Baaghi TV

Tag: Transgender

  • علی رحمان خواجہ سرا بن گئے

    علی رحمان خواجہ سرا بن گئے

    اداکار علی رحمان خان جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں وہ کم کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ، علی رحمان ایک بار پر چھوٹی سکرین پر اپنے فن کا جدود جگانے کےلئے تیار ہیں ، لیکن اس بار ہمیں ایک مختلف علی رحمان خان دیکھنے کو ملے گا، جی ہاں‌علی رحمان ڈرامہ سیریل گرو میں ایک خواجہ سرا کا کردار کررہےہیں ،یہ ڈرامہ بہت جلد آن ائیر جائیگا. علی رحمان سے قبل منیب بٹ نے خواجہ سرا کا کردار ادا کیا تھا. شائقین نے ان کو بے حد پسند کیا تھا . علی اس کردار کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ یہ صرف ایک کردار نہیں تھا بلکہ

    بہت بڑا چینلج تھا. جسے میں نے قبول کیا ، مجھے بہت امید ہے کہ شائقین میرے اس کردار کو بہت سراہیں گے. یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے تک ٹرانسجینڈر کے کردار کرنے کے لئے ہیرو جلدی حامی نہیں بھرتے تھے نہ ہی پرڈیوسرز ایسی کہانیاں لکھواتے تھے لیکن جب سے ڈرامے میں جدت آئی ہے مختلف موضوعات پرکہانیاں بننے لگی ہیں تو ہیروز بھی ایسے کردار کرنے لگے ہیں. اور شائقین ایسی کہانیوں کو بھی قبول کررہی ہے جس میں‌ٹرانسجنیڈرز دکھائے جا رہے ہیں.

  • خواجہ سرا ؤں کے رات 12 بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد

    خواجہ سرا ؤں کے رات 12 بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد

    کوئٹہ : خواجہ سرا ؤں کے رات 12 بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی-

    باغی ٹی وی : ایس ایچ او سول لائن مٹھا خان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سول لائن تھانے کے علاقوں جناح روڈ ،کوئلہ پھاٹک اور دیگر مقامات پر خواجہ سرا رات بھر پھرتے نظر آتے ہیں ، جس کی وجہ سے کافی مسائل جنم لے رہے ہیں۔

    ایس ایچ او سول لائن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سول لائن تھانے کی حدود میں خواجہ سرا ؤں کے رات 12 بجے کے بعد گھر سے نکلنے پر پابندی عائدکردی گئی  ہے۔

    اعلامیے کے مطابق 12 بجے کے بعد شہر میں پھرنے والے خواجہ سراؤں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ خواجہ سرا ؤں کوبے نظیر کفالت پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔ خواجہ سراؤں کو ہر سہ ماہی میں 7000 روپے دیے جائیں گے۔

    اس موقع پر کراچی آرٹس کونسل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شازیہ عطا مری نے کہا تھا کہ خواجہ سرا ملک کے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔خواجہ سراؤں کے رہنما آواز اٹھانے پر تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا نادرا میں اپنا رجسٹریشن کروائیں۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ خواجہ سراؤں کیلئے بلدیات میں نشستیں مختص کیں۔ خواجہ سرا لوکل گورنمنٹ کا حصہ ہوں گے سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ بڑھایا گیا ہے-