Baaghi TV

Tag: tweet

  • بھارت کبھی بھی 27 فروری کو نہیں بھولے گا، آصف غفور کا تازہ ترین بیان

    بھارت کبھی بھی 27 فروری کو نہیں بھولے گا، آصف غفور کا تازہ ترین بیان

    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے تازہ ترین بیان دیا ہے کہ بھارت اور بھارتی ایئر فورس کبھی بھی 27 فروری 2019 کو نہیں بھول پائے گی.

    تفصیلات کے مطابق آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت کو پیغام دیا ہے کہ تم کبھی بھی 27 فروری 2019 کو نہیں بھول پاؤ گے. انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فضائیہ کے شاہینوں پر فخر ہے. ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سربراہی میں پاک فضائیہ شاندار کام کر رہی ہے.

    https://twitter.com/peaceforchange/status/1172915714384105477

    واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے بھارتی ایئر فورس کے دو طیارے گرائے مار گرائے تھے. اب آصف غفور نے بھارت کو دوبارہ 27 فروری یاد دلایا ہے ، اور کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی 27 فروری کو کبھی نہیں بھلا پائے گا.

  • شاباش عمران خان، ٹویٹر واپسی پر پہلے ہی ٹویٹ نے لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے

    شاباش عمران خان، ٹویٹر واپسی پر پہلے ہی ٹویٹ نے لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے

    لاہور: اینکر پرسن اور سینئر تجزیہ نگار عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ دوبارہ بحال ہوگیا. انہوں نے اپنے پہلے ہی ٹویٹ میں کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آؤ سب مل کر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم کیخلاف آواز اٹھائیں.

    تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک مرتبہ پھر ٹویٹ کرتے نظر آئیں گے کیونکہ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ دوبارہ بحال ہوگیا. انہوں نے اکاؤنٹ کی دوبارہ بحالی کے بعد پہلا ہی ٹویٹ کشمیریوں کے حق میں کردیا. انہوں نے کہا کہ "الحمد اللہ میں ٹویٹر پر واپس آگیا ہوں، آؤ سب ملکر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم کیخلاف آواز اٹھائیں”. اینکر پرسن عمران خان کے اس ٹویٹ کو چند ہی لمحوں‌ میں‌ ہزاروں لوگوں نے لائک اور شئیر کیا. ساتھ ہی ساتھ عمران خان صاحب کے اس جرات مندانہ اقدام کو سراہا گیا کہ وہ اکاؤنٹ کی معطلی کے بعد بھی ڈرے نہیں بلکہ اپنے پہلے ہی ٹویٹ میں کشمیریوں کیلئے آواز بلند کی.

    واضح رہے کہ اینکر پرسن عمران خان کا اکاؤنٹ ٹویٹر انتظامیہ نے کشمیر پر بولنے کی وجہ سے معطل کردیا تھا. تاہم اب ان کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال ہوگیا ہے.

  • صدر مملکت کی تازہ ترین ٹویٹ

    صدر مملکت کی تازہ ترین ٹویٹ

    اسلام آباد (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ ظلم وجبرکا کوئی ہتھکنڈہ کشمیریوں کا بھارت مخالف عزم دبا نہیں سکا، وہ ہرقیمت پر آزادی چاہتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ظلم وجبرکا کوئی بھی ہتھکنڈہ کشمیریوں کے بھارت مخالف عزم کو دبا نہیں سکا اور وہ ہرقیمت پر آزادی چاہتے ہیں، یہ ہے سری نگر جہاں جمعہ کے روز کرفیو، پابندیوں، بلیک آﺅٹ، آنسو گیس اور فائرنگ کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں کشمیری عوام بشمول مرد، خواتین اوربچے بھارتی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکلے۔

    انھوں نے اپنے 20 لاکھ سے زائد ٹوئٹر فالورز اور دیگر شہریوں سے اپیل کی کہ اس ویڈیو کوری ٹویٹ کریں تاکہ دنیا مقبوضہ جموں و کشمیر کی اصل صورتحال جان سکے.

  • ریحام خان کے تازہ ترین ٹویٹ نے ملکی سیاست میں طوفان برپا کردیا

    ریحام خان کے تازہ ترین ٹویٹ نے ملکی سیاست میں طوفان برپا کردیا

    اسلام آباد: عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ایک صحافی نے مجھ سے انٹویو کیا لیکن وہ انٹرویو کچھ وجوہات کی بنا پر چھپ نہیں سکا.

    تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اپنے تازہ ترین ٹویٹر پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ ان سے ایک صحافی نے انٹرویو کیا لیکن وہ انٹرویو چھپ نہیں سکا. ساتھ ہی انہوں نے انٹویو کرنے والے صحافی اور ادارے کے ایڈیٹر کے ساتھ ہونے والی وٹس ایپ گفتگو کو بھی اپنے ٹویٹر پر شیئر کیا. ریحام خان نے اپنے سابق شوہر عمران خان کو سلیکٹیڈ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سلیکٹیڈ پاکستانیوں کی آواز پاکستان میں ہی بند کرے گا تو یہ آوازیں بین الاقوامی میڈیا پر چلیں گی اس لیے باخبر رہیں.

  • سیاستدان فوری کشمیریوں سے معافی مانگیں، نیا مطالبہ سامنے آگیا

    سیاستدان فوری کشمیریوں سے معافی مانگیں، نیا مطالبہ سامنے آگیا

    اسلام آباد: پاکستانی صحافی انصار عباسی نے کہا ہے کہ کیا وہ پاکستانی سیاستدان جو کشمیر میں جہاد کرنے والوں کو دہشتگرد کہتے تھے، وہ معافی مانگیں گے؟

    تفصیلات کے مطابق انصار عباسی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستانی سیاست اور میڈیا کے وہ لوگ جو بھارتی پروپیگنڈہ سے مرعوب ہو کر جہاد کشمیر کے پاکستانی حمایتیوں کو دہشتگرد بولتے تھے کیا اب اپنی غلطی کا اعتراف کر کے پاکستانی قوم اور کشمیریوں سے معافی مانگیں گے؟؟؟

    یاد رہے کہ ماضی میں کچھ پاکستانی صحافی اور سیاستدان کشمیر میں جہاد کرنے والوں کو دہشتگرد قرار دیتے تھے، انصار عباسی نے ان صحافیوں اور سیاستدانوں کو ان کی بات یاد کرواتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے. دوسری جانب بھارت نے آرٹیکل 35 اے اور 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کی خود مختاری ختم کردی ہے.

  • لگتا ہے ابھی نندن کو ایک اور چائے کا کپ پلانا پڑے گا، مبشر لقمان کا مودی کے نام اہم پیغام

    لگتا ہے ابھی نندن کو ایک اور چائے کا کپ پلانا پڑے گا، مبشر لقمان کا مودی کے نام اہم پیغام

    لاہور: سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ کار مبشر لقمان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو طنزیہ انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر پرائم منسٹر مودی اگر ریٹائرڈ ونگ کمانڈر ابھی نندن چائے کا ایک اور کپ چاہتے ہیں تو براہ کرم اسے واہگہ سے بھیج دیں.

    تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مسٹر پی ایم مودی اگر ریٹائرڈ ونگ کمانڈر ابھی نندن چائے کا ایک اور کپ چاہتے ہیں تو براہ کرم اسے واہگہ سے بھیج دیں، بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے کچھ روز سے کشمیر کے‌ حالات خراب ہیں اور وہاں ایمرجنسی کی صورت حال ہے، مودی سرکار نے کشمیر میں اضافی بھارتی فوج تعینات کر رکھی ہے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم کا سلسلہ جاری ہے. اس حوالے سے مبشر لقمان نے نریندر مودی کے نام اہم پیغام بھجوایا ہے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فروری میں بھارت نے سرحد کی خلاف ورزی کی تھی اور پاکستان سے پنگا لینے کی ناکام کوشش کی تھی لیکن اسے منہ کی کھانہ پڑی تھی جہاں بھارتی فضائیہ کا جہاز پاکستان فضائیہ نے مار گرایا تھا اور کمانڈر ابھی نندن کو پاکستان آرمی نے گرفتار کرلیا تھا.