Baaghi TV

Tag: sunny deol

  • انڈیا اور پاکستان کی عوام ایکدوسرے سے نہیں‌لڑنا چاہتی سنی دیول

    انڈیا اور پاکستان کی عوام ایکدوسرے سے نہیں‌لڑنا چاہتی سنی دیول

    بالی وڈ اداکار سنی دیول آج کل اپنی فلم غدر 2 کی پرموشن میں مصرو ف ہیں ان کے ساتھ ان کی کو اسٹار امیشا پاٹیل بھی ہیں. دونوں کو امید ہے کہ فلم غدر کی طرح سپر ہٹ ہوگی لیکن اب وقت اور حالات تبدیل ہو چکے ہیں 22 سال پہلے عوام کے مزاج اور رجحان اور تھے اب دیکھنا یہ ہے کہ غدر 2 شائقین کے مزاج کے مطابق کس حد تک بنائی گئی ہے. تاہم سنی دیول اسکی پرموشن میں جُتے ہوئے ہیں ، اس دوران انہوں نے انڈیا اور پاکستان کے حوالے سے بات کی ، انہوں نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کی عوام ایک دوسرے سے بہت پیار کرتی ہے.

    یہ آپس میں‌نہیں‌لڑنا چاہتے ، بلکہ جو ہمارے درمیان فاصلے ہیں انکی وجوہات سیاسی ہیں، سیاسی سطح پر نفرتوں کا کھیل کھیلا جاتا ہے جس کا شکار عوام بنتے ہیں. ”دونوں ملکوں کے فنکاروں کو مل کر کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے.” سنی دیول نے کہا کہ میری فلم غدر ٹو بھی ایسی ہی ہے جس میں‌دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے سیاسی سطح پر دونوں ملکوں کے عوام میں نفرتیں ابھاری جاتی ہیں. یاد رہے کہ غدر 2 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. 22 سال کے بعد اس فلم کا سیکول بنا ہے.

    خوشامدیوں کو زندگی سے نکال باہر کریں مشی خان کا پیغام

    ماضی کی اداکارہ ممتاز کی کینڈا سے وطن واپسی

    عدنان صدیقی کا بھارتیوں سے گلہ

  • سنی دیول اور امیشا پٹیل کی غدر ٹو کا ٹریلر 27 جولائی کو ریلیز ہو گا

    سنی دیول اور امیشا پٹیل کی غدر ٹو کا ٹریلر 27 جولائی کو ریلیز ہو گا

    فلم غدر جو کہ 2001 میں ریلیز ہوئی تھی فلم بلاک بسٹر تھی ، سنی دیول اور امیشا پاٹیل نے اس میں مرکزی کردار ادا کئے تھے ، بائیس سال کے بعد اس فلم کا سیکول بنایا گیا ہے ، فلم کا ٹریلر اسی ماہ 27 جولائی کو ریلیز کیا جائیگا. فلم اگلے ماہ یعنی اگست کے مہینے میں ریلیز کی جا رہی ہے. غدر ٹو میں بھی سنی دیول، امیشا پٹیل اور اتکرش شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور انیل شرما نے ڈائریکٹ اور پروڈیوس کیا ہے۔فلم کی تشہیر زوروں شوروں سے کی جا رہی ہے اس سلسلے میں سنی دیول اور امیشا پاٹیل کافی متحرک دکھائی دے رہے ہیں.

    ”فلم کے ہدایت کار پروڈیوسر انیل شرما نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر فلم کی ریلیز کی تاریخ کی تصدیق بھی کر دی ہے” اور انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ لوگ غدر ٹو کو بھی بہت پسند کریں گے. دوسری طرف سنی دیول کا کہنا ہےکہ یہ فلم بھی شائقین کی توقعات کا اسی طرح پورا اترے گی جیسے کہ 2001 میں‌اتری تھی ، امیشا پاٹیل نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ شائقین آج بھی ہمیں دیکھنا چاہتے ہیں . انہوں نے کہا کہ غدر 2 اسی محنت سے بنائی گئی یے جیسے پہلی فلم بنائی گئی تھی . یاد رہےکہ غدر 2 12 اگست کو ریلیز کی جائیگی.

    کس اداکارہ کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ندیم بیگ نے بتا دیا

    سیلابی صورتحال کے باعث جھانوی کپور پریشان

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

  • سنی دیول نے غصے میں‌ اپنی پینٹ کی جیبیں کیوں پھاڑ دیں ؟‌

    سنی دیول نے غصے میں‌ اپنی پینٹ کی جیبیں کیوں پھاڑ دیں ؟‌

    اداکار سنی دیول جن کی دیوانگی ایک وقت میں شائقین کے سر چڑھ کر بولتی تھی. انہوں نے بڑے بینرز کی متعدد فلموں میں‌کام کیا. ایک ایسی ہی فلم تھی ڈر. اس میں انہوں نے ایک کمانڈ کا کردار کیا، جوہی چاولہ نے ہیروئین کا جبکہ شاہ رخ خان نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا. سنی دیول نے ایک انٹرویو میں‌بتایا ہے کہ میری ڈر کے سیٹ پر یش چوپڑا کے ساتھ ایک سین پر بحث ہوئی وہ سین یہ تھا کہ شاہ رخ خان مجھے چاقو مارے گا تو میں‌نے کہا کہ ایک کمانڈو کو پتہ ہی نہ چلے اور دشمن اسکو وار کر کے زخمی کردے یہ کیسے ہو سکتا ہے. میں نے یش چوپڑا سے کہا کہ یہ اس سین کو اسی طرح کرنا بے وقوفی ہو گی،

    یش چوپڑا نے میری بات کو اگنور کر دیا اس کے بعد مجھے اتنا غصہ آیا کہ سیٹ پر کھڑے کھڑے میں نے اپنی پینٹ کی جیبیں پھاڑ‌دی. مجھے پتہ ہی تھا کہ میں اتنے غصے میں‌ہوں کہ میں نے اپنی جیبیں ہی پھاڑ‌ڈالیں. ”میرے دونوں ہاتھ میری جیب میں تھے. انہوں نے کہا کہ میں‌غصے میں‌کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا.” لیکن یش چوپڑا کے ساتھ شاید میں‌دوبارہ کبھی کام نہ کروں کیونکہ وہ مس کمٹمنٹ کرتے ہین. یاد رہےکہ فلم ڈر سپر ہٹ ہوئی تھی اور شاہ رخ خان زیرو سے ہیرو بن گئے تھے.

     

     

    عید کا بڑا تحفہ منی بیک گارنٹی ٹی وی پر لگے گی

    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری

    عید سو کر گزارتا ہوں معمر رانا

  • سنی دیول اور امیشا پٹیل ایک بار پھر ایک ساتھ

    سنی دیول اور امیشا پٹیل ایک بار پھر ایک ساتھ

    سنی دیول اور امیشا پٹیل کی جوڑی کو فلم غدر میں بہت زیادہ سراہا گیا. اس میں ان کی جوڑی کو دیکھ کر شائقین کو ایسا لگا کہ جیسے یہ ایک حقیقی جوڑی ہے. شائقین ان کو دوبارہ اور بار بار دیکھنا چاہتے تھے لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا تاہم اب کہا جا رہا ہےکہ فلم غدر کا سیکول بننے جا رہا ہے جس میں‌یہ دونوں ایک ساتھ دکھائی دیں گے.
    لیکن اس سے پہلے اس فلم کو 4K ریزولوشن اور Dolby Atmos آڈیو فارمیٹ میں دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ممبئی میں گزشتہ روز اس فلم کی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا ور امیشا اور سنی دیول اس موقع پر ایک ساتھ

    دکھائی دئیے. سوشل میڈیا پر اس ایونٹ کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی دیول سینما ہال میں کھڑے ہیں اور وہ ہال میں موجود اپنے مداحوں کو اسی فلم کا ایک مشہور ڈائیلاگ سنا رہے ہیں. اور وہ ڈائیلاگ ہے’’ہندوستان زندہ باد ہے، زندہ باد تھا، اور زندہ باد رہے گا‘‘. اس موقع پر سنی دیول نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے لئے کام کرتے رہیں گے. امیشا پٹیل نے بھی کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ شائقین ان کی اور سنی کی جوڑی کو ایک بار پھر دیکھنا چاہتے ہیں.