Baaghi TV

Tag: strike

  • ڈی آئی جی آپریشنز نے کرسمس تقریبات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں

    ڈی آئی جی آپریشنز نے کرسمس تقریبات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں

    لاہور پولیس قائد اعظم ڈے،کرسمس تقریبات کی سکیورٹی کے لئے تیار، مسیحی رہنماؤں اور چرچزانتظامیہ کی مشاورت سے کرسمس کے سکیورٹی پلان

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ مسیحی برادری کو تہوار منانے کیلئے مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔کرسمس اور قائد اعظم ڈے پر06ہزار سے زائد پولیس افسرا ن اورجوان ڈیوٹی انجام دیں گے۔
    کرسمس، قائد اعظم ڈے تقریبات کے شرکاء ماسک، سینٹائرز،کورونا ایس او پیز پر عملدرامد کریں۔
    گرجا گھروں اور اہم مقامات کا سکیورٹی آڈٹ کیا جا چکا ہے۔پولیس افسران گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی خود چیک کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کرسمس سے قبل شہر بھر میں روزانہ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔گرجا گھروں،عبادت گزاروں کو تین درجاتی حصار پر مبنی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کریں۔
    شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی گاڑیوں اور اشخاص کی چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔
    دعائیہ تقاریب پر گرجاگھر آنے والے اشخاص کو مکمل شناخت اور چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہو گی۔ڈی آئی جی آپریشنز کی پولیس افسران،گرجا گھر انتظامیہ کو واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرزکا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت۔

    گرجا گھر انتظامیہ کے نامزد رضاکاروں کو پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ضروری تربیت فراہم کی گئی ہے۔حساس گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائپرز اطراف کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھیں گے۔ پارکنگ گرجا گھروں سے مناسب فاصلہ پر بنائی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے اہم پارکس،تفریح گاہوں اور پارکوں کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ سکیورٹی اقدامات کا مقصد کرسمس سے متعلقہ دعائیہ تقریبات اور عبادات کو محفوظ بنانا ہے۔

  • عثمان بزداد کی طبیعت اب کیسی ہے؟ عوام کے شکرگزار  کیوں ؟

    عثمان بزداد کی طبیعت اب کیسی ہے؟ عوام کے شکرگزار کیوں ؟

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گزشتہ روز کی نسبت آج طبیعت بہتر ہے۔عوام کی دعاؤں پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مکمل احتیاط کر رہا ہوں اور آئسولیشن میں ہوں۔ اہم سرکاری امور گھر رہ کر سرانجام دے رہا ہوں۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔اپوزیشن جماعتیں اجتماعات سے گریز کریں۔یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کے دکھ بانٹنے کا ہے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے۔اس وقت انسانی زندگیاں بچانے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

  • کورونا کی صورتحال تشویشناک اور پی ڈی ایم کی صورتحال ”پتلی“ ہے

    کورونا کی صورتحال تشویشناک اور پی ڈی ایم کی صورتحال ”پتلی“ ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا بیان

    کورونا کی صورتحال تشویشناک اور پی ڈی ایم کی صورتحال ”پتلی“ ہے ، کورونا وباء میں انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگانے والوں کی اپنی سیاست داؤ پر لگ چکی ہے ،پی ڈی ایم میں اعلانیہ بغاوت ہو چکی ہے، مولانا کا بھانڈا ان کے اپنوں نے ہی پھوڑ دیا ہے، استعفوں کی فلم چلنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ہے

    وزیراعظم عمران خان کے سامنے پی ڈی ایم عناصر کی حیثیت بونوں جیسی ہے، بونے سیاستدان صرف بونگیاں مار رہے ہیں، راج کماری، شہزادے اور مولانا کی منفی سیاست ختم ہو چکی ،اپوزیشن کے اجتماعات سے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آئسولیشن میں بھی ضروری سرکاری امور نمٹا رہے ہیں

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے
    پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے باعث44مریض جاں بحق ہوئے، گزشتہ24گھنٹے کے دوران کورونا کے653نئے کیس سامنے آئے، پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 133,179تک پہنچ گئی ہے، لاہور میں مریضوں کی تعداد65332 ہوچکی ہے، پنجاب میں اب تک کورونا کے باعث3,732 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں
    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15,214 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، پنجاب میں اب تک 2,329,163 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں

  • ناروے کے سفیر کی وفاقی وزیر عمر ایوب سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

    ناروے کے سفیر کی وفاقی وزیر عمر ایوب سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: ناروے کے سفیر کی وزیرِ توانائی عمر ایوب سے ملاقات ، دوران ملاقات توانائی کے شعبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، مقامی وسائل سے توانائی کی پیداوار سے سستی بجلی میسر ہو گی، عمر ایوب نے مزید کہا کہ توانائی کے شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں سے ٹیکنالوجی کی منتقلی کو بڑھانے کو ترجیح دی جائے گی،

    قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی تکمیل مسابقتی بولی کے ذریعے کی جائیگی، توانائی کے شعبے میں سرمایہ کار کو فروغ دینے کیلئے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، توانائی منصوبوں سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،

    نارویجین سفیر نے کہا کہ ناروے پاکستان کی قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رکھے گا ،
    پاکستان کی قابل تجدید پالیسی قابل ستائش ہے،

  • وزیر اعظم کو کو ئی پوچھ ہی نہیں رہا، پیپلز پارٹی کے رہنما پھٹ پڑے

    وزیر اعظم کو کو ئی پوچھ ہی نہیں رہا، پیپلز پارٹی کے رہنما پھٹ پڑے

    رہنمائے پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا سی ڈی اے کی جانب سے وزیراعظم کا گھر ریگیولرائز کرنا اختیارات کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال ہے،عمران خان اقتدار سے پہلے جو دعوے کرتے تھے اب اس کے برعکس کر رہے ہیں ،

    سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ
    عمران خان تو ایک پاکستان بنانے چلے تھے مگر انہوں نے اپنے اور دوستوں کیلئے الگ پاکستان بنا لیا ہے، اب ایک نہیں دو پاکستان ہیں جہاں غریب کا گھر مسمار اور وزیراعظم کا گھر ریگیولرائز ہو جاتا ہے،اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقاتی ادارے سی ڈی اے حکام سے باز پرس کریں ، اب نیب کہاں ہے کیوں اس معاملے پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا؟

    اپوزیشن کے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس پر تو مقدمات بنتے ہیں مگر وزیراعظم سے کوئی نہیں پوچھ رہا ،

  • کراچی میں صباء سینما کے قریب دھماکہ ، 6 افراد جاں بحق

    کراچی میں صباء سینما کے قریب دھماکہ ، 6 افراد جاں بحق

    نیو کراچی میں صباء سنیما کے قریب نجی کمپنی کا کرسٹل آئس بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، شدید دھماکے کے باعث عمارت کی چھت گر گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 6شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، تاہم ملبے میں مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

    دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، باہر کھڑی گاڑیاں بھی کئی فٹ دور جاگریں، علاقے میں دھویں کے شدید بادل نظر آرہے ہیں

  • کپاس کی فصل کیلیے حکومت نے کیا اقدام اٹھائے، ڈاکٹر جسو مل نے بتا دیا

    کپاس کی فصل کیلیے حکومت نے کیا اقدام اٹھائے، ڈاکٹر جسو مل نے بتا دیا

    ملتان، پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر جسومل نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لئے اس حکومت نے عملی اقدامات نہیں کیے ہیں صرف اخباری بیانات تک معاملات محدود ہیں کوئی عملی کام نہیں ہوا ہے حکومت نے اس حوالے سے کوئی انویسٹمنٹ کی ہے نہ ریسرچ پر توجہ دی جا رہی ہے بلکہ ریسرچ کے ادارے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے مفلوج ہوگئے ہیں
    کپاس کی نئی اقسام متعارف کروانا اور پیج ڈویلپ کرنے کے لیے کوئی پالیسی بنائی گئی ہے اور نہ ہی کاشتکاروں کو ترغیبات دی گئی ہیں

    ڈاکٹر جسومل نے کہا کہ کاٹن پاکستان کی ضرورت ہے اور اس سے کروڑوں افراد کا روزگار جڑا ہوا ہے حکومت کپاس کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے اور ایک کاٹن بورڈ بنایا جائے جو ایمرجنسی بنیاد پر کاٹن کراپ کی بحالی کو یقینی بنائی انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جدید ٹکنالوجی اپنا کر کپاس کی پیداوار میں کئی گناہ اضافہ کر چکی ہے برازیل کی کاٹن کی پیداوار پچاس لاکھ گانٹھ تھی مگر اب ان کی پیداوار 1 کروڑ 30 لاکھ گانٹھ ہو چکی ہے جبکہ ہماری پیداوار 13 ملین سے کم ہو کر صرف چھ ملین گانٹھ تک محدود ہوگئی ہے بات کرنے چاہئیں

    حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کو ملکر پیداوار بڑھانے کے لئے کوئی حل تلاش کرنا چاہیے اپنے کاشتکار کو آگاہی دی کہ وہ جدید ٹکنالوجی اور معیاری بیج استعمال کر ے انہوں نے کہا کہ پیسٹ مینجمنٹ کے لئے جدید طریقہ کار اپنایا جائے تاکہ کاشتکار منافع بخش کاروبار کر سکی انہوں نے تجویز دی کہ کسان کی تمام زرعی مداخل اور آلات ٹیکس اور قرضے سود سے پاک ملنے چاہئیں تاکہ وہ کاٹن کی جانب راغب ہو سکے ڈیزل بھی اور پیسٹی سائیڈ سے تمام ٹیکس ختم کئے جائیں اور کاشتکاروں کو ریلیف دیا جائے آئے

  • قومی احتساب بیورو کے  ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    قومی احتساب بیورو کا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

    اسلام آباد(22دسمبر 2020): قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جنا ب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں حسین اصغر،ڈپٹی چئیرمین نیب، سید اصغر حیدر،پراسیکیوٹر جنرل اکاؤ نٹبلٹی نیب،ظاہر شاہ،ڈی جی آپریشن نیب اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعد مزید کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2یفرنسز کی منظوری دی گئی۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے

    1. قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں عمران علی یوسف اور دیگرکے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان نے سرکاری افسران کی ملی بھگت سے سرکاری فنڈز ذاتی فوائد کے لئے استعمال کئے۔جس سے قومی خزانے کو 499,201,392 روپے کا نقصان پہنچا۔

    2۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سرور جاوید سابق رکن بورڈ آف ریونیوکوئٹہ، شہباز خان مندوخیل سابق سینئر رکن بورڈ آف ریونیواوردلشاد اخترکے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہو ئے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین مسمات دلشاد اختر کے نام الاٹ کرنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو6کروڑ،48لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں (8) انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔ جن میں مدثر قیوم نہرا سابق رکن قومی اسمبلی،اظہر قیوم نہرا رکن قومی اسمبلی اور دیگر،محمد آصف بلال سابق ڈائریکٹر فوڈ پنچاب،احمد شیرڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک حکومت پنجاب اور دیگر،بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ اور دیگر،بلوچستان انٹیگریٹڈ واٹر ریسورس منیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کوئٹہ کی انتظامیہ اور دیگر،،بی ڈی اے کی انتظامیہ،حاجی ظریف حسین زئی کنٹریکٹر ضلع موسیٰ خیل اور دیگر،ریونیو ڈپارٹمنٹ ضلع نوشکی کی انتظامیہ اور دیگر، ٹیچنگ / ڈی ایچ کیو ہاسپٹل ڈیرہ غازی خان کے افسران /اہلکاران اور دیگر،میسرز عبد اللہ شوگر ملز لمیٹڈ دیپال پور لاہور اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری شامل ہے۔

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں (15)انکوائریز کی منظوری دی گئی۔ جن میں ملک سیف الملوک کھوکھر،رکن صوبائی اسمبلی پنجاب،ڈاکٹر عبد المالک سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان،ثناء اللہ زہری، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اکبر درانی، سابق سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کوئٹہ،4انکوائریاں پبلک لمیٹڈ کمپنیز پنجاب کے چیف ایگزیکٹوز،رحیم زیارت وال سابق وزیر محکمہ تعلیم کوئٹہ اور دیگر،جمعہ خان رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان،نصیب اللہ باذئی، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری حکومت بلوچستان،طارق مرتضیٰ میسرز سٹارٹیک ٹریڈرز اور دیگر،مہر اعجاز احمد اچلانہ سابق رکن صوبائی اسمبلی / سابق وزیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور دیگر،رئیس ابراہیم خلیل احمد سابق رکن صوبائی اسمبلی،ریونیو ڈپارٹمنٹ لیاقت پور کے اہلکاران اور دیگر،عارف عظیم سابق چئیرمین ریلویز اور دیگر، محسن رضا جنرل منیجر گیپکو(GEPCO) گجرانوالا اور دیگر اور مسز رانی حفصہ کنول سابق اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر (ریونیو) گجرات کے خلاف انکوائریز شاملہیں۔
    ایگزیکٹو بورڈنے اختر حسین،سبینہ سیماب، شہناز قمر،مقصود احمد، احسن سرور بٹ اور دیگرکے خلاف انکوائری ایف بی آر کو ریفر کرنے کی منظوری دی گئی۔

    چئیرمین نیب جنا ب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستا ن نیب کی اولین ترجیح ہے۔نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت 714 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے۔نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا ہے جو نیب کیلئے اعزازکی بات ہے۔ نیب پاکستان کا انسداد بدعنوانی کا قومی ادادرہ ہے۔نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانو ن کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے علاوہ انوسٹی گیشن اورپراسیکوٹرز پوری تیاری کے ساتھ معزز عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کریں تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جاسکے۔

  • لاہور ہائیکورت میں پولیس افسران کے تبادلے کے خلاف درخواست پر سماعت،ہدایات جاری کردی گئیں

    لاہور ہائیکورت میں پولیس افسران کے تبادلے کے خلاف درخواست پر سماعت،ہدایات جاری کردی گئیں

    لاہور ہائیکورٹ میں سابق آئی جی شعیب دستگیر اور سی سی پی او کے تبادلے کیخلاف درخواست پر سماعت ۔عدالت نے ترامیمی درخواست کو درست کرنے کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ دونوں درخواستوں کو خود دیکھ لیں اور ائیندہ سماعت پر بتائیں کہ کونسی درخواست درست ہے ۔

    عدالت نے درخواست پر سماعت ائیندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا ،چیف جسٹس محمد قاسم خان لیگی رہنماء ملک محمد احمد خان کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وفاقی اورپنجاب حکومت کوفریق بنایاگیاہے،درخواست میں شعیب دستگیر، انعام غنی، ذوالفقارحمیداور عمرشیخ کو بھی فریق بنایا گیا ہے

    درخواستگزار نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں پولیس کے تبادلے پولیس آرڈر 2002 کےمطابق نہیں ہورہے۔ آئی جی اور سی سی پی او کے تبادلے سیاسی بنیاوں پر کئے جا رہے ہیں،درخواست میں سابق آئی جیز اورسابق سی سی پی اوز کی تعیناتیوں کابھی ذکرکیاگیا ہے،کلیم امام 14 جون 2018ء سے 8 ستمبر 2018 ء تک صرف 3 ماہ تعینات رہے، محمد طاہر 8 ستمبر 2018ء سے 15 اکتوبر 2018ء تک صرف ایک ماہ تعینات رہے، امجد جاوید سلیمی 15 اکتوبر 2018ء سے15اپریل2019ء تک 6ماہ تعینات رہے، کیپٹن (ر) عارف نواز 15 اپریل 2019ء سے نومبر 2019 تک7ماہ تعینات رہے، شعیب دستگیرکو بھی 8 ماہ کے بعد تبدیل کردیاگیا،

    کسی بھی آئی جی کی تعیناتی کا عرصہ پولیس آرڈر 2002ء کےتحت پورا نہیں کیاگیا، بی اے ناصر 21 جون 2018ء سے 29 نومبر 2019ء تک تعینات رہے، ذوالفقارحمید 30 نومبر 2019ء سے 31 اگست 2020ء تک صرف 9ماہ تعینات رہے،
    استد عا میں مزید کہا گیا کہ تعیناتی کاعرصہ پورانہ کرنے والےآئی جی کے تبادلےکا اقدام کالعدم کیاجائے،ا
    نئے آئی جی انعام غنی اور سی سی پی عمر شیخ کی تقرری غیر قانونی قرار دی جائے،

  • ایشئین ہاکی چیمپئن شپ کے کیمپ کا اعلان کب کیا جائے گا

    ایشئین ہاکی چیمپئن شپ کے کیمپ کا اعلان کب کیا جائے گا

    ایشیئن ہاکی چیمپیئن شپ کے سلسلے میں قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا.
    پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید سے ملاقات کی.

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے قومی ہاکی ٹیم ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید سے پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی.ملاقات کے دوران گزشتہ قومی ہاکی چیمپیئن شپ راولپنڈی اور انڈر 16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ پشاور کے دوران نیا ٹیلنٹ کو مستقبل کیلئے مزہد بہتر بنانے کے حوالے سے بات کی.

    اس سلسلے مختلف کیٹیگریز جونیئرو سینئر کیمپ منعقد کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا.اس کے علاوہ جمعرات کو ایشیئن ٹرافی چیمپیئن شپ کی تیاریوں کے حوالے سے قومی ہاکی ٹیم کیمپ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا.پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ کیمپ کے دوران حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا.