبران کی تعداد 23 سے بڑھا کر 27 کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کمیٹیوں کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اور کمیشن کو ثالثی کے اختیارات بھی دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لوکل گورنمنٹ لینڈ یوز پلان رولز 2020 کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی لینڈ یوز پلان کے حوالے سے جلد اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ رجسٹریشن آف آرگنائزیشن مینجنگ اکاموڈیشن انڈر سیکشن20-Aکیلئے Punjab Destitute and Neglected Children Rules 2019 کے مجوزہ مسودے کی منظوری دی گئی۔ مسودے کے مطابق بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں کے لئے رولز بنیں گے۔ پنجاب فنانس ایکٹ2019 کے تحت زرعی اراضی کے علاوہ نیشنل،صوبائی ہائی ویزاورموٹرویزکے اطراف ریٹنگ ایریا کے باہرعلاقوں کوپراپرٹی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیاگیا۔

    پنجاب موٹروہیکلزٹرانزیکشن لائسنسز رولز2015میں ترمیم کی منظوری10 سال سے کم تجربہ رکھنے والے غیر مجاز موٹر کار ڈیلرسے سیکورٹی فیس مجاز ڈیلر کے مقابلے میں دو گنا لی جائے گی تا ہم 10 سال سے زائد تجربہ رکھنے والے غیر مجاز کارڈیلرسے رجسٹریشن کے حوالے سے مجاز ڈیلر کے برابر فیس لی جائے گی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ کے بھائی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے وزراء اور سیکرٹریز کو ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ میں بھرپور انداز میں شرکت کی ہدایت کی۔ سٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 41ویں،42 ویں اور 43 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ سٹینڈگ کابینہ کمیٹی برائے قانونی ا مورکے33ویں،34ویں اور 35 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ میڈیا کے سوالات کے جوا ب دیتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں جاتی عمرے کے بیانیے کی تدفین ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی مردے جہاں دفن ہو رہے ہیں وہاں آہ و بقا اور چیخ و پکار جاری رہے گی۔ کیلبری کوئین حلیمہ سلطان کے روپ میں شوٹنگ کیلئے گلگت گئی تھیں۔ پکنک تو ہوگئی لیکن جاتی عمرہ کے بیانیے کو ووٹ نہیں ملنے تھے اور اس بات کاا نہیں خود بھی خوب علم ہے۔  بلاول کو اکسانے کا مریم کا منصوبہ ناکام ہو جائے گا کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے۔ گلگت بلتستان سی پیک کیلئے معاشی شہ رگ ہے اس پر فساد کا آپکا پلان ڈھکا چھپا نہیں بلکہ ہم جانتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے اکثریتی سیٹیں جیتی ہیں اور حکومت بنانے جا رہے ہیں۔ گلگت کی عوام نے کیلبری کوئین اور فرزند زرداری کو ریجیکٹ کر دیا اب اچھے بچوں کی طرح شکست تسلیم کر لیں۔