Baaghi TV

Tag: strike

  • پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24 گھنٹوں میں ہونیوالے حادثات کی تفصیل جاری کر دی

    پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24 گھنٹوں میں ہونیوالے حادثات کی تفصیل جاری کر دی

    پنجاب بھرمیں 862 ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق 922 زخمی ہوئے

    تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 862روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 559افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔363معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

    ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (65فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 359ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور35مسافر433اور144پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ195ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت185متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد86حادثات میں 94متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان54حادثات میں 57متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

    واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل936متاثرین میں 716مرد اور220خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 183افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 491افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ262زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 706موٹر سائیکلز،113آٹو رکشے،99موٹر کاریں،25وین10مسافربسیں،22ٹرک اور111دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

  • راولپنڈی پولیس کی کاروائی، معروف گینگ کا سرغنہ گرفتارکر لیا

    راولپنڈی پولیس کی کاروائی، معروف گینگ کا سرغنہ گرفتارکر لیا

    آر اے بازار پولیس کی اہم کاروائی، موٹرسائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث شہباز گینگ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار،

    تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 10 موٹر سائیکل ،چھینے گئے 2 موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے2 پستول معہ ایمونیشن و خنجر برآمد کر لیے گئے ایس ایچ او تھانہ کے مطابق گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ شہباز شاہ، شعیب امجد اور عرفان شاہ شامل ہیں،

    ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او کینٹ کی زیرنگرانی ایس ایچ او آر اے بازار اوران کی ٹیم نے کی، عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اس مقصد کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او آر اے بازار اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی،ملاوٹ کی کوشش ناکام

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی،ملاوٹ کی کوشش ناکام

    لاہوری کھابوں میں جانوروں کی آلائشوں سے نکلے کوکنگ آئل، جعلی کیچپ کی ملاوٹ کی کوشش ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق کروول گھاٹی اور دیگر علاقوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی،6000کلو بھیڑکی آنتڑیاں،350کلو مضر صحت ناقص کیچپ، 1000 کلوملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا ،10فوڈپوائنٹس کی چیکنگ،6سیل،ایک پروڈکشن بندا ور 3فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دیے گئے

    ڈی جی فوڈ کے مطابق سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر بیڈن روڈ پر پنجاب آئس کریم شاپ کو سیل کر دیا گیا۔مکھیوں کی بھرمار اور ٹوٹے فنگس زدہ فریزر کے استعمال پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔گندے زنگ آلود برتنوں کے استعمال پر چونگ میں کیچپ مائیونیز فیکٹری سلوی فوڈز کو سربمہر کر دیا گیا،

    غیر معیاری دودھ کی فروخت پر دبئی ٹاؤن میں نیو غوثیہ ملک شاپ اور گلبرگ میں انصاری ملک شاپ کو سیل کردیا گیا،ٹوٹے خراب انڈے استعمال کرنے پر ساہیوال میں حادی بیکرز پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔استعمال شدہ آئل میں میں مٹھائی تیارکرنے پر راولپنڈی میں ہاشم بوندی یونٹ کو سیل کر دیا۔

    ریکارڈ کی عدم موجودگی پر سبزہ زار لاہور میں دن انٹرپرائززساسیجز پروسیسنگ یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی,ناقص غیر معیاری اشیاء خورونوش کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے فوڈ پوائنٹس کو ہرگز کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

  • شادباغ پولیس کی کاروائی ،گینگ گرفتار

    شادباغ پولیس کی کاروائی ،گینگ گرفتار

    ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں شادباغ پولیس کی کارروائی۔چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزمان صدام اورآصف گرفتار۔

    گرفتار ملزمان سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی, 6 موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

    ملزمان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔انویسٹی گیشن پولیس شادباغ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے چورگینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش

  • صوبائی وزیر صحت نےسرکاری ہسپتالوں کو کیا ہدایات جاری کیں

    صوبائی وزیر صحت نےسرکاری ہسپتالوں کو کیا ہدایات جاری کیں

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو روزمرہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا حکم دے دیا،پوری دنیامیں کوروناوائرس کی دوسری لہرآچکی ہے، پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں
    کوروناوائرس کی دوسری لہرسے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا مورال بلندہے
    کوروناایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی سفارشات کے مطابق ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمدکروایاجائے
    سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ ڈورسروسز کی بندش نہیں کررہے،انشاء اللہ کوروناوائرس کی دوسری لہرکوبھی شکست دیں گے۔وزیرصحت پنجاب

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو روزمرہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا حکم دے دیاہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ احکامات سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل اعوان،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل،وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،سی ای اومئیو ہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان،ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق،ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمد سلیم،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحییٰ سلطان،ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈاکٹرفرخ سلطان،چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزپی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرجاویدگردیزی،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل،پروفیسرجاویدچوہدری،قائم مقام پرنسپل سمز پروفیسرڈاکٹر امجد،چیف کارڈیالوجسٹ پی آئی سی پروفیسرڈاکٹرثاقب شفیع،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرطاہرخلیل،ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرمحمد افتخار،ایم ایس پنجاب ڈینٹل ہسپتال ڈاکٹرعاصم فاروق،ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزڈاکٹرعبدالرزاق،پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارالفرید اور وڈیولنک کے ذریعے تمام سی ای اوزوایم ایس حضرات نے شرکت کی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال اورمریضوں کیلئے سرکاری ہسپتالو ں میں کئے گئے انتظامات کاجائزہ لیا۔سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل نے اجلاس کے دوران کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

       صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پوری دنیامیں کوروناوائرس کی دوسری لہرآچکی ہے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔ضرورت پڑنے پر فیلڈ ہسپتالوں کو بھی فعال کیاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کوروناوائرس کی دوسری لہرسے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا مورال بلندہے۔سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی ملتان،ڈی خان ودیگرملحقہ اضلاع میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کو مانیٹرکررہے ہیں۔ کوروناوائرس کے زیرعلاج مریضوں کی معلومات حاصل کرنے کیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کی جائے گی۔

    صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے طبی سہولیات کی تفصیلات پیش کی جائیں۔سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ ڈورسروسز کی بندش نہیں کررہے۔کوروناایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی سفارشات کے مطابق ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمدکروایاجائے۔چلڈرن ہسپتال لاہورمیں تمام ترطبی سہولیات کا جائزہ لیاگیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ تمام سرکاری ہسپتالوں کے منتظمین اگلے دودن میں طبی سہولیات کی تفصیلات پیش کرنے کے پابندہوں گے۔حکومت نے کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے بجٹ میں خطیررقم مختص کی ہے۔ماضی میں تمام سٹیک ہولڈرزنے متحدہوکرکوروناوائرس کا بہادری سے مقابلہ کیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ کوروناوائرس کی دوسری لہرسے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کو اسی جذبہ کی ضرورت ہے۔انشاء اللہ کوروناوائرس کی دوسری لہرکوبھی شکست دیں گے۔تمام سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈورچلتے رہیں گے۔

  • پولیس سینئر کمانڈ کانفرنس،آئی جی پنجاب نے سخت احکامات جاری کر دیے

    پولیس سینئر کمانڈ کانفرنس،آئی جی پنجاب نے سخت احکامات جاری کر دیے

    آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پولیس سینئر کمانڈ کانفرنس،عوام دوست پولیسنگ اور بھرپور انسدادی کاروائیوں سےمعاشرے میں احساس تحفظ کی فضا کو فروغ دیا جائے۔
    غلط ایف آئی آر درج کروانے والوں کے خلاف دفعہ182کے تحت کاروائی میں ہرگز تاخیرنہ کی جائے۔پولیس حراست میں تشدد، ہلاکت، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائی یقینی بنائی جائے۔آئی جی پنجاب

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ معاشرے میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع اور شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری کی باآسانی فراہمی پنجاب پولیس کا نصب العین ہے لہذا تمام کمانڈ افسران بھرپور انسدادی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ عوام دوست پولیسنگ سے معاشرے میں احساس تحفظ کی فضا کو فروغ دیں۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ ملزمان کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے افسران واہلکارکسی رعائیت کے مستحق نہیں کیونکہ ان چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے پوری فورس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے چنانچہ تمام افسران پولیس حراست میں تشدد سے ہلاکت کے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی میں ہر گز تاخیر نہ کریں بصورت دیگر انہیں بھی جواب دہ ہونا پڑے گا۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ شہریوں کی شکایات پرایف آئی آر کے بروقت اندراج کیلئے ایس پی کمپلینٹس اپنا کردار مزید موثر طور پر ادا کریں جبکہ غلط ایف آئی آر درج کروانے اور جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف دفعہ182کے تحت کاروائی میں ہرگز تاخیرنہ کی جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بچوں اور خواتین کے ساتھ پیش آنے والے جرائم بالخصوص زیادتی کے واقعات کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے لہذا ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوانے کیلئے فارنزک سائنس اورجیو فینسنگ سے بھرپورہ استفادہ کیا جائے۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت کی جانب سے ملنے والی نئی گاڑیوں کو تھانوں میں صرف آپریشنل ڈیوٹیوں کیلئے استعمال کیا جائے جبکہ سخت معاشی حالات میں حکومت پنجاب کی جانب سے نئی گاڑیوں سمیت دیگر وسائل کی فراہمی کے بدلے ہمیں اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنا کر جرائم کی بیخ کنی اور حکومت کی رٹ کو مضبوط سے مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ نومبر کے آخر تک لاہو رپولیس کی طرز پر صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے ڈیجیٹل روڈ سائن ٹیسٹ کے اجراء کو یقینی بنایا جائے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف شہری پوری طرح مستفید ہو بلکہ شفافیت اور میرٹ کی پاسداری کا عمل مزید مستحکم ہوسکے۔

    انہوں نے مزید کہاکہ شہریوں کے ساتھ بہتر رویہ، فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی اور پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنا کر ہی پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا مزید بہتر ہوسکتی ہے لہذا تمام افسران اپنے ماتحت اہلکاروں کو پبلک ڈیلنگ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیں تاکہ وہ دوران ڈیوٹی اپنے فرائض منصبی بہتر سے بہتر انداز میں ادا کر کے شہریوں کے دل جیت سکیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ تمام اضلاع کی پولیس لائنز میں اہلکاروں کی فائرنگ پریکٹس کے باقاعدگی سے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایاجائے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں اہلکار زیادہ بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ دھاتی ڈورو پتنگوں کی تیاری، خریدو فروخت اور استعمال میں ملوث ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں لہذا تمام سرکل افسران اپنے زیر انتظام علاقوں میں پتنگ اڑانے والوں قانون شکنوں کے خلاف کاروائیوں میں مزیدتیزی لائیں اورموثر حکمت عملی کے تحت اس خطرناک کھیل میں ملوث قانون شکن عناصر کو جلد از جلد پابند سلاسل کروائیں تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیاجاسکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں غیر قانونی اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے لائسنسی اسلحے کے لائسنس کو معطل کروانے کیلئے اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے۔انہوں نے تاکید کی کہ صوبہ بھر میں اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروروں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور بڑے بدمعاشوں اور منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے ڈی پی اوز کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس سینئر کمانڈ کانفرنس کی صدارت کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تمام ایڈیشنل آئی جیز، صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز،ڈی پی اوزاور اے آئی جیز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

    کانفرنس کے دوران آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ فری رجسٹریشن آف کرائم کو یقینی بناتے ہوئے جرائم کنٹرول اور مقدمات کو ورک آؤٹ کرنے کی شرح کو بہتر سے بہتر کیا جائے جبکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو پابند سلاسل کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔

    انہوں نے مزیدکہا کہ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث مجرمان معاشرے کا ناسور ہیں جنہیں جڑ سے اکھاڑکر کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے انفارمیشن بیسڈ انٹیلی جنس آپریشنز کو جاری رکھا جائے اور بڑے مگرمچھوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے ڈیلرز کے صفایا کو بھی یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ، وال چاکنگ اور نفرت انگیز موادکی نشر و اشاعت کے خلاف کاروائی میں قطعی رعائیت نہ برتی جائے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ تھانوں، فیلڈ اور دیگر مقامات پر فرائض سر انجام دینے والے افسران واہلکار کورونا وباء سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ وہ خود اس مرض سے محفوظ رہ کر شہریوں کی خدمت اور حفاظت کے فرائض سر انجام دے سکیں

  • پنجاب اسمبلی اجلاس ۔فرانس کے خلاف مذمتی قرارداد ۔اقلیتی رکن کے مطالبے نے دل جیت لیے

    پنجاب اسمبلی اجلاس ۔فرانس کے خلاف مذمتی قرارداد ۔اقلیتی رکن کے مطالبے نے دل جیت لیے

    ن لیگ کے خلیل طاہر سندھو نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہا کہ مسیحی برادری اور اقلیتوں کی جانب سے فرانسیسی صدر کے بیان کی سختی سے مزمت کرتا ہوں۔ہمیں فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور سفارتی عملے کو واپس بلانا چاہیے،ہمیں اجتجاجاً اپنا سفارتی عملہ واپس بلانا چاہیے۔

    پنجاب اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے بیان کے خلاف مزمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی قرارداد صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی جانب سے پیش کی گئی

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا،اپوزیشن کے احتجاج میں اپوزیشن کے مائیک بند کر دئیے گئے
    حکومتی ارکان کے مائیک آن کر دئیے گئے،حکومتی وزراء کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی

    صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسان اور ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں تو کریں گے۔اگر کوئی واقع ہی نہیں ہوا ہے تو پھر کس کے خلاف مقدمہ درج کریں گے،ہماری بات نہیں ہو گی تو ہم بھی واک آوٹ کریں گے۔کسانوں کے مطالبات کسانوں کے مطالبات نہیں رہے۔اپوزیشن مجھے بات نہیں کرنے دے گی تو کسی کو بھی بات نہیں کرنے دیں گے۔

    صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شراباپنجاب اسمبلی کے ایوان میں اپوزیشن ارکان اور صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت میں گرما گرمی ہوگئی

    اگر حکومت کی بات نہیں سنی گئی تو کسی کو بات نہیں کرنے دیں گے،راجہ بشارت اپوزیشن کے احتجاج پر برہم ہوگئےاگر مجھے نہیں سنا گیا تو کوئی بول کر دکھائے،اس ماحول میں اجلاس نہیں چل سکتا۔
    چوروں اور مفروروں کو واپس لائیں۔

    پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ واٹر کینن میں کیمیکل ملا کر کسانوں پر چلائی گئی زراعت کے حوالے سے ہمیشہ بات کرتا رہتا ہوں ،80فیصد افراد کا روز گار زراعت کے ساتھ وابستہ ہے۔زراعت پالسی میکرز میں سیاسی افراد کو شامل کیا جاتا ہے۔چند افراد کو نوازنے کیلئے پالسی میکرز کو شامل کیا جاتا ہے۔پولیس آفسرز کو ہدایت دے رہا تھا کہ کسانوں کو کسی صورت مال روڑ پر نہیں آنے دینا ہے۔پولیس کا کسانوں پر تشدد انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔وہ کاشتکار جو سردی کی ٹھنڈی راتوں میں زمین کو زرخیز بنا کر زرعی اجناس پیدا کرتے ہیں ان پر تشدد قابل مذمت ہے

    ۔کسانوں پر تشدد کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔جوڈیشل کمیشن میں قصوار وار کو قرار واقعی سزا دی جائے۔کاشتکاروں نے کسی سنگنل یا گاڑی پر کوئی پتھراؤکیا ہے؟۔پرامن کسانوں کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا ہے۔گندم کی فی من 2000 قیمت مقررہ کی ہے جو قبل ستائش ہےلیکن زراعت کی ادوایات کا تعین کریں قمیتیں عروج پر ہیں۔
    زراعی ادوایات پر موثر پالیسی بنائی جائے۔
    کسانوں کو ادویات مہنگی دی جاتی ہیں لیکن کسان کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔کسانوں کو نقصان پہنچانے والے سیاسی پالیسی میکرز ہیں
    پنجاب اسمبلی میں دو کسانوں کی شہادت پر دعائے مغفرت کروائی گئی

  • کراچی کی عوام کے لیے خوشخبری ،کراچی سرکلر ریلوے کو مرحلہ وار چلانے کافیصلہ

    کراچی کی عوام کے لیے خوشخبری ،کراچی سرکلر ریلوے کو مرحلہ وار چلانے کافیصلہ

    کراچی کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری ،کراچی سرکلرریلوے کو 16نومبر سے مرحلہ وارچلانے کافیصلہ کرلیاگیا،سرکلرریلوے کے سی آر کے بحال ہونے والے ٹریک پر چلائی جائے گی ،دن میں دونوں طرف سے چارٹرینیں چلائی جائیں گئیں،کرایہ 50روپے ہوگا

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری ،کراچی سرکلرریلوے کو 16نومبر سے مرحلہ وارچلانے کافیصلہ کرلیاگیا،سرکلرریلوے کے سی آر کے بحال ہونے والے ٹریک پر چلائی جائے گی ،دن میں دونوں طرف سے چارٹرینیں چائی جائیں گئیں،کرایہ 50روپے ہوگا۔

    اس خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی کے عوام کوسفری سہولت دینے کے لیے کراچی سرکلر ریلوے کے بحال ہونے والے ٹریک سمیت 52کلومیٹر کے ٹریک پر کراچی سرکلر ریلوے کے تیار ہونے والے نئے مسافر کوچز کے ساتھ ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیا ہے ابھی طور پر ٹرین کاافتتاح 16نومبر بروز پیر کوافتتاح کرنے کافیصلہ کیاہے ٹرین پیپری ریلوے سٹیشن سے سٹی ریلوے سٹیشن اور سٹی ریلوے سٹیشن سے اورنگی تک جائے گی

    پیپری ریلوے سٹیشن سے سٹی سٹیشن تک 39کلومیٹر ٹریک بنتاہے جبکہ سٹی سٹیشن سے اورنگی تک 14کلومیٹر ریلوے ٹریک پر گاڑی چلے گی ،اسلام آباد کیرج فیکٹری میں تیار ہونے والے سپیشل کوچز کراچی پہنچ گئی ہیں دن میں 4 ٹرینیں پیپری سے اورنگی کے لیے اور چار ٹرینیںاورنگی سے پیپری کے لیے نکلیں گئیں مکمل سفر کایکطرفہ کرایہ 50روپے ہوگا ٹرینیںصبح 7،بجے،دس بجے ،دن ایک بجے اورشام چاربجے دونوں طرف سے چلیں گئیں ٹرینیوں کے درمیان تین گھنٹے کاوقفہ ہوگا

  • حکومت طلبہ وطالبات کا تعلیمی قتل عام بند کرے،ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ

    حکومت طلبہ وطالبات کا تعلیمی قتل عام بند کرے،ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ

    فیسوں میں کمی ، یونیورسٹیز گرانٹ میں اضافہ اور پی ایم ایس قانون کا خاتمہ ، جمعیت نے اپنے مطالبات پیش کردئیے ،نجی یونیورسٹیز کی من مانیاں کنٹرول کرنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی بنائےجائے ، ناظم اعلیٰ جمعیت
    حکومت طلبہ وطالبات کا تعلیمی قتل عام بند کرے ، مطالبات منظور نہ ہوئے تو راست اقدام اٹھائیں گے ، حمزہ صدیقی

    لاہور(نمائندہ باغی ٹی وی) اسلامی جمعیت طلبہ نے حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کے خلاف سات نکاتی مطالبات پیش کردئیے ہیں ، مرکزی سیکرٹریٹ میں خطاب کے دوران ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حمزہ صدیقی نے گزشتہ تین سالوں کے دوران فیسوں میں اضافے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی گرانٹ میں کٹوتی فیسوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے ، تحریک انصاف کے 800 دنوں نے پوری قوم کے طرح طلبہ وطالبات کا تعلیمی قتل عام بھی جاری رکھا ہوا ہے ، حمزہ صدیقی نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم کئے گئے تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ انہوں نے تعلیمی بجٹ اور یونیورسٹیز گرانٹ میں اضافے کے علاوہ یونیورسٹیز میں ہاسٹلز اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات بہتر بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ ناظم اعلیٰ جمعیت کا مزید کہنا تھا کہ سرکار کی جانب سے فنڈز کٹوتی ، جامعات میں نشستوں کی کم تعداد اور داخلوں میں میرٹ کی پامالی کے باعث نجی جامعات کی من مانیاں جاری ہیں ،

    حکومت پرائیویٹ یونیورسٹیز کی نکیل کسنے کیلئے ایک اتھارٹی بنائی جائے، اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیم پر ٹیکسز کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا ۔ حمزہ صدیقی نے پی ایم سی قانون کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کالا آرڈیننس ہے ، جس نے اقربا پروی کو فروغ دیا، اس کے باعث پاکستان کے نوجوان ڈاکٹرز ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔مزید برآں جمعیت نے ضلعی سطح پر یونیورسٹیز کے قیام کا مطالبہ بھی کیا ۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں رحیم یار خان سے گورنر ہاوس لاہور تک روڈ کاررواں چلایا گیا، جس میں پنجاب بھر کے سینکڑوں طلبہ شریک ہوئے ، جمعیت نے دیگر صوبوں میں بھی ایسے ہی کاررواں چلانے کا عندیہ بھی دیا

  • سندھ حکومت بتائے بابائے قوم کی تضحیک کرنے والوں کیخلاف کیا کاروائی کرے گی ،علی زیدی

    سندھ حکومت بتائے بابائے قوم کی تضحیک کرنے والوں کیخلاف کیا کاروائی کرے گی ،علی زیدی

    کیپٹن صفدر کی گرفتاری والے واقعے پر فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کا بیان ،وفاقی وزیرعلی زیدی کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا وفاقی وزیر نے سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان اور ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی تفصیلات تو آچکیں،

    وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت بتائے کہ اجتماعی استعفوں کی شکل میں "بغاوت” کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے گی یا حسب معمول خواب خرگوش کے مزے لے گی، اس دوران بابائے قوم کی تضحیک کرنے والے مسخروں کا ذکر ہی کہیں نہیں،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی میں تاخیر کیوں کی گئی،

    اس تاخیر کے ذمہ دار پولیس افسران کیخلاف کیا کارروائی عمل میں لائی گئی، سندھ میں پولیس اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، سندھ پر حاکم مجرموں سے بہرحال مجھے کوئی توقع نہیں،
    یہ لوگ قوم کو لوٹنے اور مجرموں کی سرپرستی کرنے کی پوری تاریخ رکھتے ہیں،