Baaghi TV

Tag: sunil grover

  • سنیل گروور نے شاہ رخ خان کی فلم جوان سے امیدیں باندھ لیں

    سنیل گروور نے شاہ رخ خان کی فلم جوان سے امیدیں باندھ لیں

    بھارت کے معروف کامیڈین سنیل گروور جو ایک لمبے عرصے سے شوبز انڈسٹری میں ہیں لیکن ان کو صحیح معنوں میں‌پہچان کپل شرما کے شو نے دی اس میں‌ وہ گھتھی کا کردار کرتے رہے اس کے علاوہ سنیل شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن سمیت دیگر فنکاروں کی اے کلاس کاپی کرتے ہیں. ان کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے شاہ رخ خان نے ان کو اپنی فلم جوان میں کاسٹ کیا اس فلم میں وہ کامیڈی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے ، اس فلم کو لیکر سنیل کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ جوان کا موضوع بہت اچھا ہے اور ویسے بھی یہ شاہ رخ خآن کی فلم ہے لوگ اسکا بے چینی سے انتظار ہونے کررہے ہیں اور میرا کردار بھی یقینا شائقین کو بہت پسند ہے. مجھے اس فلم سے بہت اچھی امیدیں ہیں، انہوں‌ نے مزید کہا کہ میرا کپل شرما شو

    میں‌واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، کیونکہ میں ابھی دیگر شوز کررہا ہوں اور مجھے بہت مزا آرہا ہے. انہوں نے کہا کہ جوان فلم کرنے کے لئے پہلی بار باہر کے ملک گیا ، بہت ہی اچھا تجربہ ہے اور میں لفظوں میں بیان نہیں‌کر سکتا کہ کیسا محسوس کررہا ہوں. یاد رہے کہ اطلاعات یہ آئیں تھیں کہ سنیل کی اور کپل شرما کی آپس میں‌ شو کے دوران ان بن رہتی ہے شاید یہی وجہ ہےکہ سنیل واپس کپل شرما شو میں‌واپس جانے کا ارادہ نہیں‌ رکھتے.

  • ہمارے ملک میں کپل شرما کی ٹکر کا کوئی کامیڈین نہیں نسیم وکی ، سوشل میڈیا صارفین برہم

    ہمارے ملک میں کپل شرما کی ٹکر کا کوئی کامیڈین نہیں نسیم وکی ، سوشل میڈیا صارفین برہم

    پاکستان کے معروف کامیڈین نسیم وکی ہیں اس وقت شدید تنقید کی زد میں ، انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کر دی ہیں کچھ کنٹرورشل باتیں . انہوں نے کہا ہے کہ میں انڈیا میں‌ کام کرکے آیا ہوں ، میں نے کپل شرما اور سنیل گورور کے ساتھ بھی کام کیا ، میں سمجھتا ہوں کہ ان دونوں سے بڑا آرٹسٹ ہمارے پورے پاکستان میں نہیں ہے. بھارت میں ایک سال میں جتنی فلمیں بنتی ہیں ہم سوچ بھی نہیں سکتے ، ہمارا ان کی فلموں سے مقابلہ نہ ہے نہ ہی ہم کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ انڈیا میں‌جتنے ایکٹرز ، پرڈیوسرز ہیں ہمارے ہاں اتنے نہیں

    ہیں. وہاں جس مہارت کے ساتھ کام ہوتا ہے ہمارے ہاں ایسا نہیں‌ ہوتا. نسیم وکی کی یہ باتیں سن کر ان کے مداح ہیں سیخ پا ان کا کہنا ہے کہ کیا نسیم وکی . معین اختر ، امان اللہ، سہیل وحمد و دیگر کو بھول گئےہیں؟ یا صرف بھارت میں کام کرنے کی لالچ میں اپنے فنکاروں کو برا کہہ رہے ہیں. ٹھیک ہے وہاں جا کر کام کریں لیکن اسکا مطلب یہ تو نہیں کہ اپنے ہی آرٹسٹوں کو بھارتی فنکاروں کے سامنے ڈی گریڈ کریں.