Baaghi TV

Tag: the legend of maula jatt

  • دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ‌کی ریلیز کو ایک سال مکمل

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ‌کی ریلیز کو ایک سال مکمل

    عمارہ حکمت کی پرڈیوس کردہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ گزشتہ برس 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں‌ریلیز کی گئی ، فلم نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے ریکارڈز قائم کر دئیے ، دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی تاریخ کی واحد وہ فلم بن گئی جس نے سب سے زیادہ کمائی کی ہے. دی لیجنڈ آف مولا جٹ بلال لاشاری کی ہدایت کاری کا شاہکار ہے۔اس فلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، مرزا گوہر رشید، علی عظمت، صائمہ بلوچ اور فارس شفیع کے ساتھ شفقت چیمہ، نیئر اعجاز، ریشم، بابر علی اور راحیلہ آغا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں جنہوں نے بہترین اداکاری سے شائقین کے دل جیت لئے.

    ”فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری نے حال ہی میں بالی وڈ فلم فیسٹیول ناروے میں ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کےلئے بہترین فلم ساز کا ایوارڈ جیتا تھا” اور انھیں ان کی خدمات پر پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں سے ایک ستارہ امتیاز کے لئے نامزد کیا گیا . یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو انڈین فلمسازوں اور فنکاروں نے بھی دبئی کے سینما گھروں میں‌جا کر دیکھا اور خوب جم کر تعریف کی .

    کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

    پاکستانی کرکٹرز مجھے "میسج” کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

    اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے 400 کروڑ کما لئے

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے 400 کروڑ کما لئے

    پنجابی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 400 کروڑ کما لئے ہیں. فلم گزشتہ برس 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی ، اور ابھی تک مسلسل پاکستان اور دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش پذیر ہے، فلم مسلسل بزنس کررہی ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی پہلی فلم ہے جس نے 400 کروڑ روپے کمائے. یہ فلم اپنی مثال خود ہی بن گئی ہے. اس فلم کے بزنس کو تاحال پاکستان کی کوئی دوسری فلم بِیٹ نہیں کر سکی. فلم کو مسلسل فیملیز دیکھ رہی ہیں اور جس نے ایک بار فلم دیکھی ہے وہ بار بار جا کر دیکھ رہا ہے. فلم میں مولا جٹ اور نوری نت مرکزی کردار ہیں ان دونوں کردار فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے نبھائے ہیں.

    جبکہ ماکھا نت کا کردار گوہر رشید نے ادا کیا ہے. جبکہ ”حمائمہ ملک نے دارو نتنی کا کردار ادا کیا ہے”.ماہرہ خان نے مکھو کا کردار ادا کیا ہے. فلم میں ایک میوزیکل پرفارمنس بھی ہے جو کہ صائمہ بلوچ نے دی ہے. فلم کو بلال لاشاری نے ڈائریکٹ کیا ہے اور عمارہ حکمت نے پرڈیوس کیا ہے. فلم کینڈا پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سینما گھروں میں‌بھی کامیابی سے تاحال جاری ہے.

    گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

    مری میں‌ہوٹل مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے فضا علی

    ہیروئنز سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر نہیں لیتیں آمنہ ملک

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

    اداکار احمد علی بٹ جو کہ اکثر و بیش تر ہمایوں سعید کی فلموں میں دکھائی دیتے ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں ایک کردار آفر ہوا تھا اور وہ کردار فارس شفیع کا تھا، انہوں نے کہا کہ بلال لاشاری نے میرا اور احمد علی بٹ کا اس کردار کے لیے آڈیشن بھی لیا تھا ، لیکن فارس شفیع کو سلیکٹ کر لیا گیا. ویسے بھی اس وقت میں پنجابی نہیں جائونگا کی شوٹنگ میں مصروف تھا .

    انہوں نے کہا کہ ”فارس شفیع نے بہت ہی اچھے انداز میں اس کردار کو نبھایا ” ، شاید میں‌بھی اتنا اچھا نہ کر سکتا جتنا اچھا اس نے کردار ادا کیا ہے. انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ہاں بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ فلم بین سینما گھرں کا رخ بھی کررہے ہیں اور اگر اسی تسلسل سے فلمیں بنتی رہیں تو یقینا وہ دن دور نہیں جب فلمی صنعت اپنے پائوں پر کھڑی ہوجائیگی. یاد رہے کہ احمد علی بٹ نہ صرف اداکاری کرے ہیں بلکہ شوز بھی ہوسٹ کرتے ہیں اور ہمایوں سعید کے نہایت ہی قریبی دوست بھی ہیں.

    ایمن خان وزن میں کمی کے لئے کوشاں

    کرن جوہر کا راکی اور رانی کی پریم کہانی کے حوالے سے انسٹاگرام پر چیٹ سیشن

    مولا جٹ جیسی فلمیں بنانی ہوں گی معمر رانا

  • صائمہ بلوچ  نروس کیوں‌ ہیں؟‌

    صائمہ بلوچ نروس کیوں‌ ہیں؟‌

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں ایک ہی میوزیکل پرفارمنس تھی اور وہ نبھائی تھی اداکارہ صائمہ بلوچ نے ، ان کی پرفارمنس اتنی جاندار تھی کہ دیکھنے والوں کو یاد رہ گئی. صائمہ بلوچ کو اس فلم سے شہرت ملی ، اور اب اداکارہ افتخار ٹھاکر اور صفدر ملک کی فلم سپر پنجابی میں نظر آرہی ہیں. صائمہ بلوچ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میری فلم بطور ہیروئین ریلیز ہونے جا رہی ہے میں نے اس میں بہت زیادہ محنت کی ہے . انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ میرا ماضی ہے ، سپر پنجابی میرا ھال ہے ، مجھے اس فلم سے

    بہت امیدیں وابستہ ہیں ، اس فلم سے میرے کیرئیر کو ایک نئی زندگی ملنے جا رہی ہے ، میرے ساتھ سپر پنجابی کی پوری ٹیم نے بہت محبت کے ساتھ کام کیا اور میں خوش ہوں کہ میں اس ٹیم کا حصہ ہوں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں بہت زیادہ نروس ہوں. کیونکہ سپر پنجابی کی میرے کندھوں‌پر بطور ہیروئین ایک بھاری زمہ داری ہے، محسن عبس حیدر کے ساتھ میری جوڑی کو یقینا سراہا جائیگا. اس فلم کے گیت بہت اچھے ہیں اور ڈانس بھی بہت اچھے ہیں. ابو علیحہ نے بہت محنت سے کام کیا اور کروایا ہے.

  • عید کی چھٹیوں کے دوران داا لیجنڈ آف مولا جٹ نے 114 کروڑ کا بزنس کیا

    عید کی چھٹیوں کے دوران داا لیجنڈ آف مولا جٹ نے 114 کروڑ کا بزنس کیا

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ گزشتہ برس اکتوبر کے مہینے میں ریلیز کی گئی ، فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا ۔ اس فلم کو ریلیز ہوئے چھ ماہ ہو چکے ہیں لیکن فلم مسلسل بزنس کررہی ہے۔ اس عید پر چار اردو اور تین پنجابی فلمیں ریلیز کی گئیں، منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی دونوں فلمیں بڑے بجٹ اور بڑی کاسٹ کے ساتھ تیار کی گئی ہیں۔ اس کے باوجود یہ فلمیں اتنا بزنس نہیں کر سکیں جتنے کی توقع کی جا رہی تھی ۔ فواد خان اور وسیم اکرم کی موجودگی کے باعث فلم شائقین کو متاثر نہ کر سکی۔ فیصل قریشی کی بطور ہدایتکار یہ پہلی فلم تھی اور بڑی سکرین کے لئے ان کا یہ تجربہ کو ئی خاص اچھا نہیں رہا دوسری طرف ہوئے تم اجنبی بھی کامران شاہد

    کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم تھی اس فلم کا موضوع خشک تھا جس کی وجہ سے فلم میں شائقین نے خاص دلچپسی نہیں لی ۔ باقی فلموں نے بھی منہ کی کھائی اور کوئی ایسی فلم نہیں ہے جس نے اپنی لاگت پوری کی ہو۔ یوں اس سال عید پر سینما گھروں میں لگنے والی فلموں نے شائقین کو مایوس کیا۔ تاہم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ایسی فلم رہی ہے جو ریلیز سے لیکر اب تک مسلسل اچھا بزنس کررہی ہے۔

  • جنہوں نے مولا جٹ نہیں دیکھی ان کے لئے  ایک بہت بڑی خوشخبری

    جنہوں نے مولا جٹ نہیں دیکھی ان کے لئے ایک بہت بڑی خوشخبری

    بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں تیار کردہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں . یہ پاکستان کی پہلی فلم بن گئی ہے جس نے 300 کروڑ کے قریب بزنس کیا کیا. فلم کو ریلیز ہوئے 25 ہفتے ہو چکے ہیں اور اسی کامیابی کو منانے کےلئے فلم میکرز نے پلان کیا ہے کہ شائقین کو ٹکٹس میں ریلیف دیا جائے. لہذا ملک کے تمام وہ سینما گھر جہاں یہ فلم لگی ہوئی ہے وہاں اس کا ٹکٹ تین سو روپے کا کر دیا گیا ہے. یہ آفر محدود مدت کےلئے ہے. 20 اپریل تک جنہوں نے یہ فلم نہیں دیکھی وہ تین سو روپے میں دیکھ سکتے ہیں. اس ھوالے سے عمارہ حکمت اور بلال لاشاری کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس فلم کو ہر طبقے تک پہنچایا جائے اسلئے جو مہنگی ٹکٹ لیکر فلم نہیں دیکھ سکتے تھے اب وہ

    سستی ٹکٹ خرید کر فلم انجوائے کر سکتے ہیں. یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو بڑے پیمانے پر شائقین کی داد ملی ہے. فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے مولا جٹ اور نوری نت کے کردار ادا کئے ہیں. ماہرہ خان نے مکھو کا جبکہ عمائمہ ملک نے دارو نتنی کا کردار کیا ہے. عمائمہ کو اس کردار کے لئے بہت سراہا گیا ہے.

  • کیا حمزہ علی عباسی سیاست میں آ رہے ہیں؟ اداکار نے بتا دیا

    کیا حمزہ علی عباسی سیاست میں آ رہے ہیں؟ اداکار نے بتا دیا

    من مائل اور پیارے افضل جیسے ڈراموں کے بعد حمزہ علی عباسی نے بڑی سکرین پر بھی نوری نت کا کردار کر کے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں، دا لیجنڈ آ مولا جٹ میں نوری نت کا کردار ادا کرنے والے حمزہ علی عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں مجھے نوری نت کے نام سے پکارا جاتا ہے جو کہ یقینی طور پر میرے کردار کی جیت ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے سیاست کے میدان میں مجھے اس پر افسوس ہے. باقی میں کسی بھی سیاسی جماعت کو سپورٹ کر سکتا ہوں بطور پاکستانی شہری میرا حق

    ہے اور صرف اسی بنیاد پر مجھ پر الزامات لگانا درست نہیں ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا بالکل بھی سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں ہے. میں سمجھتا ہوں کہ سیاست میں آنے کے لئے پارلیمنٹ میں‌جا کر بہت زیادہ جھوٹ بولنے پڑتے ہیں اور میں جھوٹ نہیں بول سکتا. انہوں نے کہا کہ یہ کنفرم ہے کہ میں سیاست میں‌نہیں آئوں گا، میں ایکٹر ہوں میرا کام اداکاری کرنا ہے اور وہی کررہا ہوں اور وہی کرتا رہوں گا.حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اداکاری میں بھی اپنی اپنی لمیٹیشنز ہیں ان کو کراس نہیں‌کر سکتا.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا گنڈاسا ایک کروڑ 40 لاکھ میں نیلام

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا گنڈاسا ایک کروڑ 40 لاکھ میں نیلام

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ ہر دم کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے .اس کی حالیہ کامیابی یہ ہے کہ اس میں استعمال ہونے والا گنڈاسہ ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے میں فروخت ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق سہارا فا لائف ٹرسٹ نےٹورنٹو میں ایک ایونٹ رکھا جس میں فواد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی . جبکہ میکال ذوالفقار نے اس ایونٹ کی میزبانی کی. اس میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں کی قیمت لگائی گئی. ایک گنڈاسہ ایک کروڑ چالیس لاکھ میں فروخت ہوا جسے کنیڈین شہری نے ہی خریدا. فواد خان نے اپنے ہاتھوں سے وہ گنڈاسہ اس کنینڈین شہری کو پیش کیا. فواد خان نے اس موقع پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب نے میری

    فلم کو بہت پسند کیا ، پذیرائی دی جس کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں‌شکریہ ادا کر سکوں، انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی فخر ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ تقریبا تین کروڑ کا بزنس کر چکی ہے یہ سب میرے مداحوں کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان نے مولا کا کردار ادا کیا ہے اور ان کے مقابلے میں‌ماہرہ خان نے مکھو کا کردار ادا کیا دونوں کی جوڑی کو ایک بارپھر دیکھ کو شائقین خوب لطف اندوز ہوئے.