Baaghi TV

Tag: tere bin

  • آغا مصطفی نے خود کشی کرنے کا کیوں سوچا ؟

    آغا مصطفی نے خود کشی کرنے کا کیوں سوچا ؟

    اداکار آغا مصطفی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اگر ڈرامہ سیریل تیرے بن نہ ملتا تو میں‌خود کشی کرنے کا سوچ رہا تھا، میں مسلسل دو سال سے کام ڈھونڈ رہا تھا لیکن مجھےکام نہیں مل رہا تھا، میں‌نمازیں پڑھتا تھا رو رو کر دعائیں کرتا تھاکہ مجھے کام مل جائے. انہوں نے کہاکہ میں ڈرامہ سیریل سنگ مرمر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ، اس کے بعد مجھے کام ہی نہیں ملا. میں کام کے حصول کرنے کے چکر میں پرڈیوسرز کے آفس میں‌جا کر بیٹھا رہتا وہ مجھے چھ چھ گھنٹے انتظار کرواتے اس کے بعد وہ مجھے کچھ تسلی بخش جواب نہ دیتے اور ویسے ہی روانہ کر دیتے .

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”تیرے بن کے بعد مجھے دو تین پراجیکٹس آفر ہوئے ہیں” تو مجھے کچھ تسلی ہوئی ہے. میرا اس بات پر ایمان ہے کہ جو میرے نصیب میں ہے وہ مجھ سے کوئی نہیں چھین سکتا، میرے ساتھ جتنے بھی اداکار آئے وہ شوبز کی ہر پارٹی اور تقریب یا لابی میں شرکت کرتے تھے لیکن میں ان تقاریب میں جانا پسند نہیں کرتا تھا جس کی وجہ سے لوگ مجھے بے وقوف کہتے تھے۔میں آج بھی پارٹیز میں نہیں جاتا بس مجھے لگتا ہے کہ ایسے ہی کام ملنا ہے تو مل جائے.

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

  • ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا ختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا ختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا اختتام پذیر ہو گیا ہے ، اس ڈرامے کو بہت زیادہ ریٹنگ ملی ، اور ریٹنگ کی وجہ ہانیہ عامر ، زاویار نعمان اور وہاج علی کی ایکٹنگ ہے. ڈرامے کی کہانی لو ٹرائی اینگل ہے جس کو ان تینوں کی اداکاری کی وجہ سے بے حد سراہا گیا. زاویار نعمان نے ہانیہ عامر کے ایک شدت پسند عاشق کا کردار نبھایا ہے جو اپنی محبت کو پانے کے لئے کسی کو مار بھی سکتا ہے کسی کا گھر زندگی تباہ بھی کر سکتا ہے. ہانیہ عامر زاویار نعمان کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے لیکن اسکی والدہ شادی کے دن بارات نہیں لیکر آتی ، اس کے بعد اس کی شادی اسی کے کزن وہاج علی کے ساتھ کر دی جاتی ہے ،

    جس کے بعد کافی عرصے تک اسکو اپنا شوہر نہیں مانتی ، لیکن ایک وقت ایسا آتا ہے کہ اسکی محبت کے آگے ہار جاتی ہے اور اسکو اپنا شوہر مان لیتی ہے. زاویار نعمان آخری قسط تک کوشش کرتےہیں کہ ہانیہ عامر کو پا لیں لیکن ہانیہ عامر وہاج کے ساتھ رہنا پسند کرتی ہیں اور زاویار کو احساس دلاتی ہیں کہ وہ صرف اسے پانا چاہتا ہے لیکن اصل محبت تو وہاج علی کرتا ہے. ڈرامے کو بہت زیادہ پسند کیا گیا، وہاج اور ہانیہ کی جوڑی کے چرچے سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ رہے ہیں.

    ڈرامہ سیریل بے بی باجی اختتام پذیر

    بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

    پاکستانی ایکٹرز صرف پیسے کی زبان سمجھتے ہیں فصیح باری خان

  • تیرے بن سیزن ٹو کا اعلان کر دیا گیا

    تیرے بن سیزن ٹو کا اعلان کر دیا گیا

    نوراں مخدوم کا لکھا ہوا اور سراج الحق کی ڈائریکشن میں بنا ڈرامہ تیرے بن نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے ہیں.اس ڈرامے میں مرکزی کردار یمنی زیدی اور وہاج علی نے کئے ہیں. شائقین نے وہاج اور یمنی کی جوڑی کوبہت سراہا ہے. ڈرامے کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تیرے بن سیزن ٹو بھی بنایا جائیگا.یمنہ زیدی کا کردار پہلے نیلم منیر اور اقراء عزیز کو دیا گیا تھا لیکن انہوں نے یہ کردار کرنے سے منع کر دیا تھا، یمنی زیدی کہتی ہیں کہ مجھے جب یہ کردار آفر ہوا اس سے پہلے اسکو دو بڑی اداکارائیں رد کر چکی تھیں ،

    اسلئے میں نروس تھی اور کشمکش میں تھی کہ میں کیا کروں لیکن ڈائریکٹر نے مجھے رضامند کر لیا. مجھے وہاج اور اس ڈرامے کی پوری کاسٹ کے ساتھ کام کرکے بہت مزا آیاہے. ”تیرے بن سیزن ٹو کا اعلان تو کر دیا گیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ اس ڈرامے کی شوٹنگ کب شروع ہو گی اور سیزن ٹو میں کن اداکاروں کی جگہ نئے فنکار لئے جائیں گے. ”یاد رہے کہ تیرے بن ڈرامہ حالیہ وقتوں کا سپر ہٹ ڈرامہ ہے.

     

    دل پہ کھائے ہیں زخم آن ائیر کر دیا گیا

    اشنا شاہ کی ڈرامہ سیریل’ دوڑ’ کا ٹریلرجاری

    رئیلٹی شو تماشا اگست سے شروع ہو گا

  • وہاج علی کو نام بنانے کے لئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑے

    وہاج علی کو نام بنانے کے لئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑے

    آج کل وہاج علی ٹی وی کی دنیا میں چھائے ہوئے ہیں گو کہ ان کی فلم تیری میری کہانیاں ریلیز ہوچکی ہے اس میں ان کی فلم 123 واں ہے اس میں وہ مہوش حیات کے ساتھ نظر آئے ہیں. وہاج علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے کام حاصل کرنے کےلئے بہت پاپڑ بیلے. شروع میں مجھے کام تومل رہا تھا لیکن مرکزی کرداروں کو حاصل کرنے کے لئے بہت محنت کرنی پڑی، بہت کم ایسا ہوتا تھا کہ مجھے مرکزی کردار دینے کےلئے رضا مندی کا اظہار کیا جاتا تھا.

    وہاج علی نے کہا کہ میں‌کبھی بھی تنقید سے نہیں گھبرایا بلکہ میں تنقید سے خود کے کام کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں، بہت سارے لوگ تنقید سے گھبرا جاتے ہیں، لیکن میں‌گھبرانے کی بجائے کام کو بہتر کرتا ہوں. انہوں نے کہا کہ ”تنقید سے میں زیادہ متحرک ہوجاتا ہوں اور کام کے حوالے سے اپنی خامیوں کو دیکھتا ہوں”. وہاج علی نے کہا کہ آج اگر لوگ میرا نام جان رہے ہیں‌یا مجھے پہچان رہے ہیں تو اس کے پیچھے بہت برسوں کی محنت ہے. اور میں بہت خوش ہوں کہ میری محنت بالاخر رنگ لائی ہےمیں کوشش کروں گا کہ اپنے مداحوں کی امیدوں پر ہمیشہ پورا اتروں.

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • نہ خوبصورت ہوں نہ رنگ گورا ہے پھر بھی شہرت ملی ہے حرا سومرو

    نہ خوبصورت ہوں نہ رنگ گورا ہے پھر بھی شہرت ملی ہے حرا سومرو

    ڈرامہ سیریل تیرے بن میں اداکار وہاج علی کی بہن کا کردار ادا کرنے والی حرا سومرو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ نہ میں گوری ہوں نہ ہی خوبصورت ہوں دبلی پتلی سی ہوں پھر بھی مجھے بہت پذیرائی ملی ہے، انہوں نے کہا کہ میں شادی شدہ ہوں بچوں کی ماں ہوں ، گھریلو زمہ داریوں کے ساتھ شوبز میں‌کام کرنا آسان نہیں ہوتا، میں تو لڑکیوں سے کہوں گی کہ اگر شوبز میں آنا ہے اور پھر شادی نہ کریں کیونکہ دونوں کاموں کو ایک ساتھ کرنا آسان نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ تیرے بن میں ، میں نے ایک ایسی لڑکی کا کردار کیا ہے جو اپنے بھائی کے دشمن کے

    ساتھ بھاگ کر شادی کر لیتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے لڑکی کے گھر سے بھاگنےکو ٹھیک نہیں دکھایا بلکہ بتایا ہے کہ جب لڑکیوں کی گھر میں کوئی بات نہیں سنتا تو وہی وہ گھر سے بھاگتی ہیں. انہوں نے کہا کہ میں‌ ڈراموں میں‌ کام کرکے بہت اچھا محسوس کررہی ہوں، میں مزید بھی کام کرنا چاہتی ہوں. مجھے مزید اچھا کام ملے گا تو میں کرتی رہوں گی مجھے یقین ہے کہ میرے مداح مجھے یونہی پیار دیتے رہیں گے.

  • وہاج علی چھوٹی سکرین کے بڑے سٹار بن گئے

    وہاج علی چھوٹی سکرین کے بڑے سٹار بن گئے

    ٹی وی پر آج کل ہر طرف اداکار وہاج علی کا راج ہے، وہاج نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار ہیں ، ان کا ڈرامہ تیرے بن اورمجھے پیار ہوا تھا خاصی مقبولیت حاصل کررہے ہیں، ان دونوں ڈراموں میں وہاج علی کی اداکاری عروج پر دکھائی دے رہی ہے . لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت اداکار کی دیوانی ہے. اگرہم کہیں کہ وہاج علی چھوٹی سکرین کا بڑا فنکار بن چکا ہے تو بے جا نہ ہو گا وہاج علی نے نہایت کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، اداکار آج ہر بڑے پروڈکشن ہائوس کی اولین چوائس ہے. ویسے تو وہاج علی نے ابھی تک جن ہیروئنز کے ساتھ کام کیا ہے سب کے ساتھ ان کی جوڑی

    کو بہت سراہا گیا ہے لیکن یمنہ زیدی کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد سراہا جا رہا ہے، یمنہ زیدی اور وہاج کی کمیسٹری سکرین پر حقیقت کا گمان دے رہی ہے. وہاج علی کا ڈرامہ تیرے بن نے یوٹیوب پر بھی ملینز ویوز حاصل کرکے ایک الگ مقام حاصل کر لیا ہے ، اس کے علاوہ وہاج علی کے مداح پوری دنیا سے سوشل میڈیا پر ان کو تعریفی پیغامات بھیجتے ہیں. شائقین وہاج علی کو دیکھنے کے لئے بےتاب رہتے ہیں، اب دیکھنا یہ ہےکہ وہاج علی فلموں میں کب نظر آتے ہیں .

  • تیرے بن میں‌میرب کا کردارکن دو بڑی اداکارائوں  نے رد کیا تھا

    تیرے بن میں‌میرب کا کردارکن دو بڑی اداکارائوں نے رد کیا تھا

    ڈرامہ سیریل تیرے بن ان دنوں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے ، سپر ہٹ اس ڈرامے میں وہاج علی اور یمنہ زیدی کی جوڑی کو بہت پسند کیا جا رہا ہے ، یمنہ زیدی نے میرب کے کردار کے حوالے سے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ اس کردار کو مجھ سے پہلے دو بڑی اداکارائیں نیلم منیر اور آئزہ خان رد کر چکی تھیں ، میرے پاس جب یہ کردار آیا تو میں گھبرا گئی کہ اگر اتنی بڑی اداکارائوں نےیہ کردار رد کئے ہیں تو یقینا کوئی ایسی بات تو ہو گی ، میں نے اس تحفظ کا اظہار ڈائریکٹر کے ساتھ کیا لیکن ڈائریکٹر نے مجھے تسلی دی اور کہا کہ یہ بہت اچھا کردار اور کہانی ہے یہ

    تماری شہرت میں مزید اضافہ کرے گا. یمنہ زیدی نے کہا کہ ٹھیک ایسا ہی ہوا ، بلکہ میں تو یہ کہوں گی کہ مجھے اس کردار کو کرنے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا . انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرب کے کردار کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. یمنہ زیدی نے کہا کہ تیرے بن ڈرامہ یقینا میرے کیرئیر کے بہترین ڈراموں میں سے ایک ہے. یاد رہے کہ وہاج علی اور یمنہ زیدی کی آن سکرین کیمسٹری کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.

  • تیرے بن میں سویمنگ پول والا سین اصل میں شوٹ ہوا یمنہ زیدی

    تیرے بن میں سویمنگ پول والا سین اصل میں شوٹ ہوا یمنہ زیدی

    آج کل ڈرامہ سیریل تیرے بن عوام میں کافی مقبولیت ھاصل کر رہا ہے، ڈرامے میں یمنہ زیدی اور وہاج علی کو ایک ساتھ شائقین بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔اگرہم یہ کہیں کہ ان دونوں کی جوڑی کا جادو شائقین کے سر چڑھ کر بول رہا ہے تو بے جانہ ہو گا۔ تیرے بن میں ایک سین جو کہ سویمنگ پول میں شوٹ ہوا اس سین کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ڈسکس کیا جا رہا ہے ، اس سین کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے یمنہ زیدی نے کہا ہے کہ مجھے جب ڈائریکٹر نے یہ سین کرنے کےلئے کہا تو انہیں یقین تھا کہ میں یہ سین نہیں کروں گی ، انہوں نے ایسا اس لئے کہا کیونکہ بطور اداکار میں نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ میں ایسا سین نہیں کروں گی ویسا سین نہیں کروں گی۔ لیکن میں نے جب پورا سین سنا تو میں نے ڈائریکٹر

    سے کہا کہ میں یہ سین کروں گی ، ڈائریکٹر یہ بات سن کر حیران ر ہ گیا، میں نے دراصل یہ سین کرنے کےلئے اس لئے حامی بھری کیونکہ اس جیسا سین ہمارے ٹی وی ڈراموں میں پہلے کبھی شوٹ نہیں ہوا نہ دکھایا گیا ، لہذا مجھے لگا کہ نئی چیز ہے ہمیں ضرور کرنا چاہیے، میں نے وہ سین کیا ، اس سین کو کرنے سے پہلے پورا سیٹ اپ لگایا گیا تھا تاکہ مجھے کوئی زخم نہ آئے۔ میں نے یہ سین کروایا اور مجھے بہت مزا آیا نیا تجربہ تھا کیا اور لوگوں کو پسند آیا اور اس کے بارے میں انہوں نے کھل کر بات بھی مثبت انداز میں کی ۔

  • وہاج علی پرائم ٹائم کے ڈراموں کی سلاٹ پر چھا گئے

    وہاج علی پرائم ٹائم کے ڈراموں کی سلاٹ پر چھا گئے

    آج کل ٹی وی اداکار وہاج علی بہت سارے ٹی وی ڈراموں میں دکھائی دے رہے ہیں، وہاج نے کم ہی عرصے میں اپنی شناخت بنا لی ہے. انکی اداکاری کو شائقین بہت پسند کررہے ہیں ویہی وجہ ہے کہ وہ ہر دوسرے ڈرامے میں نظر آرہے ہیں. وہاج علی پرائم ٹائم کے ڈراموں کی سلاٹ پر چھا گئے ہیں اس وقت ان کے دو بڑے ڈرامے آن ائیر ہیں اور دونوں میں ہی وہ ٹی وی کی بڑی اداکارائوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں. ڈرامہ سیریل "مجھے پیار ہوا تھا ” کی حالیہ قسط نے پسندیدگی کے لحاظ سے ٹاپ پر جگہ بنالی جب کہ "تیرے بن” کی قسط نمبر11 اور12اس کے قریب ترین یعنی دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ وہاج نے اپنی لاجواب اداکاری سے پرستاروں کو چونکادیا اور "مجھے پیار ہوا تھا ” میں سعد کے کردار میں اور

    "تیرے بن”میں مرتصم کے کردار خوبصورتی سے ادا کرکے شائقین کا دل جیت لیا ہے. وہاج علی اپنی ورسٹائل اداکاری کی صلاحیتوں کےلئے مانے جاتے ہیں اور "مجھے پیار ہوا تھا ” میں سعد کے کردار میں اور "تیرے بن”میں مرتصم کے کردارادا کرکے انڈسٹری کے انتہائی باصلاحیت فنکارہونے کی حیثیت کو مضبوط تر کردیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ وہاج علی اس وقت سب سے زیادہ مشہور آرٹسٹوں کی صف میں کھڑے ہیں. انکی اداکاری کو کہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی سراہا جاتا ہے.