Baaghi TV

Tag: Supreme court

  • سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد بطور احتجاج روٹی لے آئے

    سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد بطور احتجاج روٹی لے آئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا

    قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پشاور دھماکے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جس پر افسوس ہے ،کل عوام کا معاشی قتل کیا گیا ،

    سینیٹر مشتاق احمد بطور احتجاج روٹی لے آئے اور کہا کہ کے پی میں روٹی سائز میں بھی چھوٹی ہے اور قیمیت بھی ذیادہ ہے کے پی کے میں جو آٹے کی قیمت ہے پنجاب اور سندھ میں اس سے کم ہے ،سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم پاکستان کو زرعی ملک تو کہتے ہیں لیکن لمحہ فکریہ یہ ہے آج حقیقت کچھ اور ہے آج ہم کاٹن برآمد کرنے کی بجائے درآمد کررہے ہیں میرا دل دکھی ہے کہ آج لوگ لائن میں لگ کر آٹا لیتے ہیں ہمیں معلوم ہے سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے گندم کی فصلوں کو نقصان پہنچا کہا گیا ملک میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے تو آٹے کا بحران کیوں ہے؟ آن فلور کہتا ہوں خیبر پختونخوا سمیت جس صوبے نے جتنی گندم مانگی ہم نے دی گندم کی فراہمی وفاق کا نہیں بلکہ صوبوں کا کام ہے،

    سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نگران وزیراعلی کے پی اعظم خان پر برس پڑے، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ کے پی میں 86 سالہ شخص کو نگران وزیراعلی لگا دیا، ایسا نگران وزیراعلی مسلط کیا ہے جو اپنے آپکو نہیں سنبھال سکتا جہاں سکیورٹی کرائسسز،فوڈ اور فنانشل کرائسسز ہیں وہ صوبہ ایسے نگران وزیراعلی کے حوالے کیا ہے

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

  • شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ کی درخواست

    شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ کی درخواست

    شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ کی درخواست

    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرا دی گئ شہری کی درخواست پر پولیس نے شیخ رشید کو آج شام پانچ بجے تھانے طلب کرلیا ہے جبکہ درخواست گزار نے پولیس سے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنی درخواست کی ہے.


    صحافی وقار ستی نے لکھا کہ؛ "آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرانےکی سازش کرنےکا الزام ،اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کوآج شام پانچ بجے تھانہ آ پارہ میں تمام متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔” اس پر ایک صارف نے کہا کہ بالکل درست فیصلہ ہے، الزام لگایا ہے تو اپنا سورس بتاؤ، کیا عمران کیا شیخ کہ یہ سارا ٹولا جب دل چاہا مونہہ پھاڑ کے جو چاہا الزام دھر دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

    لیکن دوسری جانب شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے اس لیئے میں ادھر ادھر ہوگیا تھا جبکہ اس مقدمہ درخواست بارے صارفین کا کہنا ہے کہ اچھا ہوا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے اور کسی کو الزام کا موقع نہیں دینا چاہئے بنا کسی ثبوت کے ورنہ پھر ہر کوئی الزام لگائے گا.

  • چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے مصدق ملک کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

    چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے مصدق ملک کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

    چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی کی بلیک میں فروخت کا وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا

    عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم ڈویژن سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی پٹرولیم ڈویژن تین روز میں مکمل جانچ پڑتال کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائے گا ہم نے ہڑتال موخر کی ہے مگر احتجاج جاری رہے گا مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر ملک بھر میں ایل پی جی کی مکمل بندش کریں گے ایل پی جی بلیک میں فروخت کرنے والوں نے ایک ماہ میں 65 سے 70 ارب روپے سے زائد کما لیے 204 روپے قیمت ہے اور فروخت 300 روپے میں ہو رہی ہے،ایل پی جی بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہونا چاہئے۔

    عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کو گرفتا کیا جانا چاہئے مصدق ملک ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہے

  • عدالت نے فواد چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    عدالت نے فواد چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    عدالت نے فواد چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس میں عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو ساڑھے 11 بجے پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجا الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا.

    فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان، فیصل چوہدری اور فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری عدالت پہنچ تھے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما خرم نواز اور سینیٹر شہزاد وسیم بھی عدالت پہنچ تھے سماعت شروع ہونے پر بابر اعوان نے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ سے پہلی سماعتمین مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت اگر تھوڑی جلدی کر دیں، جس پر جج نے کہا کہ فواد چوہدری کیس کے لیے ساڑھے 11 بجے کا وقت رکھ لیتے ہیں۔ جس کے بعد وقفہ لیا گیا.

    واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کو ساڑھے 11 بجے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ فواد چوہدری کا میڈیکل کروا کر رپورٹ پیش کریں جس کے بعد انہیں پیش کیا گیا. جبکہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے خلاف فواد چوہدری سے متعلق کیس میں سماعت میں وقفے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل فواد چوہدری ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ فواد چوہدری کیس میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی گئیں، فواد چوہدری کے منہ پر کپڑا ڈال کر انھیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

    وکیل بابراعوان نے کہا کہ شہنشاہ سائفر نے حکم دیا آج اسلام آباد بند ہوگا، نہ عدالت کو اورنہ ہی وکیل کومعلوم ہے کہ فواد چوہدری کہاں ہیں۔ فواد چوہدری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار شوبازاوران کی ٹیم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے ویڈیو بیان تسلیم کیا۔ ملزم کومرضی کاوکیل کرنےکاحق ہوتاہے، ہمیں فواد چوہدری سے مشاورت نہیں کرنے دی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ کسی نوٹس کے بغیر فواد چوہدری کیخلاف پٹیشن دائرہوگئی۔ فواد چوہدری کو پہلے لاہور اور پھر جیل سے اغوا کیا گیا، جلد بازی میں انصاف کچلا جاتا ہے۔

    ابراعوان نے مزید کہا کہ الزام جوبھی ہوملزم کو فیئرٹرائل کا حق ہوتا ہے۔ جسمانی ریمانڈ کے خاتمے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ دیا جاتا ہے۔ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد ضمانت ملزم کا حق ہوتا ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    خیال رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے فوادچوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کا 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا. تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پراسیکیوٹر کی جانب سے فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، پراسیکیوٹر کے مطابق فوادچوہدری کا موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، پراسیکیوٹر کے مطابق فواد چوہدری کا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروانا بھی ضروری ہے۔ لہذا الیکشن کمیشن کے وکیل نے بھی فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، فریقین کے دلائل سننےکے بعد فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیا گیا.

  • پشاور دھماکہ،وزیراعظم، وزیر خارجہ سمیت دیگرنے کی مذمت

    پشاور دھماکہ،وزیراعظم، وزیر خارجہ سمیت دیگرنے کی مذمت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول زرداری، سابق صدر آصف زرداری، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے واقعہ کی مذمت کی ہے

    وزیراعظم شہبازشریف نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآن کی تعلیمات کے منافی ہے اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں دہشت گرد پاکستان کے دفاع کا فرض نبھانے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم اور ادارے یکسو اور متحد ہیں پوری قوم اپنے شہداءکو سلام عقیدت پیش کرتی ہے خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر جامع حکمت عملی اپنائیں گے وفاق صوبوں کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ صوبوں بالخصوص خیبرپختونخوا کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کریں وزیراعظم شہباز شریف نے شہداءکے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی

    سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں خودکش دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہشتگردوں کاسرگرم ہونا انتہائی خطرناک ہے حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کرے، ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشتگردی کی وارداتیں باعث تشویش ہیں، وفاقی اور صوبائی نگران حکومت دہشتگردوں کے منصوبہ سازوں اورسہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لائے

    چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں خودکش حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشتگردی کے واقعات معنی خیز ہیں،دہشتگردوں ،ان کے سرپرستوں اورسہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ،نیشنل ایکشن پلان ہی دہشتگردوں کا علاج ہے اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا،پیپلزپارٹی کے کارکن اور عہدے دار خون کے عطیات دیکر زخمیوں کی جان بچائیں ،

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور مسجد میں بم حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے ۔قوم باہمی اتحاد واتفاق سے ایسے سازشی عناصر کا مقابلہ کرے حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے اللہ سے دعا گو ہوں

    تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس لائن پشاور کی مسجد میں دورانِ نماز دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہیں۔ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کیلئے لازم ہے کہ ہم اپنی انٹیلی جنس میں بہتری لائیں اور اپنی پولیس کومناسب انداز میں ضروری ساز و سامان سے لیس کریں۔

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پشاور میں مسجد میں حملہ افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے،ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران کے ساتھ دہشت گردی میں بھی خطرناک اضافہ ہو رہا ہے، تھریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس لائن دھماکہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے، اللہ تعالی سے زخمیوں سے جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں،خیبرپختونخواہ میں وامان کی بگڑتی صورتحال اور دہشت گردی کے پے در پے واقعات انتہائی تشویش ناک ہے،

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حکومت، سیکورٹی اداروں، عوام اور پارلیمان کا عزم غیر متزلز ل ہے۔ دہشت گردی کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد تخریبی کارروائیوں سے پاکستان میں ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں تاہم پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفرید ی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اورقائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یک جان ہے

    لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

  • عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا کیس، سماعت ملتوی

    عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا کیس، سماعت ملتوی

    عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے دلائل دیئے گئے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے عمران خان کی نااہلی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کررکھی ہے ، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے کیس واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کی ہے ،دوسرے فریق نے درخواست واپس لینے کی درخواست پر اعتراض اٹھایا ہے ، پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے ،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے عمران خان کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیسے فائل کی ؟ بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں کہا کہ آپ کی بات درست ہے تکنیکی طورپر اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر نہیں ہو سکتی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تکنیکی نہیں قانونی طور پر بھی فورم لاہور ہائیکورٹ ہے ،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ریفرنس بھجوانے کے فیصلے کے خلاف کیا کوئی اپیل دائر ہو سکتی ہے ،بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ریفرنس کے خلاف اپیل کرنے کا کوئی فورم نہیں ہے ، لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لینے کے فیصلے تک کارروائی ملتوی کر دی

    عمران خان کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا یے، چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کاروائی کر رہا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیرمین کو عہدے سے ہٹانے کے لئے غیر قانونی طور پر نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو خلاف قانون کاروائی کا آغاز کیا، چیرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے مکمل اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں، عدالت الیکشن کمیشن کیجانب سے بھیجیے گئے نوٹس کو معطل کرنے کا حکم دے،عدالت درخواست گزار کی استدعا پر حتمی کاروائی تک الیکشن کمیشن کو کاروائی سے روکنے کا حکم دے،عدالت الیکشن کمیشن کے خلاف قانون اقدام کی کالعدم قرار دے،

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی الیکشن کمیشن نےعمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • معافی مانگیں ورنہ 10 ارب ہرجانے کا کیس کروں گا،زرداری کا عمران خان کوںوٹس

    معافی مانگیں ورنہ 10 ارب ہرجانے کا کیس کروں گا،زرداری کا عمران خان کوںوٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری پر الزامات کے بعد آصف زرداری نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے،

    آصف زرداری کی جانب سے عمران خان کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لیگل نوٹس ملنے کے 14 روز میں غیر مشروط معافی مانگیں معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں،معافی نہ مانگی تو 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس کروں گا،عمران خان کے الزامات سے آصف زرداری کی ساکھ متاثر ہوئی عمران خان نے اپنے بیان میں بے بنیاد الزامات لگائے، آصف زرداری پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں ،نوٹس قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام کو سامنے رکھتے ہوئے بھیجا جارہا ہے،نپیپلز پارٹی کو ہر دور میں دہشتگردی کا سامنا رہا ہے،بے نظیر بھٹو بھی دہشت گردی کے حملے میں شہید ہوئیں

    واضح رہے کہ عمران خان نے چند روز قبل الزام لگایا تھاکہ آصف زرداری نے مجھے مروانے کے لئے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیئے، عمران خان کے الزام پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا، پیپلز پارٹی نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا

    قبل ازیں وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خا ن نے ہمیشہ دوسروں پر الزامات لگائے،عمران خان کی سیاست جمہوری نہیں ہے،عمران خان نے پیپلزپارٹی قیادت پر سنگین الزام لگایا،عمران خان نے کہا کہ دہشتگرد تنظیم کو میرے اوپرحملے کیلئے پیسے دیئے گئے،ملک جب بھی مشکل دور سے گزررہاہوتا ہے عمران خان نے غیرذمہ داری کامظاہرہ کیا، عمران خان کے الزامات کی انکوائری ہونی چاہیے، عمران خان کے اس الزام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں عمران خان نے انتہائی گھٹیا اور بیہودہ الزامات لگائے ہیں، ہم ان بیہودہ الزامات کے خلاف کورٹ جائیں گے٬

    مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

    بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

    آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

     عمران خان کے بیان پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ردعمل 

     عمران خان کی طرف سے الزام تراشییوں کا سلسلہ پرانا نہیں عمران یو ٹرن لینے کی بجائے قلابازیاں کھا رہا ہے

  • مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

    مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کر دیا گیا

    مریم نواز یکم فروری سے طوفانی تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی ،مریم نواز یکم فروری کو بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی دو فروری کو بہاولپور میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا پانچ فروری کو ملتان میں کنونشن اور چھ فروری کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا 9 فروری کو مریم نواز ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گی 10 فروری کو ایبٹ آباد میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا 15 فروری کو مریم نواز ڈیرہ غازی خان میں کنونشن اور جلسے سے خطاب کریں گی 16 فروری کو ڈی جی خان میں پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی 19 فروری کو راولپنڈی میں ورکرز کنونشن ہوگا، 20 فروری کو تنظیمی اجلاس ہوگا 23 فروری کو مریم نوازشریف سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی 24 فروری کو مریم نواز سرگودھا میں پارٹی تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی 27 فروری کو ساہیوال میں ورکرز کنونشن 28 فروری کو پارٹی تنظیمی اجلاس ہوگا گوجرانوالہ میں 3 مارچ کو کنونشن اور 4 مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا

    شیخوپورہ میں 7 مارچ کو کنونشن، 8 مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس ہوگا فیصل آباد میں 11 مارچ کو کنونشن اور 12 مارچ کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا پشاور میں 15 مارچ کو ورکرز کنونشن اور16 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا لاہور ڈویژن میں 19 مارچ کو کنونشن اور20 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا مریم نواز23 مارچ کو کوئٹہ جائیں گی اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی 24 مارچ کو کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا کراچی میں ورکرز کنونشن 27 مارچ جبکہ 28 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

  • الیکشن نوے دن میں ہی ہونے چاہیے، عدالت کے ریمارکس

    الیکشن نوے دن میں ہی ہونے چاہیے، عدالت کے ریمارکس

    لاہور ہائی کورٹ ،پنجاب میں جنرل الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر اور سابق اسپیکر سبطین خان عدالت میں موجود تھے ،میاں اسلم اقبال، شبلی فراز ،علی ساہی کمرہ عدالت میں موجود تھے ،جسٹس جواد حسن نے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی، تحریکِ انصاف کی جانب سے بیرسٹر علی ظفرنے دلائل دیئے، درخؤاست گزار نے کہا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے 90روز کے اندار الیکشن ہونا ہوتے ہیں گورنر پنجاب نے تاحال الیکشن ہی تاریخ کی اعلان نہیں کیا عدالت گورنر کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کی ہدایت دے

    جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں اس بات پر اپ سے متفق ہوں کہ 90روز میں الیکشن ہونے چاہئیں ،سوال یہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کون کررہے ہیں ،آپ سب سے پہلے الیکشن کمیشن کو فریق بنائیں ،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد گورنر نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا ہوتا ہے،جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست ہے کہ گورنر کو الیکشن کی تاریخ دینے کیلئے ہدایات جاری کی جائیں ۔ گورنر نے اسمبلی کی تحلیل پر دستخط نہیں کئے، اسمبلی خود بخود تحلیل ہوئی، الیکشن نوے دن میں ہی ہونے چاہئیں، اس کیس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنائیں،

    بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کو کیس میں فریق بنا دیا ، جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا اپ نے گورنر کو الیکشن کی تاریخ کے لیے خط لکھا؟آپ کو مجھے مطمئن کرنا ہے کہ آئین میں کتنی مرتبہ 90روز میں الیکشن کرانے کا ذکر ہے ،کیا آپ نے گورنر پنجاب کو آئینی زمہ داریوں سے متعلق کوئی خظ لکھا ہے ،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بھی گورنر پنجاب کو الیکشن کی تاریخ دینے کے حوالے سے مراسلہ لکھا ،گورنر نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا اس موقف پر الیکشن کمیشن بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہے ،آئین کہتا ہے گورنر نے اپنی آئینی زمہ داری پوری کرنی ہے، جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نوے دن میں الیکشن کرانے ہیں، کس نے کرانے ہیں یہ ہم ڈھونڈ لیں گے،

    عدالت نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو روسٹرم پر بلا لیا ، عدالت نے استفسار کیا کہ اسد صاحب آپ آئیں اور بتائیں کہ آئین کیا کہتا ہے؟ اسد عمر صاحب آپ الیکشن کے حوالے سے آئین کا متعلقہ پیراگراف پڑھیں، اسد عمر نے عدالت میں الیکشن بارے پیراگراف پڑھا، اسد عمر نے کہا کہ پیراگراف میں سیاسی انصاف کی اصطلاح میرے لیے بھی نئی ہے،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ گورنر پنجاب الیکشن کی تاریخ دینے کے پابند ہیں، جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں بیٹھے ہیں، ہم نے مل کر پاکستان میں جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنی ہے

    لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست سماعت کےلیے منظور کرلی، عدالت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائیں گئے ہیں،عدالت نے گورنر کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری اور الیکشن کمیشن نوٹسزجاری کردیئے لاہور ہائیکورٹ نے فریقین سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلی،سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی گئی،

    عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری صورتحال پر سب کو تشویش ہے واضح ہے کہ الیکشن 90دن میں ہی ہوں گے آئین کو مجروح کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی24سال ملک میں آئین بننے نہیں دیاگیا ،جبر کی بنیاد پر قوم کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی ملک کا سیاہ ترین لمحہ تھا جب پاکستان دو لخت ہوا،ااس وقت خطرناک باتیں کی جا رہی ہیں،کھلم کھلا آئین سے بغاوت کی جارہی ہے،ملک دو حصوں میں تقسیم ہوا ہے،ایک حصہ عمران خان اور جمہوریت کے لیے کھڑا ہے،

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کا انحصار حالات پر ہے،آئین میں نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی گنجائش ہے،امن و امان یا معاشی صورتحال ایسی بنے تو آئین میں انتظام موجود ہے، آئین میں رہتے ہوئے نگران حکومتوں کے وقت کی کمی بیشی کی جاسکتی ہے ،1988میں سیلاب کے باعث انتخابات ملتوی کرد یئے گئے تھے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باعث الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ تبدیل کی تھی الیکشن کمیشن آئین میں رہتے ہوئے انتخابی اخراجات اور مردم شماری کا معاملہ دیکھے گا،فیصلے الیکشن کمیشن نے کرنے ہیں وہ آئین اور الیکشن ایکٹ کو سامنے رکھتے ہوئے تاریخ دے گا،انتخابات کون سی مردم شماری کے تحت ہوں گے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے ،مردم شماری پر انتخابات کرانے کے لیے پچھلی مرتبہ آرٹیکل 51 میں ایک آئینی ترمیم کی گئی تھی،نئی مردم شماری کا اعلان ہوچکا ہے ، چیف الیکشن کمشنر عمران خان کے نامزد شدہ ہیں اگر الیکشن کمیشن سے فیصلے میرٹ پر پی ٹی آئی کے حق میں نہیں آرہے تو کسی کا قصور نہیں ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری 5 صفر کے ساتھ ہوئی ہے الیکشن کمیشن نے متفقہ طور ہر محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنایااگر وہ سمجھتے ہیں کہ نگران وزیراعلی ٰپنجاب ڈکٹیشن لے کر صوبہ چلائیں گے تو یہ آئین کی منشا نہیں ،فواد چودھری کے خلاف مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر ہوا ،عدالتیں آزاد ہیں وہ فوادچودھری کے معاملےپر فیصلہ کریں گی،

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    قبل ازیں تحریک انصاف گورنر پنجاب کو خط بھی لکھ چکی ہے، تحریک انصاف نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو خط لکھا ،خط پی ٹی آئی کے پنجاب میں پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کی طرف سے لکھا گیا ہے ،خط میں گورنر پنجاب سے صوبے میں انتخاب کی فوری تاریخ کے اعلان کا مطالبہ کیا گیا،خط میں کہا گیا کہ گورنر کو اسمبلی تحلیل کرتے ہی الیکشن کی تاریخ دینا ہوتی ہے، آپ نے ابھی تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی،فوری طور پر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

    پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں، نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے بعد نگران کابینہ بھی بن چکی تا ہم ابھی تک الیکشن کا اعلان نہیں کیا جا سکا،تمام سیاسی جماعتیں الیکشن لڑنے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھی ہیں اور پارلیمانی اجلاس ہو رہے ہیں وہیں ساتھ ٹکٹ دینے کے لئے کمیٹیاں بھی بن رہی ہیں، ن لیگ نے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی بھی متحرک ہو چکی ہے،

  • قومی اسمبلی ضمنی انتخاب،عمران خان کا33حلقوں پرخود الیکشن لڑنےکا فیصلہ

    قومی اسمبلی ضمنی انتخاب،عمران خان کا33حلقوں پرخود الیکشن لڑنےکا فیصلہ

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ڈی نوٹیفائی کئے گئے قومی اسمبلی 33 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ان تمام حلقوں میں عمران خان امیدوار ہوں گے اور وہاں کے منتخب امیدواران کورنگ کینڈیڈیٹ کے طور پر کاغذات جمع کروائیں گے۔

    لاہور کے زمان پارک میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ میں کور کمیٹی اور سینئیر پارٹی ممبران کا اجلاس ہوا، جس میں گرفتار رہنما فواد حسین چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے بھی شرکت کی۔عمران خان کی سربراہی میں منعقدہ کور کمیٹی کے اجلاس میں چار قراردادیں پیش کی گئیں۔

    اجلاس میں پیش کی گئی چار قراردادوں میں سے پہلی یہ تھی کہ ”پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت جس میں کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی شامل ہے، عدلیہ اور قوم کی توجہ دستورِ پاکستان کے ناقابل تنسیخ حصے کی جانب مبذول کرانا چاہتی ہے، جو مقننہ کی تحلیل کے بعد ہر صورت نوے روز میں انتخابات کے انعقاد کا پابند بناتا ہے۔ اس مدت میں ایک روز کا اضافہ بھی ممکن نہیں۔ انتخابات کے انعقاد کی اس مہلت میں ایک گھنٹے کی توسیع کیلئے کسی بھی جواز کا سہارا نہیں لیا جاسکتا۔ تحریک انصاف نے رضاکارانہ طور پر آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے وہ دو اسمبلیاں تحلیل کیں جن میں اس کی حکومت تھی۔ انتخابات کے انعقاد میں کسی بھی جواز کی آڑ میں تاخیر آئین پر حملے کے مترادف ہوگی جو آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی زد میں آئے گا۔“

    دوسری قرارداد میں کہا گیا کہ ”پاکستان تحریک انصاف کی قیادت فواد چوہدری کے اغواء اور بغاوت کے جعلی مقدمے کے اندراج کی شدید مذمت کرتی ہے اور ان کے جسمانی ریمانڈ میں دئے جانے اور ان کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک روا رکھنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ یہ دستور کے آرٹیکل چودہ کی صریحاً خلاف ورزی اور عدل و انصاف کے قتلِ عام کے مترادف ہے۔ ایک ہی مقدمے میں تین مرتبہ جسمانی ریمانڈ میں دئے جانے کی کوئی نذیر اس سے پہلے دستیاب نہیں ہے۔ تحریک انصاف چیف جسٹس آف پاکستان سے ملتمس ہے کہ اس صریحاً ناانصافی کو فوری ازخود نوٹس لیا جائے۔“

    اسد عمر کی جانب سے پڑھی گئی تیسری قرارداد میں کہا گیا کہ “ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت صدرمملکت اور افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈر کی توجہ گورنر خیبرپختونخوا کے اس بیان کہ ’خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ ایجنسیوں اور اسٹبلشمنٹ کی طرف سے دی جائے گی‘ کی جانب مبذول کرانا چاہتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف صدر مملکت سے ملکی سیاسی معاملات میں انٹیلیجنس ایجنسیز اور مقتدرہ کے دیگر حصوں کی بڑھتی ہوئی مداخلت کے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتی ہے۔ مزید یہ کہ صدر مملکت ریاستی اداروں میں موجود چند کالی بھیڑوں کی ایما پر تحریک انصاف کے کارکنان، قائدین، ذمہ داران کے خلاف درج کئے جانے والے جھوٹے مقدمات، ان کے اغوا ان کے حراست کے دوران تشدد اور انہیں دھمکی آمیز فون کالز کا بھی نوٹس لیں۔ اس سے ہمارے اداروں کی نیک نامی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ جس سے پاکستان کے بہیرونی دشمنوں اور ففتھ کالمسٹ کے کردار اور عزائم کو تقویت مل رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت صدر مملکت پر زور دیتی ہے کہ وہ دستور اور قانون سے صریح انحراف اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کا ناصرف نوٹا لیں بلکہ ان چند کالی بھڑوں سے بازپرس بھی کی جائے جن کی نشاندہی تحریک اںصاف کی قیادت اور آزاد میڈیا تسلسل سے کرتے آرہے ہیں۔“