Baaghi TV

Tag: Supreme court

  • کراچی اورحیدرآباد میں بلدياتی اليکشن کےلیے پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی جاری

    کراچی اورحیدرآباد میں بلدياتی اليکشن کےلیے پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی جاری

    کراچی :کراچی اور حیدر آباد میں بلدياتی اليکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز کے 16اضلاع میں 8 بجے صبح شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ جاری رہی۔

    کراچی، حیدرآباد بلدیاتی الیکشن کے غیر سرکاری ، غیر حتمی نتائج

    حیدرآباد کی129یوسیز میں سے اب تک4 کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تمام نشستوں پر پیپلزپاٹی کے امیدوار آگے ہیں جبکہ 31نشستوں پر پی پی امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

    کراچی میں لیاری یوسی 11 ، وارڈ 4، پولنگ اسٹیشن نمبر 1کاغیر سرکاری نتیجہ، پیپلزپارٹی72 ووٹ لےکرآگے، پی ٹی آئی کو 54 ووٹ ملے۔

    جامشورو: ٹاؤن کمیٹی بھان سعیدآباد، وارڈ 6 کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج، پیپلز پارٹی امیدوار 212 ووٹ لیکر آگے،سندھ یونائیٹیڈ پارٹیکو 91 ووٹ ملے۔

    میونسپل کمیٹی جوہی، وارڈ 2 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، پیپلزپارٹی 760 ووٹ لے کر آگے، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کو69 ووٹ ملے۔

    دادو: میونسپل کمیٹی دادو کے وارڈ نمبر 8 کے غیرحتمی نتائج، تحریک انصاف کے وقار لاشاری 214 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلزپارٹی کے بشیرالدین قریشی 180ووٹ لے ملے۔

    ٹھٹھہ :ٹاؤن کمیٹی مکلی کے وارڈ 5 کے مکمل غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج، پیپلزپارٹی کےسید فداحسین شاہ 270 ووٹ لےکر آگے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد علی خٹک 34 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

    20 ہزار 180 امیدوار میدان میں ہیں
    بلدیاتی انتخابات میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں، ضلع کونسلوں، یونین کونسلوں اور وارڈز کی نشستوں پرہوئے۔کراچی میں کسی بھی جماعت کو میئر منتخب کرنے کيلئے سادہ اکثریت یعنی 124 یوسیز پر کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

    بعض مقامات پر ووٹنگ شروع ہونے میں تاخیر
    کراچی کے بعض مقامات پر ووٹنگ کا عمل مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوسکا۔بعض پولنگ اسٹیشنز پر عملہ ہی وقت پر نہیں پہنچا جب کہ بعض میں پولنگ ایجنٹ بھی موجود نہیں۔

    ایم کیو ایم کا بائیکاٹ
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے بائیکاٹ کی وجہ سے اب پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں مقابلہ دیکھا جاسکتا ہے۔

    الیکشن کمیشن کا مرکزی کنٹرول روم
    انتخابات کے صاف، شفاف اور غیر جانبدار انعقاد کو ممکن بنانے کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم قائم ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور مانیٹرنگ ٹیموں کو چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں شکایت کرائیں۔

  • کراچی: گلشن معمار میں کشیدگی، پی ٹی آئی ایم پی اے گرفتار

    کراچی: گلشن معمار میں کشیدگی، پی ٹی آئی ایم پی اے گرفتار

    کراچی :کراچی کے علاقے گلشن معمار میں دو سیاسی جماعتوں میں تصادم کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے ایم پی اے رابستان خان کوحراست میں لے لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے رابستان خان کو گلشن معمار تھانے منتقل کردیا جبکہ تصادم میں زخمی ہونے والے نامزد یوسی چئیرمین ہلال سعید اسپتال منتقل کردیا۔

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کےدوران نامعلوم افراد کی انٹری؛4 الیکشن کیمپ نذر آتش

    دوسری طرف پی ٹی آئی نے الزام لگایا ہے کہ ہمارے کارکن پر تشدد کیا گیا ہے ، اس حوالے سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں بیشتر مقامات پر ناخوشگوار واقعات رونما ہو رہے ہیں، ایسے ہی ایک واقعہ میں پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ان کے پولنگ ایجنٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ذرائع کے مطابق یہ واقعہ نارتھ ناظم آباد میں یوسی 3 شہید سرور سکول میں پیش آیا ہے، پولنگ ایجنٹ اسامہ کو دھاندلی روکنے کی کوشش پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    پنجاب میں عمران خان سےمشورہ کرکے نگراں وزیراعلیٰ کے نام دیں گے:پرویز الٰہی

    خیال رہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدياتی اليکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز کے 16اضلاع میں 8 بجے صبح شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ جاری رہی۔بلدیاتی انتخابات میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں، ضلع کونسلوں، یونین کونسلوں اور وارڈز کی نشستوں پرہوئے۔

    کراچی میں کسی بھی جماعت کو میئر منتخب کرنے کيلئے سادہ اکثریت یعنی 124 یوسیز پر کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

  • مقابلہ سخت اور وقت کم ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، مولانا فضل الرحمان

    مقابلہ سخت اور وقت کم ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، مولانا فضل الرحمان

    پشاور:جے یو آئی (ف) کی امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آیا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا۔پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان دوسروں پرالزامات لگاتے اور انہیں چور کہتے ہیں، عمران خان کو اس بات کاافسوس ہے وہ اپنے بیرونی آقاوں کامشن پورا نہیں کرسکا۔

    بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی…

    سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کی، دنیا ہماری مدد کر رہی ہے، عمران خان بتاؤ کہ پاکستان کے دوستوں نے تم پر اعتماد کیوں نہ کیا؟، دنیا کہتی ہےعمران کو پیسے دیں گے تو ضائع ہوجائیں گے۔عمران خان کے ذریعے پاکستان میں معاشی عدم استحکام لایا گیا، اگر پاکستان کی قسمت میں پھر یہی کم بخت ہے تو پھر یہ ملک اسلامی، اخلاقی ملک نہیں رہے گا، دوسروں کو چور کہتے ہو، اگر تم دیانت دار ہو اور باقی سب چور تو تم پردوست ممالک نے اعتماد کیوں نہیں کیا، کاغذ لہرا کر اس نے اپنے آپ کو مظلوم بنانے کی کوشش کی۔

    کراچی:بلدیاتی انتخابات میں چند گھنٹےباقی:کئی پریذائیڈنگ افسرلاپتہ

    عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تم نے خود کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے ایک کاغذ کا ٹکڑا لہرایا۔ جس کی بنیاد جھوٹ کے سوشل میڈیا پر ہو وہ ہمیں سچ بتائےگا؟, ان جیسے لوگ اپنے اعمال اور کردار کی وجہ سے بدبودار ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان سوچ رہا تھا میں اسمبلیاں توڑوں گا تو طوفان آجائے گا، عمران خان دوبارہ اقتدار میں آیا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا۔

  • علامہ نصیرالدین نصیرہنزائی روحانی سائنس کےمعروف دینی اسکالر،صوفی شاعر

    علامہ نصیرالدین نصیرہنزائی روحانی سائنس کےمعروف دینی اسکالر،صوفی شاعر

    نصیر ہنزائی

    روحانی سائنسدان، صوفی شاعر ، ماہر لسانیات
    "بروشسکی” زبان کے پہلے صاحب دیوان شاعر

    پیدائش:15 مئی 1917ء
    وفات:15 جنوری 2017ء
    آسٹن، ٹیکساس
    شہریت:پاکستان
    برطانوی ہند

    علامہ نصیر الدین نصیر ہنزائی روحانی سائنس کے میدان میں عالمی شہرت کے حامل ایک معروف دینی اسکالر، صوفی شاعر اور ماہرِ لسانیات تھے۔ اسماعیلیوں کی دانشگاہ خانہ حکمت گروپ کے سربراہ نصیر الدین نصیر ہنزائی 1335ھ/15 مئی 1917ء میں ریاست ہنزہ کے گاؤں حیدرآباد میں پیدا ہوئے، نصیر الدین نصیر ہنزائی کسی اسکول سے باضابطہ تعلیم حاصل کیے بغیر علم و حکمت کے بارے میں 100 سے بھی زیادہ ایسی نادر کتابیں اپنی زبان بروشسکی اور اردو زبان میں تحریر کیں جن کا مرکزی موضوع قرآن کے باطنی علوم اور روحانی سائنس رہا، بعد ازاں ان کتابوں میں سے کئی کتابوں کو ہنزہ کے معروف اسکالر ڈاکٹر فقیر محمد ہنزائی اور رشیدہ ہنزائی نے انگریزی میں ترجمہ کیا ہے، جبکہ دیگر اسکالروں نے ان میں سے متعدد کا عربی، فارسی، فرانسیسی، سویڈنی، اطالوی اور ترکی میں بھی ترجمہ کیا ہے۔ روحانی سائنس کے موضوع پر یہ کتابیں اوکسفرڈ سمیت مغرب کی یونورسٹیوں تک پہنچ گئیں تو محققین نے ان تخلیقات کو روحانیت اور تصوف کی دنیا میں عجیب انکشافات سے تعبیر کیا اور ان کتابوں پر ریسرچ شروع کی ہے۔” کلیات نصیری ” ان کی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں روحانیت، تصوف، تطہیرِ نفس اور عشقِ حقیقی کی تجلّیات ہیں جو ہر تہذیب و ثقافت کے لوگوں کے لیے ایک انمول خزانہ ہے۔ یہ شاعری اردو، فارسی، ترکی اور بروشسکی چار زبانوں پر مشتمل ہے۔ علامہ نصیر الدین کی منفرد کتابوں میں وحدتِ اسلامی، وحدتِ انسانی، محبت، امن و آشتی اور اسلام کے ہر مکتبِ فکر کے لیے محبت اور خیر خواہی کی تعلیمات ملتی ہیں۔ ان کا خاص موضوع اسماعیلیت سے متعلق تھا۔ ان میں اسماعیلیوں کے لیے اسماعیلی امام شناسی کی کتاب بھی بہت منفرد ہے۔ اس کے علاوہ بھی خاصی مذہبی معلومات ان کی کتابوں سے ملتے ہیں

    علاقائی زبان کے لیے خدمت
    نصیر الدین ہنزائی نے پہلی بار 1940ء میں دنیا کی قدیم ترین زندہ زبانوں میں سے ایک ”بروشسکی” کے حروفِ تہجی ترتیب دیے۔ وہ اس زبان کے پہلے صاحبِ دیوان صوفی شاعر ہیں۔ یہ ان کا بروشسکی زبان اور بروشو قوم پر احسان ہے کہ اس قدیم خطرہ زدہ زبان کی پہلی لغت تشکیل دی، جس میں تقریباََ چالیس ہزار الفاظ محفوظ ہیں۔ کراچی یونورسٹی نے بروشسکی ریسرچ اکیڈمی کے تعاون سے اس لغت کو تین جلدوں میں شائع کیا ہے۔ نصیر ہنزائی نے پہلی بروشسکی جرمن لغت کے لیے حقیقی الفاط مہیّا کیے اور جرمنی کی ہائیڈل برگ یونیورسٹی سے شائع شدہ لغت کے شریک مصنف قرار پائے۔ نیز وہ ہنزہ پرورب کتاب کے بھی شریک مصنف ہیں جسے کینیڈا کے اسکالر پروفیسر ٹیفو نے شائع کیا ہے۔ رموز روحانی ان کی تصنیف ہے.

    اعزازات
    نصیر الدین الدین نصیر ہنزائی کو بروشسکی زبان کی بہترین خدمت کی وجہ سے گلگت بلتستان کی حکومت نے 1993ء میں حکیم القلم اور سماجی اداروں نے لسان القوم اور بابائے بروشسکی کے اعزازات سے نوازا۔علاوہ ازیں ہنزائی کی حکمتِ قرآن کے میدان میں چشم کشا تحقیقات اور علم کی لازوال خدمت کے اعتراف میں 2001ء میں صدر مملکت پرویز مشرف کے زمانے میں وفاقی حکومت نے انہیں ستارہ امتیاز کے اعزاز سے بھی نوازا۔

    بیرونی ممالک کا سفر
    ََََََََََنصیر الدین نصیر ہنزائی نے پہلی بار 1943ء میں ہندوستان کا سفر کیا تھا۔ جس کا مقصد اسماعیلی امام سلطان محمد شاہ سے ملاقات تھی جو 1946ء میں ہوئی۔ انہوں نے اس ملاقات کو اپنی روحانیت کی چابی یعنی کلید بابِ روحانیت کی عطائی قرار دیا ہے۔ پھر 1949ء کے اوائل میں علامہ نصیر کو چین جانے کا اتفاق ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں کئی روحانی معجزے ان کے ساتھ ہوئے اور علامہ نے ایک دفعہ انٹرویو میں یوں بھی کہا تھا کہ جب وہ چین گئے تو ان کے پاس نورانی مظہر عجائب بھی آ گیا تھا۔ اور یہ روحانیت میں زمان خصر علیہ السلام کی صورت میں ممکن بھی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے مغرب کے تین بڑے ملکوں کینیڈا، انگلستان اور امریکا کا سفر کیا۔ ایک دفعہ وہ روس کے جہاز میں لندن جا رہے تھے کہ جہاز معمول کے مطابق ماسکو میں اتر گیا۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ تقریباً ایک گھنٹے تک مسافروں کو بس پر سیر کرائی گئی۔
    وفات
    نصیر الدین نصیر ہنزائی نے 15 جنوری 2017ء کو امریکا کے شہر آسٹن میں ایک سو سال کی عمر میں وفات پائی۔ ان کے جسد خاکی کو ان کی خواہش اور وصیت کے مطابق آبائی علاقہ ہنزہ میں ہی سپرد خاک کیا گیا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • کراچی اورحیدرآباد میں بلدياتی اليکشن کےلئےپولنگ کاوقت ختم:گنتی شروع

    کراچی اورحیدرآباد میں بلدياتی اليکشن کےلئےپولنگ کاوقت ختم:گنتی شروع

    کراچی :کراچی اور حیدر آباد میں بلدياتی اليکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہےاوراب کئی مقامات پر گنتی شروع بی ہوچکی ہے ، اس سے پہلے کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز کے 16اضلاع میں 8 بجے صبح شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ جاری رہی۔

    ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کے خلاف چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 20 ہزار 180 امیدوار میدان میں ہیں،بلدیاتی انتخابات میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں، ضلع کونسلوں، یونین کونسلوں اور وارڈز کی نشستوں پرہوئے۔کراچی میں کسی بھی جماعت کو میئر منتخب کرنے کيلئے سادہ اکثریت یعنی 124 یوسیز پر کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

    بعض مقامات پر ووٹنگ شروع ہونے میں تاخیر
    کراچی کے بعض مقامات پر ووٹنگ کا عمل مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوسکا۔بعض پولنگ اسٹیشنز پر عملہ ہی وقت پر نہیں پہنچا جب کہ بعض میں پولنگ ایجنٹ بھی موجود نہیں۔

    بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی…

    ایم کیو ایم کا بائیکاٹ
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے بائیکاٹ کی وجہ سے اب پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں مقابلہ دیکھا جاسکتا ہے۔

    ن لیگ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین ناموں پر غور شروع

    الیکشن کمیشن کا مرکزی کنٹرول روم
    انتخابات کے صاف، شفاف اور غیر جانبدار انعقاد کو ممکن بنانے کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم قائم ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور مانیٹرنگ ٹیموں کو چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں شکایت کرائیں۔

  • کراچی :پی ٹی آئی کی پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست:الیکشن کمیشن کاجواب

    کراچی :پی ٹی آئی کی پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست:الیکشن کمیشن کاجواب

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی پولنگ کا وقت بڑھانےکی درخواست مسترد کردی۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ صبح 8 بجے سے جاری ہے، جو شام بجے تک جاری رہے گا، جب کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات میں پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کے خلاف چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست کی تھی، تاہم الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن احاطے میں موجود ووٹرز ہی ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جن پولنگ اسٹیشن پرپولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا ہے وہاں وقت بڑھایا جارہا ہے، تاہم پولنگ کا وقت اتنا ہی بڑھایا جائے گا جتنی تاخیر سے پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

    پنجاب میں عمران خان سےمشورہ کرکے نگراں وزیراعلیٰ کے نام دیں گے:پرویز الٰہی

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کا پولنگ عملہ تربیت یافتہ نہیں، اور کہیں کہیں پولنگ ساڑھے 12 بجے تک شروع نہیں ہوئی۔علی زیدی نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن پولنگ تاخیر سے شروع ہونے کا نوٹس لے، اور بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ 7 بجے تک جاری رکھی جائے۔

    ن لیگ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین ناموں پر غور شروع

    رہنما تحریک انصاف نے یہ بھی الزام لگایا کہ پولنگ اسکیمیں رات میں تبدیل کی گئیں، متعدد جگہوں سے شکایات آئیں کہ پریذائیڈنگ افسر پیپلزپارٹی کے حلف یافتہ ہیں، ایسی اطلاعات ہیں کہ لیاقت آباد پولنگ اسٹیشن میں ماسک لگائے افراد داخل ہوئے۔

  • کراچی میں بلدیاتی انتخابات کےدوران نامعلوم افراد کی انٹری؛4 الیکشن کیمپ نذر آتش

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کےدوران نامعلوم افراد کی انٹری؛4 الیکشن کیمپ نذر آتش

    کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے 4 الیکشن کیمپ جلادیئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق آج اتوار 15 جنوری کو کراچی اور حیدر آباد ڈویژنز کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    بلدیاتی انتخابات کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 4 الیکشن کیمپ نامعلوم افراد کے ہاتھوں جلادیئے گئے۔جن الیکشن کیمپ کو جلایا گیا وہ ضلع کورنگی کی یوسی 4 کے وارڈ نمبر 3، سعود آباد جی ایریا میں یوسی 4 کے وارڈ نمبر 4 ، علیم آباد ملیر میں یو سی 4 کے وارڈ نمبر 7 اور یو سی 4 کے وارڈ نمبر 3 میں قائم تھے۔

    جلائے گئے الیکشن کیمپ ایک ہی سیاسی جماعت کے ہیں تاہم خشقسمتی سے ان واقعات میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔الیکشن کیمپ کو نذر آتش کرنے کے واقعے میں ملوث افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوئی نا ہی کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

    ادھراطلاعات کےمطابق کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز کے 16 اضلاع میں پولنگ کے دوران مختلف مقامات پر شدید نوعیت کی بد نظمی دیکھی گئی ہے۔کراچی اور حیدر آباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتکابات کے دوران کہیں الیکشن عملہ ہی وقت پر نہیں پہنچا تو کہیں پولنگ اسٹیشن ہی عین وقت پر تبدیل کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    پولنگ اسٹیشن میں سیوریک کا پانی
    ٹھٹہ شہر کے گورنمنٹ پرائمری اسکول عثمان گندرو میں سیوریج کا پانی جمع ہے، پولنگ اسٹیشن پرآنے والے ووٹرز سمیت عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پرا۔

    پولنگ کا سست عمل
    کراچی کے ضلع کیماڑی میں مچھر کالونی کی یوسی 6کے 4 پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ عمل سست روی کا شکار ہونے جب کہ ضلع وسطی میں یو سی 7 کے وارڈ 4 میں واقع گرین اسکائی لینڈگرامراسکول پولنگ اسٹیشن میں انتخابی عمل کئی گھنٹوں بعد بھی شروع نہیں ہوا۔پیپلز پارٹی نے انتخابی بے ضابطگیوں سےالیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

    پولنگ اسٹیشن تبدیل
    حیدرآباد کے سٹی کالج پولنگ اسٹیشن میں پیپلز پارٹی امیدوار اور عملے میں تکرار ہوگئی۔ امیداروں کی جانب سے اچانک پولنگ اسٹیشن تبدیل کرنے پر احتجاج کیا گیا۔

    سہراب گوٹھ کی 4 یوسیز میں پولنگ
    کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کی 4 یوسیز میں پولنگ شروع نہ ہوسکی۔ جس پر پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر سے تحریری شکایت درج کرائی۔

    نیو کراچی میں پولنگ عملہ ہی غائب
    کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایک پولنگ اسٹیشن پر عملہ ہی مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکا۔

    الیکشن کمیشن کا موقف
    ترجمان الیکشن کمیشن قُرَّۃُ العین فاطمہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں سے انتخابات کی نگرانی کی جارہی ہے۔الیکشن کمیشن کی ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مختلف پولنگ اسٹیشنز سے اب تک بیس شکایات موصول ہو چکی ہیں، جن کا ازالہ بھی کیا جا چکا۔قُرَّۃُ العین فاطمہ نے بتایا کہ بدنظمی کی شکایات بذریعہ کال، ای میل اور میڈیا مانیٹرنگ کے ذریعے ہوئیں۔

  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان

    لاہور: حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج رات بارہ بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق ہونا تھا، یہ ہی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا جارہا۔

    ن لیگ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین ناموں پر غور شروع

    اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت اس وقت 171 روپے 83 پیسے ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 179 روپے ہے اور یہ بھی مہنگا نہیں ہورہا۔

    ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کے خلاف چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    دوسری طرف کل سے خبریں گردش کررہی ہیں‌ کہ ملک میں ایک بار پھر تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ملک میں تیل کے بحران کی گھنٹی بجا دی، او سی اے سی نے معاملے کی حساسیت پر حکومت کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ بروقت ایل سیز نہ کھلنے سے ملک میں تیل کے بحران کا خدشہ ہے، بروقت ایل سیز کو یقینی بنانے کے لیے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کردار ادا کریں۔

    اوکاڑہ : بار کے کانٹے دار مقابلہ کے بعد میاں طلعت حسین صدر منتخب

    خط میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے سے کچھ آئل کارگوز منسوخ ہوچکے ہیں اور ایل سیز نہ کھلنے سے تیل کی سپلائی میں تعطل پیدا ہورہا ہے جسے فوری طور پر ختم کرنا ناگزیر ہے۔

    مزید کہا گیا ہے کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک ارب تیس کروڑ ڈالرمالیت کا تیل درآمد کیا جاتا ہے، ملک میں ماہانہ 4 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن پٹرول 2 لاکھ میٹرک ٹن ڈیزل درآمد کیا جاتا ہے، ایک مرتبہ سپلائی چین متاثر ہونے کے بعد بحالی میں 6 سے 8 ہفتے لگیں گے۔

  • الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا

    کراچی: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 سیکشن 10 کے تحت لوکل کونسلوں کی تعداد مہیا کرنا صوبائی حکومت کا استحقاق ہے، سندھ حکومت نے لوکل کونسلزکی تعداد الیکشن کمیشن کو فراہم کی، الیکشن کمیشن اسی تعداد کے مطابق حلقہ بندیاں کرنےکا پابند تھا اور الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق شفاف انداز میں حلقہ بندیاں کیں۔

    ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کے خلاف چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سندھ کی حلقہ بندیوں کا اسلام آباد کی حلقہ بندیوں سےکوئی تعلق نہیں، اسلام آباد میں انتخابی شیڈول کے دوران یوسیزکی تعداد میں اضافہ کیا گیا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کی101 یوسیزپر7سے 10 دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے لہٰذا الیکشن کمیشن پرلگائے تمام الزامات غلط اور قانون کے منافی ہیں، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا بیان غلط اور عوام کو گمراہ کرنےکے مترادف ہے، ان کا بیان ظاہرکرتا ہے کہ ان کی الیکشن قوانین سےواقفیت کم ہے۔

    چین سے مال گاڑیوں کی 70 بوگیاں کل پاکستان پہنچیں گی

    ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کررہا ہے، الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی فہرستوں کو منجمد کردیا جاتا ہے اس لیے شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹر کا اندراج یا اخراج نہیں کیا جاسکتا، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول 29 اپریل2022 کوجاری کیا گیا اور29 اپریل کی انتخابی فہرستوں کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر 2022 کو جاری انتخابی فہرستیں آئندہ عام انتخابات میں استعمال کی جائیں گی۔

    بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی…

  • آزادیٴ صحافت کےداعی،سینئرصحافی خالد چوہدری انتقال کرگئے

    آزادیٴ صحافت کےداعی،سینئرصحافی خالد چوہدری انتقال کرگئے

    لاہور:آزادیٴ صحافت کےداعی،سینئر صحافی خالد چوہدری انتقال کرگئےہیں اوران کےانتقال کی خبرسن کرصحافی برادری بھی غمگین ہوگئی ہے،

    صحافتی اورخاندانی ذرائع کےمطابق سنیئرصحافی بیمارتھے ،

    یہ بھی بھی معلوم ہواہے کہ سینئرصحافی خالد چوہدری نے پاکستان میں صحافت کی آزادی کےلیے مسلسل جدوجہد کی اوراس سلسلے میں مصائب کا بھی سامنا کیا لیکن ان کے عزم مصمم میں کسی بھی قسم کی لچک اور کمی نہیں‌آئی

    مرحوم خالد چوہدری کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ سینئر صحافی خالد چوہدری مرحوم کی نماز جنازہ کل 16جنوری بروزپیر بعد از نماز ظہر ڈیفنس فیزٹو بلاک ”ٹی”کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی اور انہیں آبائی قبرستان ”میانی صاحب”میں سپردخاک کیا جائے گا:

    غم کی اس گھڑی میں باغی ٹی وی ٹیم اورادارہ سینئرصحافی کی وفات پر خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اوران کی مغفرت اوربخشش کےلیے اللہ کے حضور دعا گو ہے

    رہائش گاہ مکان نمبر109/7گلی نمبر6بلاک “جی”فیز5 ڈی ایچ اے:ساحر رشید،بھائی:رابطہ 03214140000