Baaghi TV

Tag: super punajbi

  • ق لیگ کی رہنما آمنہ الفت سینما پہنچی سپر پنجابی دیکھنے

    ق لیگ کی رہنما آمنہ الفت سینما پہنچی سپر پنجابی دیکھنے

    ق لیگ کی رہنما آمنہ الفت پہنچیں سینما گھر سپر پنجابی دیکھنے، انہوں نے کہا کہ مجھے فلم سپر پنجابی دیکھ کر بہت مزا آیا ، فلم مکمل طور پر اینٹرٹیننگ ہے، شروع سے لیکر آخر تک فلم دلچپسپ ہے ، ڈائیلاگز بہت اچھے ہیں، ہال میں موجود لوگوں نے جس طرح تالیاں بجائیں کمال ہی ہو گیا. بہت عرصے کے بعد اتنی زبردست فلم دیکھنے کو ملی ہے. یہ کریڈٹ صفدر ملک کو جاتا ہے ، انہوں نےہمیشہ اچھی فلم بنانے کی کوشش کی ہے، انہوں‌نے ہر دور میں فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کی کوشش کی ہے . صفدر ملک لگاتار فلمیں پرڈیوس کررہے پیں ، سپر پنجابی نے تو کمال ہی

    کر دیا ہے . فلم کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحکم ہے. اس دکھی دور میں اتنی اچھی فلمیں دیکھنے کو مل رہی ہیں ، فلم انڈسٹری کی بحالی میں سپر پنجابی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی. آمنہ الفت نے کہا کہ سب لوگوں‌کو سپر پنجابی ضرور دیکھنی چاہیے. آمنہ الفت نے کہا کہ فلم کا میوزک بہت زبردست ہے ، کہانی کی بنت بھی بہت اچھی ہے، اور جس طرح سے فلم بنائی گئی ہے اور فنکاروں نے کام کیا ہے وہ بہت ہی زبردست ہے کمال ہے. ابوعلیحہ سمیت پوری ٹیم نے ایک شاہکار تخلیق کیا ہے.

  • دادل کو پسند کیا گیا اس کےلئے مداحوں کا شکر گزار ہوں محسن عباس حیدر

    دادل کو پسند کیا گیا اس کےلئے مداحوں کا شکر گزار ہوں محسن عباس حیدر

    ورسٹائل اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں شکر گزار ہوں ان سب کا جنہوں نے دادل فلم کو پسند کیا اور خصوصی طور پر میرے کردار کو بہت سراہا. محسن عباس حیدر نے کہا کہ وہ فلم اور وہ کردار میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا، ابو علیحہ نے مجھ سے بہت اچھے کام کروایا. دادل میں ایک ایک اداکار کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے . اداکار نے کہا کہ سکرین بڑی ہو یا چھوٹی مجھے کام کا فرق نہیں لگتا ، ایکٹر کو دونوں‌میڈیمز کے لئے محنت کرنی ہوتی ہے وہ کرتا ہوں اور وہ محنت رنگ بھی لاتی ہے. محسن عباس حیدر نے

    ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب میں سینئرز کے ساتھ کام کررہا ہوتا ہوں تو میں‌کافی نروس ہوتا ہوں کیونکہ وہ جتنا بھی مجھے ریلیکس کریں لیکن ہوتے تو وہ مجھ سے سینئر ہی ہیں، میں پوری کوشش کرتا ہوں کہ سینئرز کے سامنے اپنا سو فیصد دوں، اور میں‌یہ بھی بتانا چاہوں گا کہ میں نے جس بھی سینئر کے ساتھ کام کیا ہے اس نے کبھی بھی مجھے احساس نہیں ہونے دیا کہ میں ان کے جو نئیر ہوں. یاد رہے کہ محسن عباس حیدر کی سپر پنجابی 12 مئی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے.