Baaghi TV

Tag: urfi javed

  • رک جائو،  تم اندر نہیں جا سکتی عرفی کو ایسا کس نے کہہ دیا ؟‌

    رک جائو، تم اندر نہیں جا سکتی عرفی کو ایسا کس نے کہہ دیا ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید جو اپنے فیشن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر جہاں پذیرائی رکھتی ہیں وہیں نفرت بھی کماتی ہیں. حال ہی میں ممبئی میں عرفی اپنے روایتی انداز میں کپڑے پہن کر نکلیں ، اور ایک رسٹورانٹ پہنچ گئیں ، جب وہ ریسٹورانٹ میں داخل ہونے لگیں تو ان کو اندر جانے سے منع کر دیا گیا ، ہوٹل کی انتظامیہ نے ان سے کہا کہ آپ اندر نہیں جا سکتیں کیونکہ آپ نے جو لباس زیب تن کیا ہے وہ کسی بھی طرح ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے. عرفی نے انہیں کہا کہ یہ تو کوئی بات نہیں کہ میرے کپڑے پسند نہیں تو مجھے ہوٹل میں ہی نہ بیٹھنے دیا جائے. یوں

    عرفی جاوید کو واپس جانا پڑا. انہوں نے انسٹاگرام سٹوری میں ایک پوسٹ لگائی اور لکھا کہ آج مجھے ریسٹورانٹ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا کیونکہ ان کو میرے کپڑے پسند نہیں‌تھے. مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا کہ یہ 21 ویں صادی کا ممبئی ہے، ٹھیک ہے کسی کو میرے کپڑوں پر اگر اعتراض ہے تو اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ مجھے کہیں بیٹھنے نہ دیا جائے مجھے ریسٹورانٹ والوں کے رویے پر شدید افسوس ہوا ہے.

  • میں عرفی کی بہن برفی ہوں راکھی ساونت

    میں عرفی کی بہن برفی ہوں راکھی ساونت

    عرفی جاوید جن پر تنقید ان کی ڈرسینگ کی وجہ سے ہر وقت ہر پل ہوتی ہے، عرفی فیشن میں ہالی وڈ کو بہت زیادہ کاپی کرتی ہیں. عرفی سے قبل راکھی ساونت کو بولڈ ڈریسسز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا، جہاں بالی وڈ انڈسٹری عرفی جاوید کی فیشن سینس کو بسند نہیں‌کرتا وہیں راکھی ساونت ہیں عرفی جاوید کے فیشن سینس کی ہیں دیوانی . راکھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ عرفی جاوید کو کوئی جو مرضی کہتا رہے لیکن مجھے وہ پسند ہے وہ میری بہن ہے وہ عرفی ہے اور میں برفی ہوں. ہم دونوں بہنیں ہیں ، ہم بھارت کو ہمیشہ اپنے فن سے یونہی

    اینٹرٹین کرتی رہیں گی. عرفی جاوید اپنی شرائط پر جی رہی ہے ، اور ایسا ہی ہونا چاہیے ہر کسی کو اپنی مرضی کے مطابق جینے کا حق ہونا چاہیے، نہ عرفی کسی کی پرواہ کرتی ہے اور نہ ہی میں کرتی ہوں. راضح رہے کہ راکھی ساونت نے عادل درانی کے ساتھ علیحدگی ہونے کے بعد پھر سے اپنے کیرئیر پر توجہ دینی شروع کر دی ہے ، انہوں نے دبئی میں ڈانس اکیڈمی بھی بنائی ہے، جس کے لئے وہ اکثر دبئی میں ہی موجود ہوتی ہیں. اس کے علاوہ راکھی بھارت میں بھی کافی پراجیکٹس کررہی ہیں.

  • عرفی جاوید کا یوٹرن

    عرفی جاوید کا یوٹرن

    اداکارہ عرفی جاوید نے گزشتہ دنوں رنبیر کپور کو لیا آڑھے ہاتھوں لیکن اب انہوں نے لے لیا ہے یوٹرن ، انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی رنبیر کپور کے بارے میں‌غلط یا توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کئے. انہوں نے میڈیا پر برستے ہوئے کہا کہ جب کوئی خبر لگاتے ہیں تو اس کے بارے میں تصدیق تو کر لیا کریں بلاوجہ ہی کوئی خبر لگا کر کنٹرورسی نہ بنا دیا کریں. عرفی جاوید نے کہا ہے کہ میرے دل میں رنبیر کپور کیا ہر کسی ایکٹر کے لئے احترام

    ہے وہ الگ بات ہے کہ کس کو کسی کی اداکاری یا فیشن کاانداز پسندہے یا نہیں. یاد رہےکہ چند دن پہلے رنبیر کپور نے کرینہ کپور کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عرفی جاوید کا فیشن بہت ہی برا ہے مجھے پسند نہیں ہے . اس پر عرفی سے جب سوال ہواتھا تو انہوں نے کہا تھا کہ رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے وہ مجھے یا میرے فیشن کو پسند کرے یا نہ کرے مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا. اس پر میڈیا میں کافی وبال مچا اور اب عرفی جاوید اپنے بیان سے ہی مکر گئی ہیں ان کا کہنا ہےکہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا.

  • عرفی جاوید نے خودکشی کرنے کی کوشش کیوں کی؟‌

    عرفی جاوید نے خودکشی کرنے کی کوشش کیوں کی؟‌

    بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید جو کہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ ٹرول ہوتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنے کیرئیر کے سفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں لکھنئو میں رہتی تھی ، میں دیکھتی تھی کہ مجھے میرے لباس کی وجہ سے تنگ کیا جاتا ہے ، مجھے زہنی اور جسمانی اذیت دی جا رہی ہے ، میں نے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن پھر میں نے اپنی زندگی کو دوسرا چانس دینے کی کوشش کی . 17 سال کی عمر میں ، میں نے لکھنئو چھوڑ دیا اور دہلی چلی گئی ، وہاں جا کر میں نے خود کو گروم کرنے کی کوشش کی ، میں نے خود سپورٹ کرنے کے لئے ٹیوشنز پڑھانا شروع کیں، کال سنٹر میں جاب کی . اس کے بعد میں نے ممبئی جا کر اپنے

    خوابوں کو پورا کرنے کا ارادہ باندھا میں ، دہلی سے ممبئی جب گئی تو اس وقت میرے پاس نہ رہنے کو گھر تھا نہ کرایہ دینے کو پیسے تھے ، دوستوں کے گھروں میں‌رہتی تھی ، میں نے کئی آڈیشنز اور انٹرویوز دئیے لیکن مجھے ہر بار رد کر دیا گیا ، مجھے بگ باس ملا لیکن پہلے ہی ہفتے میں نکل گئی سو اتنا بڑا موقع ملنے کا مجھے فائدہ نہ ہو سکا. عرفی نے کہا کہ میں آج تک سوشل میڈیا پر ٹرول ہوتی ہوں جس کے لئے مجھے کبھی کبھی برا لگتا ہے.

  • رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے جائے بھاڑ میں عرفی جاوید نے ایسا کیوں کہا؟‌

    رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے جائے بھاڑ میں عرفی جاوید نے ایسا کیوں کہا؟‌

    اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے ہمیشہ ہی تنقید کی زد میں رہنے والی عرفی جاوید برس پڑی ہیں ، رنبیر کپور پر ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے بھاڑ میں جائے وہ. لیکن عرفی جاوید نے ایسا کیوں کہا؟ تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور نے کرینہ کپور کے ساتھ ایک انٹرویو میں عرفی جاوید کے فیشن کو برا ٹیسٹ قرار دیا تھا ،جبکہ کرینہ نے کہا تھا کہ وہ ان کے اعتماد اور فیشن کی حس کو بہت سراہتی ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ عرفی جتنی بہادر ہے میں اتنی بہادر نہیں ہوں کیونکہ عرفی جو لباس زیب تن کرتی ہے میں کر سکتی ہوں لیکن مجھ میں وہ اعتماد نہیں ہو گا جو عرفی میں ہے ، اور اچھا ہے ہر کسی کو اسکی مرضی کے مطابق جینے کا حق ہونا

    چاہیے. عرفی نے جب کسی صحافی نے پوچھا کہ وہ رنبیر کے اس کمنٹ پر کیا کہیں گی جس میں‌انہوں نے انکی فیشن کی حس کو برا ٹیسٹ قرار دیا ہے تو جواب میں‌عرفی برس پڑیں رنبیر پر اور بولیں مجھے رنبیر کی بد تعریفی سے فرق نہیں‌پڑتا ، کرینہ نے میری تعریف کر دی ہے میرے لئے یہی کافی ہے. رنبیر اپنی حیثیت میں رہے تو بہتر ہے.

  • عرفی جاوید معافی نے مانگ لی لیکن کیوں ؟‌

    عرفی جاوید معافی نے مانگ لی لیکن کیوں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید جو اپنے بولڈ ملبوسات کی وجہ سے ہر وقت رہتی ہیں تنقید کی زد میں. وہ جب بھی سامنے آتی ہیں حیران کر دینے والی ڈرسینگ کے ساتھ آتی ہیں. عرفی جاوید کو دھمکیاں بھی دی جا چکی ہیں لیکن وہ کسی قسم کی دھمکی سے نہیں ڈرتیں، اور وہ اعلانیہ کہہ چکی ہیں کہ جس کو میرے ملبوسات پر اعتراض ہے وہ اپنا اعتراض اپنے ساتھ رکھے. حال ہی میں عرفی جاوید نے مانگ لی ہے معافی اور معافی بھی انہوں نے ایک ٹویٹ کے زریعے مانگی ہے اور صاف طور پر لکھا ہے کہ میرے ملبوسات کی وجہ سے جس جس کی بھی آج تک دل آزاری ہوئی ہے میں ان

    سب سے معافی مانگتی ہوں. انہوں‌نے اس قسم کا ٹویٹ کیا تو سب حیران رہ گئے کہ آخر عرفی جاوید کو ہوا کیا ہے وہ ایسا کیوں کہہ رہی ہے .عرفی نے یہ بھی لکھا کہ اب سے آپ ایک نئی عرفی کو دیکھیں گے. عرفی جاوید کے اس ٹویٹ‌کو اپریل فول کہا جا رہا ہے ، تاہم عرفی نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے یہ ٹویٹ مذاق میں کیا ہے یا وہ واقعتا سنجیدہ ہیں. لیکن گمان یہی کیا جا رہا ہے کہ عرفی جاوید نے اپریل فول کیا ہے.

  • میں عرفی کی طرح دلیر نہیں لہذا اس جیسا لباس نہیں پہن سکتی کرینہ کپور

    میں عرفی کی طرح دلیر نہیں لہذا اس جیسا لباس نہیں پہن سکتی کرینہ کپور

    بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ عرفی جاوید بہت اچھا فیشن کرتی ہیں ، اچھی بات ہے وہ ویسے ہی زندگی گزار رہی ہیں جیسے وہ گزرانا چاہتی ہیں. وہ اپنی مرضی کے مطابق اگر ڈریسنگ کرتی ہیں تو ان کی مرضی کا خیال رکھا جانا چاہیے بجائے تنقید کرنے کے ہمیں کسی بھی دوسرے کو اسکی آزادی کے حق کو استعمال کرنے دینا چاہیے. انہوں نے کہا کہ عرفی جاوید کا میں فیشن دیکھتی رہتی ہوں اسکے فیش میں جدت ہے اور وہ ایک پراعتماد لڑکی ہیں وہ بہت ہی پر اعتماد طریقے سے چلتی ہیں مجھے ان کا یہ اعتماد بہت اچھا لگتا ہے.

    جب میزبان نے کرینہ کپور سے پوچھا کہ کیا آپ عرفی جاوید جیسا فیشن کرنا پسند کریں گی تو انہوں نے کہا کہ عرفی جیسا فیشن کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں بھی عرفی کی طرح فیشن کو اچھی طرح کیری کر سکتی ہوں لیکن میرے پاس عرفی جاوید جیسا اعتماد نہیں ہے نہ ہی میں اس جیسی دلیر ہوں کہ اتنے مختصر کپڑے پہن کر لوگوں میں نکلوں. یاد رہے کہ کرینہ کپور بھی بالی وڈ کی کافی بولڈ اداکارہ ہیں لیکن وہ عرفی جاوید کے بولڈ کپڑوں اور اعتماد کا مقابلہ کرنے سے گھبراتی ہیں.

  • عرفی جاوید ٹرانسجینڈر ہے :‌فیضان انصاری کا دعوی

    عرفی جاوید ٹرانسجینڈر ہے :‌فیضان انصاری کا دعوی

    اپنے بولڈ ڈریسز کی وجہ سے ہر وقت سرخیوں میں رہنے والے عرفی جاوید کے بارے میں ایک انکشاف کیا ہے اداکارہ فیضان انصاری نے. انہوں نے عرفی جاوید کے بارے میں ایک بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفی لڑکی نہیں ہیں بلکہ وہ ایک ٹرانسجینڈر ہیں. فیضان انصاری اپنے اس دعوے کو ثابت کرنے میں‌لگے ہوئے ہیں اس حوالے سے انہوں نے ہائی کورٹ سے بھی رابطہ کیا ہے اور وہ وہاں بھی دیکھے جا رہے ہیں. فیضان انصاری کے اس دعوے کے بعد عرفی جاوید کو لیکر سوشل میڈیا پر کافی بحث مباحثہ جاری ہے. لیکن ابھی تک عرفی جاوید نے اس دعوے کے بارے میں کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی. حالانک عرفی جاوید کے کپڑوں پر رتی برابر بھی کوئی تنقید کرتا ہے تو وہ آجاتی ہیں غصے میں اور ایسا کہنے والے کو

    سنا دیتی ہیں کھری کھری. لیکن ان کے بارے میں فیضان انصاری نے کردیا ہے بہت بڑا دعوی ، لیکن اس پر وہ مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں. اس خبر میں کتنی صداقت ہے اور کیا فیضان انصاری اپنے اس دعوے کو ثابت کر پاتے ہیں یا نہیں یہ تو آنےوالا وقت ہی بتائے گا. تاہم بہت سارے سوشل میڈیا صارفین فیضان انصاری کے اس دعوے کی نفی بھی کررہے ہیں لیکن عرفی کی طرف سے خاموشی یقینا سوال اٹھا رہی ہے.

  • میں عرفی جاوید کو فیشن آئی کون نہیں سمجھتا رنبیر کپور نے رنویر سنگھ سے اختلاف کر دیا

    میں عرفی جاوید کو فیشن آئی کون نہیں سمجھتا رنبیر کپور نے رنویر سنگھ سے اختلاف کر دیا

    عرفی جاوید جو اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے جانی جاتی ہیں ان کے بارے میں ایک بار رنویر سنگھ نے کہا تھا کہ عرفی جاوید فیشن آئی کون ہیں رنویر سنگھ کی اس بات اختلاف کرتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا کہ میں بالکل بھی عرفی جاوید کو فیشن آئی کون نہیں مانتا ، وہ فیشن میں ایک برا ٹیسٹ رکھتی ہیں. رنویر سنگھ نے کرن جوہر کے ساتھ ایک انٹرویو میں عرفی جاوید کے بولڈ فیشن کے انتخاب کی تعریف کی. انہوں نے جب ایسا کہا تو سوشل میڈیا پر اسکے بہت زیادہ چرچے ہوئے بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے رنویر سنگھ کے اس بیان سے کھل اور شدید

    اختلاف کیا. کرینہ کپور کے ساتھ انٹرویو میں جب رنبیر کپور کو عرفی جاوید کا پلے کارڈ دکھایا گیا اور پوچھا گیا کہ یہ کون ہے آپ اسکو جانتے ہیں تو انہوں نے کہاکہ یہ عرفی جاوید ہے اور میں ان کے فیشن کا بالکل بھی مداح نہیں‌ہوں. جبکہ انہوں نے پریانکا چوپڑا کی تعریف کی اور کہا کہ فیشن کے معاملے میں وہ کافی اچھی سینس رکھتی ہیں. یوں رنبیر کپور نے رنویر سنگھ سے کھل کر اختلاف کر دیا . یاد رہے کہ عرفی جاوید کو ان کی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے.

  • شاہ ر‌خ خان کی دوسری بیوی بننا چاہتی ہوں عرفی جاوید

    شاہ ر‌خ خان کی دوسری بیوی بننا چاہتی ہوں عرفی جاوید

    بالی وڈ‌ کی متنازعہ شخصیت عرفی جاوید نے حال ہی میں‌میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم پٹھان دیکھنے کی خواہش ہے مصروفیت کی وجہ سے ابھی تک دیکھ نہیں سکی ، لیکن اگلے چند دن میں فلم ضرور دیکھنے جائوں گی . شاہ رخ خان میرے پسندیدہ اداکارہ ہیں ، میں ان کی بہت بڑی مداح ہوں انکو بہت زیادہ پسند کرتی ہوں، یہاں تک کہ اگر شاہ رخ خان مجھے اپنی دوسری بیوی بنا لیں تو مجھے اعتراض نہیں ہے. شاہ رخ‌ خان اگر مجھ سے دوسری شادی کرناچاہیں تو میں تیار ہوں. انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کے بہت سارے مداح ہیں لیکن میں ان سے بے حد محبت کرتی ہوں. یوں عرفی جاوید نے شاہ رخ خان کو دوسری شادی کی پیشکش کر دی ہے. یاد رہے کہ عرفی جاوید اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے تنقید

    کا نشانہ بنی رہتی ہیں اور وہ تنقید کرنے والوں کو جوتے کی نوک پر رکھتی ہیں ، عرفی متعدد مرتبہ کہہ چکی ہیں کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتی ، جس کو جو سوچنا ہے سوچے میرا تو جو دل کرے گا میں وہی کروں گی اور اپنی من پسند ڈریسنگ کروں‌ گی . دوسری طرف انہیں کئی مرتبہ جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دی جا چکی ہیں لیکن وہ ان کی پرواہ کئے بغیر بولڈ‌ ڈریسنگ کرتی ہیں.