Baaghi TV

Tag: sushmita sen

  • مجھے سیٹ پرسب نخرے والی کہتے تھے سشمیتا سین

    مجھے سیٹ پرسب نخرے والی کہتے تھے سشمیتا سین

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ میں نے جتنی دیر کام کیا ہے نظم و ضبط کے ساتھ کیا ہے. میں اپنی 8 گھنٹے کی شفٹ مکمل کرتی تھی ، میں سیٹ پر ٹھیک اپنے وقت پر آتی اور جیسے ہی میرا وقت پورا ہوتا میں سیٹ چھوڑ کر چلی جاتی ، دراصل میں نظم و ضبط کی بہت پابند تھی، میں نے کبھی کسی ڈائریکٹر کو اس وجہ سے تنگ نہیں کیا تھا میں‌لیٹ آرہی ہوں جلدی جا رہی ہوں ، بلکہ میرے وقت پر آنے اور جانے کی وجہ سے مجھے نخرے والی کہا جاتا تھا.

    ”انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو سیٹ پر وقت پر آتا ہے تو اسکا حق ہے کہ وہ اپنا وقت پورا ہونے پر چلا بھی جائے ” اس پر اگر اسکو نخرے والا کہنا ہے تو کوئی بات نہیں . سشمیتا سین نے کہا کہ کام کرنے کے کچھ طریقے ہونے چاہیں اور سب سے پہلا جو طریقہ اور اصول ہونا چاہیے وہ ہونا ہی وقت کی پابندی چاہیے. تمام ایکٹرز وقت کی پابندی نہیں کرتے جس کی وجہ سے بہت سارے دوسرے فنکاروں کو جو وقت پر آتے ہیں سیٹ پر اپنی شفٹ سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے.

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • سشمیتا سین کس خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہیں گی ؟‌

    سشمیتا سین کس خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہیں گی ؟‌

    سشمیتا سین کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے 2020 میں آریا کے نام سے ایک ویب سیریز کے ساتھ شوبز میں اپنی واپسی کی . اس ویب سیریز کے بعد سشمیتا سین ایک بار پھر خبروں میں اپنی اداکاری کی وجہ سے رہیں. سشمیتا سین کو آٹھ سال کے بعدان کے مداح دیکھ پائے ہیں. ان کا حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا ہے جس میں‌ان سے مختلف سوالات ہوئے ، انہوں نے جیسا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان دونو‌ں کے ساتھ کام کیا ہے تو پوچھا گیا کہ وہ کیا سمجھتی ہیں کہ ان کی کمیسٹری کس کے ساتھ زیادہ اچھی ہے سلمان خان یا شاہ رخ خان تو.

    انہوں نے اس سوال پر ایک ”زور دار قہقہ لگایا اور کہا کہ دونوں کے ساتھ میری بہت مختلف کیمسٹری رہی ہے” . میری سلمان کے ساتھ زیادہ دوستانہ کیمسٹری تھی۔ یہ غنڈہ دوست کی طرح تھاجبکہ شاہ رخ خان کے ساتھ زرا رومانوی آن سکرین کیمسٹری رہی. ان سے یہ سوال ہوا کہ دوبارہ ان دونوں میں سے کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی تو انہوں نے مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا اور کہا کہ دونوں ہی بہت پیارے ہیں دونوں کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی.

    رابی پیرزادہ کے آفس میں چوری ہو گئی

    شہروز سبزواری کی سالگرہ اہلیہ صدف کا خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ

    کینڈین شہریت چھوڑ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے اکشے کمار

  • سشمیتا سین تنقید کرنے والوں پر برس پڑی

    سشمیتا سین تنقید کرنے والوں پر برس پڑی

    بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین جو ہر وقت کسی نہ کسی کنٹرورسی میں گھری رہتی ہیں ، وہ زیادہ تر اپنی دوستیوں کی وجہ سے مشہور رہتی ہیں. ان کے ہر افئیر پر وبال اٹھتا ہے ، سوشل میڈیا پر بہت زیادہ چرچے ہوتے ہیں. انہوں نے تنقید کرنے والوں کو دیا ہے کرارہ جواب. بھارتی بزنس مین للت مودی نے جب سشمیتا سین کے ساتھ اپنی دوستی کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا پر طوفان بپا ہو گیا.اب سشمیتا سین بھی بول اٹھی ہیں انہوں نے کہا کہ میں تنقید کرنے والوں کو خود بھی ہر بات کی وضاحت پیش کر سکتی ہوں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے.

    میرے بارے میں‌جب بھی جو بھی بات ہوتی ہے اس پر کوئی اور تبصرہ نہیں کر سکتا میں جب چاہوں گی اس پر رد عمل دو گی. اور مجھے ایسے سکینڈلز کی خبروں سے فرق نہیں پڑتا. انہوں نے کہا کہ ” للت مودی ہو یا کوئی اور میں دوستیاں نبھاتی ہوں”. اپنی زندگی اپنے طریقے سے جیتی ہوں . یاد رہے کہ سشمیتا سین بالی وڈ کی معروف اداکارہ ہیں اور ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں اور گانے ہیں.

    علی سیٹھی کی لڑکے کے ساتھ شادی کی خبروں پر ابو علیحہ کا سخت رد …

    علی سیٹھی کی اپنے دوست سلمان طور سے شادی کی خبریں

    شادی نہیں ہو رہی تو پریشان نہ ہوں نوین وقار کا لڑکیوں کو پیغام

  • 21 سال کی عمر میں‌ سشمیتا سین نے کس کی کس بات کو پلے باندھ لیا تھا ؟

    21 سال کی عمر میں‌ سشمیتا سین نے کس کی کس بات کو پلے باندھ لیا تھا ؟

    کائنات کی حسین لڑکی کا خطاب پانے والی سشتمیا سین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب 21 سال کی تھی تو مجھے کسی نے ایک بات کہی ، اور کس نے وہ بات کہی میں اسکا نام نہیں لوں گی ، لیکن میں نے اس بات کو پلے باندھ لیا تھا، وہ بات یہ تھی کہ مجھے سمجھایا گیا کہ تم نے ابھی کیرئیر شروع کیا ہے تمہیں احتیاط کی ضرورت ہے اور جو بھی کہو سوچ سمجھ کر کہو اور اگر کوئی بد تمیزی بھی کرے تو اسکا جواب شائستگی کے ساتھ دو ، کیونکہ تاریخ سوال کرنے والے کو نہیں جواب دینے والے کو یاد رکھتی ہے، تم مشہور شخصیت بننے جا رہی ہوںلہذا تم نے تحمل کا مظاہرہ کرنے ہے ایسے لوگ ملیں گے جو اشتعال دلائیں گے لیکن تم نے صبر اور تحمل کا دامن نہیں چھوڑنا مزاج کو ٹھنڈا رکھنا ہے.

    انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بات پلے باندھ لی اور آج تک میں نے سخت سے سخت سوال کا بھی تحمل سے جواب دیا ہے. تو میں سب سے کہوں گی کہ ہمیشہ جواب سکون سے دیں، سوال کسی نے نہیں سننا لیکن جواب ہر کوئی سنے گا کہ کس لہجے میں دیا گیا. ”سشمیتا سین نے کہا کہ میں زندگی اپنی شرائط پر جی ہے جو بات اچھی لگی وہ کی جو نہیں اچھی لگی وہ نہیں کی”. میں اپنی زندگی کیرئیر اور رشتوں سے بہت زیادہ مطمئن ہوں.

    میری چند دن کی بچی کا آپریشن ہوا بپاشا باسو

    ایک انجان عورت نے پیسے لینے کی خاطر پرچہ کٹوایا صبا فیصل

    ہسپتال میں پڑی تھی تو سسرال کو خاندان کی شادی میں جانے کی پڑی تھی

  • دل کا دورہ پڑنے کے بعد زندگی کی قدر کرنے لگی ہوں سشمیتا سین

    دل کا دورہ پڑنے کے بعد زندگی کی قدر کرنے لگی ہوں سشمیتا سین

    کائنات کی حسین لڑکی کا ایوارڈ پانے والی سشمیتا سین جن کو رواں سال مارچ میں دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دل میں اسٹنٹ ڈالا گیا، دل کی سرجری کے فوری بعد ہی انہوں نے کام شروع کردیا تھا۔دل کے دورہ پڑنے اور اس کے بعد کی زندگی پر بات کرتے ہوئے سشمیتا سین نے کہا ہے کہ میں خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ مجھے خدا نے زندگی بخش دی اور جب سے میرے ساتھ دل والا معاملہ ہوا ہے میں نے اپنی زندگی کی زیادہ کئیر کرنا شروع کر دی ہے میں زندگی کی قدر کرنے لگ گئی ہوں، بلکہ میں یہ کہوں گی کہ میں نے اپنی زندگی کو ایک نئے زاویے کے ساتھ دیکھنا شروع کر دیا ہے.

    ”میں شاید زندگی کی اہمیت سے پہلے اتنی آشنائی نہیں رکھتی تھی” لیکن اب میں یقینا زندگی کو الگ زوایے سے دیکھتی ہوں. اور اپنے اردگرد موجود لوگوں سے میل ملاپ رکھتی ہوں زندگی بہت مختصر ہے ہمیں ہنس کھیل کر گزارنی چاہیے. کام بھی ہوتے رہتے ہیں لیکن زندگی کو انجوائے کرنا بہت ضروری ہے. یاد رہے کہ سشمیتا سین کا تمام کیرئیر سکینڈلز کی زد میں‌ہی رہا ہے انہوں نے شاید کام کم کیا ہے اور سکینڈلزز زیادہ بنائے ہیں اور ہر بار اپنے ہر سکینڈل پر فخر محسوس کرتی رہی ہیں.

    شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی دانت ٹوٹ گیا

    عمران اشرف کو یو اےای کاگولڈن ویزہ مل گیا

    چلائو مت بہری نہیں ہوں جیا بچن نے ایسا کس کو کہا اور کیوں‌؟‌

  • سشمیتا سین نے ہندوستان کی پہلی مس یونیورس بننے کے 29 سال کا جشن منایا

    سشمیتا سین نے ہندوستان کی پہلی مس یونیورس بننے کے 29 سال کا جشن منایا

    بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے 21 مئی 1994 کو مس یونیورس کا خطاب جیتا تھا۔ یہ خطاب جیت کر اداکارہ نے تاریخ رقم کی کیونکہ وہ پہلی ہندوستانی تھیں جنہیں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا۔ اس ٹائٹل کو جیتے ہوئے 29 سال ہو چکے ہیں اور سشمیتا سین نے 29 ویں سال کا حال ہی میں جشن منایا . انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنی ایک پرانی تصویر شئیر کی اور اسکا ایک خوبصورت کیپشن لکھا. اور خوشی کا اظہار کیا، سشمیتا نے لکھا کہ آج بھی میں‌ اس دن کو فخر کے ساتھ محسوس کرتی ہوں. ان کی پوسٹ پر ان کے دوستوں نے رد عمل ظاہر کیا . اداکار سورت جوشی نے تبصرہ کیا، آپ ایک پاور ہاؤس ہیں،آپ نے نہ صرف اس ملک کی خواتین کو بلکہ بہت سے نوجوان ذہنوں

    کو بھی متاثر کیا ہے. ان کے علاوہ بھی بالی وڈ کے دیگر سٹارز نے سشمیتا سین کو مبارکباد دی. ایک مداح نے سشمیتا سین کےلئے لکھا کہ آپ حقیقی طور پر بہت خوبصورت ہیں. یاد رہے کہ جس سال سشمیتا سین مس یونیورس بنی تھیں اسی سال ایشوریا رائے نے مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا ، دونوں نے بعد میں بالی وڈ میں دھوم مچا دی اور ان کا شمار بہت جلد بالی وڈ کی نمبر ون ہیروئنز میں ہونے لگا. آج تک سشمیتا اور ایشوریا رائے کی دیوانگی ان کے مداحوں کے سر چڑھ کر بولتی ہے.

  • کیا سشمیتا سین اور انکے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال پھر سے ایک ہو گئے ؟

    کیا سشمیتا سین اور انکے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال پھر سے ایک ہو گئے ؟

    اداکارہ سشمیتا سین کا شمار بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، سشمیتا کو بلا کی حسین کہا جاتا ہے سابقہ
    مس یونیورس گزشتہ دنوں بہت زیادہ خبروں میں اس وقت آئیں جب انہیں دل کا دورہ پڑا .لیکن جلد ہی وہ صحتیاب بھی ہو گئیں. سشمیتا سین کا نام بہت سارے مردوں کے ساتھ جڑا لیکن کسی کے ساتھ بھی ان کی دوستی شادی تک نہ پہنچ سکی . سشمیتا سین کی دوستی روہمن شال کے ساتھ بھی بہت زیادہ چرچا میں رہی لیکن دسمبر 2021 میں انکی دوستی ختم ہو گئی دونوں نے اپنی دوستی کے خاتمے کا اعلان کر دیا. لیکن دونوں ایک دوسرے کے ساتھ پھر سے نظر آرہے ہیں، دونوں عوامی مقامات پر بھی ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں.سشمیتا سین نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام

    اکائونٹ پر کچھ ویڈیوز شیئر کیں جن میں اداکارہ، روہمن اور بیٹی علیشا کے ساتھ اسٹریچنگ اور یوگا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں . ان کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے اور گمان کرنا شروع کر دیا کہ شاید دونوں ایک بار پھر ایک ہو گئے ہیں اور جلد ہی شادی بھی کر لیں گے. ایک صارف نے لکھا کہ آپ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھے لگتےہیں ، ایک صارف نے لکھا کہ آپ دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے.

  • میں اب ٹھیک ہوں سشمیتا سین نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    میں اب ٹھیک ہوں سشمیتا سین نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    مس یونیورس کا خطاب پانے والی سشمیتا سین کو گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا ، انہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا اطلاعات یہ ہیں کہ ان کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انجیو پلاسٹی کرکے سٹنٹ ڈال دیا ہے اور ان کی طبیعت میں کافی بہتری آچکی ہے. اس ھوالے سے سشمیتا سین نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کرکے لکھا ہے کہ میں اب ٹھیک ہوں‌میری طبیعت میں بہتری آرہی ہے، دل کا دورہ پڑنے کے بعد ڈاکٹروں نے انجیوپلاسٹی کرکے سٹنٹ ڈال دیا ہے ، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ میرا دل بہت بڑا ہے. میں ان سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں

    جنہوں نے میرے لئے دعائیں کیں میرے لئے پریشان ہوئے. میں سب سے یہی کہوں گی کہ اپنا خیال رکھیں اور خوش رہنا سیکھیں . انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں اب ایک بار پھر سے اچھی زندگی گزارنے کے لئے تیار ہوں. یاد رہے کہ سشمیتا سین کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے صحتیابی کی دعائیں کیں. سشمیتا سین اکثر سوشل میڈیا پر اپنے افئیرز کی وجہ سے چرچا میں رہتی ہیں لیکن اس بار وہ اپنی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چرچا میں رہیں.

  • سشمیتا سین کے ساتھ شادی کا پلان نہیں تھا وسیم اکرم

    سشمیتا سین کے ساتھ شادی کا پلان نہیں تھا وسیم اکرم

    بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین جو اپنی اداکاری کی وجہ سے کم اور اپنے افئیرز کی وجہ سے زیادہ جانی جاتی ہیں ان کی دوستی جہاں بہت سارے لڑکوں کے ساتھ تھی وہیں ان کی دوستی پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ بھی رہی. ان دونوں کی دوستی کافی پروان چڑھی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آنے لگے اور باتیں ہونے لگیں کہ شاید یہ دونوں شادی کرنے والے ہیں. ایک بار تو وسیم اکرم نے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ شاید سشمیتا سین آپ کی بھابھی بن جائے. لیکن بعد میں ایسا کچھ بھی نہ ہوا. حال ہی میں وسیم اکرم کا ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے تو کہا تھا

    کہ سشمیتا سین بھابھی بن جائیگی تو وہ بھابھی بنی کیوں نہیں تو انہوں نے کہا کہ ہمارا شادی کو کوئی بھی پلان نہیں تھا ہم صرف اچھے دوست تھے . جب ان سے سوال ہوا کہ اچھے تھے ہیں کیوں نہیں ؟ تو انہوں نے کہا کہ حالات خراب ہیں ادھر جا نہیں سکتے.تو کیا دوستی رکھیں اس پر ان سے کہا گیا کہ وٹس ایپ پر تو میسجز کئے جا سکتے ہیں تو وسیم اکرم نے کہا کہ ہاں یار لیکن تم ایسی باتیں اب نہ ہی کرو.

  • سشمیتا سین سابق بوائے فرینڈ روہمن شال پھر سے ایک ساتھ ؟‌

    سشمیتا سین سابق بوائے فرینڈ روہمن شال پھر سے ایک ساتھ ؟‌

    سشمیتا سین بالی وڈ کی وہ اداکارہ ہیں جن کے ساتھ سیکنڈل ایسے چلتے ہیں جیسے سایہ . سشمیتا اپنے کام کی وجہ سے کم اور اپنے سکینڈلز کی وجہ سے زیادہ شہرت رکھتی ہیں. سشمیتا سین کے درجن بھر کے قریب تو بوائے فرینڈز رہ چکے ہیں‌ جن میں پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کا نام بھی شامل ہے. گزشتہ برس ان کی دوستی کے چرچے بزنس مین للت مودی کے ساتھ ہوئے کہا جا رہا تھا کہ دونوں شادی کرلیں گے لیکن ایسا کچھ بھی نہ ہوا بلکہ ان دونوں کی دوستی بہت جلد ہی ہوا ہو گئی. اب سشمیتا سین کا نام ایک بار پھر ان کے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ لیا جا رہا ہے، دونوں کی گزشتہ برس دوستی ختم ہو گئی تھی لیکن یہ دونو‌ں پھر سے ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں. سشمیتا سین اور روہمن شال

    دونوں نے ایک فیملی ویڈنگ میں شرکت کی ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر پھر سے ان کا تعلق خبروں‌کی زینت بن گیا ہے . یہ شادی بھی سشمیتا کے ایک رشتہ دار کی تھی جس میں روہمن نے اپنے بھائی اور بھابھی کے ساتھ شرکت کی. اس شادی میں سشمیتا اور روہمن کی شرکت کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کلکتہ میں ہونے والی اس شادی میں شریک اپنی فیملی اور روہمن کی تصاویر شئیر کیں .