Baaghi TV

Tag: tanushree dutta

  • راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ راکھی ساونت نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوشش کی ، جب میں‌انڈسٹری میں نئی نئی آئی اور میں مشہور ہو گئی تو راکھی مجھ سے رابطہ بھی کرتی تھی ، وہ چاہتی تھی کہ میں کسی طرح اس کی دوست بن جائوں ، میں‌جہاں جاتی تھی وہاں اسکو مدعو نہیں کیا گیا ہوتا تھا لیکن یہ بغیر دعوت نامے کے وہاں پہنچ جاتی تھی تاکہ اس کی مجھ سے بات ہوجائے لیکن میں اس کو سمجھ چکی ہوئی تھی اس لئے میں‌اسکو بھائی نہیں دیتی تھی. جب میں نے می ٹو مومنٹ کو بھارت میں‌لیڈ کیا.

    ”اس نے میری جم کر مخالفت کی اور میرے خلاف دس سے زیادہ وڈیوز بنائیں”، اس نے اپنے بہت ہی قریبی دوستوں کو بتایا کہ مجھے یہ سب کرنے کےلئے پیسے ملے ہیں اور پیسے ملتے ہوں تو پھر کچھ بھی کر گزرنا چاہیے. تنوشری نے کہا کہ راکھی ایک شرمناک کریکٹر ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے. اب میں‌میدان میں‌آچکی ہوں اب راکھی کی خیر نہیں اس نے جو بھی کیا ہے آج تک میرے ساتھ میں اس کا اب بھرپور جواب دوں گی . راکھی اس قابل ہی نہیں ہے کہ اس پر ترس کھایا جائے.

    ہمسایہ ملک میں کام کیا ہے وہاں کے لوگ یہاں سے بہت محبت کرتے ہیں …

    میرا کو دیکھ کر دلیپ کمار نے کیا کہا ؟‌

    نادیہ خان کے شو کی جگہ ناچنے گانے والا شو چلا دیں ریٹنگ زیادہ ملے ..

  • راکھی نے مجھے دھمکا کر اچھا نہیں کیا اب بھگتے تنوشری دتہ

    راکھی نے مجھے دھمکا کر اچھا نہیں کیا اب بھگتے تنوشری دتہ

    بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے میڈیا سے اپنی حالیہ گفتگو میں کہا ہے کہ راکھی ساونت تم ایک جھوٹی عورت ہو ، تم نے 2018 میں مجھ پر گندے غلیظ الزامات لگائے اور میرے خلاف کھڑی ہوئی ، ایسی ایسی وڈیوز بنا کر تم نے سوشل میڈیا پر جاری کیں کہ جن کو دیکھ کر میں خود پریشان ہو گئی ، تم نے مجھے جتنا پریشان کرنا تھا کر لیا ہے۔ پہلے تو میں نے تمہیں چھوڑ دیا تھا اب نہیں چھوڑوں گی ، میں عادل خان درانی کا ساتھ دے رہی ہوں تو تم مجھے دھمکا رہ ہو کہ مجھ پر ایف آئی آر کٹوائو گی تو کٹوائو ۔ اور مجھے تو سمجھ نہیں آرہی کہ تم ایف آئی آر کس بات کی کٹوائو گی ؟ کیونکہ میں تمہارے جھوٹ کے خلاف عادل کے ساتھ کھڑی ہوئی ہوں۔

    ”میں اب بھارت میں ہی ہوں اور میرے پاس بہت وقت ہے میں تمہیں اب بتائوں گی کہ قانونی جنگ لڑنا کیا ہوتا ہے ”اور اس بار تمہیں سبق سکھا کر ہی چھوڑوں گی۔ تم نے جس طرح لڑکیوں اور لڑکوں کو لوٹا ان کو بلیک میل کیا سب سامنے لائوں گی اور تمہارے ڈرامے کا دی اینڈ کروں گی۔ تم ایک گھٹیا کریکٹر ہو اور رہو گی لیکن اس بات تمہیں سبق سکھانا بہت ضروری ہے۔