Baaghi TV

Tag: Talagang

  • والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گھر سے جانیوالی بچی تاحال لا پتہ

    والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گھر سے جانیوالی بچی تاحال لا پتہ

    تلہ گنگ میں والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گھر سے جانیوالی بچی تاحال لا پتہ.

    تفصیلات کے مطابق والدہ نے بچی کو ڈانٹا جس پر وہ دلبرداشتہ ہو گئی اور گھر سے باہر نکل گئی.

    کافی دیر تک واپس نا آنے پر جب بچی کو تلاش کیا گیا تو کوئی سراغ نا مل سکا.

    تلہ گنگ میں کئی دفعہ شہر کے مرکزی علاقوں میں کیمرے لگانے کا اعلان کیا گیا لیکن یہ صرف اعلان ہی رہا.

    اگر کیمرے لگائے گئے ہوتے تو کئی مقدمات میں فائدہ مند ثابت ہو سکتے تھے.اور اس بچی کا سراغ بھی آسانی سے لگایا جا سکتا تھا. پولیس تاحال بچی کا پتہ لگانے میں ناکام رہی ہے.

  • لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، فیصل مسجد ونہار کو آج سے کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے.

    لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، فیصل مسجد ونہار کو آج سے کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے.

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے فیصل مسجد ونہار کو آج ہی کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے فیصلہ فدا حسین متولی کے حق میں دے دیا گیا.واضح رہے کہ دو گروپوں میں مسلکی مسئلے کی وجہ سے اس مسجد کو بند کر دیا گیا تھا… اور ایک طویل عرصے تک بند رہنے کے بعد آج ہی لاہور ہائی کورٹ نے اسے کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں.

  • تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ کے بزرگ افراد کے لیے "باہمت بزرگ” پروگرام کا آغاز کر دیا گیا.

    تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ کے بزرگ افراد کے لیے "باہمت بزرگ” پروگرام کا آغاز کر دیا گیا.

    تحصیل ‏تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ کے65 سال سے زائد 1800 افراد کے لیے
    "باہمت بزرگ” پروگرام لانچ کر دیا گیا ہے جس کےتحت بزرگوں، ترجیحاً خواتین کو، ماہانہ "Social Pension” دی جائےگی تاکہ وہ اپنی چھوٹی چھوٹی ضروریات خود پوری کر سکیں اس کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز جناح حال تلہ گنگ میں منعقعد ہوئی افتتاحی تقریب میں رہنماء مسلم لیگ ق حاجی عمر حبیب اور اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ عمران کھوکھر نے مستحق افراد میں اے ٹی ایم تقسیم کئے. اس موقع پر رہنماء مسلم لیگ ق حاجی عمر حبیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو بزرگ افراد کے لیے یہ پروگرام شروع کیا ہے اس پر وہ مبارک باد کی مستحق ہے.
    اس موقع پر ملک اشفاق مندیال کونسلر، غلام محمد فوکل پرسن، تحصیل تلہ گنگ و لاوہ حاجی محمد عمران بھی ہمراہ موجود تھے۔۔۔

  • تلہ گنگ میانوالی روڈ کی مرمت کے لیے ہائی وے اتھارٹی نے ٹینڈر جاری کر دیا.

    تلہ گنگ میانوالی روڈ کی مرمت کے لیے ہائی وے اتھارٹی نے ٹینڈر جاری کر دیا.

    تلہ گنگ میانوالی روڈ کی مرمت کے لیے NHA نے ٹینڈر جاری کر دیا،چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی محنت رنگ لے آئی
    یاد رہے کہ کچھ دن قبل صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے تلہ گنگ میانوالی روڈ کی مرمت کیلے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر این ایچ اے نے پہلے فیز کیلے 6 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جبکہ دوسرے فیز کیلے بھی جلد از جلد فنڈز جاری ہونے کی یقین دہانی کر وائی.عوام نے خونی روڈ کی مرمت کے لیے دئیے جانیوالے ٹینڈر پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس روڈ کی مرمت سے کئی حادثات سے بچا جا سکے گا.روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے یہاں آئے روز حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا.