Baaghi TV

Tag: Supreme court

  • الیکشن کا فیصلہ زور زبردستی سے ہرگز قبول نہیں۔ مریم نواز

    الیکشن کا فیصلہ زور زبردستی سے ہرگز قبول نہیں۔ مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کہا ہے کہ الیکشن کا فیصلہ زور زبردستی سے ہرگز قبول نہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لکھا کہ الیکشن کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ 4/3 کو 3/2 میں کیوں بدلا گیا؟اس کے پیچھے مقاصد کیا تھے اور اس میں کون کون شامل تھا؟ انہوں نے مزید لکھا کہ کیا اس اہم ترین نقطے کا احاطہ کیے بغیر، زور زبردستی سے قانون کے خلاف فیصلے کو قالین کے نیچے چھپا کر کوئی بھی فیصلہ قابل قبول ہو گا؟ ہرگز نہیں۔


    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا تھا کہ عمران خان اوراس کے سہولت کاروں کے بارے میں تمام حقائق عوام کے سامنے لانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہواتھا جس میں اہم فیصلے کیے گئے تھے.

    اجلاس میں نوازشریف کیخلاف غیر منصفانہ اورانتقامی فیصلے اورگواہیاں عوام کے سامنے لانے،اورعمران خان اوراس کے سہولت کاروں کی کرپشن اور لوٹ مار کے حقائق سامنے لانے کے فیصلے کیے گئے تھے. ن لیگ کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا تھا کہ عوام کو بتایاجائے گا کہ گزشتہ چار سال میں ملک کیسے تباہ ہوا، اوران کرداروں اوران کے کرتوت سامنے لائے جائیں گے۔

    چیف آرگنائزر مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا عمران خان ماضی بن چکا ہے، اب پاکستان کے مستقبل کےلئے سوچنا ہے،گزشتہ چار سال میں معیشت تباہ، عوام غریب ہوئے۔ انکا کہنا تھا عمران خان اپنے کرپشن مقدمات سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، عمران خان کے خلاف ٹیرین، فارن فنڈنگ، توشہ خانہ مقدمات میں ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ مریم نواز نے کہاعدلیہ میں عمران خان کے سہولت کاروں کو پوری قوت سے بے نقاب کریں گے. نوازشریف کے مقدمے میں آئین اور قانون کی پامالی کو بے نقاب کیا جائے گا،نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی جتنی شہادتیں آ رہی ہیں ابھی تک ترازو کے پلڑے برابر ہو جانے چاہئیں تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
    معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
    بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
    پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
    ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
    انہوں نے کہاچار سال میں ایک کروڑ نوکری میں سے ایک نوکری اور 50 لاکھ گھروں میں سے ایک گھرعوام کو نہیں دیا،10نمبریوں کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ لوٹ مار کریں،10نکاتی ایجنڈا نہیں 10 جھوٹ بولے ہیں۔ ان کا کہنا تھا یہ جھوٹ کا ایجنڈا ہے جسے نئے نام سے پھر دوہرایا جا رہا ہے،90دن میں کرپشن ختم کرنے کے بجائے پاکستان میں کرپشن 14 درجے مزید بڑھ گئی تھی۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ؛  کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم دے دیا.

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں تنازع کا باعث بننے والی 6 یونین کونسلز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم دے دیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نے 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق دوبارہ گنتی آئندہ سماعت 29 مارچ تک روک دی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اور اسحاق خان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے کہا کہ پانچ یونین کونسلز کراچی ویسٹ اور ایک کراچی ایسٹ کی شامل ہے، 22 مارچ کے 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔

    عدالت کو بتایا گیا کہ 6 یونین کونسلز میں آج دوبارہ گنتی ہونا ہے۔ اگرآج گنتی ہو جاتی ہے تو پٹیشن غیر موثر ہو جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 29 اپریل کے لیے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ کی بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن کیا قابل سماعت ہے؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عدالت ایک شخص کے فیصلوں پر انحصار نہیں کر سکتی. سپریم کورٹ ججز
    عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
    گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
    انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
    عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر بھی 29 مارچ کو دلائل طلب کر لیے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 6 یونین کونسلز کے 17 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

  • ضمنی بلدیاتی انتخاب؛  پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے

    ضمنی بلدیاتی انتخاب؛ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے

    ضمنی بلدیاتی الیکشن: کے دوران حیدر آباد میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑ پڑے

    سندھ کے مختلف علاقوں میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے دوران حیدرآباد میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑ پڑے۔ حیدرآباد، نوابشاہ، خیرپور، سکھر، سانگھڑ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، لاڑکانہ اور بدین سمیت سندھ کے 15 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

    حیدرآباد میں یوسی 18 پر پولنگ کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان گتھم گتھا ہو گئے، ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کی گئی۔ پولنگ کے دوران پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر علی ہنگورو کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے پر جھگڑا شروع ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
    بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
    کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
    بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں
    اقتدارکیلئےعمران خان پاکستانیوں کوغلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتا ہے،خواجہ سعد رفیق
    مینار پاکستان جلسہ: عمران خان کی تقریر کے دوران کئی رہنما اورکارکن پنڈال چھوڑ کر چلے گئے
    حیدرآباد پولیس نے مداخت کرکے دونوں جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کر دیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر نے پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کے لیے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔ یاد رہے کہ ان حلقوں میں ہنگامہ آرائی اور دھاندلی کے الزامات پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

  • "اسد عمر اور سینئر قیادت کے حکم پر توڑ پھوڑ کی”؛ گرفتار کارکن کا اعتراف

    "اسد عمر اور سینئر قیادت کے حکم پر توڑ پھوڑ کی”؛ گرفتار کارکن کا اعتراف

    اسد عمر اور سینئر قیادت کے حکم پر توڑ پھوڑ کی؛ گرفتار پی ٹی آئی کارکن کا اعتراف

    عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا تھا جبکہ جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے معاملے میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما نصیر جنجوعہ بھی شامل ہیں جنہیں آج صبح شاہ اللہ دتہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔


    نصیر جنجوعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں انہیں پی ٹی آئی کارکنوں کو اشتعال انگیزی پر اکساتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم اب نصیر جنجوعہ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو پولیس نے ریکارڈ کی ہے جس میں انہیں گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس میں کی جانے والی توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی پر ندامت کا اظہار کرتے اور معافی مانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی کو موصول ویڈیو میں نصیر جنجوعہ کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اسد عمر اور پی ٹی آئی قیادت نے حکم دیا تھا پولیس فورس کو آگے نہیں آنے دینا، ہم نے بہت پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، گزشتہ روز عمران خان کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اسد عمر کے حکم پر کی تھی جو ہمیں نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ اس سے نقصان ہمارے اپنے ملک کا ہی ہوا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    یاد رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی عدالتی حاضری والی فائل گم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم بعد میں فائل وکیل گوہر خان کے ہاتھ میں دیکھی گئی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان پر فرد جرم کی کارروائی بھی مؤخر کر دی ہے اور کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

  • تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھر پر پولیس کے چھاپے اور گرفتاریاں

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھر پر پولیس کے چھاپے اور گرفتاریاں

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھر پر پولیس کے چھاپے اور گرفتاریاں

    لاہور پولیس کے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے جبکہ چھاپوں کے دوران پی ٹی آئی کے متعدد کارکن گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق زمان پارک آپریشن کے دوران پولیس پر حملوں، جلاؤ گھیراؤ میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ ادھر اسلام آباد میں بھی اسی طرح چھاپے اور گرفتاریاں شروع ہیں۔

    خیال رہے کہ کوئٹہ میں بھی گزشتہ روز سڑک بلاک کرنے خلاف تحریک انصاف کے 80 کے قریب رہنماؤں اور کارکنوں کے ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ ایف آئی آر ایس ایچ او بجلی گھر تھانہ کی مدعیت میں درج کی گئی اور ایف آئی آر میں عوام کو مشکلات. نازیبا الفاظ کا استعمال سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں عبدالباری بڑیچ. آصف ترین. نواب خان دمڑ. نور خان خلجی. رحیم کاکڑ. زین البدین. موسی کاکڑ. عنایت کاکڑ. دیگر نامعلوم کارکن شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں رہنما پی ٹی آئی چوہدری عمر طالب ایڈووکیٹ ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کے گھر پولیس کا چھاپہ ، پولیس نے ان کے بھائی چوہدری عمير طالب کو بھی گرفتار کر لیا گیا جبکہ ذرائع کے مطابق پولیس سینیٹر شبلی فراز کو گرفتار کرنے بھی ان کے گھر پہنچ گئی ہے علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا کہ مطلوب شخص کے نا ملنے کی صورت میں بچوں اور والدین کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے سینیٹر شبلی فراز کے گھر کی تلاشی لی جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پولیس نے شبلی فراز کے اہلِ خانہ اور ملازمین کو ہراساں کیا۔

    چھاپے کے وقت سینیٹر شبلی فراز اسلام آباد میں موجود نہیں تھے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹرشبلی فراز کے گھر چھاپے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو چاہیے کہ چادراور چار دیواری کا احترام کرے، آئی جی اسلام آباد فوری واقعے کی تفصیلی رپورٹ دیں۔ واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف شبلی فراز کو پولیس نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔

    توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شبلی فراز کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، جس پر جج نے پی ٹی آئی رہنما کو پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالتی حکم پر شبلی فراز کو عدالت میں پیش کیا گیا، شبلی فراز نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے ایس پی نے پکڑا اور گالیاں دیں۔ عدالت نے ڈی آئی جی کو بھی کمرہ عدالت میں طلب کیا، ایف سی کے زخمی اہلکار بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں پیش کئے جانے کے بعد شبلی فراز کو پولیس کی جانب سے چھوڑ دیا گیا تھا۔

    میڈیا خبروں کے مطابق سینیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ پنجاب کنیز فاطمہ چدھڑ کی رہائش گاہ پر پولیس کی بھاری نفری کا چھاپہ ، پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء کے گھر پولیس دیواریں چھلانگ کر داخل ہوئی پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء کنیز فاطمہ چدھٹر کے گھر کی چار دیواری کے تقدس کو پامال کردیا خواتین اور بچوں کو حراسہ کرنے کی کوشش جبکہ کینر فاطمہ چدھٹر کا کہنا ہے کہ پولیس نے میرے گھر گپر چھاپہ مارکر میری فیملی کو ہراساں کیا. اور پولیس کے ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس غنڈوں نے گھر میں موجود بچوں پرتشددکیا. ان کا مزید کہنا تھا کہ پُرامن جلسہ کوروکنے کے لیےامپورٹڈ حکمرانوں نےاوچھی حرکتیں شروع کردی ہیں چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہےمگر یہ یاد رکھیں یہ جلسہ اب ہوگا اور یہ کہاں کا قانون ہے یہ رات کے وقت پولیس عام شہریوں کے گھر پر داخل ہوں.

    بلال اسلم بھٹی نے کہا ہے کہ پولیس کے چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں جبکہ شہباز سرکار اور نگران حکومت پنجاب کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے اور تحریک انصاف کے کارکنان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور شہباز سرکار عمران خان سے سیاسی طور پر خوفزدہ ہے۔

    دوسری جانب ملتان میں سابق صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی نے گزشتہ روز زمان پارک میں دروازہ توڑ کر داخلے کی پرزور مذمت کی ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی مذمت کرتا ہوں اور پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ سیاست میں روادری کی قائل ہے، عمران خان کی غیر موجودگی میں پولیس کا عمران خان کے گھر آپریشن انتہائی نامناسب عمل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسے واقعات کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت اور پی ٹی ئی دونوں کو چاہیئے کہ تحمل سے کام لے اور معاملات کو پیچیدگی سے بچایا جائے۔ سیاست میں روادری قائم رہنی چاہیئے، سیاست کو تشدد اور بدامنی سے پاک ہونا چاہیئ.

  • چوہدری سرور ق لیگ کے چیف آرگنائزر و صوبائی صدر مقرر

    چوہدری سرور ق لیگ کے چیف آرگنائزر و صوبائی صدر مقرر

    سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو مسلم لیگ (ق) کے مرکزی چیف آرگنائزر اور پنجاب کے صدر مقرر کردیا گیا۔

    مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی زیرصدارت جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں صوبائی کونسل نے چوہدری سرور کوپنجاب کاصدر منتخب کیا۔ صوبائی کونسل نے چوہدری شافع حسین کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا جبکہ چوہدری سرور اور چوہدری شافع حسین بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چوہدری سرورپارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر بھی ہوں گے۔

    وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین مرکزی سنئیرنائب صدر اور مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔
    چوہدری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی مرکزی جنرل کونسل نے 150 ارکین سینٹرل ورکنگ کمیٹی بھی منتخب کیے۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ سیاسی سفر کے 50 سال ہوگئے، اتنے پیچیدہ حالات نہیں دیکھے، سیاستدان جلتی آگ پر پانی ڈالیں، ملک جلاؤگھیراؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    انہوں نے تجویز دی کہ حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے، ناراض قومی رہنماؤں کے پاس جانے کو تیار ہوں۔ انہوں نےکہا تھاکہ ہنگاموں، دھرنوں سے قوم پریشان، ڈپریشن اور مایوسی بڑھ رہی ہے، مسائل کا حل سیاست دانوں کے پاس ہے، تمام قوتیں مل کرپاکستان کاسوچیں۔

    اس موقع پر چوہدری سرور کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ کے بھرپور اعتماد پر چوہدری شجاعت اورپوری جماعت کاشکرگزار ہوں، سب مل کر مسلم لیگ کو متبادل سیاسی قوت بنائیں گے، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ کلیدی کامیابی حاصل کرےگی، 5 برسوں میں ملک کا قرضہ اتاریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

  • مائیک چھیننے پر پی ٹی آئی رہنما آپس میں الجھ پڑے

    مائیک چھیننے پر پی ٹی آئی رہنما آپس میں الجھ پڑے

    کراچی میں راشد منہاس روڈ کے قریب مظاہرے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما آپس میں الجھ پڑے۔

    کراچی میں راشد منہاس روڈ کے قریب مظاہرے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما آپس میں الجھ پڑے۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے تقریر کے دوران فردوس شمیم نقوی سے مائیک چھین لیا۔ فردوس شمیم نے دوران تقریرکارکنان سےکہاکہ آپ کسی پیغام کا انتظار مت کیجیے گا۔ اس پر آفتاب صدیقی نے آکر فردوس شمیم نقوی سے مائیک چھین لیا اور کہا کہ سب کو معلوم ہے کیسے چلنا ہے، آپ چھوڑیں۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    مائیک چھیننے پر فردوس شمیم نقوی اور آفتاب صدیقی کے درمیان اسٹیج پر ہی تلخ کلامی ہوئی۔ اس واقعے کے بعد فردوس شمیم نقوی ناراض ہوکر اسٹیج سے نیچے اتر گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ جبکہ اس حوالے سے ٹویٹر پر صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف خان کے کارکن پولیس سے لڑ رہے ہیں تو دوسری طرف پی ٹی آئی کے دونوں رہنما آپس میں لڑ رہے ہیں.جب ملک کی سیاسی پارٹی اور رہنماوں کا یہ حال ہے تو عوام کس طرف جائیں.

  • اعجاز الحق پی ٹی آئی میں شامل

    اعجاز الحق پی ٹی آئی میں شامل

    اعجاز الحق پی ٹی آئی میں شامل

    مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کافی عرصے سے عمران خان کے ساتھ رابطے میں تھا، عمران خان کے ساتھ بلے کے نشان پر انتخاب لڑوں گا۔


    سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے خبردار کرتے ہوئے کہا یہ وقت ہے معاملات ٹھیک کرلیں ورنہ کچھ نہیں ملے گا، پارٹی ضیاء الحق کے نام پر ہے وہ زندہ رہے گی، میں خود تحریکِ انصاف میں شامل ہوگیا ہوں۔ جبکہ انہوں نے کہا بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہئے کہ مسائل کا حل بات چیت میں ہے، اگر یہ خود نہیں بیٹھ سکتے تو کوئی انہیں بیٹھا بھی سکتا ہے ، عمران خان نے بھی کہا ہے بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن الیکشن پر بات کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    سابق صدر پاکستان جنرل ضیا الحق کے صاحبزادے اعجازالحق نے کہا عمران خان نے کہا ہے وہ الیکشن کے معاملے پر کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ آئیں اور الیکشن کے طریقہ کار پر بات چیت کریں۔

  • لاہور ہائیکورٹ؛ عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

    لاہور ہائیکورٹ؛ عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

    لاہور ہائیکورٹ؛ عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

    لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے اسلام آباد میں درج مقدمات میں 7 دن جبکہ لاہور میں درج مقدمات میں 10 روز کی ضمانت منظور کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس پر دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ بینچ نے عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور پولیس کو زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی جس پر عمران خان جلوس کی صورت میں ایک گھنٹہ تاخیر سے عدالت پہنچے۔

    عدالت نے عمران خان کو عدالت میں پہنچنے کیلیے ساڑھے پانچ بجے کا وقت دیا تاہم راستے بند ہونے اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی وجہ سے وہ سوا چھ بجے تک کمرہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ میڈیا کے مطابق عمران خان کی حفاظت کیلیے پولیس نفری اتنی نظر نہیں آئی تاہم پی ٹی آئی کی ڈنڈا بردار فورس نے چیئرمین اور قیادت کو اپنے حصار میں لیا ہوا تھا۔ عمران خان کے وکلا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ایس ایل میچز، راستوں کی بندش اور کارکنان کے رش کی وجہ سے کمرہ عدالت پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔

    بعد ازاں عمران خان ساڑھے چھ بجے کے قریب کمرہ عدالت میں پہنچے جس کے بعد مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی اور عمران خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ اس دوران عمران خان کے وکلا نے بینچ کے سامنے دلائل پیش کیے اور عمران خان روسٹرم پر آئے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کے خلاف پانچ مقدمات اسلام آباد میں ہیں ،تین مقدمات لاہور میں ہی ہیں، درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کےلیے حفاظتی ضمانت درکار ہے، حفاظتی ضمانت عمران خان کا بنیاد حق ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ ہم اسی مقدمے میں ضمانت دیں گے جن کی درخواست ہمارے سامنے ہیں۔ وکلا نے عمران خان کیخلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات پر درج مقدمات کی تفصیلات پڑھنا شروع کردیں۔

    فواد چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2500 افراد کیخلاف مقدمات درج کردئیے گیے ہیں، یہ 5 سے 6 ہزار افراد کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کےلیے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے جج صاحبان سے کہا کہ ’مسئلہ یہ ہے کہ اتنے زیادہ مقدمات ہوگئے ہیں سمجھ نہں آرہا کہاں پیش ہونا ہے، میرے گھر پر جو حملہ ہوا ہے وہ بتا نہیں سکتا، چیزیں میرے ہاتھ سے نکل چکی تھی۔ عدالت کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے تحفظ دیا اور بچا لیا‘۔

    جسٹس طارق شیخ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’خان صاحب آپ سسٹم کے ساتھ چلیں تو بہت سے مسائل حل ہونگے‘۔ عمران خان نے کہا کہ ’وزیر داخلہ کہہ رہا ہے میری جان خطرے میں ہیں، جس جگہ میری پیشی ہے وہ جگہ خطرے سے خالی نہیں ہے، کچہری والا کیس کہیں اور منتقل کردیا جائے کیونکہ وہ عدالت گلیوں میں ہے اور وہاں ججز پر بھی حملے ہوچکے ہیں، میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، ساری زندگی کبھی قانون نہیں توڑا، میری صرف یہ استدعا ہے کہ کہچری والا کیس کہیں اور منتقل کردیا جائے‘۔

    جسٹس طارق شیخ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پھر وہی کہوں گا کہ آپ سسٹم کے اندر آئیں، یہ کیس کچھ نہیں تھا بس مس ہینڈل ہوگیا‘۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق عمران خان کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف 94 مقدمات درج ہیں حکومت 6 مقدمات مزید درج کر کے سنچری مکمل کرلے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے اس طنز پر کمرہ عدالت میں قہقے بلند ہوئے جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کمرہ عدالت میں ’آرڈر آرڈر‘ کہتے ہوئے عدالتی ضابطہ اخلاق کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے اپکو سسٹم میں لائیں، اس کیس میں کوئی مسئلہ نہیں تھا آپ لوگوں نے اسے مس ہینڈل کیا۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ’یہ لوگ کہ رہے ہیں کہ دہشتگری کے پانچ مقدمات ہیں، لیکن عمران خان پر دہشتگردی کے چھ مقدمات ہیں‘۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے عمران خان کی 9 میں سے 8 مقدمات میں حفاظتی درخواست ضمانت منظور کی اور انہیں اگلے جمعے 24 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی۔ عمران خان کے وکیل ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے عدالت سے ضمانت کیلیے پندہ دن کی استدعا بھی کی اور کہا کہ عدالت 15 دن کا وقت دے تاکہ تمام مقدمات میں ضمانت فائل کر سکیں کیونکہ ابھی معلوم نہیں کہ مزید کتنے مقدمات درج ہونے ہیں۔

    لاہور میں درج دہشت گردی کے تین مقدمات میں ضمانت منظور
    عدالت نے لاہور میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج تین مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت 27 مارچ تک مںظور کی جبکہ اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات تک تحت درج 5 مقدمات میں ضمانت 24 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کی۔
    پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ ہلاکت کیس میں بھی ضمانت منظور
    بعد ازاں دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت پر تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے میں عمدان خان کی دس روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی اور انہیں 27 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
    پنجاب بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات منگل تک طلب
    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومتی وکیل کو ہدایت کی کہ وہ منگل تک عمران خان کے خلاف پنجاب بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات پیش کریں۔ عدالت نے عمران خان کے خلاف تادیبی کارروائی بھی روک دی۔

    ضمانت منظور ہونے پر پی ٹی آئی کارکنان کا جشن

    لاہور ہائیکورٹ میں دہشتگردی کے مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی منظور ہونے ہر کارکنوں نے جشن منایا اور چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی جبکہ اس دوران کچھ کارکنان خوشی میں والہانہ رقص بھی کرتے نظر آئے۔

  • لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

    لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

    لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
    لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دہشت گردی کے 6 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

    لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کو ساڑھے 5 بجے طلب کیا تھا،پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد احاطہ عدالت میں موجود ہے، بد نظمی کے باعث عمران خان گاڑی سے نہیں اتر پارہے تھے ،تاہم اب عمران خان گاڑی سے اتر کر کمرہ عدالت میں پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ عدالت نے غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی،ا س دوران وکلاء اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پی ٹی آئی کی ڈنڈا بردار فورس بھی ہائیکورٹ میں داخل ہوگئی،پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سےاحاطہ عدالت میں شدید نعرے بازی کی جارہی ہے۔

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ آپ اپنے اپکو سسٹم میں لائیں جبکہ اس کیس میں کوئی مسئلہ نہیں تھا آپ لوگوں نے اسے مس ہینڈل کیا ۔ وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ یہ لوگ کہ رہے ہیں کہ دہشتگری کے پانچ مقدمات ہیں ۔ لیکن عمران خان پر دہشتگردی کے چھ مقدمات ہیں ۔ جبکہ عمران خان نے کہا کہ میرے پر 94 مقدمات ہیں 6 اور ہو گئے تو سنچری پوری جائے گی جبکہ نان کرکٹرنگ سنچری ہو گی ۔ عمران خان کے بیان پر عدالت میں قہقہ لگ گئے.

    عدالت نے مزید کہا کہ آپ کو آئینی سسٹم میں آنا ہوگا اگر آپ سسٹم میں نہیں آئیں گے تو اس طرح کا حالات پیدا ہوں گے جبکہ عمران خان نے کہا میں قانون کی پاسداری کرنے والا ہوں بس سیکیورٹی کا مسئلہ ہے اور جس جگہ مجھے بلایا جا رہا وہاں میرے قتل کا ٹریپ بنایا ہوا ہے ، وہ جگہ خطرے سے خالی نہیں 2 ججوں کا وہاں قتل ہو چکا ہے

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے لاہور میں آپریشن رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک کے باہر پولیس آپریشن روکنے سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے عمران خان کو حفاظتی ضمانتوں کے کیس میں پیش ہونے کا حکم دیدیا اور کہا کہ آئی جی پنجاب عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ پہنچنے تک سہولت دیں۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض کردیا۔ جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ عمران خان کو عدالت میں تو آنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو سارھے 5 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

    اس سے قبل کارروائی کے دوران آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی علاقے کو نو گو ایریا نہیں بنانا۔ عدالت نے کہا کہ یہ مسائل اس لئے ہورہے ہیں ہم قوائد پر نہیں ہیں، صرف رولز کو فالو کریں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہمارا فیصلہ ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا ایک فوکل پرسن ہوگا۔

    عدالت نے فواد چوہدری سے مکالمے میں کہا کہ اگر آپ لوگوں کو سیکیورٹی نہیں ملتی تو آپ آئی جی پنجاب کو درخواست دیں جو طریقہ کار ہے، اگر آپ مطمئن نہیں ہوتے تو عدالتوں سے رجوع کرسکتے ہیں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ کنٹینرز لگانا مناسب نہیں یہ ہمیں ایکسپورٹ کیلئے استعمال کرنے چاہئیں۔ عدالت کا مزید کہنا ہے کہ آپ جو بھی چاہتے ہیں اس کے طریقۂ کار سے کریں اور باقاعدہ درخواست دیں۔

    فواد چوہدری نے عدالت میں کہا کہ اب یہ لوگوں کی گرفتاریوں کیلئے رسائی مانگ رہے ہیں، ایک مقدمے میں 500 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے، ایک مقدمے میں 2500 نامعلوم افراد شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ اس سے ایک بار پھر حالات خراب ہوں گے، ان کو چاہئے ملوث افراد کو نامزد کریں، وہ افراد اپنا لیگل حق استعمال کریں۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کچھ دیر بعد آپ (لاہور ہائیکورٹ) کے سامنے پیش ہورہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کردی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر لاہور ہائیکورٹ تک رسائی کی اجازت کی درخواست آئے گی تو جائزہ لیا جائے گا۔

    ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سرچ وارنٹ آنے کے بعد ہمیں قانونی کارروائی کی اجازت ہونی چاہئے، اگر سرچ وارنٹ آتا ہے تو ہم ان کی کمیٹی سے بات کریں اور انہیں عملدرآمد کی ہدایت کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ قانون میں آپ کے تمام تحفظات کا حل موجود ہے، جو مہذب دنیا میں ہوتا ہے معاملہ عدالت کے سامنے لایا جائے۔ عدالت عالیہ نے استفسار کیا کہ آپ یہ بتائیں کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیسے ہوگی؟۔

    صدر لاہور ہائیکورٹ اشتیاق اے خان نے عدالت کو بتایا کہ اس کے دو طریقۂ کار ہیں، میں سی سی پی او کے پاس انڈر ٹیکنگ لیکر گیا. وکلاء نے اپنے دلائل میں کہا کہ قانون میں وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا طریقۂ کار دیا گیا ہے، وارنٹ گرفتاری تعمیل کنندہ لیکر جائے گا اور تعمیل کرائے گا۔

    عدالت نے کہا کہ اگر رکاوٹیں ہوں گی تو پھر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیسے ہوگی؟ ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اگر ہمیں سرچ وارنٹ کی تعمیل کرانی ہے تو اس پر بھی عدالت حکم جاری کرے، قانونی معاملات پورے کرنے کیلئے پولیس کی زمان پارک تک رسائی نہیں ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ آپ اس سارے معاملے میں شفافیت کیسے لائیں گے؟۔ آئی جی نے کہا کہ میں ان سے اجازت نہیں لوں گا کہ فلاں بندے نے پولیس پر پیٹرول بم مارا ہے ہم اسے گرفتار کرنے لگے ہیں۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ فریقین آپس میں بیٹھ کر حل نکالیں۔

    ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے وارنٹ منسوخ کی درخواست خارج ہوچکی ہے، عدالت اس بارے میں بھی فیصلہ کر دے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے زمان پارک آپریشن 3 بجے تک روکنے کے حکم میں ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ 3 بجے دوبارہ کیسے سنیں گے۔ سابق وزیراعطم کے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے، لاہور پولیس نے منگل کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کیا تھا تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی مزاحمت کے باعث تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا اور پیٹرول بم بھی پھینکے گئے، پرتشدد واقعات میں 50 سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک آپریشن روکنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔ عدالت عالیہ نے آئی جی پنجاب کو جزوی طور پر آپریشن روکنے کا حکم دیا تھا، جس میں گزشتہ روز مزید ایک روز کی توسیع کردی گئی تھی۔