Baaghi TV

Tag: study visa Australia

  • عالمی بنک کی ثالثی عدالت میں کیس کمزور ہونے پر بھارت کی آئیں بائیں شائیں

    عالمی بنک کی ثالثی عدالت میں کیس کمزور ہونے پر بھارت کی آئیں بائیں شائیں

    عالمی بنک کی ثالثی عدالت میں کیس کمزور ہونے پر بھارت کی آئیں بائیں شائیں

    کشن گنگا اور راتلے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبوں کے متنازع ڈیزائن کا معاملہ پر عالمی بنک کی ثالثی عدالت میں کیس کمزور ہونے پر بھارت کی آئیں بائیں شائیں جاری جبکہ موثر دفاع کی غیر موجودگی میں نظر آتی واضح شکست دیکھ کر بھارت کی پھر بھاگنے کی تیاری ہے. اور بھارت کی سندھ طاس معاہدے میں نظرثانی تجویز کر کے عالمی بنک کی مصالحتی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش

    پاکستان کا کسی صورت سندھ طاس معاہدے میں نظر ثانی کی اجازت نہ دینے کا ٹھوس فیصلہ اور سندھ طاس معاہدے میں نظرثانی کی تجویز ناجائز اور بے ایمانی کے بھارتی رویے کی عکاس ہے جبکہ سندھ طاس معاہدہ دو خود مختار ریاستوں کے مابین وقت کے ساتھ ثابت شدہ موثر معاہدہ ہے. سندھ طاس معاہدے میں کوئی بھی تبدیلی دونوں پارٹیوں کے باہمی اتفاق رائے سے ہی ممکن ہے

    سندھ طاس معاہدے کی کسی شق کی یکطرفہ تبدیلی و تشریح کی کوئی اہمیت نہیں جبکہ سندھ طاس معاہدے کے تحت دریائے جہلم اور چناب کے پانیوں پر پاکستان کا حق ہے اور بھارت کے آبی منصوبوں کے متنازع ڈیزائن پر پاکستان نے 19 اگست 2016 کو عالمی بنک کی ثالثی عدالت سے باضابطہ رجوع کیا
    مزید یہ بھی پڑھیں
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    خیال رہے کہ پاکستان کے باوزن موقف اور طویل کوششوں کے بعد ورلڈ بنک نے مارچ 2022 میں عدالتی تشکیل کا عمل شروع کیا اور
    330 میگا واٹ کے کشن گنگا منصوبے کو ماہرین ہر اعتبار سے محض اسٹریٹجک منصوبہ قرار دے رہے جبکہ کشن گنگا اور راتلے آبی منصوبے نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کے عکاس ہیں اور کشن گنگا منصوبے کے ڈیزائن سے پاکستان کا ایک ہزار میگا واٹ کا نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ شدید متاثر ہو سکتا ہے. عالمی بنک کی ثالثی عدالت سے بھارت کے بھاگنے کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے پاکستان کا کیس ٹھوس نکات پر مبنی ہے

  • بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے گر کر تباہ

    بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے گر کر تباہ

    نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے ریاست مدھیہ پردیش میں گر کرتباہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: اے این آئی نیوز ایجنسی نے ہفتہ کو دفاعی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں سخوئی 30 اور میراج 2000 نے مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کے ائیر بیس سے اڑان بھری تھی۔

    سعودی عرب پہلی مرتبہ یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا صدرمنتخب

    بھارتی حکام نے طیاروں کے پائلٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کریش کی جگہ پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

    صومالیہ: امریکی فورسز کے آپریشن میں سینیئر داعش کمانڈر 10 ساتھیوں سمیت ہلاک

    بھارتی میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والے دونوں طیاروں نے مدھیہ پردیش سے ٹیک آف کیا تھا جہاں مشقیں جاری تھیں، بھارتی وزیر دفاع نے فضائیہ کے سربراہ کو آگاہ کیا ہے، باغی ٹی وی کو بھارتی میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق طیارے صبح ساڑھے پانچ بجے تباہ ہوئے، حادثہ کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو تحقیقات کرے گی کہ طیارے حادثاتی طور پر ٹکرائے یا کیا وجہ بنی،

    بھارتی فضائیہ کی کارکردگی ایک مرتبہ پھر بُری طرح بے نقاب
    انڈین ائیر فورس میں حادثے معمول بن گئے بھارت کی فضائیہ کی کارکردگی ایک مرتبہ پھر بُری طرح بے نقاب ہو چکی ہے 2023 میں بھارتی فضائیہ کے 2طیارے 30 ایس یو اور معراج ٹکرا گئے دونوں طیارے ایک فضائی مشق کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئےبھارتی طیارے حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک دوسرازخمی ہوا ,ایک اور حادثے میں بھارتی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا،ایک ہی دن میں بھارتی فضایئہ کی کارکردگی سب کے سامنے آ گئی، بھارت کی فضائیہ پچھلے کچھ عرصے سے لگاتا ر فضائی حادثوں کا شکارہو رہی ہے بھارت کی فضائیہ کو حادثات سے متعلق بہت سوال بھی اُٹھائے جا چکے ہیں مُودی نے بھی2019میں یہ کہا تھا کہ اگر رافیل ہو تے تو بالاکوٹ کا نتیجہ مختلف ہو تا

    طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

    طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

    لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

  • دہشتگردوں کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں برطانوی فوج کا اہلکار گرفتار

    دہشتگردوں کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں برطانوی فوج کا اہلکار گرفتار

    لندن: دہشتگردوں کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں برطانوی فوج کے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: لندن کی میڑو پولیٹن پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈینیل عابد خلیف برطانوی فوج کے حاضر سروس اہلکار ہیں اور ان کا تعلق وسطی انگلینڈ سے ہے۔

    کینیڈا نے اسلاموفوبیا کی روک تھام کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کردیا

    خلیف پر اگست 2021 میں مبینہ طور پردہشت گردی میں ملوث یا دہشتگرد حملے کی تیاری کرنے والے شخص کو دینے کے لیے اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔ خلیف زیرحراست ہیں اوران کو آج لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    21 سالہ ڈینیئل عابد خلیف پر 2021 میں "دہشت گردی کا ارتکاب کرنے والے یا اس کی تیاری کرنے والے شخص کے لیے مفید معلومات کو ظاہر کرنے” کی کوشش سمیت دو واقعات پر فرد جرم عائد کی گئی۔

    پاکستان کی معیشت تباہی کے قریب پہنچ چکی ہے،امریکی اخبار

  • ذیا بیطس کے مریضوں میں کینسر کے واقعات اور اموات کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے،تحقیق

    ذیا بیطس کے مریضوں میں کینسر کے واقعات اور اموات کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے،تحقیق

    ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح میں اضافے کے اثرات کے نتیجے میں بعض قسم کے کینسر کے واقعات اور اموات کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا مریضوں کی پتے، آنتوں یا جگر کے سرطان سے موت واقع ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

    رات دیر تک جاگنا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق

    جرنل ڈائبیٹولوجیا میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیق کے مطابق مجموعی طور پرذیابیطس میں مبتلا افراد کی کینسر سے موت واقع ہونے کے امکانات 18 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں جبکہ وہ خواتین جو ذیابیطس میں مبتلا ہوتی ہیں ان کی موت اینڈومیٹریل کینسر سے واقع ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

    اگرچہ پچھلے مطالعات میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں قلبی نتائج کے بارے میں بڑے پیمانے پر چھان بین کی گئی ہے، لیکن اس بارے میں کم معلوم ہے کہ آیا کینسر کی شرح اموات کے لیے ایسی عدم مساوات موجود ہے۔

    یونیورسٹی آف لیسٹر کے محققین کا کہنا تھا کہ کینسر کے خطرے کو بھی اتنی ہی توجہ دی جانی چاہیئے جتنی ذیابیطس سے پیش آنے والی دیگر پیچیدگیوں، جیسے کہ قلبی مرض، کو دی جاتی ہے۔

    ہوپ اگینسٹ کینسر نامی خیراتی ادارے کی مالی اعانت سے کیے جانے والے مطالعے میں یہ معلوم ہوا کہ ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا خواتین کی چھاتی کے سرطان سے موت واقع ہونے کے خطرات 9 فی صد زیادہ تھے اور ان خطرات میں اضافہ سامنے آرہاتھا۔

    انار ایک سُپر فوڈ،ذیابیطس کو روکتا ہے اور دل کی حفاظت کرتا ہے،نظام ہاضمہ کو مضبوط کرتا ہے

    سائنس دانوں نے بتایا کہ چھاتی کے سرطان کے معائنے کا دائرہ وسیع کرنا فائدہ مند ہوسکتا ہے(جو فی الحال انگلینڈ میں 50 سے 71 سال کی خواتین کا کیا جاتا ہے) تاکہ ذیابیطس میں مبتلا کم عمر خواتین کا معائنہ کیا جاسکے۔

    1998 سے 2018 تک جاری رہنے والی تحقیق میں محققین کی ٹیم نے ذیابیطس میں مبتلا 1 لاکھ 37 ہزار 804 برطانوی شہریوں کے ڈیٹا کا معائنہ کیا جنس، موٹاپا، نسل، سماجی و اقتصادی حیثیت، اور تمباکو نوشی کی حیثیت جیسے عوامل کا استعمال کرتے ہوئے تمام وجوہات، تمام کینسر، اور کینسر سے متعلق شرح اموات کے رجحانات کا تجزیہ کیا جن کی اوسط عمر 64 برس تھی اور ان کو اوسطاً 8.4 سال تک دیکھا گیا۔معائنے کے اس دورانیے میں تحقیق میں شریک 39 ہزار سے زائد افراد کی موت واقع ہوئی۔

    تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی کہ مطالعے کے دوران 55 سے 65 سال کے درمیان ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں کینسر سے ہونے والی اموات معمولی سی کم ہوئیں لیکن 75 سے 85 سال کے دوران اس تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔

    روزانہ دودھ کا ایک گلاس پینا اوردہی کھانا ٹائپ 2 ذیا بیطس کیلئے مفید ہے،تحقیق

  • 4 ہزار 300 سال پرانی ممی دریافت

    4 ہزار 300 سال پرانی ممی دریافت

    مصر میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے 4 ہزار 300 سال پرانی ممی دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:”الجزیرہ کے مطابق” مصری ماہرین آثار قدیمہ نے دارالحکومت قاہرہ کے قریب ایک فرعونی مقبرہ دریافت کیا ہے، جس میں ملک میں اب تک دریافت ہونے والی سب سے قدیم اور "سب سے مکمل” ممی موجود ہے۔

    مصر می‌ نو عمر لڑکے کی ممی سے سونے کا دل دریافت

    ماہر آثار قدیمہ کی ٹیم کے مطابق مصر کے علاقے سکارا میں زمین سے 20 میٹر نیچے موجود ایک کمرے سے تقریباً 25 ٹن وزنی تابوت میں ایک ممی ملی۔

    10 افراد پر مشتمل ماہر آثار قدیمہ کی ٹیم کے مطابق جب تابوت کو کھولا گیا تو اس میں سونے کے پتوں میں لپٹی ہوئی ایک ممی ملی جس کے سر پر ایک بینڈ اور سینے پر ایک بریسلٹ موجود تھا جس سے خیال کیا جاسکتا ہے کہ یہ کسی امیر انسان کی ممی ہے۔

    سونے کے پتے سے ڈھکی ہوئی ممی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 4 ہزار 3 سو سال پرانی ہے جس کی دریافت آثار قدیمہ کیلئےاہمیت کی حامل ہےممی کیساتھ مجسمے، مٹی کے برتن دیگر اشیاء بھی ملی ہیں، یہ ممی مصر میں اب تک پائی جانے والی سب سے قدیم اور مکمل غیر شاہی ممی ہے۔

    زمین کی اندرونی تہہ نے الٹی جانب گھومنا شروع کردیا ہے،تحقیق

    ماہرین کے مطابق ایک اور مقبرہ راز کا محافظ اور محل کے عظیم رہنما کے معاون میری کا تھا،”خفیہ محافظ” کا پجاری لقب محل کے ایک سینئر اہلکار کے پاس تھا جس نے خصوصی مذہبی رسومات انجام دینے کی طاقت اور اختیار دیا تھا۔

    ہاؤس نے مزید کہا کہ تیسری قبر فرعون پیپی اول کے اہرام کمپلیکس کے ایک پادری کی تھی اور چوتھی قبر فیٹیک نامی جج اور مصنف کی تھی۔

    مصر کی قدیم نوادرات کی سپریم کونسل کے سربراہ مصطفیٰ وزیری نے کہا کہ فیٹیک کے مقبرے میں اس علاقے میں اب تک پائے جانے والے "سب سے بڑے مجسموں” کا مجموعہ شامل ہے۔

    مقبروں کے درمیان بے شمار مجسمے پائے گئے، جن میں سے ایک مرد اور اس کی بیوی اور کئی نوکروں کے ہیں۔

    بچوں کی مزید قبریں دریافت ہونے پرہرطرف خوف کی فضا

  • سعودی عرب پہلی مرتبہ یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا صدرمنتخب

    سعودی عرب پہلی مرتبہ یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا صدرمنتخب

    سعودی عرب پہلی مرتبہ یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا صدرمنتخب ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: سعودی عرب کی شہزادی حیفا بنت عبدالعزیز المقرن کو چیئرمین مقرر کردیا گیا،سعودی عرب اس سال پہلی مرتبہ الریاض میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کمیشن کے 45 ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔


    سعودی پریس ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے کے ایک متفقہ فیصلے میں سعودی عرب کو عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا باضابطہ چیئرمین قراردیا گیا ہے۔اس کی سربراہ شہزادی حیفا بنت عبدالعزیزالمقرن ہیں۔وہ یونیسکو میں سعودی عرب کی مستقل مندوب اور یونیسکو کی پروگرامز اور خارجہ تعلقات کمیٹی کی چیئرپرسن ہیں۔


    ایس پی اے نے بتایا ہے کہ کمیٹی کا اجلاس 10 سے 25 ستمبرتک ہوگا۔یونیسکو میں سعودی عرب کے مستقل مشن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ شروع سے ہی یونیسکو کا ایک وقف رکن ملک ہے، یہ فیصلہ کن اقدام مملکت کے لیے ثقافتی ورثے کے تحفظ، فروغ اور تحفظ کو مزید فروغ دینے کا ایک موقع ہے۔

    شہزادی حیفا نے کہا کہ یہ فیصلہ یونیسکو میں سعودی عرب کی کوششوں، شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ثقافتی شعبے کی سرپرستی ، معاونت اور وزیر ثقافت شہزادہ بدربن عبداللہ بن فرحان کی جانب سے جاری حمایت کا بھی مظہرہے۔

    واضح رہے کہ یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی جنرل اسمبلی کے ذریعے منتخب کردہ 21 ریاستوں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ یہ کمیٹی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں اپنے مقامات کی شمولیت کے خواہاں ممالک کی تجاویز کا جائزہ لیتی ہے،ماہرین کو ان مقامات پر رپورٹ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے اورعالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں مجوزہ مقامات کے فیصلے کا حتمی جائزہ فراہم کرتی ہے۔

    یاد رہے کہسعودی عرب یونیسکو کی دواورمرکزی کمیٹیوں کا بھی رکن ہے۔اس کے پاس اس کی ایگزیکٹوکونسل کی رکنیت ہے اور وہ بین الحکومتی کمیٹی برائے تحفظ غیر منقولہ ثقافتی ورثہ کا بھی رکن ہے۔

  • صومالیہ: امریکی فورسز کے آپریشن میں سینیئر داعش کمانڈر 10 ساتھیوں سمیت ہلاک

    صومالیہ: امریکی فورسز کے آپریشن میں سینیئر داعش کمانڈر 10 ساتھیوں سمیت ہلاک

    صومالیہ میں امریکی فورسز کے آپریشن میں سینیئر داعش کمانڈر بلال ال سوڈانی 10 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر صومالیہ میں آپریشن رواں ہفتے کیا گیا۔

    ڈرون جو 100 پاؤنڈ وزن اٹھا کر600 میل فاصلہ طے کر سکتا ہے

    بیان میں کہا گیا کہ امریکی فورسز کی کارروائی میں داعش کا سینیئر کمانڈر بلال ال سوڈانی ہلاک ہوگیا، آپریشن کے دوران کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، داعش کے کمانڈر کو صومالیہ کے جنوبی علاقے میں واقع ایک غار میں نشانہ بنایا گیا۔

    آسٹن نے کہا کہ بلا ل السوڈانی افریقہ میں تنظیم کی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور افغانستان سمیت دنیا بھر میں اس کے آپریشنز کی مالی مدد میں اہم کردار ادا کر رہا تھا۔

    آسٹن نے کہا کہ آپریشن میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا ۔ اس آپریشن سے اندرون اور بیرون ملک امریکیوں کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے امریکہ کے پختہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

    سیاسی جماعت کے رہنما نے اہلیہ اور دو بچوں سمیت کی خود کشی

    یہ کارروائی امریکی افریقی کمان کے اس اعلان کے چند دن بعد کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ صومالی دارالحکومت موغادیشو کے شمال مشرق میں گالکاڈکے تحفظ میں صومالی فوج کے ساتھ ملکر دفاعی کارروائی میں حصہ لیا ہے۔

    اس واقعے میں صومالی نیشنل آرمی کی فورسز 100 سے زائد الشباب جنگجوؤں کے ایک بڑے اور شدید حملے کے بعد شدید لڑائی میں مصروف تھیں۔امریکہ کے مطابق اس کارروائی میں تحریک الشباب کے تقریباً 30 جنگجو مارے گئے تھے۔

    نوجوان کو قتل کرنیوالے کو سزائے موت کا حکم

  • جوزف بروڈسکی: روسی نژاد نوبیل انعام یافتہ امریکی شاعر اور مضمون نگار

    جوزف بروڈسکی: روسی نژاد نوبیل انعام یافتہ امریکی شاعر اور مضمون نگار

    جوزف بروڈسکی: روسی نژاد نوبیل انعام یافتہ امریکی شاعر اور مضمون نگار۔

    اصل نام آؤسیف ایلیکزینڈرووچ بروڈسکی تھا ایک روسی نژاد امریکی شاعر اور مضمون نگار تھے 24 مئی 1940 میں پیدا ہونے والے جوزف بروڈسکی{Joseph Brodsky} لینین گراڈ کے ایک روسی یہودی گھرانے میں پیدا ہوئے ان کا تعلق ایک ممتاز اورقدامت پسند ربانی خاندان، شورر (شور) سے تھا۔ اس کے ددھیال کا تعلق جوزف بین اسحاق بیخور شور سے ہے۔ اس کے والد ، الیکزینڈر بروڈسکی ، سوویت بحریہ میں ایک پیشہ ور فوٹو گرافر تھے ، اور ان کی والدہ ، ماریہ والپرٹ بروڈسکایا ، ایک پیشہ ور ترجمان تھیں جن کے کام سے اکثراس خاندان کی کفالت میں مدد ملتی تھی۔ وہ فرقہ وارانہ اپارٹمنٹ میں رہتے تھے ، ان کی زندگی بچپن کا حصہ غربت اورپسماندگی میں گزرا۔ بچپن میں بروڈسکی لینین گراڈ کے محاصرے سے بچ گئے جہاں وہ اور اس کے والدین فاقوں اور بھوک سے مر گئے اور ان کی ایک خالہ بھوک سے مر گئی۔ بعد میں وہ محاصرے کی وجہ سے مختلف صحت سے متعلق مسائل کا شکار ہوگئے۔ بروڈسکی نے تبصرہ کیا کہ ان کے بہت سارے اساتذہ سامی { یہودی} مخالف ہیں اور انہیں ابتدائی عمر سے ہی اختلاف کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ “میں نے لینن کو حقیر سمجھنا شروع کر دیا ، یہاں تک کہ جب میں پہلی جماعت میں تھا ، اس کے سیاسی فلسفے یا عمل کی وجہ سے نہیں ۔۔ بلکہ ان کی ہر جگہ کی تصویروں کی وجہ سے۔”

    ایک نوجوان طالب علم کی حیثیت سے جوزف بروڈسکی “ایک غیر مہذب بچہ” تھا جو اپنے اسکول میں لڑنے جھگڑنے والا بچی جانا جاتا تھا۔ پندرہ سال کی عمر میں بروڈسکی نے اسکول چھوڑ دیا اور کامیابی کے بغیر سب میرینرز اسکول میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ وہ ملنگ مشین آپریٹر کی حیثیت سے کام کرتا رہا۔ بعدازاں ، معالج بننے کا فیصلہ کرنے کے بعد انہوں نے کرسٹی زندان میں اور سلائی کرنے کا کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ہسپتالوں میں ، جہاز کے بوائلر روم میں ، اور ارضیاتی اسفار کی متعدد ملازمتیں رکھی۔ اسی وقت ، بروڈسکی نے خود تعلیم کے ایک پروگرام میں مشغول کیا۔ انہوں نے پولش بولنا سیکھا ،تاکہ وہ پولینڈ کے شعراء جیسے Cesesła Miłosz ، اور انگریزی کے کاموں کا ترجمہ کرسکیں تاکہ وہ جان ڈونی کا ترجمہ کرسکیں۔ راستے میں ، اس نے کلاسیکی فلسفہ ، مذہب ، خرافات ، اور انگریزی اور امریکی شاعری میں گہری دلچسپی حاصل کرلی۔

    جوزف بروڈسکی کو شمالی روس کے ایک مزدور کیمپ میں پانچ سال قید کی 18 ماہ قید کے بعد 1972 میں سوویت یونین سے جلاوطن کیا گیا تھا۔ جوزف بروڈسکی کے مطابق ادب نے اس کی زندگی کو گھیر لیا۔ انہوں نے کہا ، “میں ایک عام سوویت لڑکا تھا۔ “میں اس نظام کا آدمی بن سکتا تھا۔ لیکن کسی چیز نے مجھے الٹا کردیا: [فیوڈور دوستوفسکی] انڈر گراؤنڈ سے نوٹس پڑھ کر مجھے احساس ہوا کہ میں کیا ہوں۔ میں برا ہوں۔”

    بروڈسکی نے سوویت حکام کی سختیوں اور پابندیوں کے بعد امریکہ چلے گئے۔ اور 1972 میں سوویت یونین سے اور بقول ان کے “ہجرت کی” سختی سے نصیحت ہوئی ۔ ڈبلیو ایچ آڈن اور دوسرے حامیوں کی مدد سے ریاست ہائے متحدہ میں مقیم ہوگئے۔ اس کے بعد انہوں نے ماؤنٹ ہولیوک کالج ، اور ییل ، ​​کولمبیا ، کیمبرج ، اور مشی گن سمیت یونیورسٹیوں میں تعلیم وتدریس کے پیشے سے منسلک ہو گئے۔

    ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر آندرے رنچین کے مطابق: “بروڈسکی وہ واحد جدید روسی شاعر ہے جس کے جسمانی کام کو پہلے ہی کانونائزڈ کلاسک کا اعزازی خطاب دیا گیا ہے ۔ بروڈسکی کا ادبی تخصیص ایک غیر معمولی رجحان ہے۔ کسی بھی دوسرے ہم عصر روسی مصنف کو اس طرح کی متعدد یادداشتوں کا ہیرو تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ کسی اور کے پاس اتنی ساری کانفرنسیں ان کے لیے وقف نہیں تھیں”۔

    سوویت یونین چھوڑنے سے پہلے ، بروڈسکی نے اپنے پسندیدہ روسی شاعر انا اخماٹووا کے ساتھ تعلیم حاصل کی۔ جلاوطنی کے بعد وہ امریکہ چلے گئے۔ ، جہاں اس نے بروکلین اور میساچوسٹس میں قیام کیا۔ ۔ان کے دوست شاعر سیمس ہینی کے مطابق ، وہ “مبہوت ، محنتی اور ایک خاص مقدار میں خلوت میں رہتے تھے۔”

    بروڈسکی نے اپنی نسل کے سب سے بڑے روسی شاعر کے طور پراپنی ادبی حیثیت کو منوایا، نو شعری مجموعوں کے ساتھ ساتھ مضامین کے کئی مجموعے بھی شائع ہوئے ، اور 1987 میں ادب کا نوبل انعام ملا۔ انگریزی ترجمے میں ان کی شاعری کی پہلی کتاب 1973 میں شائع ہوئی۔جو فکریہ اور شاعرانہ شدت کے ساتھ ایک نئی شاعرانہ حساسیت کا حامل تھا۔

    کولمبیا یونیورسٹی اور ماؤنٹ ہولیوک کالج میں درس و تدریس کے علاوہ ، جہاں انہوں نے پندرہ سال تک درس دیا ، بروڈسکی نے 1991 سے 1992 تک ریاستہائے متحدہ کے شاعر لاریوٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 1993 میں ، انہوں نے امریکی شاعری اور خواندگی پروجیکٹ کو ڈھونڈنے کے لئے اینڈریو کیرول کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ ایک نان نفع تنظیم ، جوجوزف بروڈسکی کے الفاظ میں ، “ثقافت کو امریکی ثقافت کا ایک زیادہ مرکزی حصہ بنانے کے لئےہے “۔

    جوزف بروڈسکی، جان ڈون سے لے کر آڈن تک انگریزی مابعد الطبعیاتی شعرا سے بہت متاثر تھے۔ اس کے علاوہ بہت سارے دیگر مصنفین جیسے ٹامس وینکلووا ، آکٹیوو پاز ، رابرٹ لوئل ، ڈیرک والکوٹ ، اور بینیٹاٹا کریری کی تحریروں سے بھی استفادہ حاصل کرتے رہے۔

    جوزف بروڈسکی 28 جنوری 1996 کو اپنے بروکلین اپارٹمنٹ میں دل کا دورہ پڑنے سے 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ وینس اٹلی میں Isola di San Michele کے قبرستاں میں دفن ہوئے۔

    جوزف بروڈسکی کی ایک نظم

    بیلفاسٹ دھن {Belfast Tune}
    یہاں ایک خطرناک شہر کی لڑکی ہے
    وہ اپنے سیاہ بالوں کو مختصر تراشتی ہے
    تاکہ اس کی کم تعداد کو خوفزدہ کرنا پڑے
    جب کسی کو تکلیف ہو۔
    وہ اپنی یادوں کو پیراشوٹ کی طرح جوڑتی ہے۔
    اس نےاسے گرا دیا ، وہ کوئلےجمع کرتی ہے
    اور گھر میں سبزیوں کو پکاتی ہے: وہ گولی چلاتے ہیں
    یہاں وہ کھاتے ہیں جہاں
    آہ ، ان حصوں میں کہیں زیادہ آسمان ہے ، کہیں ،
    زمین۔۔ لہذا اس کی آواز کی آواز
    اور اس کے گھورنے سے آپ کی ریٹنا پر بھورے رنگ کی طرح داغ پڑتا ہے
    جب آپ سوئچ کرتے ہو تو بلب
    نصف کرہ ، اور اس کے گھٹنے کی لمبائی کا بٹیر
    اسکرٹ کو پکڑنے کے لئے اسکرٹ کا کٹ ،
    میں نے اس کو یا تو پیار کیا تھا یا قتل کیا ہے یا اس کا خواب دیکھا ہے
    کیونکہ یہ قصبہ بہت چھوٹا ہے۔

    ترجمہ احمد سہیل

  • جان اپڈائیک: امریکا کے صف اول کے ناول نگار اور لکھاری

    جان اپڈائیک: امریکا کے صف اول کے ناول نگار اور لکھاری

    پیدائش: 18 مارچ 1932
    انتقال: 27 جنوری 2009

    امریکا کے صف اول کے ناول نگار اور لکھاری۔ اپنے ناولوں میں انھوں نے عام امریکیوں اور خاص طور چھوٹے شہروں میں رہنے والے متوسط طبقات کی زندگیوں کو اپنی تحریروں کا موضوع بنایا۔ انھیں کئی پلِٹزر پرائز سمیت کئی ادبی انعامات سے نوازا گیا۔ وہ 60 سے زیادہ کتابوں کے مصنف رہے۔

    جان اپڈائیک نے امریکا میں ایک ایسے شخص کی زندگی پر بھی ناول لکھا جس کا باپ مسلمان تھا مگر اپنی امریکی بیوی کو چھوڑ گیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے نیوجرسی کے پس منظر میں مذہبی انتہاپسندی کو بھی اپنے ایک ناول کا موضوع بنایا۔ پھیپھڑوں کے سرطان کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔

  • افغان خواتین کی تعلیم پر پابندی؛ ضیاءالدین یوسف زئی اپنے آنسو نہ روک سکے

    افغان خواتین کی تعلیم پر پابندی؛ ضیاءالدین یوسف زئی اپنے آنسو نہ روک سکے

    افغان خواتین کی تعلیم پر بات کرتے ہوئے ضیاء الدین یوسف زئی اپنے آنسو پر قابو نہ پاسکے

    نوبل انعام یافتہ ملالہ کے والد اور اسے پرواز کرنے دو کتاب کے مصنف، تعلیم بارے متحرک کارکن ضیاء الدین یوسف زئی نے ایک پشتو میڈیا پلیٹ فام سے بات کررہے تھے جب افغانستان کی خواتین بارے ان پر حصول تعلیم پر پابندی کی بات آئی تو وہ جزباتی ہوگئے اور اپنے آنسو نہ روک پائے.


    اس انٹرویو میں انہوں نے پشتوں زبان میں بات کرتے ہوئے افغانستان کے مردوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ؛ "میں اپنے افغان پشتون بھائیوں سے ناراض ہوں کیونکہ انہیں خواتین اور اپنی بچیوں کے اس حقوق کے حق میں آواز بلند کرنی چاہئے اور حصول تعلیم پر لگی ان پابندیوں کیخلاف ان کا ساتھ دینا چاہئے. انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ہر مرد و عورت کا برابر کا حق ہے لہذا ہم مردوں کو بھی ان خواتین کا ساتھ دینا چاہئے جن سے ان کا یہ حق چھینا گیا ہے.”

    صحافی ملک رمضان اسراء نے ضیاء الدین یوسفزئی کی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پشتوں اور انگریزی میں لکھا کہ تعلیم بارے متحرک کارکن افغان خواتین اور بچیوں کی تعلیم بارے بات کرتے ہوئے اپنے آنسو پر قابو نہ رکھ سکا. اور انہوں نے مردوں سے درخواست کی کہ وہ خواتین کے حصول تعلیم کیلئے دنیا بھر میں اپنی آواز بلند کریں.


    ضیاء الدین یوسفزئی نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں دعا کی کہ؛ "خدا کرے کہ میری آواز تمام افغانوں اور پشتونوں کو سنائی دے اور وہ تعلیم، کام اور آزادی کے انسانی حقوق کی جدوجہد میں افغانستان کی بیٹیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی آواز کو ان کی آواز میں شامل کریں۔”