Baaghi TV

Tag: Study

  • اندھیرے میں اسمارٹ فون کا بے‌ حد استعمال؛  بینائی سے محروم ہونے کا سبب بھی بن سکتا

    اندھیرے میں اسمارٹ فون کا بے‌ حد استعمال؛ بینائی سے محروم ہونے کا سبب بھی بن سکتا

    اندھیرے میں اسمارٹ فون کا بے تحاشہ استعمال؛ بینائی سے محروم ہونے کا سبب بھی بن سکتا

    جہاں ٹیکنالوجی کے استعمال کے ڈھیر سارے فوائد ہیں وہیں اس کا بے جا استعمال انسانی صحت پر شدید نوعیت کے منفی اثرات بھی ڈال سکتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا بھارتی شہر حیدرآباد میں جہاں ایک خاتون اسمارٹ فونز کے بہت زیادہ استعمال کے باعث آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیورولوجسٹ ڈاکٹر سدھیر کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ 30 سالہ خاتون اسمارٹ فون کے اندھیرے میں بہت زیادہ استعمال کے باعث آنکھوں کی بینائی سے تقریباً محروم ہو گئی تھی۔

    ڈاکٹر سدھیر نے بتایا کہ ان کے پاس ایک خاتون مریضہ نظر کے مختلف مسائل لیکر آئی جس میں دھندلا پن، چیزوں کا عجیب شکل میں نظر آنا اور کسی بھی چیز پر توجہ مرکوز نہ رکھ سکنا شامل تھے، جب خاتون کا طبی معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اسے اسمارٹ فون ویژن سینڈروم (ایس وی ایس) کا عارضہ لاحق ہے جس میں نظر کمزور ہونے سمیت اندھا ہونے کا خدشہ بھی موجود رہتا ہے۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    ٹوئیٹر بلیو؛ اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
    میڈیا کے مطابق ڈاکٹر نے بتایا کہ جب متاثرہ خاتون نے اپنے معذور بیٹے کی دیکھ بھال کے لیے نوکری چھوڑی تو اس نے اسمارٹ فون کے استعمال کی عادت اپنا لی جسے وہ رات کے اندھیرے میں بھی دو گھنٹوں تک استعمال کرتی تھی، اندھیرے میں اسمارٹ فون کے استعمال سے خاتون کی بینائی بہت زیادہ متاثر ہونے لگی۔ ڈاکٹر سدھیر نے بتایا کہ میں نے خاتون مریضہ کو دوا دی اور ساتھ میں اسمارٹ فون کی اسکرین کو چھوڑنے کی عادت ڈالنے کی نصیحت بھی کی جس کا فائدہ یہ ہوا کہ ایک ماہ بعد خاتون کی بینائی بہتر ہو گئی اور وہ دوبارہ سے نارمل انسانوں کی طرح ٹھیک سے دیکھنے کے قابل ہو گئی۔

  • ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم  جنوبی پنجاب کا خانیوال کا دورہ

    ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب کا خانیوال کا دورہ

    خانیوال:ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ملک محمد عطاء نے ضلع خانیوال کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں اور شجر کاری مہم کا جائزہ لینے کے لئے خانیوال کا دورہ..

    خانیوال ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ملک محمد عطاء نے ضلع خانیوال کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں اور شجر کاری مہم کا جائزہ لینے کے لئے خانیوال کا دورہ کیا-ڈی سی دفتر آمد پر ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب نے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے ہمراہ ڈی سی دفتر کے لان میں پودا لگایا-بعد ازاں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے انہیں ضلع کے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا-اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری ملک محمد عطاء نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں بہترین تعلیمی ماحول کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے-

    انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے لئے خصوصی شجر کاری پلان تشکیل دیا جائے اس کے ساتھ کورونا سے بچائو کی ایس او پیز پر بھی سختی کیساتھ عمل کیا اور کرایا جائے-انہوں نے کہا ہے حکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ تعلیم کے افسران کو واضح ہدایات ہیں کہ کورونا وباء کے دوران سکول چھوڑنے والے بچوں کس ہر صورت سکولوں میں واپس لایا جائے- اساتذہ اور عملہ کی 100 فیصد حاضریاں بھی یقینی بنائی جائیں-

  • دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی ضروری

    دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی ضروری

    میاں چنوں:بچوں کو معاشرتی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم و تربیت دیکر اُنہیں ایک اچھا انسان بنایا جائےگا, پروفیسر محمد یاسین ظفر

    ہوپ آف جناح ایجوکیشن کمپلیکس کی افتتاحی تقریب میں مرکزی رہنما جمعیت اہلحدیت حافظ عبدالستار, ن لیگ رہنما عامر حیات ہراج, جنرل سیکرٹری بار فخر امام ایڈووکیٹ,تحصیل امیر جمعیت اہلحدیث مظہر امین چوہان, سیاسی و سماجی رہنما چوہدری سلیم آرائیں,پرنسپل حافظ ماجد سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد کی شرکت …

  • میاں چنوں میں رحمت اللعالمین کانفرنس اور تحصیل سطح پر مقابلے

    میاں چنوں میں رحمت اللعالمین کانفرنس اور تحصیل سطح پر مقابلے

    گورنمنٹ مسلم یونین ہائی سکول میاں چنوں میں شان رحمت اللعالمین کانفرنس کی تحصیل سطح پر مقابلے کا انعقاد ہوا۔جس میں تحصیل بھر کے طلباء و طلبات نے حصہ لیا۔تقریب کی صدارت جناب پرنسپل خالد محمود کمبوہ نے کی۔اور سٹیج سیکریٹری سعید اختر چوہدری کے فرائض سر انجام دیئے۔ طلباء و طالبات نے بھر پور تیاری سے حصہ لیا۔
    نتائج کے مطابق نعت رسول مقبول میں زین علی مسلم یونین فسٹ۔اورنگ زیب ظفر ہائر سیکنڈری سکول تلمبہ سیکنڈ اور آمنہ رشید گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 129۔15 ایل تھرڈ
    اردو تقریر میں محمد انس شکور مسلم یونین فسٹ، اقصی افضل گرلز ہائی سکول 129۔15 ایل سیکنڈ اورفرحین اصغر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 125۔15 ایل تھرڈ۔ انگلش تقریر سلمان وسیم مسلم یونین فسٹ۔ارحم ریاض نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔
    کوئز مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول 128۔15 ایل نے فسٹ اور گورنمنٹ مسلم یونین ہائی سکول کے طلباء نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔طلباء و طالبات کا شوق دیدنی تھا۔آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات دیئے گئے۔اساتذہ نے حکومتی کاوش کو سراہا سعید اختر چوہدری نے بھر پور شرکت پر طلباء اور سکول انتظامیہ کا بہترین انتظام پر شکریہ ادا کیا۔جناب حافظ محمد عمران۔محمد عثمان غنی اور میاں عثمان پی ای ٹی۔اختر صابر کا پروگرام کو کامیاب بنانے کی کاوش پر شکریہ ادا کیا۔جناب محمد عثمان غنی نے سعید اختر چوہدری کو پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی۔اور امت مسلمہ کی خیرع برکت کے لیئے دعائے خیر فرمائی۔