Baaghi TV

Tag: US

  • ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ

    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں قانون کی حکمرانی کےحامی ہیں، واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں انتخابات کی تیاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے میتھو ملر نے کہا کہ آزاد میڈیا، آزادی اظہار رائے، اجتماع کی آزادی ہونی چاہیے، یہی تمام اصول جمہوری انتخابات کی بنیاد ہیں جن کی حمایت کرتے ہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بنیادی جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں، البتہ ہم نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں قانون کی حکمرانی کے حامی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں میتھو ملر نے کہا کہ طالبان اپنے وعدوں پر قائم رہیں ہم اپنے وعدوں پر برقرار ہیں، خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کا حق برقرار رکھیں گے۔

    علاوہ ازیں امریکی ترجمان سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے گزشتہ روز دیے گئے ایک بیان کے تناظر میں سوال کیا گیا، جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے اس اعتراف کے حوالے سے گفتگو کی تھی کہ عمران خان کا امریکی مداخلت کے بارے میں سائفر کا بیانیہ من گھڑت تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران اس سوال کے جواب میں کہا۔ ’مجھے نہیں معلوم کہ میں اس سوال کا کتنی بار اس پوڈیم سے ایک ہی جواب دے سکتا ہوں جو یہ ہے کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔‘

    جب ایک صحافی نے امریکی ترجمان سے پوچھا کہ امریکا اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ کرے گا؟ تو ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان یا دوسرے کسی ملک میں کسی سیاسی مسئلے میں خود کو ملوث نہیں کرتا۔ ترجمان میتھیو ملر نے کہا، ’امریکا کسی ملک کے اندرونی سیاسی معاملات میں خود کو ملوث نہیں کرتا اور ہم پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی سیاسی جماعتوں کا ساتھ نہیں دیتے۔‘ واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے قریبی ساتھی اور ان کے دور حکومت میں پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی جانب سے سائفر کے من گھڑت ہونے کے مبینہ اعتراف کو عمران خان کے خلاف چارج شیٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

  • امریکہ میں پائلٹ ریٹائرمنٹ کی عمر 67 سال مقرر

    امریکہ میں پائلٹ ریٹائرمنٹ کی عمر 67 سال مقرر

    امریکہ کے ایوان میں وہاں کی ایوی ایشن کیلئے ایک بل منظور کیا گیا ہے جس میں کمرشل پائلٹ کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سے 67 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ روئٹرز کی خبر کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کے روز ایک قانون سازی کی منظوری دی ہے جس کے تحت کمرشل پائلٹوں کی ریٹائرمنٹ کی لازمی عمر 65 سال سے بڑھا کر 67 سال کر دی جائے گی اور ایوی ایشن میں دیگر اصلاحات کی جائیں گی۔


    ریپبلکن پارٹی کی زیر قیادت ایوان نمائندگان میں اس بل کی منظوری کے لیے 69 کے مقابلے میں 351 ووٹ پڑے جو امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے ایوی ایشن سیفٹی اور انفراسٹرکچر پروگراموں کو اگلے پانچ سالوں کے لیے دوبارہ اختیار دے گا۔ ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے سے ایئرلائن شیڈولنگ اور پائلٹوں کی تربیت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
    عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری
    علاوہ ازیں پائلٹوں کے معاہدوں کو دوبارہ کھولنے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ موجودہ بین الاقوامی قوانین اب بھی 65 سال سے زیادہ عمر کے پائلٹوں کو امریکہ سے باہر زیادہ تر ممالک میں پرواز کرنے سے روکتے ہیں۔ ریجنل ایئر لائن ایسوسی ایشن نے پائلٹوں کی عمر میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے "زیادہ تجربہ کار کپتانوں کو برقرار رکھنے کی اجازت ملتی ہے، جو بدلے میں نئے فرسٹ افسران کے ساتھ پرواز کر سکتے ہیں اور ان کی رہنمائی کر سکتے ہیں، جس سے ملازمت چھوڑنے میں مدد ملتی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے رواں ہفتے کہا تھا کہ اس نے ایوان نمائندگان کے بل کی مخالفت کی ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی خفیہ دستاویزات بارے آڈیو لیک نے ہلچل مچا دی

    ڈونلڈ ٹرمپ کی خفیہ دستاویزات بارے آڈیو لیک نے ہلچل مچا دی

    ایک میٹنگ کی ایک آڈیو ریکارڈنگ ، جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایک انٹرویو لینے والے کے ساتھ ایک انتہائی خفیہ دستاویز پر گفتگو کر رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بعد کے ان کے اس دعوے کی نفی کرتی ہے کہ ان کے پاس ایسی دستاویزات نہیں بلکہ صرف خبروں کے تراشے تھے۔ جبکہ عالمی میڈیا کے مطابق یہ ریکارڈنگ اسپیشل کونسل جیک اسمتھ کی جانب سے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے لئے، ٹرمپ پر فرد جرم عائد کئے جانے کا ثبوت ہو سکتا ہے۔


    جبکہ یہ دو ہزار اکیس میں دئیے گئے ایک انٹرویو سے لی گئی ہے جو ٹرمپ نے اپنے نیو جرسی ریزورٹ میں اپنے سابق چیف آف اسٹاف مارک میڈوز کی یاد داشتوں پر کام کرنے والے لوگوں کے لئے دیا تھا۔ جیک اسمتھ کی جانب سے جو فرد جرم سابق صدر پر عائد کی گئی ہے، اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اسوقت ٹرمپ کے ساتھ ایک رائٹر، ایک پبلشر اور ٹرمپ کے عملے کے جو دو لوگ میٹنگ میں شریک تھے، انہیں، ایک ایسے غیر ملک پر جس کی وضاحت نہیں کی گئی تھی، پنٹاگان کے حملے کے منصوبے کے بارے میں خفیہ معلومات دکھائی گئی تھیں۔

    "ٹرمپ کے الفاظ تھے، "یہ کاغذات ہیں، "جس سے ایسا اشارہ ملتا تھا جیسے ان کے پاس پنٹاگان کی خفیہ دستاویز ہے جس میں ایران پر حملے کے منصوبے درج ہیں۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبینہ آڈیو لیک نے ہلچل مچا دی۔ سی این این خفیہ دستاویزات پر مبنی آڈیو لیک سامنے لے آیا ۔ آڈیو میں ٹرمپ اپنے اسٹاف ممبرز کیساتھ خفیہ دستاویزات پرگفتگو کر رہے ہیں۔ آڈیو لیک میں ڈونلڈ ٹرمپ نےخفیہ دستاویزات کو بغیر اجازت تحویل میں رکھنے کا اعتراف کر لیا۔

    امریکی چینل کی جانب سے جاری کردہ آڈیو میں ایک ایسی گفتگو شامل ہے جس میں لگتا ہے کہ سابق امریکی ٹرمپ کے پاس پنٹاگان کی خفیہ دستاویز ہے جس میں ایران پر حملہ کرنے کا منصوبہ ہے، آڈیو لیک کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’یہ وہ دستاویزات‘، ڈونلڈ ٹرمپ آڈیو میں حوالہ دے رہے تھے کہ ’یہ خفیہ معلومات ہے‘۔ آڈیو لیک میں اس بات کا بھی انداز ہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کمرے میں موجود لوگوں کو بتا رہے کہ یہ فوج کی طرف سے مجھے دیا گیا اور آپ نے بھی دیکھ لیا، بطور صدر اب میں یہ دستاویزات خفیہ نہیں رکھ سکتا ، کیونکہ آپ لوگ یہ جانتے ہیں،اسی آڈیو لیک میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کے عملے میں موجود ایک شخص جواب دیتا ہے کہ ’اب ہمیں ایک مسئلہ درپیش ہے‘۔

    سابق امریکی صدر کو آڈیو لیک میں یہ کہتےبھی سنا جا سکتا ہے کہ کیا یہ دلچسپ نہیں ہے؟ یہ بہت اچھا ہے، ان الفاظ کے ساتھ آڈیولیک کی ریکارڈنگ ختم ہو جاتی ہے۔ تاہم خیال رہے محکمہ انصاف نے سابق امریکی صدر ٹرمپ پر جاسوسی ایکٹ سمیت دیگر قوانین خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ میں لگنے والےالزامات میں مزید بتایا گیا کہ یہ عہدہ چھوڑنے پر خفیہ دستاویزات اپنے ساتھ لے گئے اور انہیں متعلقہ ادارے کو فراہم کرنے میں ناکام رہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
    پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
    پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
    مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
    ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

    فرد جرم میں محکمہ انصاف نے اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ سمیت دیگر شواہد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرمپ ایک مصنف، ایک پبلشر اور اپنے سٹاف کے دولوگوں کو ’انتہائی خفیہ‘ دستاویزات دکھائے تھے۔ واضح رہے کہ سابق صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کرخفیہ دستاویزات جمع کر رکھی ہیں جنہیں انہوں نے غیر قانونی طور پر فلوریڈامیں اپنی رہائش گاہ منتقل کیا اور واپسی سے انکار کرتے رہے،سابق امریکی صدر ٹرمپ تفتیش کاروں کوبھی خفیہ دستاویزات کی برآمدگی میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش کرتے تھے۔

  • کیپیٹل ہل حملہ،سینیئر ارکان کے استعفے جاری

    کیپیٹل ہل حملہ،سینیئر ارکان کے استعفے جاری

    واشنگٹن: امریکی صدر کے حامیوں کی جانب سے پارلیمنٹ پر حملے اور اس پر ٹرمپ کے رد عمل کے بعد وائٹ ہاؤس سے استعفوں کی لائن لگ گئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپٹیل ہل حملے اور اس کے نتیجے میں 4 افراد کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر کے نائب قومی سلامتی کے مشیر میٹ پوٹنگر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق میٹ پوٹنگر کے قریبی ساتھیوں نے تصدیق کی کہ انہوں نے کیپیٹل ہل حملوں پر صدر ٹرمپ کے رد عمل کے نتیجے میں استعفیٰ دیا۔

    اس کے علاوہ امریکی صدر کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی چیف آف اسٹاف بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکی ہیں، وہ وائٹ ہاؤس کی سابق کمیونیکیشن ڈائریکٹر اور پریس سیکرٹری بھی رہ چکی تھیں۔

  • جامعہ ملیہ کے طلبا پر بھارت سرکار کا کریک ڈاؤن ، عرب ایکٹوزم اور امریکی رپورٹ، تحریر طہٰ منیب

    کرونا کی تباہ کاریوں اور عربوں کے سوشل میڈیا ایکٹوزم اور اب چند گھنٹے قبل امریکہ کی جانب سے بھارت پر مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کے باوجود محسوس ایسا ہوتا ہے کہ مودی ہٹ دھرمی سے باز آنے والا نہیں ہے۔

    بھارت میں گزشتہ شام سے #ReleaseJMIPeople یعنی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لوگوں کو رہا کرو ٹرینڈ ٹاپ پر ہے،

    یہ تین لوگ ہیں جنکی رہانی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ صفورہ زرگر، شفاالرحمان، میران حیدر تینوں جامعہ کے طلبا ہے جن پر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا ایکٹ UAPA Unlawful Activities Prevention Act لگا کر گرفتاری کے بعد دس دس دن کے ریمانڈ پر عدلیہ کے زریعے پولیس کے حوالے کر کے تہاڑ جیل نیو دہلی میں ڈال دیا گیا ہے، شفا الرحمان سابق طالبعلم ہیں، صفورا زرگر کی دو سال قبل شادی ہوئی ، پریگننٹ حالت میں اسے کوئی رعایت بخشے بغیر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے،

    صفورہ زرگر

    صفورہ زرگر تہاڑ جیل میں

    شفا الرحمان

    میران حیدر

    ان کا جرم چند ماہ قبل مسلم دشمن متنازعہ شہریت بل سٹیزن شپ امینڈمیٹ بل CAB کی مخالفت میں اواز بلند کرنا تھا ، جس بل کا مقصد مسلمانوں کو بھارتی شہریت سے فارغ کر کے انہیں حراستی مراکز ڈیٹینشن کیمپوں میں ڈال کر نسل کشی کرنا تھا، جس پر روایتی بھارتی مسلم قیادت ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور جامعہ ملیہ کے طلبا نے ظلم و تشدد آنسو گیس ، شیلنگ ، فائرنگ، لاٹھی چارج اور بعد ازاں بڑی تعداد میں گرفتاریاں پیش کر کے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی، اور یہ آواز ہر غیر متعصب انسان کی آواز بنی ، مسلمان بھی جاگے،

    کرونا لاک کی تباہ کاریوں نے کچھ عرصے کیلئے اس توجہ بٹائی تو ضرور تھی لیکن انتہا پسند ہندو کرونا وائرس کا زمہ دار مسلمانوں کو ٹھرانے لگے اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کے ایک نئی لہر اٹھی اور عرب بلاگرز اور زمہ داران کی توجہ سے کچھ معاملہ بظاہر تو ٹھنڈا ہوا تو اب ان طلبا کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں،
    گوکہ امریکی سرکاری ادارے نےبھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر سفری اور دیگر پابندیوں کی تجاویز دی ہیں لیکن شاید ہی امریکہ سرکار اس پر کوئی ایکشن لے، ہمارے بھارتی بھائیوں کو ظلم کی یہ سیاہ رات اپنی قربانیوں سے کاٹنی ہے اور وہ اب کسی حد تک تیار ہو بھی چکے ہیں، ہمارا کام انکے لئے آواز بلند کرنا اور رمضان کی بابرکت ساعتوں میں انکے دعائیں کرنا ہے کہ ظلم کی یہ رات ختم ہو اور ہندو کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی کی صبح نصیب ہو