Baaghi TV

Tag: urwa

  • ماورا حسین 31 برس کی ہو گئیں

    ماورا حسین 31 برس کی ہو گئیں

    پاکستانی اداکارہ ماورا حسین 31 برس کی ہو گئی ہیں۔ ماورا حسین نے ٹی وی سے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز 2011 میں کیا انہوں نے ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا اس کے بعد انہوں نے فلموں کا رخ کیا جوانی پھر نہیں آنی سے انہوں نے اپنے فلموں کے کیرئیر کا آغاز کیا۔ انہوں نے بالی وڈ فلم صنم تیری قسم میں بھی کام کیا لیکن انہیں وہاں بہت زیادہ پذیرائی نہیں ملی۔ ماورا حسین عروہ حسین کی چھوٹی بہن ہیں اور فرحان سعید ان کے بہنوئی ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں کھچڑی سالسا ، لو کے چکر میں ، اک تمنا لاحاصل سی ، نکھر گئے گلاپ سارے ، یہاں پیار نہیں ہے ، میں گناہگار نہیں ، ہلکی سی خلش ، میرے ہرجائی ، آنگن ، داسی ،

    ثبات ، قصہ مہربانو کا ، نیم نوروز جیسے ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ”ماورا حسین نے اپنے سکول کے دور میں اپنا نام حسین سے بدل کر hocane کر لیا تھا ایسا کرنے کی وجہ وہ یہ بتاتی ہیں کہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کا نام دوسروں سے زرا مختلف ہو۔ ماورا نے لندن سے قانون کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔”

    عالیہ بھٹ ، نیتو اور ردھیما کپور نے رنبیر کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    رنبیر کپور 41 برس کے ہو گئے

    کترینہ کیف کے بالی وڈ میں 20 سال مکمل

  • شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

    شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

    لولی وڈ کے اداکار معمر رانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌میزبان کے مختصر سوالوں کے جواب دئیے ہیں،اور جوابات کافی دلچپسپ ہیں‌، میزبان نے پوچھا کہ بھاری معاوضہ ملنے کے باوجود آپ کس اداکار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گے تو معمر رانا نے کہا کہ میں شان کے ساتھ بالکل بھی کام نہیں کرنا چاہوں گا. میزبان نے دوسرا سوال کیا کہ کونسی اداکارہ یا اداکار بہت ہی بد تمیز ہے تو معمر رانا نے کہا کہ ریشم نہایت ہی بد تمیز اداکارہ ہیں اسکو کسی کا لحاظ نہیں ہے.

    سوال ہوا کہ فلم انڈسٹری میں کس کو اور ریٹٹد سمجھتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ”سمیع خان کو میں اور ریٹڈ سمجھتا ہوں.” ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سارے بیان ایسے دئیے جو بعد میں محسوس ہوا کہ نہیں دینے چاہیں تھے . اسی پروگرام میں ان کی اہلیہ مہناز معمر بھی موجود تھیں جب ان سے سوال ہوا کہ کبھی آپ نے کسی کو دھوکہ دیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کو دھوکہ نہیں دیا ، زندگی ہی انسانوں کو دھوکہ دیتی ہے. مجھے جس نے بھی دھوکہ دیا میں نے ان سب کو معاف کیا.

    شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

    عالیہ کے ساتھ فٹبال نہیں کھیلنا چاہتا رنبیر کپور کا دو ٹوک اعلان

    صاحبہ کو جہاز کا سفر کرتے وقت کونسی باتیں یاد آتی ہیں؟‌

  • فرحان نے عروہ کے لئے گانا گایا، وڈیو وائرل

    فرحان نے عروہ کے لئے گانا گایا، وڈیو وائرل

    اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے اپنی شادی میں بہت زیادہ اتار چڑھائو دیکھتے ہیں ، یہ دونوں کافی عرصہ ایک دوسرے سے دور رہے ، لوگوں نے اندازہ لگایا کہ شاید ان دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا تھا، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ پھر سے دکھائی دینے لگے ہیں اور یہی چیز ان دونوں کے مداحوں کے لئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے. آج کل دونوں تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ میں ہیں اور دونوں وہاں پر قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے فوکٹ میں دونوں

    ایک دوسرے کی کمنپی کو انجوائے کررہے ہیں، فرحان سعید عروہ حسین کےلئے آفرین آفرین بھی گا رہے ہیں، یہ وڈیو سوشل مٰڈیا پر اس لئے بھی وائرل ہو رہی ہے کیونکہ دونوں ایک دوسرے سے دور رہے اور طلاق کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں، کہا جا رہا ہےکہ فرحان سعید کے گھر والوں نے انہیں عروہ کے ساتھ اپنے معاملات ٹھیک کرنے کے لئے راضی کیا ہے ، اور دونوں اب ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش دکھائی دے رہےہیں.

  • عروہ نے فرحان کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر لگا کر عید مبارک کہا، مداح حیران

    عروہ نے فرحان کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر لگا کر عید مبارک کہا، مداح حیران

    اداکارہ عروہ حیسن نے اپنے مداحوں کو کر دیا ہے حیران، کیونکہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اداکار فرحان جو کہ ان کے شوہر ہیں کے ساتھ چند تصاویر شئیر کیں اور ان کا کیپشن لکھا عید مبارک. عروہ حسین نے تصاویر میں جو جوڑا پہن رکھا ہے وہ معروف ڈیزائنر عاصم جوفہ کا ہے. عروہ اور فرحان تصاویر میں بہت ہی خوبصورت نظر آرہےہیں. تصاویر رومینٹک انداز میں لی گئی ہیں، ان تصاویر کو دیکھ کر عروہ اور فرحان کے مداح کافی کنفیوژ ہیں کیونکہ ایک طرف تو خبریں چلتی رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے ، طلاق کی خبریں

    بھی گردش کرتی رہی ہیں، یہاں تک کہ کینڈا میں جب ایوارڈز کی تقریب ہوئی تو اس میں عروہ اکیلی آئیں اور فرحان ہانیہ عامر کے ساتھ آئے. دونوں کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہتے. لیکن اچانک عروہ کی جانب سے ایسی تصاویر دیکھ کر مداح حیران ہونے کے ساتھ خوش ہیں. اور کہا جا رہا ہےکہ دونوں پھر سے ایک ہو گئے ہیں. یاد رہےکہ عروہ اور فرحان کی علیحدگی کی خبریں‌ایک عرصے سے چل رہی ہیں لیکن دونوں نے کبھی اپنی علیحدگی کا طلاق کا اعتراف نہیں کیا .