Baaghi TV

Tag: sunny deol

  • عامر خان اور سنی دیول ایک ساتھ کام کریں گے

    عامر خان اور سنی دیول ایک ساتھ کام کریں گے

    بالی وڈ‌اداکار عامر خان اور سنی دیول جن کی اپنے کیرئیر کے عروج پر کبھی بھی آپ میں نہیں بنی اگر عامر خان کی کوئی فلم ریلیز ہوئی تو ساتھ ہی سنی دیول کی فلم کی ریلیز ہو گی دونوں کی فلموں نے ٹکر کا بزنس کیا. دونوں کے درمیان سرد جنگ ہمیشہ سے ہی چلتی رہی، لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ یہ سرد جنگ ختم ہو گئی ہے کیونکہ عامر خان اور سنی دیول ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں. سنی دیول عامر خان کی پروڈکشن کے لئے سائن کئے جائیں گے .عامر خان پروڈکشن کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی گئی کہ ’لاہور 1947‘ نامی فلم میں سنی دیول اداکاری کرتے دکھائی دیں گے اور مذکورہ فلم کی راج کمار سنتوشی ہدایات دیں گے۔

    ”اس فلم کے حوالے سے عامر خان کے پروڈکشن ہائوس نے انسٹاگرام پر تصدیق تو کردی ہے لیکن یہ نہیں‌بتایا گیا کہ عامر خان خود اس فلم میں کام کریں گے یا نہیں”. فلم کے نام سے لگ رہا ہے کہ جیسے یہ ویسی ہی فلم ہے جیسی سنی دیول پاکستان کے خلاف پہلے بھی کرتےآئے ہیں. یاد رہے کہ سال 1990 میں جب عامر خان کی ’دل‘ ریلیز ہوئی تو سنی دیول کی ’گھایل‘ ریلیز ہوئی۔ 1996 میں عامر خان کی ’راجا ہندوستانی‘ ریلیز ہوئی تو سنی دیول کی ’گھاتک‘ ریلیز ہوئی اور 2001 میں عامر خان کی ’لگان‘ ریلیز ہوئی تو سنی دیول کی ’غدر‘ ریلیز ہوئی۔

     

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • سنی دیول کا بیٹا راجویر فلم دونوں سے بالی وڈ میں ڈیبیو کرے گا

    سنی دیول کا بیٹا راجویر فلم دونوں سے بالی وڈ میں ڈیبیو کرے گا

    سنی دیول ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں ا ن کی حال ہی میں فلم غدر ٹو ہٹ ہوئی ہے ، اس کے بعد ایکبار پھر سنی دیول انڈسٹری پر چھا گئے ہیں، سنی دیول کے بیٹے راجویر بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں جس پر سنی دیول کافی خوش ہیں راجویر کی فلم ”دونوں“بہت جلد ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ راجویر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ مجھے اور میری پہلی فلم کو پسند کیا جا ئیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پورا خاندان سوشل میڈیا پر ایکٹیو نہیں ہے اس کے باوجود ان کو بہت زیادہ پیار ملتا ہے۔ میں مانتا ہوں کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنا بہت ضروری ہے۔ میں جب کبھی اپنے دادا دھرمنیدر ، چچا بوبی دیول یا والد سنی دیول کے ساتھ کہیں باہر نکلتا ہوں تو جو پیار محبت لوگوں سے مل رہا ہوتا ہے میرا دل خوش ہوجاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ”میں نے سنی دیول سے بہت کچھ سیکھا ہے” دراصل اپنی پوری فیملی سے ایکٹنگ کو لیکر بہت ساری چیزیں سیکھی ہیں جن کو میں اپنے کیرئیر کے دوران آزمائوں گا ۔انہوں نے کہا کہ میری فلم 5 اکتوبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ یہ فلم شائقین کو ضرور پسند آئیگی۔

    RRR اور پشپا دیکھنا چاہی نہیں دیکھ سکا نصیرالدین شاہ

    کیا ٹائیگر3 میں سلمان خان مارے جائیں گے؟

    نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے کر لیاایک بڑا فیصلہ

  • شاہ رخ خان کے ساتھ لڑائی بچگانہ حرکت تھی سنی دیول کا اعتراف

    شاہ رخ خان کے ساتھ لڑائی بچگانہ حرکت تھی سنی دیول کا اعتراف

    معروف اداکار سنی دیول جن کی حال ہی میں‌فلم غدر 2 سپر ہٹ ہوئی ہے انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اور شاہ رخ خان نے فلم ڈر میں‌ایک ساتھ کام کیا تھا ، اس دوران جو ہماری لڑائی ہوئی تھی وہ ایک بچگانہ حرکت تھی ، میں اس جھگڑے کو بھول چکا ہوا ہوں اور امید ہے کہ شاہ خان بھی بھول چکے ہیں لیکن لوگ نہیں بھول رہے . انہوں نے کہا کہ وہ دور الگ تھا ، ہم شاید بہت میچور نہیں تھے ، وہ معمولی سی بات تھی جس پر میری اور شاہ رخ خان کی لڑائی ہو گئی اورہم نے ایک دوسرے کے ساتھ کبھی بھی کام نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا.

    ”انہوں نےکہ ایسا نہیں ہے کہ ڈر کے بعد ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ملے، ہم ملے مختلف تقریبات میں‌ہاتھ بھی ملایا ، ”اب شاہ رخ خان نے میری فلم غدر دیکھی تو اس نے مجھے کال کی اور کہا کہ بہت اچھی فلم ہے مبارک ہو. اس کے بعد وہ میری پارٹی میں بھی آئے ہمارا بہت اچھا وقت گزرا. ہمارے درمیان سب ٹھیک تھا ٹھیک ہے اور ٹھیک رہے گا.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • سنی دیول والد دھرمیندر کو علاج کے لئے امریکہ لے گئے

    سنی دیول والد دھرمیندر کو علاج کے لئے امریکہ لے گئے

    سب جانتے ہیں کہ سنی دیول اور بابی دیول اپنے والد دھرمیندر سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کا حد درجہ احترام کرتے ہیں. دھرمیندر جو کہ 87 سال کے ہو چلے ہیں اب ان کے صحت کے کچھ مسائل رہتے ہیں ، ان مسائل کو دیکھتے ہوئے سنی دیول نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے والد کو امریکہ لیکر جائیں گے اور وہاں جا کر ان کا علاج کروائیں گے. رپورٹس کے مطابق سنی دیول اس وقت دھرمیندر کے ساتھ امریکہ میں موجود ہیں اس دوران وہ دھرمیندر کا علاج کروا رہے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ باپ بیٹا 20 دن امریکہ میں‌گزاریں گے ، سنی دیول کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارے والد ہمارے لئے دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں اور میں‌اپنے والد کی خدمت کررہا ہوں.

    خوش نصیب ہوں کہ والد کی خدمت کرنے کا موقع میسر آ رہا ہے. دوسری طرف دھرمیندر جو کہ ٹویٹر اور ٹک ٹاک پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ امریکہ سے وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کررہے ہیں اور بیماری کے دوران بھی مسلسل وہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ رابطے میں ہیں. دوسری طرف” بابی دیول نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بابا بالکل ٹھیک ہیں پریشانی والی کوئی بات نہیں بس ان کو دعائوں میں یاد رکھیے. ”

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • نصیر الدین شاہ نے غدر 2 کی کامیابی کو لے لیا آڑھے ہاتھوں

    نصیر الدین شاہ نے غدر 2 کی کامیابی کو لے لیا آڑھے ہاتھوں

    فلم غدر 2 کی کامیابی کا جہاں‌ پورا بھارت اور بالی وڈ جشن منا رہا ہے وہیں نصیر الدین شاہ نے اس فلم کی کامیابی کو لے لیا ہے آڑھے ہاتھوں. انہوں نے کہا کہ ایسی فلمیں جو جنونیت پر مبنی ہوں ان کاہٹ بھی نہیں سپر ہٹ ہونا قابل تشویش ہے . ہم کس طرف جا رہے ہیں؟ ہم اپنی قوم اور نوجوان نسل کو کس ڈگر پر لیکر جا رہے ہیں ، ہم ان کو بتا رہے ہیں کہ فرضی دشمن بنا کر ان کو خود ہی ناکام بنا کر خوش ہونا اصل کامیابی ہے. انہوں نے کہا کہ جنونیت پر مبنی فلموں کی کامیابی بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے. ہم نوجوان نسل کو یہ سبق دے رہے ہیں‌کہ جتنے زیادہ آپ جنونی قسم کے محب وطن ہوں گے، اتنے ہی مقبول ہوجائیں گے کیونکہ یہی عنصر ہے جو اس ملک پر غالب ہے۔

    انہوں نے کہا ”وطن سے محبت کا اظہار کسی اور طریقے سے بھی کیا جا سکتا ہے ‘،یہ نہیں کہ اپنے وطن سے محبت ثابت کرنے کیلئے آپ کو ڈھول پیٹنا پڑتا ہے۔نصرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ کیرالا اسٹوری اور غدر 2 جیسی فلمیں میں نے نہیں دیکھیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ یہ کس متعلق ہیں۔یوں‌نصیر الدین شاہ نے لیا غدر 2 کی کامیابی کو آڑھے ہاتھوں.اور ایسی فلمیں بنانے والوں کو آئینہ دکھایا.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

    اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

    بالی وڈ اداکار سنی دیول نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ اب ڈائریکشن نہیں‌کریں گے بلکہ اداکاری تک ہی خود کو محدود رکھیں گے انہوں نے کہا کہ جب بھی فلم پرڈیوس کرتا ہوں بینک کرپٹ ہوتا ہوں ،دنیا بہت مشکل ہے۔ کچھ سال قبل میں چیزوں کو کنٹرول نہیں کرسکا تھا کیونکہ ڈسٹریبیوشن نارمل ہوا کرتی تھی، کچھ لوگ ہوتے تھے جن سے ہم ملاقات کرتے تھے اور ہمارے کنکشنز ہوا کرتے تھے، لیکن پھر کوآپوریٹس آگئے، اور اب ویسا کچھ نہیں۔سنی دیول کا کہنا تھامیں اداکاری کرکے بہت خوش ہوں، میں کئی سال تک ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے طور پر کام کر چکا ہوں، اب صرف اداکاری ہی کروں گی.

    سنی دیول نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ غدر ٹو کو بہت پذیرائی ملی ہے. لیکن یہ بات طے ہےکہ مینں اب صرف اداکاری ہی کروں گا اب بس میں اسی میں خوش ہوں. یاد رہے کہ سنی دیول پہلے ہی بینک آف بروڈا کے 50 کروڑ سے زائد کے نادہندہ ہیں، جس کے باعث نوبت ممبئی میں ان کے گھر کی نیلامی تک جاپہنچی تھی، تاہم فلم غدر 2 کی کامیابی پر بینک نے نیلامی کا عمل ملتوی کردیا تھا. سنی دیول کا غدر ٹو کی کامیابی کے بعد بالی وڈ میں بطور ہیرو ایک نیا جنم ہوا ہے.

    شادی کب کررہی ہیں؟ تمنا بھاٹیہ اس سوال پر برہم ہو گئیں

    دھرمیندر نے جوان کے لئے شاہ رخ خان کو نیک تمنائوں کا پیغام بھیج دیا

    بولڈ مناظر شوٹ کروانے کےلئے میرے کپڑے تک پھاڑ دئیے گئے عرفی جاوید کا دعوی

  • سنی دیول نے غدر ٹو کی کامیابی پر رکھی پارٹی، بالی وڈ کی نامور شخصیات کی شرکت

    سنی دیول نے غدر ٹو کی کامیابی پر رکھی پارٹی، بالی وڈ کی نامور شخصیات کی شرکت

    بالی وڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے فلم غدر 2 کی بڑی کامیابی کے بعد رکھی ایک پارٹی جس میں انہوں نے بالی وڈ کی نامور شخصیات کو مدعو کیا۔پارٹی میں خصوصی طور پر سلمان خان شاہ رخ خان گوری خان ۔ عامر خان اجے دیوگن ۔کاجول ،دھرمیندر ، سنیل شیٹی ، ورون دھون ، انوپم کھیر، سمیت دیگر سٹارز نے شرکت کی، اس موقع پر شاہ رخ خان اور سنی دیول کو ایک ساتھ دیکھا گیا، دونوں ایک ساتھ کھڑے ہوکر بات چیت کرتے رہے، اس کے بعد دونوں نے ایکساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ کہا جاتا ہے کہ شاہ رخ خان اور سنی دیول جب آج سے تیس برس قبل ایک ساتھ فلم ڈر میں کام کررہے تھے اسوقت سنی کی شاہ رخ سے کسی سین کی وجہ سے ان بن ہوگئی تھی ،

    اس کے بعد سنی دیول نے فیصلہ کرلیا تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔ یہی ہوا سنی دوبارہ شاہ رخ خان کے ساتھ نظر نہیں آئے۔ ”تاہم تیس سال کے بعد سنی کی پارٹی میں شاہ رخ خان آئے تو میڈیا کی نظریں دونوں پر جم گئیں۔”کنگ خان نے سنی دیول کو مبارکباد دی اور انکے ساتھ ہنس ہنس باتیں کرتے رہے یوں انکی ملاقات میڈیا کی خبروں کی زینت بنے رہے۔

    راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

    بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

    میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق

  • غدر 2 ہٹ ہوئی تو سمجھ نہیں آ رہی تھی روئوں یا ہنسوں سنی دیول

    غدر 2 ہٹ ہوئی تو سمجھ نہیں آ رہی تھی روئوں یا ہنسوں سنی دیول

    اداکار سنی دیول جو بالی وڈ کے ایک بہترین اداکار مانے جاتے ہیں ان کی ہر فلم نہ صرف شائقین کو بھائی بلکہ ان کے بولے ہوئے ڈائیلاگز بھی ہٹ ہوئے. حال ہی میں ان کی فلم غدر کا سیکول غدر 2 کے نام سے ریلیز ہوا ہے. اس فلم نے ایک بار پھر سنی دیول کو باکس آفس کا کنگ بنا دیا ہے. فلم ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ ہو گئی ہے ، سنی دیول نے فلم ہٹ ہونے کے بعد ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے کہا کہ فلم کی ریلیز سے پہلے میں بہت بے چین تھا اور نروس بھی تھا، فلم کی کامیابی کی رپورٹس آ رہی تھیں ، لیکن مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی میں کیا کروں ہنسوں‌ یا روئوں.

    ”میں اسی کیفیت میں‌اپنے والد دھرمیندر کے پاس گیا اور ان سے کہا کہ ابا میں کبھی رو رہا ہوں کبھی ہنس رہا ہوں، ایسا نہیں ہے کہ میں نے پی ہوئی ہے” بلکہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ فلم کامیاب ہو گئی ہے کیا کروں‌کیسے خدا کا شکر ادا کروں. دوسری طرف بابی دیول نے کہا ہے کہ غدر 2 نے ثابت کر دیا ہے کہ میرے بھائی جیسا کوئی نہیں ہے وہ کل بھی نمبر ون تھا آج بھی نمر ون ہے اور ہمشہ نمبر ون ہی رہے گا.

    جعلی اکائونٹس بنا کر تنقید کرتے ہو شرم کرو ہرشالی کاٹرولز کو جواب

    شوبز سرگرمیاں معطل ہی کچن چلانے کےلئے بزنس سیٹ کرنے کی کوشش میں ہوں ببرک …

    شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد رجنی کانت نے جیکی شروف سے کیا کہا ؟

  • غدر 2 ہٹ ہونے پر عمران عباس کی امیشا پاٹیل کو مبارکباد

    غدر 2 ہٹ ہونے پر عمران عباس کی امیشا پاٹیل کو مبارکباد

    آج کل ہر طرف بالی وڈ فلم غدر 2 کے چرچے ہیں ، فلم حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور ریلیز ہوتے ہی اس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دئیے ہیں، کہا جا رہا ہےکہ ہندی سینما کی پہلے ہی اتوار کو کروڑوں کا بزنس کرنے والی یہ پہلی فلم بن گئی ہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہےکہ فلم پٹھان کا ریکارڈ بھی جلد ہی ٹوٹنے جا رہا ہے. فلم کی کامیابی پر عمران عباس بھی بہت خوش ہیں اور انہوں نے اپنی دوست امیشا پاٹیل کو فلم کی کامیابی کی مبارکباد سوشل میڈیا پر دی ہے اور کہا ہے کہ میں خوش ہوں کہ میری دوست کی فلم ہٹ ہو گئی ، عمران عباس کے اس پیغام کو اداکارہ نے نہ صرف لائک کیا بلکہ ری پوسٹ بھی کیا.

    ”عمران عباس اور امیشا پاٹیل کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے” ، دونوں بحرین میں اسی سال ملے اور ایک دوسرے کے ساتھ گانے گاتے ہوئے بھی دکھائی دئیے. یاد رہے کہ فلم غدر کا سیکول 22 سال کے بعد بنایا گیا ہے، اس میں بھی سنی دیول اور امیشا پاٹیل نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں. فلم میں گانے بھی غدر ون کے شامل کئے گئے ہیں.فلم سپر ہٹ ہونے پر سنی دیول اور امیشا پاٹیل بھی کافی خوش ہیں.

    جعلی اکائونٹس بنا کر تنقید کرتے ہو شرم کرو ہرشالی کاٹرولز کو جواب

    شوبز سرگرمیاں معطل ہی کچن چلانے کےلئے بزنس سیٹ کرنے کی کوشش میں ہوں ببرک …

    شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد رجنی کانت نے جیکی شروف سے کیا کہا ؟

     

  • سنی دیول پاکستان کے ساتھ دوستی کے خواہاں

    سنی دیول پاکستان کے ساتھ دوستی کے خواہاں

    انڈین ایکٹر سنی دیول جنہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات میں بہت ہی اچھے کردار نبھائے یہی وجہ ہے کہ ان کو پاکستان اور بھارت میں‌یکساں مقبولیت ملی. لیکن پھر انہوں نے چند ایسی فلمیں کیں جن میں پاکستان اور بھارت کی دشمنی کو موضوع بنایا گیا اور پاکستان کو بھارت کا دشمن ثابت کیا گیا اس میں انکی فلم غدر قابل زکر ہے. اب جبکہ غدر 2 ریلیز ہونے جا رہی ہے تو سنی دیول اس کی تشہیر میں‌موجود ہیں . اسی دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی عوام امن اور محبت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں.

    ”دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے لیے محبت اور امن چاہتے ہیں” لیکن سیاسی کھیل لوگوں میں نفرت پیدا کررہا ہے۔ سنی دیول جو بھارتی پنجاب کے شہر گورداسپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں نے مزید کہا کہ بات انسانیت کی ہوتی ہے۔ دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے سے لڑائی نہیں چاہتے۔سنی دیول نے باقاعدہ طور پر یہ کہا کہ غدر 2 کی کہانی جیسی بھی ہو لیکن میں پاکستان اور انڈیا کی دوستی کا خواہاں ہوں. یاد رہے کہ غدر ٹو11 اگست کو ریلیز کی جا رہی ہے اس میں سنی دیول اور امیشا پاٹیل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں.

    ڈرامہ سیریل بے بی باجی اختتام پذیر

    بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

    برصغیر کے لیجنڈ پلے بیک گلوکارمحمد رفیع