Baaghi TV

Tag: Urdu in Russia

  • پاکستان کو تیل دینے کا سلسلہ جاری رہا تو اس کا مطلب ہم منافع کما رہے. ڈینیلا گانیچ

    پاکستان کو تیل دینے کا سلسلہ جاری رہا تو اس کا مطلب ہم منافع کما رہے. ڈینیلا گانیچ

    پاکستان میں تعینات روس کے سفیر ڈینیلا گانیچ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہماری دوستی 75 سال پرانی ہے، سرد جنگ کے زمانے میں بھی پاکستان کےعوام کا مزاج دوستانہ تھا۔ جبکہ پاکستان کو تیل کی فراہمی سے متعلق بات کرتے ہوئے روسی سفیر کا کہنا تھا کہ فائدہ مند ہوا تو پاکستان کو تیل کی فراہمی کو جاری رکھیں گے، مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ چلتا رہے گا، بار بار کہوں گا کہ یہ خیرات نہیں ہے، اگر ہم تیل فراہم کریں گے،تواس کامطلب ہےہم منافع کمارہےہیں، اگر آپ خرید رہے ہیں تو یہ سودا باہمی طور پر فائدہ مند ہے۔

    روسی سفیر نے کہا کہ ہمارا ایک روایتی نقطہ نظر ہے، خاندان ایک مرد، عورت اور بچوں پر مشتمل ہوتا ہے، آپ اس قدر کو ایجاد نہیں کرسکتے، ہمارے پاس کئی منصوبے ہیں، ہمارے پاس یورپین اکنامک یونین ہے، روس میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ ہے، اور یہ سب ایک ہی مقصد کے مختلف نام ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    علی محمد خان پھر دوبارہ گرفتار کرلیئے گئے
    آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
    ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
    استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی
    پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دیتا ہوں. وزیر اعظم
    روسی سفیر نے مزید کہا کہ ایس سی او اجلاس کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، اجلاس جہاں بھی ہو، ایک ورچوئل اجلاس ہوگا، ہمیں مثبت نتائج کی توقع کرنی چاہیے جبکہ ڈینیلا گانیچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو تیل خیرات میں نہیں دے رہے، فائدہ مند ہوا تو ہم تیل کی فراہمی کو جاری رکھیں گے، اور یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کا مطلب ہم منافع کما رہے ہیں۔

  • اردو ہے جس کا نام:روس کے تین اعلیٰ اداروں میں سیکھائی جانے لگی

    اردو ہے جس کا نام:روس کے تین اعلیٰ اداروں میں سیکھائی جانے لگی

    اردو زبان کی چاشنی اور حسن کے اب روس کے تعلیمی اداروں میں چرچے اور مقبولیت .روس کے اعلیٰ اداروں میں اردو زبان کو سیکھایا جانے لگا .اس وقت اردو زبان ماسکو کے تین اعلیٰ اداروں میں سکھائ جاتی ہے یعنی ماسکو ریاستی یونیورسٹی کے تحت ایشیائ اور افریقی ملکوں کے انسٹی ٹیوٹ، بین الاقوامی تعلقات کے انسٹی ٹیوٹ اور روسی ہیومینٹیرین یونیورسٹی میں جہاں اردو اسی سال 2007 میں پڑھائ جانے لگی-

    دلچسپ بات ہے کہ خواہش مند نوجوان سینٹ پیٹرزبرگ کی یونیورسٹی، سائبریا اور مشرق بعید کے چند اعلیٰ تعلیمی اداروں سے بھی اردو سیکھ سکتے ہیں- تاہم علم شرقیات کا سب سے مشہور اور باوقار روسی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ماسکو ریاستی یونیورسٹی کے تحت ایشیا اور افریقہ کے ملکوں کا انسٹی ٹیوٹ ہے- ویسے تو ریڈیو "صداۓ روس” کے شعبۂ اردو کے زیادہ تر آناؤنسر اور مترجم اسی انسٹی ٹیوٹ کے فارغ التحصیل ہیں- مطلب یہ کہ آپ ہمارے پروگرام سنتے ہوۓ اس انسٹی ٹیوٹ کی تعلیم کے معیار کا اندازہ لگا سکتے ہیں-

    افریقی اور ایشیائی ملکوں کا انسٹی ٹیوٹ 50 سے زیادہ سال پہلے قائم کیا گیا- یہ ایک انوکھا تعلیمی ادارہ ہے، جہاں اسلام شناسی، ہندوستان شناسی، چین شناسی اور دوسرے علوم کے مطالعہ کی روسی روایات برقرار رکھی جاتی ہیں- ایشیائ اور افریقی ملکوں کا انسٹی ٹیوٹ ماسکو یونیورسٹی کا ایک شعبہ سمجھا جاتا ہے اس لیے وہاں طلباء کو ہمہ گیر معلومات فراہم کی جاتی ہیں- مگر اہمترین مقام علم شرقیات کو حاصل ہے