میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی / نامہ نگار مشتاق علی لغاری) 29 اپریل 2026ء کو گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنر منظور احمد کنرانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ آفتاب، ڈی ایم پی پی ایچ آئی عارف عباسی سمیت مختلف محکموں کے افسران اور پولیو پروگرام سے وابستہ اہلکاروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں پولیو ورکرز کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ وہ گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلاتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ورکرز کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بلا رکاوٹ اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں تعریفی اسناد و انعامات سے نوازا جائے گا تاکہ دیگر ٹیموں میں بھی بہترین کارکردگی کا جذبہ پیدا ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ شدید گرمی کے باوجود پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ مہم کے دوران مائیکرو پلاننگ اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ اس موقع پر ضلع کے پانچوں تعلقوں—گھوٹکی، خانگڑھ، میرپور ماتھیلو، ڈہرکی اور اوباڑو—کے پولیو ورکرز میں بہتر کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔اس سے قبل این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر ظہیر ڈومکی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 18 سے 21 مئی تک جاری رہنے والی مہم کے دوران ضلع بھر میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یونیسف کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
Tag: UNICEF
-

پی ٹی اے کی جعلی خبریں شیئر کرنے والوں کو وارننگ
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر جعلی خبریں شیئر کرنے والوں کو وارننگ دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پی ٹی اے نے بتایا کہ سوشل میڈیا اور نیوز میڈیا کے بعض حصے پر گردش کرنے والی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ٹویٹر نے گلگت بلتستان میں حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ تک رسائی کو بلاک کر دیا ہے اور خطے کا مقام تبدیل کر کے بھارت کے کچھ حصوں میں کر دیا ہے.
Reference news circulating on social media and certain section of news media that Twitter has blocked access to the Government of Pakistan's official account in Gilgit-Baltistan and changed the region's location to parts of India, PTA would like to clarify that that the matter… pic.twitter.com/NXKaN3Anbn
— PTA (@PTAofficialpk) July 9, 2023
جبکہ اپنے بیان میں پی ٹی اے نے واضح کیا کہ اس معاملے کی پوری طرح سے چھان بین کی گئی ہے اور ایسا کوئی مسئلہ نہیں ملا، جیسا کہ میڈیا میں گردش کر رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب
افغانستان کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی
یونان کشتی حادثہ؛ جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی شناخت
بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور
بیان کے مطابق تفصیلی آن گراؤنڈ ٹیسٹنگ کے بعد ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی بھی چھٹپٹ مسائل کا سامنا بہت کم iOS آلات تک محدود ہے، جس سے صارفین کی ایک چھوٹی تعداد متاثر ہوتی ہے۔ یہ واقعات اہم نہیں ہیں اور کسی وسیع مسئلے کی عکاسی نہیں کرتے ہیں۔
