Baaghi TV

Tag: teri meri kahaniyan

  • چالیس سال پرانے گھر میں‌شوٹنگ کی حرامانی

    چالیس سال پرانے گھر میں‌شوٹنگ کی حرامانی

    اداکارہ حرا مانی جن کی اس عید پر پہلی فلم تیری میری کہانیاں‌ ریلیز ہوئی ہے ، اس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت مزا آیا، لیکن ہم نے جہاں شوٹنگ کرنی تھی وہ گھر چالیس سال سے کھلا ہی نہیں تھا، ہم نے وہ گھر جا کر کھولا شوٹنگ کی غرض سے لیکن اس گھر میں مٹی ہی مٹی تھی ہر طرف ، ہمیں الرجی بھی ہوئی ہماری طبیعت بھی خراب ہوئی لیکن کام تو کام ہے ہم نے کیا اور خوب مزا بھی آیا ،

    انہوں نے کہا کہ جس انسان کے پاس گھر نہ ہو وہ بہت مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے اور اسی قسم کی مشکلات فلم میں دکھائی گئی ہیں، فلم میں وہ سب کچھ ہے جس سے ایک عام آدمی خود کو جوڑ سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے اگر مزید بھی اچھے سکرپٹس ملتے رہے تو میں یقینا فلمیں کروں‌گی لیکن اس فلم کی کامیابی کو فی الوقت انجوائے کررہی ہوں. یاد رہے کہ تیری میری کہانیاں میں تین کہانیاں ہیں‌لیکن نبیل قریشی کی فلم جس میں حرا اور مانی ہیں ان کو سب سے زیادہ وقت دیا گیا ہے یعنی ان کی مووی ایک گھنٹے کی ہے.

     

     

    میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

  • لاہور میں تیری میری کہانیاں کی پرائیویٹ سکریننگ

    لاہور میں تیری میری کہانیاں کی پرائیویٹ سکریننگ

    عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم تیری میری کہانیاں کی لاہور میں گزشتہ روز پرائیویٹ سکریننگ کروائی گئی، یہ بنیادی طور پر فرینڈز اینڈ فیملی شو تھا جس میں‌فیملیز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی. پرائیویٹ سکریننگ میں‌ جن سٹارز نے شرکت کی اس میں وہاج علی ، مایا علی ، لکھاری خلیل الرحمان قمر ، بلال لاشاری ، عمارہ حکمت ، عثمان پیرزادہ ، نادیہ جمیل ، حمزہ علی عباسی نے خصوصی طور پر شرکت کی. تیری میری کہانیاں میں فلم 123 واں کے لکھاری ہیں خلیل الرحمان قمر اور اس فلم کے ہیرو ہیروئین ہیں مہوش حیات اور وہاج علی .

    وہاج علی کراچی میں‌ہونے والے فلم کے پریمئیر میں‌کام کی مصروفیات کے باعث شرکت نہیں‌کر سکے تھے جس کے باعث لاہور میں پرائیویٹ سکریننگ کا اہتمام کیا گیا. ”اس موقع پر وہاج علی کے پرستار کافی پرجوش دکھائی دے رہے تھے. ”تیری میری کہانیاں کو شائقین کی طرف سے کافی اچھا ریسپانس مل رہا ہے. تیری میری کہانیاں کی صورت میں‌پاکستانی سینما پر جو تجربہ کیا گیا ہے اسکو پذیرائی تو مل رہی ہے باقی مزید آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا کہ پرڈیوسرز اس تجربے کو دہرانا چاہتے ہیں یا نہیں.

     

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • حر اور مانی پہنچے لاہور

    حر اور مانی پہنچے لاہور

    اداکارہ حرا اور مانی پہنچے لاہور ، دونوں اپنی فلم کی فلم پرموشن کے لئے کراچی سے خصوصی طور پر لاہور آئے، تیری میری کہانیاں کے حوالے سے حرا اور مانی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ ان کی فلم عید الاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے. تیری میری کہانیاں میں‌بنیادی طور پر تین کہانیاں ہیں.جس شارٹ فلم میں ہمیں پہلی بار ایک ساتھ حرا اور مانی نظر آرہے ہیں اس کا نام ہے ”جن محل“ . اس فلم سے پہلے یہ دونوں کسی بھی فلم میں ایک ساتھ دکھائی نہیں دئیے نہ ہی کبھی کسی ڈرامے میں‌ایک ساتھ دکھائی دئیے ہیں. جن محل ایک ہارر کامیڈی مووی ہے جس میں ایک ایک خاندان کے ساتھ پیش آنے والی حیران کن واقعات کی عکاسی کی گئی ہے۔

     

    ”اس کہانی کے رائٹرباسط نقوی اور علی عباس نقوی ہیں جبکہ ہدایت کاری نبیل قریشی نے کی ہے”۔امید کی جا رہی ہے کہ تیری میر کہانیاں کو شائقین بہت پسند کریں گے. تیری میری کہانیاں پاکستانی سینما کے لئے بالکل ہی ایک الگ اور ہٹ کر کونسیپٹ ہے ، جس کے بارے میں امید کی جا رہی ہے ضرور سراہا جائیگا، اگر یہ کونسپیٹ شائقین نے قبول کر لیا تو پھر شاید ایسے تجربات مسلسل ہوتے رہیں گے اور شائقین ایک ٹکٹ میں تین سے چار فلمیں دیکھ سکا کریں گے.

    عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی ”تیری میری کہانیاں“ کے لئے شائقین منتظر

    ڈرامہ سیریل سوتیلے میں‌ شائقین کی دلچپسی

    جارج کلونی حجام بن گئے ؟

  • تیری میری کہانیاں کی تقریب ، وہاج علی،  مہوش حیات و دیگر کی شرکت

    تیری میری کہانیاں کی تقریب ، وہاج علی، مہوش حیات و دیگر کی شرکت

    گزشتہ روز کراچی میں تیری میری کہانیاں کے سلسلے میں ایک تقریب رکھی گئی اس رنگارنگ تقریب میں مہوش حیات، وہاج علی، رمشا خان, شہریار منور، مانی،حرا مانی، آمنہ الیاس،مرینہ خان، لیلیٰ واسطی،صبا پرویز و دیگر شوبز فنکاروں نے شرکت کی۔فلم تیری میری کہانیاں میں مہوش حیات اور وہاج علی ندیم بیگ کے پروجیکٹ میں جلوہ گر ہورہے ہیں.دوسری فلم میں اداکارزاہد احمد اورآمنہ الیاس ایک ساتھ دکھائی دیں گے. شہریارمنور اور رمشا خان بھی ایک ساتھ پہلی بار نظر آئیں گے. حرا اور مانی بھی پہلی مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گرہو رہے ہیں. تیری میری کہانیاں کو خلیل الرحمن قمر، واسع چودھری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے جبکہ ڈائریکٹرز میں نبیل

    قریشی، ندیم بیگ،مرینہ خان شامل ہیں.پاکستان میں تیری میری کہانیاں جیسا تجربہ پہلی بار کیا جارہا ہے. اگر اس تجربے کو پذیرائی ملی تو شاید آنے والے وقتوں میں اسی پیٹرن پر فلمیں بننا شروع ہوجائیں گی. تیری میری کہانیاں میں چار کہانیاں ہیں ہر کہانی آدھے گھنٹے کی ہو گی. پاکستان میں کبھی اس سے پہلے اس طرح سے چار کہانیوں پر مشتمل فلم سینما گھر کی زینت نہیں بنی، یہی وجہ ہے کہ شائقین اس تجربے کو دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں. مرینہ خان کی بڑی سکرین کے لئے کاوش یقینا سراہنے کے قابل ہے.