Baaghi TV

Tag: Supreme court

  • سرکاری ملازمین قابلیت کے باوجود غلامی کررہے ہیں،پشاور ہائیکورٹ

    سرکاری ملازمین قابلیت کے باوجود غلامی کررہے ہیں،پشاور ہائیکورٹ

    محکمہ صحت میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی

    درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ غیرقانونی بھرتیوں کو ختم کرکے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، کیس کی سماعت جسٹس روح الامین،جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ،عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ،ڈی جی ہیلتھ ، چیف سیکرٹری کوایم ایس ڈی ایچ او نوشہرہ کیخلاف کارروائی کی احکامات جاری کر دیئے،

    جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایس نوشہرہ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش، کس کے کہنے پر بھرتیاں کیں؟ ایم ایس نوشہرہ نے کہا کہ حکومت نے کہا تھا صوبے کو مالی مسائل ہیں، اشتہارات کی بنیاد پر بھرتیاں نہ کی جائیں، جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ظلم ہے کہ میرٹ چھوڑ کر سفارش پر بھرتیاں کی جائیں، سب کو پتہ ہے آپ کس کی نوکری کرتے ہیں، سرکاری ملازمین قابلیت کے باوجود غلامی کررہے ہیں

    ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

     فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ میں مہمند کے رہائشی کا شناختی بلاک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، نادرا حکام عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی سی مہمند کو طلب کر لیا،جسٹس روح الامین نے نادرا حکام سے سوال کیا کہ شناختی کارڈ بلاک کرنے کا اختیار کس نے دیا؟پاکستانی شہریت کا فیصلہ کن بنیاد پر کیا جاتا ہے؟ شہریت لینے کا سب سے مشکل طریقہ کار پاکستان کا ہے، اتنے لوگوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی ہے کہ آپ کی سوچ ہے،

  • اپنے اختیارات کا استعمال نہ کرنا بھی جرم ہے،سپریم کورٹ

    اپنے اختیارات کا استعمال نہ کرنا بھی جرم ہے،سپریم کورٹ

    سابق رجسٹرار سپریم کورٹ امین فاروقی اور جاوید اقبال کی نیب ریفرنسز سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے سابق رجسٹرار امین فاروقی اور جاوید اقبال بنگش کی سزائیں معطل کردیں ، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رجسڑار چاہتے تو نوٹ کو واپس بھی بھجوا سکتے تھے، اپنے اختیارات کا استعمال نہ کرنا بھی جرم ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کاہ کہ عام طور پر کیشئر رجسڑار کو براہ راست نوٹ نہیں بھجواتا، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ پروسیجرل کوتاہیاں جرم نہیں ہو سکتی ،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عام طور پر رقم جمع کرواتے وقت مختلف بینکوں کا موازنہ کیا جاتا ہے، اس وقت نوٹ میں ایسا موازنہ نظر نہیں آ رہا، کیا ایسے شواہد ہیں کہ اس وقت سب کو پتہ تھا بینک ڈوب رہا ہے،

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا حکم رقم کو محفوظ کرنے کیلئے تھا منافع کیلئے نہیں، سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی، امین فاروقی نے 2005 میں 59 کروڑ روپے کی رقم اسلامک انویسٹمنٹ بینک میں منافع پر رکھے تھے

  • آصف زرداری کو ملا ایک اور بڑا ریلیف، پارک لین ریفرنس بھی واپس

    آصف زرداری کو ملا ایک اور بڑا ریلیف، پارک لین ریفرنس بھی واپس

    سابق صدر آصف علی زرداری کو عدالتی محاذ پر ایک اور بڑا ریلیف مل گیا
    احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس بھی نیب کو واپس بھیج دیا، عدالت نے کہا کہ نئی نیب ترمیم کے تحت دائرہ اختیار ختم ہونے پر ریفرنس واپس بھیجا گیا جج ناصر جاوید رانا نے درخواست پر دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کیا تھا

    پارک لین ریفرنس میں احتساب عدالت کے دائرہ اختیار کے تعین کیلئے دائر درخواست پرسماعت صبح ہوئی تھی،سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست پر فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیے ،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد یہ ریفرنس اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، جج احتساب عدالت نے کہا کہ نیب ریفرنسز سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے،فیصلے کے مطابق ریفرنس نیب کو واپس نہیں بھیجا جا سکتا، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ صرف ایمنسٹی سکیمز اور ٹیکس کے کیسز سے متعلق تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا اطلاق اس کیس پر نہیں ہوتا،نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود نے بریت کی درخواست کی مخالفت کی، اور کہا کہ ریفرنس پر اس عدالت کا دائرہ اختیار ہے یا نہیں، پہلے طے کر لیا جائے،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے پچھلے کئی مقدمات کے بعد پارک لین ریفرنس کو بھی نیب قوانین میں ترمیم کے تحت چیلنج کردیا۔آصف زرداری نے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں رہا، عدالت پارک لین ریفرنس واپس کرے یا بری کردے،واضح رہے کہ آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے دو ریفرنس پہلے ہی واپس ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

    پارک لین ریفرنس،فرد جرم سے بچنے کا آخری حربہ ناکام،آصف زرداری پر فرد جرم عائد

    فرد جرم عائد ہونے کے بعد جج اور سابق صدر آصف زرداری میں ہوئی بحث

    میں نے یہ کام کیا اسلئے میرے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں، آصف زرداری

    وکلا کی غیر موجودگی میں زرداری پر فرد جرم،پیپلز پارٹی کا خدشات کا اظہار،شیری رحمان بول پڑیں

  • سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کیس میں تاخیر، ڈی جی لا کورپورٹ جمع کروانے کا حکم

    سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کیس میں تاخیر، ڈی جی لا کورپورٹ جمع کروانے کا حکم

    سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کیس میں تاخیر، ڈی جی لا کورپورٹ جمع کروانے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کیس میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست پر ڈی جی لا کو 10 روز میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کیس میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ڈی جی لا نے کہا کہ انتخابی معاملات کی وجہ سے رپورٹ فائنل نہیں کر سکا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ احتساب سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہئے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کا موقف ہے پی ٹی آئی کیخلاف کیس میں جلدی دکھائی گئی،عدالت نے ڈی جی لا الیکشن کمیشن کو 10 روز میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی ۔

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے جلد کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دائرکر رکھی ہے، درخواست تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح دیگر جماعتوں کے کیس سننے میں الیکشن کمیشن ناکام رہا پی ٹی آئی کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے پٹیشن میں اٹھائے گئے سوالات کا فیصلہ کیا جائے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی روزانہ سماعت کی جائے

  • ہمارے لئے ریڈ لائن ہمارا دین، وطن، ہماری فوج ، سلامتی کے ادارے ہیں،طاہر اشرفی

    ہمارے لئے ریڈ لائن ہمارا دین، وطن، ہماری فوج ، سلامتی کے ادارے ہیں،طاہر اشرفی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ یہ دنیا کے امن کو خراب کرنے اور عالمی امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، سویڈن کی حکومت کو اس واقعہ کے مرتکب مجرم کے خلاف کارروائی کر کے قرار واقعی سزا دینی چاہیے،

    علماء کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کسی مذہب کے مقدسات کی توہین کرنا آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ یہ دنیا کے امن کو خراب کرنے اور عالمی امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ عالمی دنیا کو اسلاموفوبیا کے حوالے سے اپنے اقدامات اٹھانے چاہئیں اور سویڈن کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مجرم کے خلاف کارروائی کرے اور اس کو قرار واقعی سزا دی جائے ستر کروڑ مسلمانوں کے دل اللہ کریم کی محبت، انبیاء و رسل کی محبت پر موجزن ہے، ہمارے لئے تمام آسمانی کتابیں اور تمام انبیاء ایمان کا حصہ ہیں، کسی ایک کو بھی نہ مانیں تو مسلمان نہیں ہو سکتے، اس وقت تک پوری دنیا میں جس انداز سے اس واقعہ پر ردعمل آیا ہے وہ لائق تحسین ہے، حکومت پاکستان نے اس پر جس طرح احتجاج بلند کیا ہے اس کو ہمیں اچھے اور پر امن انداز میں آگے لے کر بڑھنا چاہیے تاکہ دنیا کو علم ہو سکے کہ یہ آزادی اظہار کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے گزشتہ روز پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے بیرونی دنیا سے پاکستان کے بارے میں عجیب و غریب فتوے بازی کر رہے تھے اور جو سوالات اٹھائے جا رہے تھے اس کا جواب دیا ہے

    ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش شرمناک ہے، تنظیم اسلامی

    خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

    حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام مولانا مفتی تقی عثمانی اور دیگر نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ پاکستان کے حوالے سے پاکستان کے علماء و مشائخ کا جو موقف پیغام پاکستان میں آیا ہے وہی ہمارا موقف ہے۔ پاکستان کے سلامتی کے ادارے، پاکستان کی فوج، پولیس کے افسران و جوان اور دیگر اداروں پر حملے کسی بھی طرح شرعاً جائز نہیں ہیں، نہ پاکستان کے اندر کسی بھی طرح کی پرتشدد اور مسلح کارروائی کو جہاد کہا جا سکتا ہے مفتی تقی عثمانی اور دیگر اکابرین نے بہت واضح موقف بیان کر دیا ہے پاکستان کا موقف پاکستان کے علماء و مشائخ کا موقف وہی ہے جو پیغام پاکستان ہے پاکستان میں کسی بھی طرح کی مسلح یا پرتشدد کارروائی کا فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی جو کوشش کی ہے وہ شرعاً قانوناً جائز نہیں ہے۔ پاکستان واضح موقف رکھتا ہے کہ ہم نے اپنے پڑوسی اور برادر اسلامی ممالک سے اچھے تعلق رکھنے ہیں لیکن پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت بھی پاکستان کا ہر شہری اس کے لئے اپنی جان و مال سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہے ہمارے لئے ریڈ لائن ہمارا دین، مذہب، وطن، ہماری فوج اور سلامتی کے ادارے ہیں، اگر کسی کو اس بارے میں کوئی ابہام ہے تو وہ گزشتہ روز کی کانفرنس کے بعد واضح اور دو توک انداز میں دور ہو جانا چاہیے

  • حکم ہوا ہے کہ پچیس مئی والے آفیسرز فوری لگانے شروع کردیں۔ پرویز الہیٰ

    حکم ہوا ہے کہ پچیس مئی والے آفیسرز فوری لگانے شروع کردیں۔ پرویز الہیٰ

    سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان۔ سابق ارکان پنجاب اسمبلی کی مشاورتی ملاقات ہوئی ہے،

    ملاقات میں سابق ایم پی اے امیر محمد خان ، سابق ایم پی اے طلعت فاطمہ نقوی شریک تھے،ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس ،ایڈووکیٹ عامر سعید راں اور ایڈووکیٹ امداد حسین چانڈیو بھی ملاقات میں شریک تھے،ملاقات میں موجودہ ملکی صورت حال سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سیاسی صورتحال، پنجاب میں عام انتخابا ت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ پر شدید تنقید کی گئی، پنجاب میں نگران سیٹ اپ میں بڑے پیمانے ہر بیورو کریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کی بھی مذمت کی گئی، پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ حکم ہوا ہے کہ پچیس مئی والے آفیسرز فوری لگانے شروع کردیں۔

    چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو گرفتار کرنے اور گھروں سے اٹھانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا الیکشن کمیشن غیر جانبداری سے شفاف الیکشن کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہے الیکشن کمیشن کے نگران وزیر اعلی کی تقرری کے متنازعہ فیصلے کو عدلیہ میں چیلنج کر رہے ہیں پنجاب میں متنازعہ ترین آفیسر ز کو تعینات کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی مخالف شہرت رکھنے والے آفیسرز کو اہم عہدوں ہر تعینات کیا جارہا ہے۔عمران خان کرپٹ مافیا کے آگے ڈٹ کر کھڑا ہے۔ انتخاب میں شکست پی ڈی ایم کا مقدر بنے گی۔ الیکشن کی تاریخ نہ دیکر آئینی ذمہ داری کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی احتجاج میں حماد اظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں زرداری اور شریف فیملی کا نہیں عوام کا راج ہوگا عوام کے فیصلہ کے سامنے دیوار نہ بنا جائے فرنٹ مینوں کی سیاست کرنے والو آکرعوام کا غصہ دیکھ لو ہم سیاسی لوگ ہیں مگرعوام کے غصے کو کوئی نہی روک سکتاآج نہ جمہوریت ہے نہ آزادی ہے، اگر رہ گیا تو صرف این آرو .عوام اب باہر نکلنے کو تیار ہے، اب تحریک چلے گی عوام کی

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون؟ قرعہ کس کے نام کا

     پارلیمنٹ کے فیصلے پارلیمنٹ کے اندر ہی ہونے چاہئیں،

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • 22 ملین سے زائد پاکستانی بچوں کا اسکول نہ جانا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے، بلاول

    22 ملین سے زائد پاکستانی بچوں کا اسکول نہ جانا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے، بلاول

    پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تعلیم کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں فروغِ تعلیم کے لیئے کردار ادا کرنے والے تمام اساتذہ اور شخصیات کو سلام

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ تعلیم کا فروغ پائیدار ترقی اور امن کی ضمانت ہے ،22 ملین سے زائد پاکستانی بچوں کا اسکول نہ جانا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ اور چیلنج ہے دنیا کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے لے لیے، ہمارے بچوں کو صرف تعلیم نہیں بلکہ معیاری تعلیم کی ضرورت ہے معیاری تعلیم کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو جنگی بنیادوں پر ختم کرنا ہوگا بطور قوم ہمیں اپنے بچوں اور نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالاجی کے علوم کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تعلیم و تربیت کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھا ہے قائدِ عوام کے دورِ حکومت میں ماضی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اسکول اور تعلیمی ادارے قائم ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے تعلیمی اداروں کے قیام کے ساتھ ساتھ خواتین کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت پی پی پی حکومت نے ملک میں سب سے زیادہ یونیورسٹیاں قائم کیں 1973ع کا آئین تمام بچوں کو تعلیم کی یکساں سہولیات تک رسائی ان کا بنیادی حق ہے تمام بچوں اور نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی بلاتفریق فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے ہم صرف معیاری و جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظامِ تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں

    سابق صدر آصف علی زرداری نے تعلیم کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ سب کے لیئے تعلیم پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور کا اہم نقطہ ہے شہید قاٸد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے کونے کونے میں تعلیمی ادارے قائم کیئے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے طالب علموں کو کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے علم کی نصیحت کی تھی ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریبوں کیلئے وسیلہ تعلیم پروگرام شروع کیا، بینظیر وسیلہ تعلیم کا مقصد کم آمدنی والے شہریوں کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہے ، جہالت کے خاتمے کیلئے تعلیم یافتہ معاشرے کی ضرورت ہے،طبقاتی احساس محرومی کے خاتمے کیلئے تعلیم بنیادی قدم ہے ،

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب

    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے تعلیم کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ فرد ہو، خاندان ہو یا قوم، خوشحالی کی جانب ایک ہی راستہ جاتا ہے، جو تعلیم و ٹیکنالاجی کا راستہ ہے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ اور سماجی شخصیات کا کردار تاریخ کا روشن باب ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومتوں نے ہمیشہ فروغِ تعلیم کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھا ہے قائدِ عوام، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی حکومتیں شعبہ تعلیم کے لیے سنہرے ادوار تھے پاکستان میں نظامِ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پوری قوم کو ایک پیج پرآنے کی ضرورت ہے آج دنیا تعلیم کا دن منا رہی ہے، لیکن مقبوضہ کشمیر کے تعلیمی ادارے عملی طور بھارتی فوج کی چھاونیاں بنے ہوئے ہیں مقبوضہ کشمیر میں آج بھی درجنوں اساتذہ اور طلبہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے پر مجبور ہیں مقبوضہ کشمیر میں طلبہ کا مستقبل کیا ہوگا، جہاں لوگوں کو آزادی سے سانس بھی لینے کی اجازت نہیں عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے بچوں و نوجوانوں کی تعلیم اور مستقبل کے لیے بھی اسی طرح سوچے جیسے وہ اپنے بچوں کے بارے میں سوچتی ہے

  • حکومت کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ

    حکومت کی جانب سے توشہ خانہ کا تمام ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال پرتفصیلی مشاورت ہوئی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کابینہ کومعاشی صورتحال اوروزیرتوانائی خرم دستگیرنے بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ دی-

    اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ سے متعلق وزارتی کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کا تمام ریکارڈ پبلک کرنے کی منظوری دے دی ہےتمام ریکارڈ پبلک کرنے کے فیصلے کے بعد کون سے حکمران نے کتنے تحائف لیے کتنی رقم ادا کی سب پبلک ہوگا۔

    اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم عوام سے کوئی چیز نہیں چھپائیں گے ہر معاملے میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

    وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف خود یا جسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا،رانا ثنااللہ

    جبکہ کابینہ کو توانائی بچت پلان پر عملدرآمد پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ وفاقی کابینہ میں بجلی بریک ڈاؤن پر بھی بات کی گئی جس دوران وزیراعظم نے بجلی کی طویل بریک ڈاؤن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اس موقع پر وزیراعظم نے ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت دی اور وزراء سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کمروں میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں کام کریں اور جو وزیر اپنی ذمہ داری نہیں نبھا سکتا وہ عہدہ چھوڑ دے۔

    نواز شریف کے منجمد اثاثہ جات بحال کئے جائیں، عدالت میں درخواست

  • ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن، وزیراعظم شہباز شریف کی قوم سے معذرت

    ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن، وزیراعظم شہباز شریف کی قوم سے معذرت

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پرمعذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو پہنچنے والی زحمت پر افسوس ہے-

    باغی ٹی وی: ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز کے پاوربریک ڈاؤن پر شہریوں کوپہنچنےوالی تکلیف پر حکومت کی طرف سے معذرت خواہ ہوں، میرے حکم پر پاور بریک ڈاؤن کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

    بجلی بریک ڈاون، وزیر توانائی کی ٹویٹ، استعفی کی بجائے ڈھٹائی

    قبل ازیں وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی بریک ڈاؤن پر ارکان کو بریفنگ بھی دی۔ بجلی بریک ڈاؤن پر وفاقی کابینہ نے سخت اظہار برہمی کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    قبل ازیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا تھا کہ ملک میں این ٹی ڈی سی کے 1112 گرڈ اسٹیشنز ہیں جن کو بحال کردیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا ہے گزشتہ روز صبح ساڑھے سات بجے تکنیکی خرابی ہوئی جس کا ابھی پتا نہیں چل سکا ہے۔

    بجلی کا تاریخی بریک ڈاؤن، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی

    خرم دستگیر نے کہا تھا کہ جوہری پلانٹ کو دوبارہ شروع ہونے میں 24 سے 48 گھنٹے چاہئیں جب کہ کوئلے کے پلانٹ کو بھی 48 گھنٹے چلانے کیلئے درکار ہوتے ہیں اس لیے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی جس وجہ سے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں لوڈشیڈنگ رہے گی، پرسوں تک سب کچھ بحال ہوجائے گا ملک کا ترسیلی نظام محفوظ رہا ہے، بجلی کے کارخانے چلانے کے لئے وافر مقدار میں تیل موجود ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے اور تفتیش کرنی ہے کیا ہمارے سسٹم میں ہیکنگ کے ذریعےبیرونی مداخلت تو نہیں ہوئی، اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گے البتہ انٹرنیٹ سے بیرونی مداخلت کے امکان کم ہیں، وزیراعظم نے تین رکنی انکوائری کمیٹی بنائی ہے جس کی سربراہی مصدق ملک کریں گے۔

    اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی،خرم دستگیر

  • سائفرکی تحقیقات کیلئے درخواست، جسٹس سردار طارق مسعود نے سماعت سے کی معذرت

    سائفرکی تحقیقات کیلئے درخواست، جسٹس سردار طارق مسعود نے سماعت سے کی معذرت

    سپریم کورٹ میں سائفرکی تحقیقات کیلئے دائر چیمبراپیلوں پر سماعت ہوئی

    جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر کی تحقیقات کیلئے چیمبر اپیلیں سننے سے معذرت کرلی سائفر تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں واپس چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھجوا دی گئیں، جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سائفر تحقیقات کیلئے ان چیمبر اپیل کسی اور جج کے سامنے مقرر کر دیں

    عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تھی تو اسوقت ڈی چوک میں ایک جلسے میں عمران خان نے ایک خط لہرایا تھا اور کہا تھا کہ امریکی سازش کے نتیجے میں مجھے حکومت سے نکالا جا رہا ہے امریکہ نے دھمکی دی ہے ۔ اسوقت سے لے کر اب تک عمران خان اسی بیانیہ کو لے کر چل رہے ہیں اور قوم کو حقیقی آزادی کا سبق سکھا رہے ہیں، عمران خان نے اس سائفر کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی ، آج سماعت ہوئی تو جسٹس سردار طارق نے سماعت سے معذرت کر لی ہے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی