Baaghi TV

Tag: tv drama

  • سینئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی تزین کی ٹی وی پر واپسی

    سینئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی تزین کی ٹی وی پر واپسی

    سینئر اداکار طلعت حسین جن کی بیٹی تزین حسین ایک بہترین اداکارہ ہیں انہوں نے نوے کی دہائی میں کافی ڈراموں میں کام کیا اس کے بعد وہ اداکاری سے دور ہو گئیں. اداکارہ ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر دکھائی دے رہی ہیں، کافی سالوں کے بعد تزین نے ٹی وی کا رخ کیا ہے. اور وہ ڈرامہ سیریل یونہی میں نظر آرہی ہیں، تزین کو ان کے پرستار ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہیں. تزین کی حقیقت کے قریب اداکاری شائقین کو کافی بھاتی ہے. تزین حسین درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہیں.اور مختلف جامعات میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈپارٹمنٹ ہیڈ کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں. تزین حسین کے کیرئیر کو دیکھیں تو ہمیں ان کے

    کریڈٹ پر سپر ہٹ ڈرامے اور ٹیلی فلمز نظر آتی ہیں ، انہوں نے جن ٹیلی فلمز میں‌اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ان میں مہلت، اور عورت قابل ذکر ہیں۔ چھوٹی سکرین پر واپسی کے حوالے سے تزین حسین کا کہنا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے مداحوں نے مجھے ایک بار پھر ویلکم کیا ہے. مجھے اچھے کردار ملتے رہے تو میں کرتی رہوں گی.

  • فلم انڈسٹری کی ترقی کس طرح‌ ممکن ہے منال خان نے بتا دیا

    فلم انڈسٹری کی ترقی کس طرح‌ ممکن ہے منال خان نے بتا دیا

    اداکارہ منال خان جوغلط انگلش بولنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں‌ رہتی ہیں انہوں حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹٍڈ فنکاروں کی کمی نہیں ہے . بس کمی ہے تو مواقعوں گی . اب وقت آن پہنچاہے کہ ہم دنیا بھر کے ملکوں کے ساتھ مل کر فلمیں بنائیں . ہم اگر اپنی انڈسٹری کو فروغ دینا چاہتےہیں تو ہمیں‌آگے بڑھ کر جدید وقت کے تقاضوں کے مطابق کام کرنا ہو گا. اپنی فلموں کی مارکیٹ‌بڑھانی ہو گی تبہی جا کر فلمی صنعت کی ترقی ہوگی. انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم باہر کے ممالک کے ساتھ ملک کر فلمیں بنائیں گے تو یقینا باہر کے ملکوں کے فنکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا. انہوں یہ بھی کہا کہ آج کے فنکار اتنے

    باصلاحیت ہیں کہ وہ کسی بھی سیئنر کا ہنس کر مقابلہ کر سکتے ہیں ان کے کام میں اتنی جان ہے اسکی تعریف کئے بغیر کوئی بھی نہیں‌رہ سکتا. انہوں نے کہا کہ میں ڈراموں میں‌واپسی کب کرتی ہوں یہ تو وقت ہی بتائے اور مجھ پہ کوئی روک ٹوک نہیں ہے میں بس اپنے گھر اور گھریلو زندگی کو وقت دے رہی ہوں. یاد رہے کہ منال خان نے کچھ عرصہ قبل شادی کی ہے اور یہ بھی اپنی بہن کی طرح شوبز سے فی الوقت دوری اختیار کئے ہوئے ہیں.

  • منشا پاشا اپنی پہلی شادی اور طلاق پر بول پڑیں

    منشا پاشا اپنی پہلی شادی اور طلاق پر بول پڑیں

    اداکارہ منشا پاشا جن کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے، بہت سارے لوگوں کو پتہ ہے کہ شاید معروف وکیل جبران ناصر کے ساتھ ان کی پہلی شادی ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ منشا کی پہلے بھی شادی ہوئی لیکن اسکا انجام خوشگوار نہ ہوا. تاہم اس حوالے سے منشا پاشا نے کبھی بھی بات نہیں کی. لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنی پہلی شادی اور طلاق کے بارے میں بات کی . انہوں نے کہا کہ میں‌ اپنی پہلی شادی کے بارے میں‌کبھی بھی بات نہیں‌کرنا چاہتی نہ ہی کرتی ہوں ، میں نے جس کے ساتھ شادی کی وہ شوبز انڈسٹری سے ہی تھا ، اور کیمرے کے پیچھے کام کرتا تھا. انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں‌کو لگتا ہے کہ بس شادی ہی زندگی کا آخر ہے حالانکہ شادی دو لوگوں کا آپسی رشتہ ہوتا ہے نہ چل سکے تو اسکو

    زندگی کا آخر نہیں سمجھنا چاہیے. یاد رہے کہ منشا پاشا نے دوسری دوسری شادی جبران ناصر سے کی ہے اور وہ ان کے ساتھ کافی خوش ہیں. وہ اکثر اپنے شوہر کی تعریفیں‌کرتی دکھائی دیتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے دعا زھری کیس میں اپنے شوہر کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی اور ان کی دن رات کی محنت کو سراہا .