Baaghi TV

Tag: strike

  • پی سی بی نے اہم کھلاڑی کو ٹیم سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

    پی سی بی نے اہم کھلاڑی کو ٹیم سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

    لاہور: ٹیسٹ کپتان اظہر علی آئندہ ہفتے بورڈ حکام سے ملاقات کریں گے،پی سی بی نے اظہر علی کو قیادت سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرلیا،اظہرعلی کی جگہ بابر اعظم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط امیدوارہیں۔

    بورڈکے اعلی عہدیدار کی راولپنڈی میں بابر اعظم سے ملاقات ۔بورڈ آفیشلز نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی پیش کش کردی ۔بابر اعظم نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے معاملے پر سوچنے کا وقت مانگ لیا،بابر اعظم آئندہ دو تین روزمیں بورڈ حکام کو جواب دیں گے ۔

    کرکٹ ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی اپنے قریبی رفقا سے مشاورت جاری ہے،بابر اعظم کے ٹیسٹ قیادت سنبھالنے پر محمد رضوان تینوں فارمیٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔

  • صوابی میں جاری توانائی کے منصوبوں پر اسپیکر قومی اسمبلی کا اہم اجلاس

    صوابی میں جاری توانائی کے منصوبوں پر اسپیکر قومی اسمبلی کا اہم اجلاس

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت صوابی میں جاری توانائی کے منصوبوں پر اہم جائزہ اجلاس،آئندہ موسم گرما میں ضلع صوابی میں صنعتی شعبے اور گھریلو صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے؛اسپیکر قومی اسبلی کی متعلقہ حکام کو ہدایت جاری

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت صوابی میں جاری توانائی کے منصوبوں کا جائزہ اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، سیکرٹری توانائی، پیسکو چیف کے علاؤہ وزارت توانائی سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں صوابی میں توانائی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزارت توانائی کے اعلیٰ حکام نے اسپیکر کو صوابی میں جاری توانائی کے منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بتایا کہ صوابی میں جاری توانائی کے تمام منصوبوں کو اپنی مقراہ مدت میں پورا کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں۔

    اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ صوابی کی عوام کو توانائی کے حصول میں مسائل کا سامنا تھا جنہیں حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ موسم گرما میں ضلع صوابی میں صنعتی شعبے اور گھریلو صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوابی کی عوام کو لوڈ شیڈنگ اور لو وولٹج کے مسائل کا سامنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کے جاری منصوبے کی تکمیل سےضلع صوابی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور لو وولٹج کے مسائل کا ہمیشہ کے لیے خاتمے ہو گا اورعوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی میسر ہو گی جس سے صنعتی شعبے میں تیزی آئے گی اور عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

  • فردوس آپا آپ کو کافی تگ و دو کے بعد نئی نوکری مبارک ہو، عظمی بخاری

    فردوس آپا آپ کو کافی تگ و دو کے بعد نئی نوکری مبارک ہو، عظمی بخاری

    مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کافردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل آگیا،فردوس آپا آپ کو کافی تگ و دو کے بعد نئی نوکری مبارک ہو، امید ہے آپ یہاں اشتہاروں میں کمیشن کا مطالبہ نہیں کرینگی۔

    فردوس باجی آپ کے آنے سے اپوزیشن کو کوئی فرق نہیں پڑا،لیکن آپ پہ سپریم کورٹ اعتراض کر چکی ہے،فردوس عاشق کی تعیناتی پر پی ٹی آئی کے لوگوں کو بھی تحفظات ہیں ،فردوس عاشق نے پہلےدن ہی غلط بیانی سے آغاز فرمایا ہے

    اپوزیشن کسانوں کے احتجاج میں کوئی فوٹو سیشن نہیں کرانے گئی، پی ٹی آئی نے پانچ سال اپنی سیاسی دکان فوٹو سیشن پر ہی چلائی ہے،فردوس باجی اپنی معلومات درست کرلیں، ہمارے دور میں کسانون کےلیے سو ارب کا کسانوں کو پیکج دیا گیا
    مسلم لیگ ن نے زرعی الات،ادویات اور کھاد پر سبسڈی دی

    ہمارے دور میں کسان خوشحال تھا اب نے کسان کو بدحال کردیا ہے، فردوس آپا آپ نے چھوٹے کاشتکاروں کی بجائے گنے کے بڑے مگرمچھوں کو پالا،انہی بڑے مگرمچھوں کو اربوں کی سبسڈی دی
    فردوس عاشق نے بھی آج کسانوں کی بدحالی پر مگرمچھ کے آنسو بہانے کی کوشش کی ،ہمارے دور میں عام آدمی کو سبزیاں،آٹا،چینی مل رہی تھی
    اس نالائق حکومت سے کوئی شخص خوش نہیں
    پورا پاکستان سڑکوں پر ہے،کیا ہی اچھا ہوتا بات کرنے سے پہلے تول لیا جاتا پھر بولا جاتا،تاکہ شرمندگی نہ ہو

  • بلوچستان کی نئی نسل کو تکنیکی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ، گورنر بلوچستان

    بلوچستان کی نئی نسل کو تکنیکی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ، گورنر بلوچستان

    کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان نہ صرف اپنے محل وقوع کے اعتبار سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے بلکہ یہاں کے باشندے بھی نہایت ملنسار اور باصلاحیت ہیں. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ شاندار میگاپراجیکٹ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے پیش نظر ہمیں صوبے میں فنی وتیکنیکی اداروں کی فعالیت اور اپنی نئی نسل کو جدید مہارتیں سکھانے پر بھرپور توجہ مرکوز رکھنی ہوگی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں وزیراعظم آفیس بورڈ آف اینویسٹمنٹ اسلام آباد کے ایکٹنگ سیکرٹری مکرم جاہ کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے بہترین محل وقوع اور قیمتی وسائل و معدنیات ہی ہمارے روشن مستقبل کیلئے موثر اور معتبر وسیلہ ہے. یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کار ان دستیاب مواقعوں سے بھرپور استفادہ کریں. انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانے، نت نئی ٹیکنالوجی سے واقفیت پیدا کرنے اور فنی و تیکنیکی اداروں کے تربیتی مراکز قائم کرنےمیں وفاقی حکومت ہماری بھرپور مدد کر سکتی ہے. گورنریاسین زئی نے کہا کہ بلوچستان کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں اعلیٰ پایہ کے ماہرین ومحقیقین موجود ہیں. ضرورت اس امر کی ہے کہ اُنکے علم وتجربے سے بھرپور استفادہ کریں تاکہ وہ ملک و صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں.

  • کورونا وائرس ،سندھ حکومت نے شہریوں کو خبردار کر دیا

    کورونا وائرس ،سندھ حکومت نے شہریوں کو خبردار کر دیا

    سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت سندھ نے ایک بار پھر شہریوں کو خبردار کردیاسندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اہم ویڈیو بیان جاری کر دیا ،کورونا وائرس کے پیش نظر رواں برس مارچ میں سندھ حکومت نے اہم فیصلے کئے۔ فیصلوں پر عملدرآمد میں شہریوں نے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔

    تمام افرد کے تعاون کی وجہ سے سندھ میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد تک محدود رہی۔لیکن اسکے بعد شہریوں میں ایک تاثر اُبھرا کے کورونا پاکستان سے ختم ہوگیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کورونا ابھی بھی پاکستان بھر میں موجود ہے۔تشویشناک بات یہ ہے کہ کورونا کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    گزشتہ روز سندھ میں کورونا کے کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے چھ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    خدارا ہمیں احتیاط برتنے کی سخت ضرورت ہے۔
    گھروں سے نکلے وقت ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ ضرور برقرار رکھیں۔سرد موسم میں نزلہ زکام اور کھانسی کی شکایات عام ہورہی ہیں۔ایسے میں اپنی حکومت کے ساتھ پہلے جیسا تعاون کرتے ہوئے ماسک کا ضرور استعمال کریں۔ اپنے چہرے منہ اور ناک کو ماسک یا کپڑے سے ضرور ڈھانپیں۔ دفاتر، تجارتی مراکز، شادی بیاہ کی تقریبات، ریستوران اور رش والے مقامات پر سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال ناگزیر ہے۔

  • میاں محمود الرشید ،ایاز صادق پر برس پڑے ، میر صادق کا لقب دیدیا

    میاں محمود الرشید ،ایاز صادق پر برس پڑے ، میر صادق کا لقب دیدیا

    ایاز صادق نے جس طرح ”لاہور کے میر صادق“ کا کردار ادا کیاوہ شرمناک ہےمیاں محمودالرشید

     استحکام پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الرشید ،ایاز صادق پر برس پڑے کہا کہ نوازشریف، ان کی صاحبزادی اور حواری سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قومی اداروں پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں
    پی ٹی آئی محب وطن شہریوں کی مدد سے ان کے گندے کھیل کو ناکام بنائے تفصیلات کے مطابق وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ نوازشریف، ان کی صاحبزادی اور حواری ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قومی سلامتی کے اداروں پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں لیکن محب وطن شہری ان کے گندے کھیل کو ہرقیمت پر ناکام بنائیں گے۔ ایاز صادق نے جس طرح ”لاہور کے میر صادق“ کا کردار ادا کیاوہ شرمناک ہے۔ ایاز صادق مستعفی ہو کر الیکشن لڑیں لاہور والے ان سے قومی اداروں کی تضحیک کا حساب خود لے لیں گے۔ میاں محمود الرشید نے ان خیالات کا اظہار دبئی چوک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور سے بھیکے وال موڑ تک نکالی گئی ”استحکام پاکستان“ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی پی 160کے سینکڑوں ووٹروں اور پی ٹی آئی کارکنوں نے ریلی میں بھرپور شرکت کی۔

    میاں محمود الرشید نے کہا کہ نوازشریف اور حواریوں نے ملک دشمنی کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں اورملک دشمن ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ تین بار وزیراعظم رہنے والے نوازشریف کو ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف ایسی گفتگو زیب نہیں دیتی۔ اقتدار سے محروم ہوتے ہی نوازشریف ملکی اداروں کے خلاف زہراُگلنا شروع کر دیتے ہیں۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ اپوزیشن کے گندے کھیل کو ملک دشمنوں کی آشیرباد حاصل ہے لیکن قومی اداروں کے خلاف کی جانے والی ہرسازش ناکامی سے دوچار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے ادارے پاکستان کے دفاع کی ضمانت ہیں۔ ہم ان کے خلاف چلائی جانے والی اس مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ تحریک انصاف محب وطن شہریوں کی مدد سے ملکی اداروں کے خلاف اپوزیشن کی سازش کو ناکام بنائے گی

  • کراچی پولیس نے بلڈر کے بیٹے  کے اغواءکا معمہ حل کر لیا

    کراچی پولیس نے بلڈر کے بیٹے کے اغواءکا معمہ حل کر لیا

    کراچی (باغی ٹی وی )گلشن معمار سے بلڈر کے بیٹے عادل ولد تاج عالم کے اغواء ہونے کا معاملہ،پولیس نے عادل کو بلوچستان کے علاقے چھٹ پٹ سے ڈھونڈ نکالا۔

    پولیس نے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ نمبر 507/2020 درج کیا تھا۔عادل ولد تاج عالم نے اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر جانے کا اعتراف کیا۔

    عادل پوری منصوبہ بندی سے پہلے کوئٹہ گیا اور وہاں سے جھٹ پٹ کے علاقے میں قیام کیا۔پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عادل کی مانیٹرنگ کرتی رہی۔عادل نے جھٹ پٹ پہنچ کر اپنے کزن سے رابطہ کیا اور اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔

    عادل کے گھر والوں نے رابطے کے متعلق پولیس کو آگاہ کیا۔ایس ایچ او گلشن معمار فوری بلوچستان کے علاقے جھٹ پٹ روانہ ہوئے اور عادل کو کراچی لے آئے۔پولیس مزید ضابطے کی کارروائی مکمل کر رہی ہے

  • لاہور پولیس کی کارکردگی میں واضح بہتری،عمر شیح کا فارمولا کام کر گیا

    لاہور پولیس کی کارکردگی میں واضح بہتری،عمر شیح کا فارمولا کام کر گیا

    لاہور(باغی ٹی وی) عمر شیخ فارمولا لاگو ہونے سے لاہور پولیس کی ورکنگ میں واضح بہتری آگئی، اغوا برائے تاوان ان کی دھمکیوں پر دونوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں
    قبضوں کے مقدمات میں لینڈ مافیاز کے عرصہ دراز سے مفرور تمام اشتہاری ملزمان اور پچاس سے زائد عدم گرفتار ملزمان قانون کی گرفت میں ہیں

    ماہ اکتوبر میں سنگین وارداتوں میں ملوث 119 گینگز کے 283 ممبران کو گرفتار کیا گیا،ملزمان نے 618 سے زائد سنگین وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا، سنگین وارداتوں میں ملوث گینگز سے ساڑھے 03 کروڑ کی ریکارڈ ریکوری کروائی گئی، ملزمان سے 36 کار، 382 موٹرسائیکل اور 29 دیگر وہیکلز برآمد کروائی گئیں،
    سنگین جرائم میں ملوث 1129اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا،عرصہ دراز سے مفرور 366 عدالتی اشتہاری اور 315 عادی مُجرمان گرفتار کر لیے گئے,ماہ اکتوبر میں اندھے قتل کے 11 مقدمات ٹریس کئے گئے ہیں

    ڈکیتی و راہزنی کی 27 وارداتوں کو ٹریس کرتے ہوئے ملزمان کو کٹہرے میں لایا گیا،سوشل میڈیا پر ہوائی فائزنگ کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے اور اسلحہ کی نمائش والوں کےخلاف231 مقدمات درج کروائے گئے، منشیات کے کاروبار میں ملوث 630 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،

    پتنگ فروشوں اور پتنگ سازوں کے خلاف زیرو ٹولرنس جاری ہے,قمار بازی پر 36 مقدمات درج کرتے ہوئے 100 سو زائد ملزمان کو پکڑا گیا، ماہ اکتوبر میں پتنگ سازی اور پتنگ فروشی پر 34 ملزمان کو دھر لیا گیا،

    بھتہ خوروں اور نقص امن کا باعث بننے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے،
    سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس قانون شکن عناصر کےخلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے،

    شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جارہا ہے، سی سی پی او نے ڈویژنل ایس پیز ، سی آئی اے اور کار لفٹنگ سیل کی بہترین کارکردگی کو سراہا

  • علاقائی مسائل اجاگر کرنے کیلیے ریجنل میڈیا کا کردار اہم ہے وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات

    علاقائی مسائل اجاگر کرنے کیلیے ریجنل میڈیا کا کردار اہم ہے وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات

    لاہور(اے پی پی) علاقائی مسائل اجاگر کرنے کے لیے ریجنل میڈیا کا اہم کردار ہے میڈیا کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے وزارت اطلاعات دن رات کوشاں ہے ، اخبارات حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کے ذریعے درست معلومات عوام تک پہنچا سکتے ہیں ، پریس کے زیر التواءمسائل کو حل کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ریفارمز پیکیج متعارف کروایاجا رہا ہے جس سے ریجنل میڈیا کے درینہ مسائل حل ہونگے ،وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی

    تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل اجاگر کرنے کے لیے ریجنل میڈیا کا اہم کردار ہے میڈیا کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے وزارت اطلاعات دن رات کوشان ہے ۔ اخبارات حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کے ذریعے درست معلومات عوام تک پہنچا سکتے ہیں ۔ پریس کے زیر التواءمسائل کو حل کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ریفارمز پیکیج متعارف کروایاجا رہا ہے ۔

    جس سے ریجنل میڈیا کے درینہ مسائل حل ہونگے انہوں نے سوموار کے روز پی آئی ڈی آفس لاہور کا دورہ کیا تاکہ علاقائی پریس کے بنیادی مسائل سے آگاہی حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں میں بہتری کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی پالیسوں پر عمل پیرا ہیں جبکہ نجی اداروں کو بھی انہی اصلاحات پر عمل کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اور وزیر اطلاعات کی رہنمائی میں وزارت اطلاعات سے منسلک اور ماتحت اداروں کی تشکیل نو اور بہتری کی ہر سطح پر بہت پذیرائی ہوئی ۔

    انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی پالیسی پر کامیاب عمل درآمد نے تمام سٹیک ہولڈرز کا اعتماد بحال کرنے میں بھرپور مدد کی ۔ دسمبر 2020کے بعد محکمہ اطلاعات کے سارے مین دفاتر ای فائلنگ پر منتقل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے واضع کیا کہ جیسے ہی علاقائی پریس کو درپیش بڑے مسائل حل ہوں گے تو اس طبقہ سے وابستہ ورکرز کے مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ علاقائی پریس میڈیا کے مرکزی دھارے کا ایک اہم حصہ ہے جو لوگوں کو درپیش مسائل اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ اس موقع پر سعید احمد شیخ ڈی جی پی آئی ڈی لاہور نے سیکرٹری اطلاعات کو علاقائی پریس کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

    سیکرٹری انفارمیشن نے افسران پر زور دیا کہ وہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے اپنے تعلقات مضبوط بنائے تاکہ باہمی اشتراک سے میڈیا کے مسائل حل ہو سکیں۔

  • راولپنڈی بورڈ دسویں کے امتحانات کا آغاز  اعلان کر دیا گیا

    راولپنڈی بورڈ دسویں کے امتحانات کا آغاز اعلان کر دیا گیا

    راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام دسویں کلاس کے سالانہ امتحانات 7 نومبر سے شروع ہوں گے تفصیلات کے مطابق

    ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپ آن لائن کر دی گئی ہیں

    رول نمبر سلپ تمام امیدواران کے متعلقہ پتے پر ارسال کردی گئی ہیں

    میٹرک کے سال 2020 کے سالانہ امتحانات میں 13ہزار 101امیدوار شریک ہوں گے،

    میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لیے 53 امتحانی مراکز تشکیل دیے گئے ہیں، راولپنڈی بورڈ