Baaghi TV

Tag: Supreme court

  • مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں ہوتا؟ خود ہی حقیقت بتا دی

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں ہوتا؟ خود ہی حقیقت بتا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما مریم نواز ہاتھ میں گلاس پکڑے ہمیشہ نظر آتی ہیں، مریم نواز کے گلاس میں کیا ہوتا ہے اور یہ گلاس انکے ہاتھ میں کیوں ہوتا ہے اس پر سوشل میڈیا پر کافی بحث چلتی رہی تا ہم اب مریم نواز نے خود اس گلاس کے بارے میں بتا دیا ہے

    نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مریم نواز سے اینکر سلیم صافی نے سوال کیا کہ جادو ٹونے سے مجھے یاد آیا کہ آپ بھی ایک مخصوص قسم کا گلاس ہاتھ میں لیے پھرتی ہیں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آپ جادو سے بچنا چاہتی ہیں؟ جس کے جواب میں ن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ جو گلاس کی آپ نے بات کی وہ بھی سن لیں وہ میرا کافی کا مگ ہے اگر ایک تجسس برقرار ہے تو رہنے دیں ، اینکرسلیم صافی نے پھر استفسار کیا کہ یہ جادو ٹونے کا اثر توڑ دیں یہ جادو کرنے کے لیے نہیں ہے جس پرن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ جادو ہمارے دین میں حرام ہے

    مریم نواز گھر میں ہوں، سفر میں یا کسی میٹنگ میں، گلاس ہمیشہ مریم نواز کے ہاتھ میں نظر آتا ہے ،کار میں سواری کے دوران اور ملاقاتوں کے وقت بھی گلاس مریم کے ہاتھ میں ہی ہوتا ہے، مریم نواز سے اس گلاس کے بارے میں پہلے بھی ٹویٹر پر ایک صارف کو جواب دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ لسی نہیں پیتی بلکہ اس گلاس میں کافی پیتی ہیں

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

  • عمران خان پانچ بجے پیش ہوں، عدالت نے دیا آخری موقع

    عمران خان پانچ بجے پیش ہوں، عدالت نے دیا آخری موقع

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے وکیل استفسارکیا کہ عمران خان کہاں ہیں ؟ وکیل نے کہا کہ عمران خان کچھ دیر تک لاہور ہائیکورٹ میں پہنچ جائینگے،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ہم نے 2 بجے طلب کیا تھا،عمران خان اب تک پیش کیوں نہیں ہوئے؟ وکیل نے کہا کہ سیکیورٹی اور ٹریفک مشکلات کے باعث عمران خان پیش نہیں ہوسکے،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے انتظامات میں نے تو نہیں کرنے، عمران خان کتنی دیر تک پیش ہوجائینگے؟ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیس کی سماعت 15منٹ تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے حکم دیا کہ جتنی نشستیں ہیں اتنی ہی وکلاء کمرا عدالت میں بیٹھیں،وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مال روڈ پر ٹریفک بہت زیادہ جام ہے،آئی جی پنجاب ایک گھنٹہ دے دیں ہم مال روڈ کلیئر کر دیں گے، عمران خان اپنی حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں،

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی درخواست کس نے کس کے کہنے ہر فائل کی؟ وکیل نے کہا کہ عمران خان کے دستخطوں سے یہ درخواست فائل نہیں ہوئی،ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے کہاکہ میں نے کوئی درخواست فائل نہیں کی، وکیل خواجہ طارق نے کہا کہ میں عدالت سے حفاظتی ضمانت مانگ ہی نہیں رہا،جسٹس طارق سلیم شیخ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو چاہیے تھا معافی مانگتے، اب میں شوکاز نوٹس جاری کروں گا، آپ تسلی سے جواب تیار کیجیے گا،

    لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء کو سیکشن 476 پڑھنے کی ہدایت کی،وکیل نے کہا کہ عدالت اگر کل تک کا وقت دے تو عمران خان پیش ہوجائیں گے، رجسٹرار نے گاڑی مسجد گیٹ سے داخل ہونے کی درخواست بھی مسترد کی، ہمیں کہا گیا تھا کہ مال روڈ ٹریفک کے لیے فری ہوگا ہم نے سیکیورٹی کے معاملے پر پولیس حکام سے ملاقاتیں بھی کیں، عدالت نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کی پیشی پر سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں شوکاز نوٹس اور توہین عدالت کا نوٹس دیتا ہوں،آپ تین ہفتے لے لیں، سکون سے جواب تیار کرلیجیے گا، وکیل خواجہ طارق نے کہا کہ میں عمران خان کو کل ہی پیش کر دوں گا،عدالت نے کہا کہ عمران خان لیڈر اور رول ماڈل ہیں ، وکیل نے کہا کہ ہم آنا چاہتے ہیں لیکن آنے نہیں دیا جا رہا،آپ کسی کو بھی ساتھ بھیج دیں بیشک چیک کرلیں،آپ 4یا5 بجے کےلیے رکھ دیں ہم ابھی پیش کر دیتے ہیں،جسٹس طارق سلیم شیخ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپکو بار بار موقع دیا، جس طرح آپکو سہولت دی ایسی کسی نے نہیں دی ہوگی،

    لاہو رہائیکورٹ نے عمران خان کو 5بجے تک پیش کرنے کا حکم دے دیا وکیل نے عدالت کو عمران خان کو 5 بجے تک پیش کرنے کی یقین دہانی کروا دی،لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا

    عدالت کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نعرے بازی کر رہے ہیں تو وہیں زمان پارک میں بھی پی ٹی آئی کارکنان موجود ہیں، عمران خان کی پیشی کے لئے سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے ہیں،عمران خان کو ہائیکورٹ کے گیٹ سے جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت تک جانا پڑے گا،ہائیکورٹ کے گیٹ سے کمرہ عدالت تک کا فاصلہ 300 میٹر سے 400 میٹر تک کا ہے

  • سیاسی بحران نےمعاشی بحران کو جنم دیا ہےاگلے 3 ماہ بعد اس سے بھی زیادہ حالات خراب ہوں گے،اسد عمر

    سیاسی بحران نےمعاشی بحران کو جنم دیا ہےاگلے 3 ماہ بعد اس سے بھی زیادہ حالات خراب ہوں گے،اسد عمر

    پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان کوئی عام پاکستانی نہیں ہیں، عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جن پر منصوبے کےتحت قاتلانہ حملہ ہوا ہے-

    باغی ٹی وی: سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر حملے کا خدشہ ہے، سکیورٹی کے انتظامات کی ذمہ داری حکومت کی بنتی ہے، جس ہڈی میں گولی لگی عمران خان کی وہ ہڈی ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئی،اگر ذرا سا بھی جھٹکا لگتا ہے تومزید 2 سے 3 ماہ ان کو چلنے میں دشواری ہوگی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے باہر اکتوبر میں پرامن مظاہرہ کیا گیا، احتجاج پر 21 اکتوبر کو دہشت گردی کے پرچے کاٹ دیئے گئے،دہشت گردی کا پرچہ ایک ایسے واقعے پر کاٹاگیا جس میں وہ خود موجود نہیں تھےعمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہےانہیں کسی عدالت میں جانے پر اعتراض نہیں تھا، نومبر میں عمران خان پر حملہ کروایا گیا، عمران خان کا انا کا مسئلہ نہیں ہے، ڈاکٹرز کی ہدایات کی وجہ سے عدالتوں میں نہیں جا رہے۔

    انہوں نے کہا عدلیہ کو دباؤ میں لانے کے لئے ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہےاگر الیکشن 9 روز میں نہیں کرائے تو ان کو آئین توڑنا پڑے گا، عدلیہ مجھ پر عمران خان پر توہین عدالت کا کیس چلا چکی ہے، امید ہے سب کے ساتھ برابری والا رویہ رکھا جائے گا، یہ سارے ملک میں سنسنی پھیلا رہے ہیں، ہم انتظار کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ ،خواجہ آصف پر غداری کا پرچہ کب کٹوائیں گے۔

    اسد عمر نے کہا کہ مہنگائی سے عوام پس چکے ہیں، گیس کی قیمتیں 46 فیصد بڑھانے کا اعلان ہوا ہے، روزمرہ کی ضرورت پوری کرنا ناممکن ہوتا جارہا ہے، یہاں سیاسی انتشار پیدا کیا گیا، سیاسی بحران نےمعاشی بحران کو جنم دیا ہےاگلے 3 ماہ بعد اس سے بھی زیادہ حالات خراب ہوں گے، پوراحکومتی نظام عمران خان کی گرفتاری میں لگا ہوا ہے، گھر بیٹھے ہوئے ٹویٹ کرنے والے بچوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، جب تک سیاست ٹھیک نہیں کرو گے معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔

    رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے عدالت پیش نہ ہونے کی دو وجوہات تھیں، ٹانگ کا زخم اور سکیورٹی خدشات، وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا، عمران خان قاتلانہ حملے سے پہلے 25 پیشیاں بھگت چکے ہیں-

    رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی،خاص جگہ پہنچنے کے لیے عمران خان کی گاڑی کواجازت نہیں دی گئی ،عمران خان عدالت جانے کے لیے تیار ہیں،لاہو رہائیکورٹ سے استدعا ہے درخواست منظور کی جائے ،عمران خان پر حملے کا خدشہ ہے ،ہمارا آج یہی سوال ہے اگر عمران خان کو کچھ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا۔

  • انسداد دہشت گردی کی عدالت سےعمران خان کوبڑا ریلیف مل گیا

    انسداد دہشت گردی کی عدالت سےعمران خان کوبڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد:انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سابق وزیراعظم عمران خان کو ریلیف مل گیا ،عدالت نے عمران خان کے خلاف دو کیسز میں دہشت گردی کی دفعات حذف کر دیں-

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں دہشتگردی کی دفعات خارج کر دی گئیں انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی کی دفعات نکال کر کیس سیشن کورٹ کو بھیج دیا۔

    انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جواد عباس حسن نے فیصلہ سنایا-

    عمران خان کے شریک ملزم نے دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی جبکہ عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ و انتظار حسین پنجوتھہ ایڈوکیٹ نے درخواست دی تھی۔

    واضح رہے کہ 2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمات درج کیے گئے تھے، جس میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان اور دیگر کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت درخواستیں منظور کی تھیں وفاق نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے بریت کے خلاف درخواستیں دائر کیں تھیں۔

  • صدر علوی ”آ بیل مجھے مار“ والے کام نہ کریں،رانا ثناء اللہ

    صدر علوی ”آ بیل مجھے مار“ والے کام نہ کریں،رانا ثناء اللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھے جانے پر حکومتی ردعمل سامنے آیا ہے

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ صدر علوی ”آ بیل مجھے مار“ والے کام نہ کریں، آئین کی حد میں رہیں، صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں؛ الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں، عارف علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں، صدر الیکشن کمشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا۔ الیکشن کمشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے۔ عمران نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا، اب ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایوان صدر ایوان سازش بن چکا ہے ،الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے،الیکشن کمیشن کو عمران خان کی ٹائیگر فورس نہیں بننے دیں گے ، الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر غیر آئینی الیکشن کی تاریخ لینے کی کوشش ہو رہی ہے صدر عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہو گاآئین کو ٹھوکر ماری تو علوی صدر نہیں رہیں گے ، عارف علوی صدر بنیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں ،صدر علوی کی وفاداری آئین سے ہونی چاہیے،عارف علوی قومی اسمبلی تحلیل کرکے پہلے ہی آئین شکنی کر چکے ہیں سپریم کورٹ کی تشریح کے مطابق صدر کا عہدہ علامتی ہے، سپریم کورٹ کے مطابق سیاسی جماعت کے ساتھ ساز باز صدر حلف کی خلاف ورزی ہے،

  • عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

    عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے ججز کو خط لکھا ہے

    خط میں اکتوبر میں دائر آئینی درخواست فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کردی ، خط میں چیف جسٹس اور دیگر ججز سے شہریوں کے پرائیویسی کے حق کے تحفظ کیلئے اقدامات کی استدعا بھی کی گئی، عمران خان نے معاملے سےمتعلق 8 اہم سوالات بھی چیف جسٹس اور ججز کے سامنے رکھ دیئے، عمران خان کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے مشکوک اور غیرمصدقہ آڈیوز ویڈیوز کےمنظرِ عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے، تاثر ملتا ہے کہ وزیراعظم کے دفتر،ہاؤس کی خفیہ نگرانی یا بات چیت کی خفیہ ریکارڈنگز معمول تھا،ایوانِ وزیراعظم ریاست کا حساس ترین جگہ ہے جہاں حساس معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جاتا ہے، قوی شواہد موجود ہیں کہ غیرمصدقہ و جعلی آڈیوزویڈیوز سے تنقیدی آوازوں کو دبایا جانا مقصود ہے،

    خط میں مزید کہا گیا کہ مجھ سمیت کئی سابق سرکاری شخصیات اور عام افراد تیار کردہ لیکس کا نشانہ بن چکے ہیں، دیگر بہت سے افراد کے ساتھ اعظم سواتی کے پرائیویسی کے بنیادی آئینی حق کو بری طرح پامال کیا گیا، پاکستان میں آئین کی تخلیق کے دوران متعدد حقوق کو دستور کا حصہ بنایا گیا، دستور کا آرٹیکل 4 ہر شخص کو قانون کا تحفظ فراہم کرتا اور قانون ہی کے تحت سلوک کا حق دیتا ہے،

  • آصف زرداری پرعمران خان کے قتل کا الزام،شیخ رشید پر مقدمےکے چالان میں گواہان کے بیانات شامل

    آصف زرداری پرعمران خان کے قتل کا الزام،شیخ رشید پر مقدمےکے چالان میں گواہان کے بیانات شامل

    سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام پرسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر مقدمےکے چالان میں گواہان کے بیانات شامل کر لئے گئے-

    باغی ٹی وی :شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج مقدمے کے چالان میں جن 7 گواہان کے بیانات شامل کرلیےگئےان میں کانسٹیبل فضل عباس، اے ایس آئی وسیم حیدر،کانسٹیبل عثمان ظہور، کانسٹیبل نصراللہ، محمد رشید اور محرر مال خانہ قاسم جان کا شامل ہے۔

    تمام گواہان نے تفتیشی افسر انسپکٹر عاشق شاہ کو بیانات قلمبند کروائے،گواہان کے مطابق شیخ رشید نےکہا کہ کئی بار وزیر رہ چکاہوں، تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گا۔

    چالان کے مطابق گواہان کا کہنا ہےکہ گرفتاری کے لیے ملزم کی رہائش گاہ پہنچے تو ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، ملزم اپنے ملازمین کے ساتھ اسلحہ لےکرگھر سے باہر آیا اور گالیاں بھی دیں،گرفتاری کے دوران مزاحمت کی گئی، ایک کانسٹیبل کی جرسی بھی پھاڑ دی گئی۔

    چالان میں وائس میچنگ ٹیسٹ کے نمونے لینے اور رپورٹ وصول کرنے والوں کے بیان بھی شامل ہیں، ایف آئی اے سے موصول وائس میچنگ رپورٹ 6 صفحات پر مشتمل ہے۔

  • انتخابات کےمعاملے پرصدارتی آفس میں مشاورت کا حصہ نہیں بن سکتے،الیکشن کمیشن  اپنے موقف پر قائم

    انتخابات کےمعاملے پرصدارتی آفس میں مشاورت کا حصہ نہیں بن سکتے،الیکشن کمیشن اپنے موقف پر قائم

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے معاملے پر صدارتی آفس کے مشاورتی عمل کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی: چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے معاملے پر ابھی صدارتی آفس کے مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بن سکتا لہٰذا الیکشن کمیشن حکام ایوان صدر کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گمشدگی کا معاملہ، سندھ پولیس نےعدالت میں جواب جمع کرادیا

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ انتخابات کا معاملہ مختلف عدالتی فورمز پر زیرالتوا ہے اور ادارہ 19 فروری کو صدرپاکستان کو جواب دے چکا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن کا اب بھی وہی 19 فروری والا مؤقف ہے۔

    واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر ہنگامی مشاورت کے لیے ایوان صدر بلایا تھا جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا۔

    الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کے ساتھ انتخابات کی تاریخ پر مشاورت سے انکار

    الیکشن کمیشن نے صدر کو دیئے گئے جوابی خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی اورقانونی ذمہ داری سےآگاہ ہے، گورنر خیبرپختونخوا اورپنجاب نے ابھی تک عام انتخابات کی تاریخ نہیں دی،گورنرپنجاب نےکہا کہ وہ معاملے پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

    صدر کو پنجاب اسمبلی کاانتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی ،درخواست گزار کےوکیل اظہر صدیق نے درخواست لاہور ہائیکورٹ سے واپس لےلی-

    لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی،عدالت نے ریما رکس دیئے کہ الیکشن کمیشن اور گورنر نے سنگل بینچ کے فیصلے کو انٹراکورٹ اپیل میں چیلنج کردیا ہے لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ دوسری جانب معاملے کو ڈویژن بینچ میں لے جاسکتے ہیں-

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گمشدگی کا معاملہ، سندھ پولیس نےعدالت میں جواب جمع کرادیا

  • پی ٹی آئی کے مزید 70 ارکان  کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل

    پی ٹی آئی کے مزید 70 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل

    لاہور:عدالت پی ٹی آئی پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

    باغی ٹی وی : تحریکِ انصاف کے مزید 70ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس شاہد کریم نے فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی پرویز خٹک ،اسد عمر سمیت 70 ارکان کی درخواست پر سماعت کی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے-

    دوران سماعت عدالت پی ٹی آئی کے پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے سے متعلق الیکشن کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے ارکان کا مؤقف نہیں لیا۔ الیکشن کمیشن نے استعفے منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ عدالت پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد روکنے کا حکم دے۔

    کوئٹۃ سے گرفتار مبینہ خودکش بمبار خاتون کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کی حد تک ضمنی الیکشن بھی روکنے کا حکم دے دیا۔

    بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ میں عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کے نوٹیفکیشن کی حد تک معاملہ 7مارچ کو سنا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ،وکلا کی مختلف تنظیموں سے بھی مشاورت مکمل

    پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ،وکلا کی مختلف تنظیموں سے بھی مشاورت مکمل

    لاہور: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے-

    عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت مسترد

    ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کی قیادت میں ٹیم مقامی پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتار کرے گی۔ عمران خان کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد سے آئی ہوئی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے پہلے عمران خان کو زمان پارک سےگرفتار کرنے کا پروگرام بنایا تھا مگر کارکنوں کے شدید رد عمل کو دیکھتے ہوئے اب ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے اور پولیس نے تیاری مکمل کر لی ہے۔

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گمشدگی کا معاملہ، سندھ پولیس نےعدالت میں جواب جمع کرادیا

    پولیس ایف آئی اے کی ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ایف آئی اے اور پولیس کے اعلی حکام نے اس سلسلے میں وکلا کی مختلف تنظیموں سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے تاکہ وکلاء سے تصادم کی صورتحال پیدا نہ ہو۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی گاڑی کو عدالت کے احاطے میں داخلے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی ہے لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور انتظامی جج فیصلہ سنایا۔عمران خان کے وکلا نے گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کے لیے رجوع کیا تھا۔

    درخواست مسترد ہونے کے بعد اب لیگل ٹیم عمران خان سے لاہور ہائیکورٹ پیشی پر دوبارہ مشاورت کرے گی۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایڈمن سےعمران خان کی گاڑی کوعدالتی احاطے میں لےجانے کی اجازت مانگی تھی۔عمران خان پرپہلے قاتلانہ حملہ ہوچکا ان پر دوبارہ حملے کا خطرہ موجود ہے۔ڈاکٹرز نےٹانگ کی ہڈی فریکچر ریکوری کےلیے دھکم پیل سے احتیاط کی ہدایات دی ہے۔

    کوئٹۃ سے گرفتار مبینہ خودکش بمبار خاتون کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا