Baaghi TV

Tag: syed noor

  • میں نے کبھی انڈین فلموں کی مخالفت نہیں کی سید نور

    میں نے کبھی انڈین فلموں کی مخالفت نہیں کی سید نور

    پاکستانی فلمساز سید نور نےکرتار پور میں‌صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں سمجھتا ہوں کہ مشترکہ فلمسازی وقتی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی انڈین فلموں کی پاکستان میں ریلیز کرنے کی مخالفت نہیں کی ، میں تو ہمیشہ اس بات پر بولا ہوں کہ انڈین فلموں کی وجہ سے پاکستانی فلموں کو شوز کم نہ دئیے جائیں. لیکن جب جب انڈین فلموں کی ریلیز پاکستان میں ہوئی ہے پاکستانی فلموں کو شوز نہیں دئیے گئے جو کہ زیادتی ہے.

    انہوں نے کہا کہ ”میں گپی گریوال کے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتا ہوں ، مجھے امید ہے کہ ایسا ضرور ہو گا ”. حالات بہت جلد اتنے بہتر ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں‌اس وقت بہت اچھا کام ہورہا ہے دونوں فلموں کے فنکار باصلاحیت ہیں، دونوں ملکوں کے فنکار اور فلمساز مل کر کام کریں گے تو دونوں ملکوں کی پنجابی انڈسٹری کو فائدہ ہوگا. سید نور نے کہا کہ گپی گریوال کا کرتار پور آنا اور ہم سب سے ملنا بہت ہی خوش آئند ہے. سید نور نے مزید یہ بھی کہا کہ ”میری فلم للکارا سنگھ ان لاہور بھی ایک بہترین فلم ہو گی ، اور دونوں ملکوں کے حالات بہت جلد بہتر ہوجائیں گے”.

    کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

    پاکستانی کرکٹرز مجھے "میسج” کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

    اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا

  • کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

    کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

    کلچرل جرنلسٹس کےگروپ (ٹھاکر لاہوری، زین مدنی، وقار اشرف ،عمران راج ،مروہ انصر ،نوین علی ، طاہر بخاری، سجرالدین ،قاسم ارشد ، محمد قربان ،معین زبیر، محمد اصغر سلیمی ، عنبرین فاطمہ،شیخ ) ساٹھ گزشتہ روز ڈائریکٹر سید نور ، افتخار ٹھاکر ،ناصر چنیوٹی کرتار پور پہنچے جہاں انڈین پنجابی فلم موجاں ای موجاں کی کاسٹ گپی گریوال ، بنوں ڈھلوں سمیت دیگر فنکاروں کی بھی آمد ہوئی۔ سید نور نے پھولوں کے ہار سے انڈین فنکاروں کا استقبال کیا اور امن کا پیغام دیا۔ بھارتی فنکاروں کادربار صاحب کرتارپور میں اکٹھ،پاکستانی فنکاروں کے ساتھ پرستار یاتریوں نے بھی پرتپاک استقبال کیا۔بھارتی فنکاروں نے دربار صاحب کرتاپورمیں ماتھا ٹیکا اور لنگر بھی کھایا۔

    ”کرتار پور دورے کے دوران پاکستانی اور بھارتی فنکار مسرور دکھائی دیئے” اور فلمی ستاروں نے دورے کو ہوا کا تازہ جھونکا قرار دیا۔اس موقع پر سید نور نے کہا کہ دونوں ملکوں کو دونوں طرف کی پنجابی انڈسٹری کے لیے مشترکہ فلمسازی کرنی ہوگی یہ وقتی ضرورت ہے۔ گپی گریوال نے کہا پاکستانیوں سے مل کر بہت سچھا لگتا ہے بہت جلد پاکستان آکر مداحوں سے ملوں گا۔آئی ایم جی سی کے روح رواں شیخ عابد رشید اور تیمور مرزا نے بھی اس اکٹھ کو خوش آئند قرار دیا ۔

  • میں‌لوگوں میں زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتی صائمہ نور

    میں‌لوگوں میں زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتی صائمہ نور

    سینئر اداکارہ صائمہ نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے لوگوں میں بہت زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں ہے. میں کام کرنے کے بعد گھر جانا پسند کرتی ہوں ، گھر رہنا پسند کرتی ہوں، مجھے ایوارڈز شوز ہوں یا شوبز کی دیگر تقریبات میں‌ان میں‌جانا پسند نہیں ہے، میں سمجھتی ہوں کہ یہی ٹائم میں اپنی فیملی کو کیوں نہ دوں، انہوں نے کہاکہ میں‌نے اپنی زندگی کا ایک اصول بنا رکھا ہے کہ نہ کسی کے خلاف بولنا ہے نہ سننا ہے. کوئی میرے خلاف کیا بولتا ہے یہ اسکا مسئلہ ہے میرانہیں . انہوں نے کہا کہ میں نے کئی سال تک فلم انڈسٹری میں کام کیا لیکن میری کبھی بھی کسی ہیروئین کے ساتھ لڑائی نہیں ہوئی . لڑائی نہ ہونے کی وجہ یہی رہی کہ میں کسی کے کام میں‌نہیں بولتی تھی نہ ہی کسی کے کام پر بات کرتی تھی .

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے لگتا ہے کہ انسان میں‌اتنی جرائت ہونی چاہیے کہ وہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہہ سکے”. صائمہ نے کہا کہ میری عادت ہے اگر مجھے کوئی پسند نہیں ہے تو میں‌منہ پر کہوں گی کبھی پیٹھ پیچھے اسکی برائی نہیں‌کروں گی . میں نے بہت سارے ایسے لوگ دیکھے ہیں‌جو منہ پر کچھ ہوتے ہیں اور پیچھے کچھ ہوتے ہیں. صائمہ نے مزید کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت سارے معاملات کو اللہ کی پاک ذات پر چھوڑا اور خدا نے میرے حق میں وہ سارے معاملات کئے.

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • جدید ٹیکنالوجی آنے کے باوجود کام کا طریقہ کار وہی پرانا ہی ہے سید نور

    جدید ٹیکنالوجی آنے کے باوجود کام کا طریقہ کار وہی پرانا ہی ہے سید نور

    لالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر سید نور کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی آنے کے بعد بھی کام کے طریقہ کار میں کسی قسم کا فرق نہیں آیا . انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ عرصہ صحافت بھی کی اس کے بعد میں‌لکھنے لکھانے کی طرف آ گیا. لیکن جب ڈائریکشن میں‌آیا تو کیرئیر کی ڈگر ہی بدل گئی . میری زندگی کا ہر دور بہت خوبصورت رہا ہے. ہر دور کی اپنی یادیں ہیں. سید نور نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ صائمہ پرفارمنس کی ملکہ ہیں وہ بہت بہترین اداکاری کرتی ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ میں‌نے بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا لیکن صائمہ کے ساتھ کا م کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا. ”صائمہ جتنی اچھی اداکارہ ہیں اس سے کہیں اچھی بیوی اور ماں ہیں . وہ بہت ہی ذمہ دار ہیں”. انہوں نے کہاکہ مجھ میں‌اور صائمہ میں‌اختلاف کم ہی باتوں پر ہوتا ہے لیکن اگر کبھی ہماری بحث ہو جائے تو میں ہمیشہ ان سے سوری کرکے بات کو ختم کرنے میں‌پہل کرتا ہوں ، میں صائمہ کی ناراضگی سے بہت ڈرتا ہوں. میں صائمہ سے بے حد محبت کرتا ہوں اسلئے کوشش کرتا ہوں کہ اسکو میری کوئی بات بری نہ لگے. انہوں نے کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی ہم سب کے باعث فخر ہے.

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • للکارا سنگھ ان لاہور کی شوٹنگ تیزی سے جاری

    للکارا سنگھ ان لاہور کی شوٹنگ تیزی سے جاری

    سید نور کی ڈائریکشن میں‌بننے والی فلم للکارا سنگھ ان لاہور کی شوٹنگ لاہور میں تیزی سے جاری ہے . اس فلم سے معروف اداکار شان شاہد کے بھانجے عیسی کو لالی وڈ میں‌ اینٹر کیا جا رہا ہے. عیسی شان کی بہن زرقا کے صاحبزادے ہیں ، زرقا آج کل خصوصی طور پر لاہور میں‌موجود ہیں‌ویسے وہ امریکہ میں‌رہتی ہیں. ان دنوں فلم کے سیٹ پر فلمسٹار صائمہ ، ندیم بیگ اور عیسی موجود ہیں فلم کے اہم مناظر کو شوٹ‌کیا جا رہا ہے. فلم کی پرڈیوسر خود عیسی کی والدہ زرقا ہیں،

    صائمہ فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں. فلم کے گیتوں میں خصوصٰی طور پر لاہور کی خوبصورت جگہوں پر شوٹ کیا گیا ہے. سید نور کا کہنا ہے کہ عیسی ایک بہترین اداکار ثابت ہوں گے ، اداکاری کرنا اور بہترین اداکاری کرنا انکے خون میں‌شامل ہے. دوسری طرف” زرقا کا بھی کہنا ہے کہ میرا بیٹا ایک بہترین اداکار ثابت ہو گا.” زرقا کا کہنا ہےکہ اپنے بیٹے کو بڑی سکرین پر دیکھنے کےلئے ان کے والد بے تاب ہیں. صائمہ کا بھی ماننا ہے کہ عیسی بہترین اداکار ثابت ہوں گے .

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • جب ٹکٹ 35 روپے کی تھی تب چوڑیاں نے 40 کروڑ کا بزنس کیا سید نور

    جب ٹکٹ 35 روپے کی تھی تب چوڑیاں نے 40 کروڑ کا بزنس کیا سید نور

    معروف اداکار سید نور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب میں انڈین فلموں کی پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز کے سخت خلاف تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میں نے محسوس کیا کہ انڈین فلمیں پاکستانی سینما کے سروائیول کے لئے ضروری ہیں، اس لئے میں نے خاموشی اختیار کر لی ہے. اگر کیری آن جٹا تھری انڈین پنجابی فلم پاکستان میں 25 کروڑ کما لیتی ہے تو اسکا مطلب کیا ہے ؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ انڈین فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں. جب پاکستانی لوگ انڈین فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر ہم اعتراض کرنے والے کون ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ”ہمارے بہت سارے فنکار اپنی بات کرتے ہیں اپنی فلموں کی بات کرتے ہیں وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بات نہیں کرتے. جو کہ بہت ہی غلط بات ہے” جب کہ ہم فلم انڈسٹری کی بات کرتے ہیں. انہوں نے کہاکہ سینما کا سروائیول اسی میں ہے کہ ہم مسلسل فلمیں‌بناتے رہیں، میں نے انڈسٹری میں 53 سال گزار دئیے ہیں لیکن آج میں کہیں نہیں‌ہوں. میرے پاس کام نہیں ہے. چوڑیاں ، مجاجن ، ظل شاہ کتنی ایسی میری فلمیں ہیں‌جنہوں ریکارڈ توڑ بزنس کیا لیکن آج میں فارغ ہوں.

     

    گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

    مری میں‌ہوٹل مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے فضا علی

    ہیروئنز سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر نہیں لیتیں آمنہ ملک

  • فنکار نذیر کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے  PTV میں پروگرام کی ریکارڈنگ

    فنکار نذیر کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے PTV میں پروگرام کی ریکارڈنگ

    برصغیر پاک و ہند فلم انڈسٹری کے معمار فنکار نذیر کوخراج عقیدت پیش کرنے کےلئے خواجہ نجم الحسن صاحب نے پی ٹی وی کے لئے خصوصی پروگرام ریکارڈ کیا، مادام یاسمین شوکت حسین رضوی، مادام زریں پنا، سید نور صاحب اور خاور نعیم ہاشمی کے تاثرات بھی ریکارڈ کئے گئے، یہ پروگرام وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے. اس پروگرام کو ریکارڈ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی گئی جس میں‌ سید نور اور خاور نعیم ہاشمی کے درمیان نذیر کے صاحبزادے اختر نذیر ککی بھی دیکھے جا سکتے ہیں.

    ”سید نور کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے” ، ہماری ہاں ایسی ایسی شخصیات موجود ہیں یا گزری ہیں جن کا کام برصغیر پاک و ہند کا بہترین کام ہے. ہمیں ایسے ہیروز کو یاد رکھنا چاہیے اور اپنی نوجوان نسل کو یاد دہانی کرواتے رہنا چاہیے کہ ہمارے پاس کیسے کیسے فنکار موجود تھے یا ہیں. خاور نعیم ہاشمی نے اس پروگرام کے حوالے سے کہا کہ خواجہ نجم الحسن نے ہمیشہ ہی تاریخ ساز پروگرام کئے ہیں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کو شاہکار پروگرام دئیے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری و ساری ہے.

    خوشبو کی محفل تھیٹر میں شوبز شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس

    سجل اور بلال عباس کو شادی کے مشورہ کس نے دیا؟‌

    ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کا نیا سیزن 14 اگست سے شروع ہوگا

  • فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

    فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میرے پاس فلم تیرے باجرے راکھی آئی تو اس وقت مجھے معلوم نہیں تھا کہ سید نور کون ہیں اور کیا کرتے ہیں، مجھے بعد میں معلوم پڑا کہ سید نور ملک کے معروف ڈائریکٹر ہیں. انہوں نے کہا کہ صائمہ اور سید نور کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے. جنت مرزا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ زمانہ طالب علمی میں ، میں بہت زیادہ پڑھائی نہیں کرتی تھی، بلکہ جب امتحان ہوتے تھے تو ایک دن پہلے بس پڑھائی کرتی تھی اور اچھے نمبر لے آتی تھی.

    جنت مرزا نے کہا کہ ”میں نے فلموں کی بڑی بڑی آفرز کو ٹھکرایا ” کیونکہ میں اپنی مرضی سے کام کرنے کی عادی ہوں، مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے اگر میں نے کارتک آریان کے ساتھ فلم کو منع کیا ہے. انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک میری پہچان ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں ٹک ٹاکر ہوں . واضح رہے کہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر ملینز کے حساب سے فالورز رکھتی ہیں یوں ان کی ایک بڑی فین فالونگ ہے، ان کی وڈیوز کو بہت زیادہ پسند بھی کیا جاتا ہے. جنت آگے کس ایکٹنگ پراجیکٹ میں نظر آئیں گی ، اس حوالے سے انہوں نے کوئی بات تاحال نہیں کی .

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

  • فلم انڈسٹری کی بحالی میں وقت درکار ہے سید نور

    فلم انڈسٹری کی بحالی میں وقت درکار ہے سید نور

    معروف فلم میکر سید نور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی میں ابھی بہت وقت درکار ہے، جس طرح سے کام ہو رہا ہے ٹھیک ہے لوگ کبھی کبھی سینما گھروں میں آجاتے ہیں لیکن مسلسل وہ سینما گھروں کا رخ نہیں کرتے. انہوں نے کہا کہ وقت تبدیل ہو چکا ہے ، وقت کے تقاضے بھی تبدیل ہو چکے ہیں‌، لوگ اپنے اپنے موبائلز کی حد تک محدود ہو چکے ہیں، ان کو موبائل کی دنیا سے نکال کر سینما گھروں تک لانے کےلئے بہت محنت درکار ہے.

    ہمیں‌ایسی فلمیں بنانا ہوں گی جن کو دیکھنے کےلئے نوجوان نسل موبائل کی دنیا سے باہر نکلے اور سینما گھروں تک آئے اس کےلئے ہمیں بہت محنت کرنا ہو گی. سید نور نے کہا کہ ”ہم سب کو اس وقت بے حد محنت کرنے کی ضرورت ہے”. انہوں نے کہا کہ عوام کے مزاج کو سمجھنا اس وقت بہت مشکل ہے ان کو کیا چیز پسند آئیگی کیا نہیں اسکا فی الوقت اندازہ لگانا مشکل ہے، اس لئے بہت ضروری ہے کہ تجرباتی فلمیں بنائی جائیں. یاد رہے کہ سید نور کا بیٹا شازل ان کے ساتھ کام کررہا ہے اور کام سیکھ رہا ہے. سید نور کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا بہت محنتی ہے.

     

    اننیا پانڈے پائلٹ بننا چاہتی تھیں ؟‌

    سعیدہ امتیاز چرچ کیوں گئیں ؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    عثمان مختار کی سلور واپسی

  • مریم اورنگزیب کی صائمہ، سید نور حسن عسکری و دیگر کے ساتھ ملاقات

    مریم اورنگزیب کی صائمہ، سید نور حسن عسکری و دیگر کے ساتھ ملاقات

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پہنچ گئیں سید نور کے گھر پر۔ان کے اعزاز میں‌سید نور اور ان کی اہلیہ صائمہ نے پر تکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا. مریم اورنگزیب کی آمد پر پاکستان فلم انڈسٹری کی جو معروف شخصیات موجود تھی ان میں ڈائریکٹر حسن عسکری پروڈیوسر صفدر ملک سید نور صائمہ نور چودھری اعجاز کامران چیئرمین پروڈیوسر ایسوسی ایشن چوہدری ذوالفقار علی مانا ڈائریکٹر الطاف حسین رائٹر ڈائریکٹر پرویز کلیم اداکار راشد محمود شفقت چیمہ پروڈیوسر التمش بنٹو بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو فلم انڈسٹری کے مسائل سے بھی آگاہ کیا مریم اورنگزیب نے یقین دلایا کہ جلد سے جلد فلم انڈسٹری کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فنکار ہماری شناخت اور قومی اثاثہ

    ہیں،ملکی ثقافت کے فروغ اور قومی تشخص کو پروان چڑھانے میں فنکاروں کا کلیدی کردار ہے،یاد رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فلم فنانس فنڈ کے لئے دو ارب اور فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔سید نور نے کہا کہ ہم نے فلم انڈسٹری ہمیشہ اچھا کام کرکے سنبھالا دینے کی کوشش کی ہے لیکن وقت بدل چکا ہے تقاضے بدل چکے ہیں ، ابھی وہ وقت ہے کہ حکومت فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرے تاکہ ہم دنیا کا مقابلہ کر سکیں اوراپنے لوگوں‌کو اچھی اور معیاری پراجیکٹس فراہم کر سکیں.