Baaghi TV

Tag: tiktoker

  • ماڈل عاشق احمد کی ٹک ٹاک پر وڈیوز کے ویوز اور لائکس  کا ریکارڈ

    ماڈل عاشق احمد کی ٹک ٹاک پر وڈیوز کے ویوز اور لائکس کا ریکارڈ

    بہت سارے فنکاروں نے ٹک ٹاک کا رخ کر لیا ہوا ہے اور انہیں وہاں پر بہت زیادہ پذیرائی بھی ملی ہے.
    عاشق احمد کا شمار بھی ایسے فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے شوبز کی دنیا میں‌قدم رکھنے اور وہاں پذیرائی حاصل کرنے کے بعد ٹک ٹاک کی دنیا کا رخ کیا. ان کی ٹک کی وڈیوز کے لائیکس 106 ملین سے بھی تجاوز کر چکے ہیں جبکہ ان کے فالورز کی تعداد 47 لاکھ ہے. عاشق احمد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سماجی مسائل پر کھل کر بات کرتے ہیں اور ان کی باتوں کو لوگ بہت شوق سے سنتے اور سراہتے ہیں.

    ”عاشق احمد نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے” جس میں‌اڈاری ڈرامہ سیریل قابل زکرہے. ان کے کریڈٹ پر یوفون کے کمرشلز بھی ہیں. انہوں نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا، عاشر عظیم کی ڈائریکشن میں بنی فلم مالک میں انہوں نے نہایت ہی اہم کردار ادا کیا، اس کے بعد انہوں نے نامعلوم افراد 2، لال کبوتر، دُرج، وی آئی پی، چوہدری جیسی فلموں میں‌کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا.عاشق احمد کہتے ہیں کہ میں چاہتا ہوں کہ مجھے پنجابی اور پشتو فلموں میں کام کرنے کا موقع میسر آئے.

    ویلکم کے تیسرے حصے میں نانا پاٹیکر کیوں نہیں ؟ اداکار نے بتا دیا

    عمارہ حکمت نے لکس ایوارڈز میں مولا جٹ کو کیوں نہیں بھیجا؟‌

    ڈرامہ سیریل جنت سے آگے تنقید کی زد میں‌کیوں‌؟‌

  • ٹک ٹاکر حریم شاہ نگران سیٹ اپ میں شامل ہونے کی خواہاں

    ٹک ٹاکر حریم شاہ نگران سیٹ اپ میں شامل ہونے کی خواہاں

    معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ، وہ سیاسی معاملات میں کافی دلچپسی لیتی ہے. اس کے علاوہ وہ سیاستدانوں کے ساتھ دوستی کی وجہ سے کافی چرچا میں‌رہتی ہیں، سب جانتے ہیں کہ حریم شاہ عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں وہ ان کے حق میں‌بات کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں. حریم شاہ نے تب بھی بہت احتجاج کیا جب عمران خان کو گرفتار کیا گیا. حریم شاہ آج کل اپنے اس ٹویٹ کی وجہ سے خبروں میں ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے صرف 6 ماہ کے لیے پاکستان کی نگراں وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو میں پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دوں گی.

    ان کے اس ٹویٹ کے بعد ان پر بہت زیادہ تنقید کی گئی ، ”کسی صارف نے کہا کہ لگتا ہےکہ حریم شاہ کی نگران سیٹ میں آنے والے لوگوں کے ساتھ بھی اچھی سلام دعا ہے”. حریم شاہ نے اس ٹویٹ پرآنے والے کمنٹس کا جواب نہیں دیا. یاد رہے کہ حریم شاہ کی جب کسی کے ساتھ دوستی ہوتی ہے وہ بہت اچھی بنی رہتی ہیں جیسے ہی ان کی بگڑتی ہے وہ اپنے ہی دوست کی وڈیوز منظر عام پر لے آتی ہیں.

    ایسا وقت بھی دیکھا جب گھر کھانے کو کچھ نہیں ہوتا تھا شترو گن سنہا …

    کبری خان جیسی دوست خوش قسمتی سے ملتی ہے گوہر رشید

    جب ٹکٹ 35 روپے کی تھی تب چوڑیاں نے 40 کروڑ کا بزنس کیا سید …

    ن

  • معروف ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا ست دوری کی وجہ  بتا دی

    معروف ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا ست دوری کی وجہ بتا دی

    معروف ٹک ٹاکر رومیصہ خان جن کی حال ہی میں فلم ”جون” ریلیز ہوئی ، ان کی اداکاری کو اس فلم میں بہت زیادہ سراہا گیا. رومیصہ خان نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ میری والدہ پہلے بیمار پڑ گئیں ان کی وجہ سے میرے ہسپتالوں کے بہت چکر لگتے رہے ، اب میں خود بیمار پڑ گئی ہوں ، اور میں ہسپتال میں داخل ہو گئی ہوں. مجھے تو ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے میری زندگی ہی بدل گئی ہے اور میں محسوس کر سکتی ہوں کہ دو مہینوں میں واقعی میری زندگی بدل گئی ہے مجھے دعائوں کی بہت ضرورت ہے.

    انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ”میں آپ سب کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہتی ہوں . لیکن میں فی الحال یہ جاری نہیں رکھ سکتی”. میں جس طرح کی صورتحال میں ہوں ایسے میں‌ہار نہیں مانوں گی. میں محنت کرتی رہوں گی. اور آپ سب کے ساتھ مسلسل رابطے میں‌رہوں گی اپنے حوالے سے اپ ڈیٹس بھی دیتی رہوں گی. یاد رہے کہ رومیصہ خان ایک معروف ٹک ٹاکر ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد ملینز میں ہے. رومیصہ خان نے بڑی سکرین کے علاوہ چھوٹی سکرین پر بھی کام کیا ہے. ان کے مشہور ڈراموں میں‌چاند تارا ہے.

    گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

    مری میں‌ہوٹل مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے فضا علی

    ہیروئنز سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر نہیں لیتیں آمنہ ملک

  • جنت مرزا کو کبھی کسی نے تحفہ کیوں نہیں دیا ؟

    جنت مرزا کو کبھی کسی نے تحفہ کیوں نہیں دیا ؟

    نامور ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا جو کہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ تحفے ہمیشہ یادگاری کے طور پر یاد کئے جاتے ہیں لیکن میرے پاس کسی کی ایسی یادگاری نہیں ہے کیونکہ مجھے کبھی کسی نے کوئی تحفہ نہیں دیابلکہ مجھے ساکگرہ کے موقع پر بھی کسی نے تحفہ نہیں دیا ،فیملی کے لوگ بھی یہی کہتے ہیں پیسے رکھ لو جو چاہو خرید لینا۔ایک انٹر ویو میں جنت مرزا نے کہا کہ میری بھی یہی خواہش ہے کہ مجھے بھی باقاعدہ کوئی چیز تحفے میں ملے تاکہ میں اسے کسی محفوظ جگہ پر سنبھال کر رکھ سکوں۔جنت مرزا نے کہا کہ میرے خیال میں شعور کا پہلا درجہ خاموش رہنا ہے ۔

    جنت مرزا نے مزید کہا کہ ”میں دوسروں کو تحفے دیتی ہوں” ، انہوں نے کہا کہ ابھی میرا فلموں میں کام کرنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن اگر کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو کر بھی سکتی ہوں .لیکن پہلی فلم تیرے باجرے دی راکھی میں کام کرنے کا تجربہ کافی اچھا رہا ہے. یاد رہے کہ جنت مرزا کے ٹک ٹک پر ملینز میں‌فالورز ہیں ان کو دیکھنا ان کے پرستار بہت پسند کرتے ہیں ، کچھ عرصہ پہلے ٹک ٹاکر کی منگنی بھی ٹوٹی ہے جس پر وہ کہتی ہیں کہ جب خدا کو منظور ہو گا کوئی میری ندگی میں آجائیگا.

    ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا …

    میں بہت اچھی شیف ہوں عفت عمر

    ممتاز ہوئیں تیار پاکستانیوں کے لئے، پوچھا کیسی لگ رہی ہوں میں

  • ٹک ٹاکر رومیصہ خان کس سے شادی کریں گی ؟‌

    ٹک ٹاکر رومیصہ خان کس سے شادی کریں گی ؟‌

    معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ رومیصہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے شادی کے لئے ایک ایسے لڑکے کی تلاش ہے جو فیملی کو بہت زیادہ وقت دیتا ہو، مجھ سے پیار کرنے والا ہو، میری بات کو رد کرنے والا نہ ہو، اور بلاوجہ کے مسائل میں الجھ کر زندگی کو مشکل بنانے والا نہ ہو، انہوں نے کہا کہ ایسا انسان مل گیا تو یقینا میں شادی کر لوں گی. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اداکار اور اداکارائوں کی آپس میں‌شادیاں ہوتی ہیں اس میں کوئی بری بات نہیں ہے، میرا یہ ماننا ہے کہ جہاں جس کے ساتھ آپ کا دل اور مزاج مل جائے اس سے شادی کرنی لینی چاہیے پھر وہ اداکار ہویا عام انسان.

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے بہت خوشی ہے کہ میں ٹک ٹاک کی دنیا سے اداکاری کی دنیا میں آئی اور لوگوں نے مجھے بہت محبت دی”، رومیصہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ٹک ٹاکر ہوں ، مجھے خود کو ٹک ٹاکر کہنے میں کوئی عار نہیں ہے. یاد رہے کہ رومیصہ خان معروف ٹک ٹاکر ہیں ، انہو‌ں نے ٹک ٹاک اتنی پذیرائی حاصل کی کہ انہیں اداکاری کی آفرز مل گئیں اور آج رومیصہ کا شمار اچھی نوجوان اداکارائوں میں ہوتا ہے.

    کیا پرینیتی چوپڑا حاملہ ہیں ؟‌

    ورون دھون اعصابی بیماری کا شکار کیسے ہو گئے ؟

    لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

  • جنت مرزا پولیس آفسیر کیوں بننا چاہتی تھی ؟

    جنت مرزا پولیس آفسیر کیوں بننا چاہتی تھی ؟

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کبھی بھی سوشل میڈیا سٹار نہیں بننا چاہتی تھی ، یہ تو قسمت تھی تو میں سوشل میڈیا سٹار بن گئی مجھے ٹک ٹاک سے شہرت مل گئی ، ورنہ میں تو پولیس آفیسر بننا چاہتی تھی ، میرے والد انجم کمال ایک پولیس آفسیر ہیں اور ان کو میں نے شاہانہ زندگی گزارتے ہوئے دیکھا ہے ، ان کو بہت سہولیات اور مراعات ملی ہوئی ہیں وہ دیکھ کر میں‌بہت زیادہ متاثر ہوتی ہوں ، اسی لئے میری خواہش رہی کہ میں پولیس آفیسر بنوں .

    انہوں نے کہا کہ میں کسی پولیس آفیسر سے ہی شادی کرنا چاہتی تھی ، اور یہ خواہش بھی اسی لئے رہی کہ میں نے پولیس آفیسرز کو مراعات انجوائے کرتے ہوئے دیکھا ہے. انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سٹار بن گئی ہوں تو اس کےلئے بھی میں خدا کی بہت شکر گزار ہو کہ اس نے مجھے اتنی عزت دی . انہوں نے کہا کہ شہرت عزت ذلت سب اللہ کے ہاتھ ہوتی ہے وہ جس کو جو چاہے نوازے یہ اسکے فیصلے ہیں . یاد رہے کہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالورز رکھنے والی لڑکی ہیں، ان کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے.

    خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

    ٓآئمہ بیگ نے اپنی کونسی غلطی مان لی؟

    شادی کے لئے تیار ہوں انوشے اشرف

  • فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

    فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میرے پاس فلم تیرے باجرے راکھی آئی تو اس وقت مجھے معلوم نہیں تھا کہ سید نور کون ہیں اور کیا کرتے ہیں، مجھے بعد میں معلوم پڑا کہ سید نور ملک کے معروف ڈائریکٹر ہیں. انہوں نے کہا کہ صائمہ اور سید نور کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے. جنت مرزا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ زمانہ طالب علمی میں ، میں بہت زیادہ پڑھائی نہیں کرتی تھی، بلکہ جب امتحان ہوتے تھے تو ایک دن پہلے بس پڑھائی کرتی تھی اور اچھے نمبر لے آتی تھی.

    جنت مرزا نے کہا کہ ”میں نے فلموں کی بڑی بڑی آفرز کو ٹھکرایا ” کیونکہ میں اپنی مرضی سے کام کرنے کی عادی ہوں، مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے اگر میں نے کارتک آریان کے ساتھ فلم کو منع کیا ہے. انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک میری پہچان ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں ٹک ٹاکر ہوں . واضح رہے کہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر ملینز کے حساب سے فالورز رکھتی ہیں یوں ان کی ایک بڑی فین فالونگ ہے، ان کی وڈیوز کو بہت زیادہ پسند بھی کیا جاتا ہے. جنت آگے کس ایکٹنگ پراجیکٹ میں نظر آئیں گی ، اس حوالے سے انہوں نے کوئی بات تاحال نہیں کی .

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

  • فلموں میں کامیابی جتنی بھی ملے ٹک ٹاک نہیں چھوڑوں گا رضا سومو

    فلموں میں کامیابی جتنی بھی ملے ٹک ٹاک نہیں چھوڑوں گا رضا سومو

    معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رضا سومو نے کہا ہے کہ جان میری پہلی فلم ہے اور میں نے اس میں بہترین اداکاری کرنے کی کوشش کی ہے. مجھے فلموں یا ڈراموں سے جتنی بھی کامیابی بھی مل جائے لیکن میں ٹک ٹاک اور یوٹیوب نہیں‌چھوڑوں گا، یوٹیوب میری پہچان ہے. رضا سومو نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اچھا کونٹینٹ بنائوں یہی چیز میرے زہن میں تھی کہ جب بھی فلم یا ڈرامہ کیا تو اچھا اور معیاری ہی کروں گا.

    رضا سومو نے کہاکہ” میں نے کبھی سوچا نہیں تھاکہ مجھے اتنی شہرت مل جائیگی” ، ہاں اداکاری کا شوق ضرور تھا لیکن میں نے سوچا کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کے زریعے پہلے خود کو منوائوں اس کے بعد ایکٹنگ کی طرف جائوں. جان فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ میں مزید بھی فلمیں کروں گا ، ڈرامے ملے تو ڈرامے بھی کروں گا. میرا جو مخصوص انداز ہےوہ لوگوں کو پسند ہے میں اس کو کبھی نہیں چھوڑوں گا ہاں مختلف کام کرنے کی کوشش ضرور کروں گا. یاد رہے کہ رضا سومو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے شہرت ملی ہے اور آج وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ بن گئے ہیں.

    ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

  • ٹک ٹاکر کو صرف اور صرف شہرت کا زریعہ مت سمجھیں رومیصہ خان

    ٹک ٹاکر کو صرف اور صرف شہرت کا زریعہ مت سمجھیں رومیصہ خان

    معروف ٹک ٹاکر رومیصہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ہر کوئی آج ٹک ٹاک پر آ گیا ہے ، چلیں بری بات نہیں ہے ، ٹک ٹاک پر آئیں لیکن اس کو مکمل طور پر شہرت کا زریعہ مت سمجھیں. اپنی پڑھائی اور دیگر جو کام کررہے ہیں ان کو ساتھ میں کریں. میں‌نے جب ٹک ٹاک شروع کیا تھا تو اپنی پڑھائی پر مکمل توجہ دی تھی ، ٹک ٹاک پر میں اس لئے آئی کیونکہ مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا بہت زیادہ شوق تھا، بس خود کو مطمئن کرنے کےلئے میں‌نے ٹک ٹاک پر وڈیوز بنانا شروع کر دیں،

    میں اپنی وڈیوز پبلک نہیں کرتی تھی ایک دن میں نے اپنی وڈیوز پبلک کر دیں تو میں نے دیکھا کہ مجھے بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے، لہذا میں‌نے ٹک ٹاک کو سیریس لینا شروع کر دیا. لیکن پڑھائی سے توجہ نہیں ہٹائی. انہوں نے کہا کہ میں نے کافی ڈرامے میں بھی کئے ہیں جن میں میرے کرداروں کو بہت زیادہ سراہا گیا ہے.میرے بہت زیادہ فالور ہیں اس کے باوجود تھوڑی نروس ہوں. یاد رہے کہ رومیصہ خان کی 14 جولائی کو فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے. اس میں وہ عاشر وجاہت کے ساتھ نظر آرہی ہیں، دونوں کی یہ پہلی فلم ہے.

    بول میں زینب کا کردار حمائمہ ملک کو میں‌ نے دلوایا ایمان علی

    میری منگنی ارینج تھی شادی لو میرج تھی بہروز سبزواری

    عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

  • کسی کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کی شرم کہاں ہے ؟‌عائشہ مانو

    کسی کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کی شرم کہاں ہے ؟‌عائشہ مانو

    میرا دل یہ پکارے آجا سے شہرت کی بلندیوں‌ پر جانے والی عائشہ مانو نے اپنے حوالے سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں زندہ ہوں اور میری موت کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں. ایسی خبریں پھیلانے والوں کی شرم کہاں ہے. کیوں وہ کسی کی موت کی جھوٹی خبر پھیلا دیتے ہیں، ایسی خبریں پھیلانے والوں کو پتہ ہے کہ اس سے متعلقہ بندے کے گھر والوں اور عزیز و اقارب پر کیا گزرتی ہے. عائشہ مانو نے کہا کہ کچھ تو انسانیت دکھائی جانی چاہیے.

    عائشہ مانو نے انسٹاگرام سٹوری میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کریں یہ جھوٹی خبریں چلانے کا سلسلہ . یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی ڈیفینس میں ایک ڈانس پارٹی میں ایک لڑکی ہلاکت ہو گئی تھی خبر یہ اڑا دی گئی کہ جیسے یہ لڑکی عائشہ مانو ہے، عائشہ مانو وہ ہے جس نے میرا دل یہ پکارے آجا سے شہرت حاصل کی تھی. عائشہ مانو نے بھی کلاس کر دی ہے انکی موت کی جھوٹی خبر چلانے والوں کی .

    اننیا پانڈے پائلٹ بننا چاہتی تھیں ؟‌

    سعیدہ امتیاز چرچ کیوں گئیں ؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    عثمان مختار کی سلور واپسی