Baaghi TV

Tag: Supreme court

  • چوہدری پرویز الٰہی کو ق لیگ سےنکال دیا گیا

    چوہدری پرویز الٰہی کو ق لیگ سےنکال دیا گیا

    لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ق لیگ سے نکال دیا گیا۔مسلم لیگ ق نے چوہدری پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں عہدے سے برخاست کردیا۔

    ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے 16 جنوری کو چوہدری پرویز الٰہی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جبکہ انہیں 26 جنوری کو لاہور میں غیرآئینی اجلاس بلانے پر بھی نوٹس دیا گیا تھا۔چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے نوٹسز کا جواب نہ دینے پر ان کی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں تمام عہدوں سے برخاست کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے مقرر کردہ تمام پارٹی عہدے بھی واپس لے گئے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی آئندہ مسلم لیگ ق کا نام استعمال نہیں کرسکیں گے۔پارٹی ترجمان مصطفیٰ ملک نے چوہدری پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی تصدیق کردی۔

    دوسری جانب ق لیگ کے رہنما چوہدری شافع حسین کا کہنا تھاکہ پرویزالٰہی مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہو سکتے کیونکہ چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے سربراہ ہیں، وہی فیصلہ کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پرویزالٰہی سمیت کسی نے پی ٹی آئی میں شامل ہونا ہے تو ق لیگ سے استعفیٰ دے کر شامل ہونا ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے پی ٹی آئی سے ڈیل کی گئی تویہ غیرقانونی اورغیراخلاقی ہو گا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور پرویزالٰہی کے درمیان آج اہم ملاقات ہونی ہے جس میں مسلم لیگ ق کوپی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حوالے سے فیصلے کا امکان ہے۔

  • مریم نوازچھوٹی بہن ہیں،سیاست میں آئی ہیں کام کرنے کا موقع دیا  جائے،شاہد خاقان عباسی

    مریم نوازچھوٹی بہن ہیں،سیاست میں آئی ہیں کام کرنے کا موقع دیا جائے،شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مریم نوازچھوٹی بہن ہیں،سیاست میں آئی ہیں کام کرنے کا موقع دیا جائے-

    باغی ٹی وی : رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وازیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مریم نوازچھوٹی بہن ہیں،سیاست میں آئی ہیں کام کرنے کا موقع دیا جائے مریم نواز کی اس بات سے کہ حکومت ہماری نہیں سے اتفاق نہیں کرتا حکومت ہماری ہے ،ہم اون کرتے ہیں الگ بات ہے میں اس کا حصہ نہیں ہوں۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاستدانوں کو اغوا کرنے کے حق میں بھی نہیں ،نظام میں درستگی کی ضرورت ہے۔ سیاستدانوں کو گرفتاری کی حمایت نہیں کرتا۔جیل بھرو تحریک سے مسائل کا حل نہیں ہوگا۔کیا پتہ جیل بھرو تحریک پر کوئی گرفتار ہی نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آئین پڑھ لیں، الیکشن کی تاریخ دینا یا الیکشن کروانا صدر کا نہیں، الیکشن کمیشن کا کام ہے،لیکشن کمیشن ہی فیصلہ کرے گا الیکشن کب ہوں گے، آئین میں لکھا ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندار کروانے ہیں، اگر وہ نہیں کروا سکیں گے تو پھر انہیں عدالت میں جواب دینا پڑے گا، حکومت بھی الیکشن نہ روک سکتی ہے نہ کروا سکتی ہے، موجودہ نظام کے پاس معاشی مسائل حل کرنے کی اہلیت ہے، نہ قابلیت اور نہ ہی نیت ہے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ الیکشن ہونے چاہییں ،نتیجہ جو بھی ہوگا دیکھا جائے گا۔بدقسمتی ہے الیکشن بھی قومی مسائل کا حل نہیں۔ملکی مسائل کا واحد حل ملکر بیٹھنے میں ہیں،نئی جماعت بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں نہ ہی مقصد ہے۔

    انہوں نے چیئر مین نیب کے مستعفی ہونے پر کہا ہے کہ آفتاب سلطان بہت محنتی اور ایماندار انسان ہیں، جو وجوہات ہوں گی وہ درست ہی ہوں گی میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نیب کو ختم کر دینا چاہیےیہ ادارہ اتنا خراب اور کرپٹ ہو چکا ہے کہ اپنی خرابیوں کو چھپانے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر انہوں نے کام میں مداخلت کا کہا ہے تو بتائیں کہ کس نے اور کیا مداخلت کی ہے۔ میں بھی حکومتی جماعت کا رکن ہوں، میرے خلاف دو کیس چل رہے ہیں جن کا نہ سر ہے نا پاوں ہے، اگر مداخلت ہوتی تو یہ ختم ہو چکے ہوتے مداخلت اسٹیبلشمنٹ اور عدالتوں کی طرف سے بھی ہو سکتی ہےنیب کو جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہےملک میں معاشی بدحالی کی بڑی وجہ نیب ہے۔

  • شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

    احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو آج طلب کیا تھا لیکن ان کی جانب سے ان کے وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے احتساب عدالت کے جج نے ناصر جاوید نے کیس میں عدم حاضری اور استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کرنے پر وارنٹ جاری کیے ہیں۔

    عدالت نے شریک ملزمہ عظمیٰ عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

  • ملک میں انتخابات نہیں ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی،شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ ملک میں انتخابات نہیں ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے، پولیس نے میرے گھر پر ڈاکا ڈالا اور قیمتی اشیا بھی چوری کیں، میں نے فون کے پاسورڈ پولیس کو دے دیے ہیں، امید ہے لائسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی۔


    انہوں نے کہا کہ آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے تاہم 23 فروری کو مری جاوں گا امید ہے لائیسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی پولیس سابق منسٹرز کے گھرپرڈکیتی کرتی ہے اور کوئی تھانہ پرچہ لینے کو تیار نہیں ہے لیکن یہ انتقام کی سیاست اپنے انجام کو پہنچے گی اور 30 اپریل سے پہلے نتیجہ آئے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے کہا ان کی حکومت نہیں، تو کون آپ کو لے کر آیا؟ معلوم نہیں انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہےگا۔


    صدر کی جانب سے الیکشن کے اعلان پر شیخ رشید نے کہا کہ صدر نے ٹھیک آئینی و قانونی اعلان کیا ہے جو سیاسی جماعت انتخابات سے بھاگتی ہے وہ مافیا ہے، صدر عارف علوی نے اپنا حق ادا کردیا ہے، ملک میں انتخابات نہیں ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی۔


    اپنے ایک ٹوئٹ میں بھی انہوں نے کہا ہےکہ صدر عارف علوی کا فیصلہ آئینی اور قانونی ہے اگر صدر کی بات نہیں مانی گئی تو ملک میں آئینی بحران پیدا ہوجائے گا اور ملک بند گلی میں داخل ہوجائے گادونوں صوبوں میں 9 اپریل کوالیکشن کرانےہوں گےورنہ گھمبیراور سنگین حالات پیدا ہوجائیں گے ملک جسکا متحمل نہیں ہوسکتا اور آخری فیصلہ سپریم کورٹ کے کندھوں پر آجائے گا-

    شیخ رشید نے کہا کہ جس تیزی سے حالات بگڑ رہے ہیں اور ملک آئینی بحران کی طرف جارہا ہے اس میں خاموشی گناہ ہے، بحران کے وقت ملک کے وزیر خارجہ اور خزانہ دونوں ہی لاپتہ ہیں۔

  • توشہ خانہ ریفرنس:عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

    توشہ خانہ ریفرنس:عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

    اناسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی-

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نےکی۔

    عمران خان کے وکیل گوہر علی خان اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے جب کہ عمران خان آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، وکلاء کی جانب سے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی-

    الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے اعتراض کیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کل لاہور ہائیکورٹ اپنے پاؤں پرکھڑے ہوکرگئے۔

    عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ گئے، سکیورٹی کے باعث وقت لگا، اسلام آباد کچہری میں پیشی تھوڑی مشکل ہے، عمران خان کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے، ڈاکٹروں کی ہدایت اور سکیورٹی وجوہات کے باعث عمران خان نہیں آئے، ان پر انسداد دہشت گردی اور دیگر عدالتوں میں بھی کیسز ہیں، 28 فروری کو عمران خان کا ایکسرے ہو جائےگا۔

    عدالت نے کہا کہ 28 فروری کو بھی ایکسرے ہونے ہیں؟ 9 سے 21 تاریخ تک عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں آرہی ہیں، ایسے رہا تو ٹرائل لمبا ہوتا چلا جائےگا۔

    جج نے ریمارکس دیئےکہ عمران خان کی پمز سے طبی رپورٹ بنوا لیتے ہیں، عمران خان کی میڈیکو لیگل رپورٹ دکھا دیں تاکہ انجری کی نوعیت دیکھ لیں، قانون کے مطابق کیس کی کاپیاں ملزم کو دی جاتی ہیں، عمران خان کو آج بھی ذاتی حیثیت میں عدالت نے طلب کر رکھا تھا، عمران خان کو ہر تاریخ پر حاضری سے استثنیٰ دیا جارہا ہے ہم مسلسل آپ لوگوں کی مان ہی رہے ہیں، صرف کاپیاں فراہم کرکے فرد جرم عائدکرنی ہے۔

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے وکلاء کو کاپیاں فراہم کرنےکی ہدایت کردی۔

    وکیل الیکشن کمیشن نےکہا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ پر آج اعتراض نہیں کریں گے، اگلی سماعت پر عمران خان کی حاضری یقینی بنائیں عدالت نےکہا کہ28 فروری کی تاریخ دے دیتے ہیں، عمران خان کی حاضری یقینی بنائیں۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نےکیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

    واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوایا تھا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پرکرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے.

    توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کےسیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھجوایا گیا ہے، ریفرنس میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت شکایت منظور کرکے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزا دے، ریفرنس میں 3 سال جیل اور جرمانےکی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

  • صدر مملکت نے پنجاب اورخیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دیدی

    صدر مملکت نے پنجاب اورخیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دیدی

    صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دیدی

    صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 9اپریل اتوار کو الیکشن کرائے جائیں، الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 دو کے تحت شیڈول جاری کرے،آئین کے تحت آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا، کسی بھی عدالتی فورم کی جانب سے کوئی حکم امتناع نہیں ،آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا، آئین کی خلاف ورزی سے بچنے کیلئے الیکشن کی تاریخ دیناآئینی فرض سمجھتا ہوں دونوں گورنرز الیکشن کی تاریخ دینے کی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کر رہے،الیکشن کمیشن بھی انتخابات کرانے کی اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا،

    صدر کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں صدر کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے لیٹر ملنے کے بعد الیکشن کمیشن قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا

    دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہناہے کہ صدر مملکت اپنے لیڈر کی خواہش پر آزاد آئینی ادارے الیکشن کمیشن پر دباو نہ ڈالیں، وفاقی وزیر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دیے جانے پر ردعمل میں کہا کہ دو اسمبلیوں کے انتخابات ہیں، صدر کا کوئی تعلق نہیں‘ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا صدر مملکت کا اختیار نہیں ،وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کیا صدر مملکت نےانتخابات کی تاریخ دینے سے پہلے الیکشن کمیشن سے مشاور ت کی؟ صدر مملکت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اپنے طور پر انتخابات کا اعلان نہیں کر سکتے،

    قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ صدر علوی ”آ بیل مجھے مار“ والے کام نہ کریں، آئین کی حد میں رہیں، صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں؛ الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں، عارف علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں، صدر الیکشن کمشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا۔ الیکشن کمشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے۔ عمران نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا، اب ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لئے استعمال کر رہے ہیں،

  • عدالت پیشی کے لئے عمران خان روانہ

    عدالت پیشی کے لئے عمران خان روانہ

    سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں حاضری کیلئے زمان پارک سے سخت سیکیورٹی میں روانہ ہو گئے ہیں

    عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما بھی موجود ہیں، پی ٹی آئی کارکنان بھی عمران خان کے ساتھ موجود ہیں، عدالت پیشی کے لئے روانگی سے قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم حق اور سچ کی آواز بلند کرتے ہیں گے ،عدالتوں کا احترام کرتاہوں ، آج عدالت میں پیش ہو رہا ہوں جیل بھرو تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا عدالت نے جب بھی بلایا پیش ہوا سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت اوراداروں کی ذمہ داری ہے ملک میں ظلم اور نا انصافیاں ہورہی ہیں، عدالت کو اس کا بھی نوٹس لینا چاہیے

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تاحال لاہور ہائیکورٹ نہیں پہنچ سکے جسٹس علی باقر نجفی کے عدالتی عملہ نے عمران خان کے وکیل کو ہدایات پہنچا دیں، عدالتی عملہ نے کہا کہ عمران خان کی درخواست پر سماعت کیلئے مزید 10 منٹ تک انتظار کیا جائے گا، 10منٹ کے بعد ججز صاحبان ہائیکورٹ سے روانہ ہوجائیں گے، وکلاء کی جانب سے کچھ دیر تک عمران خان کی پیشی کی یقین دہانی کروائی گئی وکلاء نے ہدایات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پہنچا دیں

    واضح رہے کہ دہشتگردی کیس میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کچھ دیر بعد سماعت کرے گا مران خان کی وکلا ٹیم نے نئی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے عدم پیروی کی بنا پر درخواست مسترد کی ،سکیورٹی معاملات اور وہیل چیئردستیاب نہ ہونے سے عدالت پہنچنے میں تاخیر ہوئی عدالت عدم پیروی کی بنا پر مسترد درخواست کی دوبارہ سماعت کرے

  • عدالت نے دہشتگردی کے مقدمے میں اسد عمر سمیت 9 ملزمان کو کل طلب کرلیا

    عدالت نے دہشتگردی کے مقدمے میں اسد عمر سمیت 9 ملزمان کو کل طلب کرلیا

    اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دہشتگردی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور علی نواز اعوان سمیت 9 ملزمان کو کل طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کےخلاف احتجاج پردرج دہشتگردی کے مقدمے میں 9 ملزمان کو کل طلب کیا ہے جس میں اسد عمر اور علی نواز اعوان بھی شامل ہیں۔

    عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شریک ملزمان کو کل عدالت طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے صبح 9 بجے حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔ قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اس کیس میں عبوری ضمانت خارج ہو چکی ہے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج مقدمے میں عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے دو اعتراضات عائد کردیئے۔

    عمران خان کی جانب سے دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواست پر اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بائیومیٹرک نہیں کرائی جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر التوا مقدمے کی دستاویزات منسلک نہیں کی گئی۔

    عمران خان اور علی اعوان کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری اور علی بخاری کی وساطت سے دائر درخواست میں عمران خان کی پٹیشن کے حتمی فیصلے تک ایف آئی آر کا آپریشن فوری معطل کرنے کی استدعا کی گئی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت کی ایما پر عمران خان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔ پر امن احتجاج بنیادی حق ہے اور دہشت گردی کا مقدمہ سیاسی انتقام ہے۔

    درخواست گزاروں نے متعلقہ پولیس افسران کو وقتا فوقتاً آگاہ کیا، کیس میں دہشت گردی کی دفعات نہیں بنتی موجودہ سیاسی صورتحال میں درخواست گزاروں کے خلاف جھوٹا دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا عدالت مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کا حکم دے۔

    عمران خان کی جانب سے درخواست میں تھانہ سنگجانی کے ایس ایچ او اور پراسیکیوٹر اے ٹی سی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اس کیس میں عبوری ضمانت خارج ہوچکی ہے جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے آج ہی اسٹے آرڈر لینے کےلیے کاوشیں تیز کردی ہیں عمران خان نے دہشتگردی کے مقدمے کی کارروائی کے لیے ایک درخواست دائر کی ہے جسے آج ہی سننے کی استدعا کی ہے۔

  • عمران خان کی گرفتاری سے متعلق خبروں پرایف آئی اے کا بیان سامنے آ گیا

    عمران خان کی گرفتاری سے متعلق خبروں پرایف آئی اے کا بیان سامنے آ گیا

    لاہور:عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گرفتاری سے متعلق ایف آئی اے نے بیان جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے نےعمران خان کی گرفتاری سے متعلق مختلف نیوز چینلز پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،نیوز چینلز پر اس حوالے سے چلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں-

    پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ،وکلا کی مختلف تنظیموں سے بھی مشاورت مکمل

    واضح رہے کہ یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ ایف آئی اے نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے،خبریں تھیں کہ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کی قیادت میں ٹیم مقامی پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتار کرے گی۔ عمران خان کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد سے آئی ہوئی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

    عمران خان 4 بجے لاہورہائیکورٹ پہنچ جائیں گے،حماد اظہر

    ایف آئی اے ذرائع کے حوالے سے خبروں میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے پہلے عمران خان کو زمان پارک سےگرفتار کرنے کا پروگرام بنایا تھا مگر کارکنوں کے شدید رد عمل کو دیکھتے ہوئے اب ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے اور پولیس نے تیاری مکمل کر لی ہے،پولیس ایف آئی اے کی ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ایف آئی اے اور پولیس کے اعلی حکام نے اس سلسلے میں وکلا کی مختلف تنظیموں سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے تاکہ وکلاء سے تصادم کی صورتحال پیدا نہ ہو۔

  • عمران خان 4 بجے لاہورہائیکورٹ پہنچ جائیں گے،حماد اظہر

    عمران خان 4 بجے لاہورہائیکورٹ پہنچ جائیں گے،حماد اظہر

    لاہور،عمران خان کی پارٹی سینئر رہنماوں سے مشاور ت جاری ہے،لاہور ہائیکورٹ میں پیشی اور سیکیورٹی انتظامات پر بھی مشاورت کی جائے گی-

    باغی ٹی وی :فوادچودھری ،شفقت محمود،حماداظہراوردیگر مشاورتی اجلاس میں شریک ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنماوں کی قافلوں کی صورت میں زمان پارک آمد کاسلسلہ جاری ہے،پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑیوں کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک سست روی کا شکار ہوگئی-

    زمان پارک میں عمران خان کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ جہاں جہاں عدالتوں نے عمران خان کو بلایا وہ پیش ہوئے،عمران خان پر 70سے زائد مقدمات درج ہیں،عمران خان کی جان کو سیریس تھریٹس ہیں،لاہور ہائیکورٹ نےعمران خان کو پیشی کیلئے بلایا ہے،عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں اور قانون کااحترام کیا ہے-

    فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان 5 بجے لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، عدالت کے سامنے عمران خان کی میڈیکل رپورٹس بھی رکھیں ،ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہر قسم کی دھکم پیل سے بچانا ہے،جو سیکیورٹی خدشات ہیں ان کا ذکر عمران خان صاحب خود بھی کر چکے ہیں-

    حماداظہر نے کہا کہ عمران خان آدھے گھنٹے میں زمان پارک سے لاہورہائیکورٹ کیلئے روانہ ہوں گے،عمران خان 4 بجے لاہورہائیکورٹ پہنچ جائیں گے-