Baaghi TV

Tag: study visa

  • امارات کا پاکستان کا دو بلین ڈالر قرض رول اوور کرنے جبکہ مزید 1 ارب ڈالر دینے کا فیصلہ

    امارات کا پاکستان کا دو بلین ڈالر قرض رول اوور کرنے جبکہ مزید 1 ارب ڈالر دینے کا فیصلہ

    امارات کا پاکستان کا دو بلین ڈالر قرض رول اوور کرنے جبکہ مزید 1 ارب ڈالر دینے کا فیصلہ

    متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے ساتھ دو بلین ڈالر قرض کو رول اوور کرنے اور مزید ایک بلین ڈالر اضافی قرض فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر آج ابو ظہبی پہنچے جہاں وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہر سطح پر دوطرفہ تبادلوں اور باقاعدہ بات چیت کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید کو پاکستان کے سرکاری دورہ کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی۔  دورہ کی تاریخوں کا فیصلہ سفارتی ذرائع سے کیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید گہرا کرنے، شراکت داری کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے انضمام کے مواقع کو فعال کرنے پر اتفاق کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے اور رفتار فراہم کرنے کے لیے ہر سطح پر دو طرفہ تبادلوں اور باقاعدہ بات چیت کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ قبل ازیں، ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادی امور جناب عبداللہ طوق المری اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • ہیتھرو ایئرپورٹ سے برآمد ہونے والا  ’یورینیم پیکج‘ مبینہ طور پر پاکستان سے آیا. برطانوی پولیس

    ہیتھرو ایئرپورٹ سے برآمد ہونے والا ’یورینیم پیکج‘ مبینہ طور پر پاکستان سے آیا. برطانوی پولیس

    ہیتھرو ایئرپورٹ سے برآمد ہونے والا ’یورینیم پیکج‘ مبینہ طور پر پاکستان سے آیا. برطانوی پولیس

    برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے قبضے میں لیے گئے یورینیم پیکج سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ 29 دسمبر کو معمول کی تلاشی کے دوران سرحدی ایجنٹوں کو یہ پیکج ملا تھا۔ یہ خبر سب سے پہلے رپورٹ کرنے والے برطانوی اخبار ’دی سن‘ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ پیکج پاکستان سے روانہ ہوا تھا اور عمان سے آنے والی پرواز کے ذریعے برطانیہ پہنچا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر تشویش اس وقت پیدا ہوئی جب جدید اسکینرز نے ایک دھات پر یورینیم کا پتا لگایا۔ تاہم اس شپمنٹ کی منزل کیا ہے، یہ فی الحال واضح نہیں ہے اور نہ ہی اب تک اس معاملے میں کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق یورینیم اسکریپ کیے گئے دھات کی کھیپ میں پایا گیا، جبکہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا یہ پاکستان میں ’ناقص ہینڈلنگ‘ کا نتیجہ ہے نہیں۔


    برطانوی میڈیا کو دیے گئے بیان میں پولیس کمانڈر ریچرڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ ’میں عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ پیکج میں موجود آلودہ مواد بہت کم مقدار میں ہے اور ماہرین کے مطابق اس سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’اگرچہ اس حوالے سے پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، لیکن اب تک کی تفتیش کے مطابق اس سے کسی کو براہ راست خطرہ نہیں ہے‘۔

    خیال رہے کہ عالمی سطح پر یورینیم سمیت خطرناک مادوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی سخت پروٹوکول اور شرائط کے تحت کی جاتی ہے۔ یورینیم تابکار مادہ ہے جو قدرتی طور پر پایا جاتا ہے۔ اسے جب افزودہ کرلیا جائے تو یہ جوہری ہتھیاروں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یورینیم کی افزودگی کا عمل سینٹری فیوجز کے ذریعے ہوتا ہے۔ یہ ایسی مشینیں ہیں جو سپرسانک رفتار سے گھومتی ہیں۔

    واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نے اس بارے میں کہا کہ برطانوی ایئرپورٹ پر ضبط کیے گئے مبینہ ’یورینیم پیکج‘ کے حوالے سے رپورٹس حقائق پرمبنی نہیں ہیں۔ جبکہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پکڑے گئے مبینہ یورینیم پیکج کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں اس سلسلے میں کوئی بھی معلومات ہمارے ساتھ باضابطہ طور پر شیئر نہیں کی گئیں، ہمیں یقین ہے کہ رپورٹس حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

  • واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے یا فیچر متعارف کرا دیا

    واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے یا فیچر متعارف کرا دیا

    واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے یا فیچر متعارف کرا دیا۔

    دنیا بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے تقریباً تمام افراد ہی واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں جن کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 3 ارب کے قریب ہے اور یہ لوگ اپنے اسمارٹ فونز بدلتے رہتے ہیں۔ اسمارٹ موبائل فونز بار بار بدلنے کے باعث صارفین کو ایک موبائل سے دوسرے موبائل پر ڈیٹا منتقل کرنے کا مسئلہ رہتا ہے تاہم اب یہ مسئلہ واٹس ایپ نے حل کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ایک سے دوسرے اینڈرائیڈ فون میں وائی فائی کے ذریعے ڈیٹا منتقل کرنے کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے لیے صارفین کو گوگل ڈرائیو کی ضرورت نہیں پڑے گی اور یہ کام صرف کیو آر کوڈ کے ذریعے ہی ممکن ہو جائے گا۔ یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.23.1.26 اور 2.23.1.27 میں چند صارفین کو ہی دستیاب ہے، اس کا استعمال بہت آسان ہے جب بھی آپ کسی نئی اینڈرائیڈ ڈیوائس میں واٹس ایپ انسٹال کریں تو امپورٹ چیٹس کے آپشن کا انتخاب کریں۔ ایسا کرنے سے ڈیوائس کا کیمرا کیو آر کوڈ اسکین کرنے کے لیے اوپن ہوجائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی
    وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
    پرانی ڈیوائس میں واٹس ایپ سیٹنگز میں جا کر ایکسپورٹ ڈیٹا کے آپشن کو منتخب کریں جس سے کیو آر کوڈ سامنے آئے گا، پھر نئی ڈیوائس سے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے سے ڈیٹا منتقل ہوجائے گا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں یہ فیچر تمام واٹس ایپ صارفین کو دستیاب ہو گا۔

  • ٹیکساس کے پہلے مسلمان قانون سازوں نے صدیوں قدیم قرآن پاک پرحلف اٹھا لیا

    ٹیکساس کے پہلے مسلمان قانون سازوں نے صدیوں قدیم قرآن پاک پرحلف اٹھا لیا

    ٹیکساس کے پہلے مسلمان قانون سازوں نے صدیوں قدیم قرآن پاک پرحلف اٹھا لیا

    ٹیکساس مقننہ میں خدمات سرانجام دینے کیلئے پہلے دومسلمان اور جنوبی ایشیائی قانون سازوں نے بیگمات کے ہمراہ صدیوں پرانے قرآن پر ہاتھ رکھتے ہوئے حلف اٹھا کر تاریخ رقم کردی۔ شوگر لینڈ اور یولیس سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹس ڈاکٹر سلیمان لالانی اور سلمان بھوجانی پاکستانی نژاد امریکی ہیں۔ 176 سال سے جاری انتخابات میں ٹیکساس ہاؤس کے لئے منتخب ہونے والے یہ پہلے مسلمان اپنی فتوحات کی عکاسی کرتے ہیں۔

    سلیمان لالانی نے 382 سال قدیم قرآن پاک کے نسخے پر حلف لیا اور ان کی جانب سے اختتامی جملے ’تو میری مدد کرو خدا‘ کہتے ہی ان کی اہلیہ ذکیہ نے بحفاظت باکس میں رکھ دیا۔ یہ قرآن حکیم عربی اور فارسی میں خطاطی کے ساتھ ہے جس کے صفحات کو پیسٹل پھولوں اورچمک سے سجایا گیا ہے۔ سلیمان لالانی نے تقریب کے بعد کہا، ”یہ ملے جلے احساسات تھے۔ یہ بہت خوشی اورفخرکا لمحہ تھا لیکن یہ ذمہ داری کا بھی احساس ہے، ہمارا ایمان ہمیں یہی سکھاتا ہے۔“


    اسی قطار کے آخرمیں سلمان بھوجانی کو بھی کم وبیش اسی منظرکے ساتھ دیکھا گیا جن کی اہلیہ نے قدرے ضعیف قرآن پاک اٹھا رکھاتھا۔ یہ نسخہ انہیں آن لائن نیلامی کے دوران حاصل ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قرآن پاک امریکا میں شائع ہونے والا پہلا انگریزی ایڈیشن ہے جو1806 میں اسپرنگ فیلڈ میساچوسٹس میں شائع کیا گیا۔ آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس نے سلمان بھوجانی کوقرآن پاک کا ایک نایاب نسخہ جزوقتی دینے کی پیش کش کی تھی لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا نسخہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ اسے مستقبل کے مسلمان منتخب عہدیداروں تک پہنچا سکیں۔

    بھوجانی کے مطابق ، ”یہ واقعی تاریخی اورحیرت انگیز تھا، ٹیکساس کی ریاست اور ہماری کمیونٹی کی نمائندگی کرنا ایک ناقابل یقین اعزاز ہے“۔ انہوں نے کہا کہ ، ’میں ان تمام نوجوانوں کے بارے میں سوچنا چاہتا ہوں جو دفتر کے لیے انتخاب لڑنے یا سیاسی طور پر سرگرم ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ میںآپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگرمیں یہ کرسکتا ہوں تو آپ بھی یہ کر سکتے ہیں۔ جب میں 19 سال کا تھا تو ایک تارکین وطن کے طور پریہاں آیا تھا، میں نے گیس اسٹیشنوں پر6 ڈالر فی گھنٹہ پر فرش صاف کیے اور جب کہ میں یہاں ہوں تو مبارک محسوس کرتا ہو، یہ واقعی ایک بہت بڑا اعزاز ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی
    وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

    کیپٹل ایکسپینشن کمیٹی کے سماعت کے کمرے میں اپنے استقبال کے لیے موجود حامیوں کے ساتھ تصاویر بنوانے والے بھوجانی نے اپنا قرآن پاک لوگوں کےدیکھنے کے لئے ڈسپلے کیس میں چھوڑ دیا۔ ٹیکساس ہاؤس میں پہلی بار 2 مسلمان افراد کی شمولیت ایک قابل فخرلمحہ تھا، کم از کم چھ چارٹر بسوں میں تقریبا 700 افراد ٹیکساس میں یہ دیکھنے کے لیے نکلے، ان کے لئے یہ جزوی طور پر ایمگیج ٹیکساس نے اسپانسرکیا تھا جو ایک غیر جانبدارغیر منافع بخش ادارہ ہے اور مسلم امریکی ووٹرز کو سیاست، مقامی مساجد ،گرجا گھر اور فورٹ بینڈ کاؤنٹی ینگ ڈیموکریٹس میں شامل ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔

  • معروف  فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی

    معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی

    معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی

    اسٹار فٹبالررونالڈو اورسعودی کلب النصر کے مابین معاہدہ ہوتے ہی دنیا بھرکی کی توجہ ریاض اور رونالڈو پرمرکوز ہے، کھیل کے میدان سے باہر بھی رونالڈو کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھی جارہی ۔ پرتگالی اسٹار نے جب پہلی مرتبہ النصر کلب کی شرٹ پہنی تو مارسول پارک اسٹیڈیم میں سبھی انہیں دیکھنے کے لیے بےتاب تھے، رونالڈوکا کہنا تھا کہ ’النصر کلب کا وژن متاثر کن ہے-

    یہ میچ نہ کھیلنے والے رونالڈو عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیڈیم پہنچنے والے پہلے شخص تھے، انہوں نے اپنی ٹیم کی تربیتی شرٹ میں ملبوس شائقین کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں اور شیئربھی کیں تو رونالڈو کی کلائی پر بندھی گھڑی بھی سب کی نظرمیں آئی اور بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی۔ رونالڈو جہاں جاتے ہیں وہاں سے ہم آہنگی کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں، سعودی عرب میں بھی انہوں نے ایک منفرد گھڑی کا انتخاب کیا جس میں عربی ہندسے بھی موجود ہیں۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگومیں ’’ورلڈ آف واچز‘‘ سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر نے بتایا کہ رونالڈو نے ”رولیکس“ برانڈ کی ’’کوسمو گراف ڈیٹونا‘‘ گھڑی پہنی جس بیگویٹ ڈیزائن میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ ڈیزائن زیورات میں عام ہے اور انگوٹھیوں اور گھڑیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ گھڑی کے اس ڈیزائن کا نام مشہور فرانسیسی بریڈ کے نام پررکھا گیا۔ اس ڈیزائن میں ایک چھوٹا ہیرا مستطیل یا مربع شکل کا ہوتا ہے جس کے سیدھے یا نوکیلے کنارے اور لمبے اطراف ہوتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    گھڑی کی قیمت کا تخمنیہ 6 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال ہے، اس کا باقاعدہ پہلا ورژن 1963 میں آیا تھا۔ گھڑی کا ڈیزائن پروفیشنل ریسنگ کار ڈرائیورز کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ اس کی اعلیٰ کارکردگی، ایک ٹیکی میٹرک سکیل اور ڈائل کے تین کاؤنٹرز کی وجہ سے یہ گھڑی صارف کو گزرے وقت کی درست پیمائش کی سہولت فراہم کرتے ہوئے اپنی نوعیت کی ایک منفرد گھڑی ہے۔ گھڑی کاسٹین لیس سٹیل کا فریم خراشوں سے پاک رہتا ہے جبکہ یہ سورج کی شعاعوں کے خلاف بھی بھرپور مزاحمت رکھتا ہے۔ گھڑی پر سونے یا پلاٹینم کی پتلی تہہ لگائی جاتی ہے۔

  • امریکی ایوی ایشن سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل؛ مقامی پروازیں جزوی طور پر بحال

    امریکی ایوی ایشن سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل؛ مقامی پروازیں جزوی طور پر بحال

    امریکی ایوی ایشن سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد گراؤںڈ کی گئی مقامی پروازیں جزوی طور پر بحال

    امریکی ایوی ایشن سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد گراؤںڈ کی گئی مقامی پروازیں جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئیں۔ ایف اے اے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک سائبر حملے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس دوران پانچ ہزار چار سو سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جب کہ نو سو سے زائد منسوخ کی گئیں تھیں جن کی مکمل بحالی میں کئی گھنٹے درکار ہیں۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی(ایف اے اے) نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ امریکہ میں ایسٹرن ٹائم زون کے مطابق صبح نو بجے تک اپنی پروازیں مؤخر کردیں۔ تاہم ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی اس صورتِ حال سے آگاہ ہیں اور انہوں نے طیارے گراؤنڈ کرنا شروع کردیے ہیں۔

    پروازوں کی آمد و رفت کی ٹریکنگ کرنے والی ویب سائٹ ’فلائٹ اویئر‘ کے مطابق ایسٹرن ٹائم زون میں صبح آٹھ بجے امریکہ میں 2500 سے زائد پروازوں کی آمدورفت مؤخر ہوئی ہےجب کہ ڈیڑھ ہزارسے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ متاثر ہونے والی پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا

    امریکہ میں بدھ کو 21 ہزار پروازیں شیڈول تھیں جن میں اکثریت اندرونِ ملک فلائٹس کی تھی جب کہ 1840 بین الاقوامی پروازوں کی اڑان متوقع تھی۔ وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تاحال ایف اے اے کے کمپیوٹرائزڈ نظام پر سائبر حملے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم صدر جو بائیڈن نے بڑے پیمانے پر پروازوں کے شیڈول میں آنے والے خلل کے اسباب جاننے کے لیے ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

    صدر بائیڈن نے بدھ کو وائٹ ہاؤس سے روانہ ہونے سے قبل کہا تھا کہ انہیں ٹرانسپورٹیشن سیکریٹری پیٹ بوٹاجج نے اس معاملے پر بریفنگ دی ہے اور بتایا ہے کہ وہ ابھی تک اس صورتِ حال کے اسباب کی نشاندہی نہیں کرسکے ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق فلائٹس کی آمد و رفت کی نگرانی کے ’نوٹس ٹو ایر مشنز سسٹم‘ کی بندش کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ پائلٹس کو پرواز کے تحفظ سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے کے سسٹم کی بندش سے متعلق ایف اے اے حکام سے رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف اے اے اس مسئلے کو فوری حل کرنے اور ایئر ٹریفک کو بحفاظت معمول پر لانے کے لیے کام کررہی ہے۔