Baaghi TV

Tag: USA’

  • امریکہ انتخابات منعقد کرانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دے دیا

    امریکہ انتخابات منعقد کرانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دے دیا

    امریکا نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پاکستان میں انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔ ان اصولوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے منعقد انتخابات کا مشاہدہ کریں گے جبکہ محکمہ خارجہ میں پاکستان ڈیسک سے منسلک پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ الزبتھ ہورسٹ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض کی قسط کا معاہدہ طے پانا ایک خوش آئند اقدام ہے۔

    ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کا انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ خوش آئند ہے تاہم پاکستان کی سیاست کے بارے میں پاکستانی عوام کو اپنے قوانین اور آئین کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ کسی ایک سیاسی جماعت کو دوسری پارٹی پر یا کسی ایک امیدوار کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے۔ الزبتھ ہورسٹ نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں پاکستان میں انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔ وہ ان اصولوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے پاکستان میں منعقد ہونے والے انتخابات کا مشاہدہ کریں گے۔

    پاکستان کی معیشت پر بات کرتے ہوئے پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ نے مزید بتایا کہ 2022 میں امریکی کمپنیوں پاکستان میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری لگ بھگ 250 ملین ڈالر کے برابر رہی۔ گزشتہ دو عشروں میں امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر کی امداد فراہم کی۔ یہ غلط تاثر ہے کہ امریکا پاکستان کو بھول گیا ہے۔پاکستان اور امریکا میں 2022ء میں باہمی تجارت کا حجم نو ارب ڈالر رہا ہے جبکہ امریکا نے گزشتہ برس چھ ارب ڈالر کی پاکستانی اشیا درآمد کیں۔

    امریکی اہلکار نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ آئی ایم ایف اور پاکستان اسٹینڈ بائے معاہدے پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ”میکرو اکنامک“ اصلاحات پر کام کرے جو پائیدار معاشی بحالی کا باعث بنیں۔ بلوچستان اور پشاور میں سکیورٹی فورسز پر حملے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حملوں پر افسوس ہے، پاکستان کو بیشتر ملکوں کے مقابلے میں دہشت گردی کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اس لیے امریکا اور پاکستان انسدادِ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اتحادی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
    بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ
    انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات اور کالعدم ٹی ٹی پی جیسے گروہوں کی وجہ سے پاکستان کو در پیش خطرات سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

  • پاک امریکادفاعی تعلقات کےتناظرمیں جنرل کوریلا پاکستان پہنچ گئے

    پاک امریکادفاعی تعلقات کےتناظرمیں جنرل کوریلا پاکستان پہنچ گئے

    امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایریک کوریلا پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ جنرل مائیکل ایریک کوریلا دوطرفہ دفاعی تعلقات پر بات چیت کریں گے جبکہ پاک امریکادفاعی تعلقات کےتناظرمیں جنرل کوریلا پاکستانی حکام سےملاقاتیں کریں گے اور جنرل مائیکل ایریک کوریلا کا پاکستانی میڈیا نمائندگان سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

    جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی تھی جب وہ پاکستان کے دورہ پر آئے تھے افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بتایا گیا تھا کہ امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا تھا.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
    بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ

    علاوہ ازیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کاوشوں کو مائیکل نے سراہا تھا جبکہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے راولپنڈی میں آرمی میوزیم کا بھی دورہ کیا تھا جبکہ اب بھی کوریلا مختلف دورے بھی کریں گے جب پاکستانی حکام سے ملاقات بھی کریں جس میں اعلیٰ سطح کے علاوہ میڈیا صحافی اور اہم عہدیداران بھی شامل ہیں.

    تاہم ابھی تک ان کی ملاقات کسی اہم اعلی عہدیدار سے طے نہیں ہوئی ہے.

  • ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ

    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں قانون کی حکمرانی کےحامی ہیں، واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں انتخابات کی تیاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے میتھو ملر نے کہا کہ آزاد میڈیا، آزادی اظہار رائے، اجتماع کی آزادی ہونی چاہیے، یہی تمام اصول جمہوری انتخابات کی بنیاد ہیں جن کی حمایت کرتے ہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بنیادی جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں، البتہ ہم نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں قانون کی حکمرانی کے حامی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں میتھو ملر نے کہا کہ طالبان اپنے وعدوں پر قائم رہیں ہم اپنے وعدوں پر برقرار ہیں، خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کا حق برقرار رکھیں گے۔

    علاوہ ازیں امریکی ترجمان سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے گزشتہ روز دیے گئے ایک بیان کے تناظر میں سوال کیا گیا، جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے اس اعتراف کے حوالے سے گفتگو کی تھی کہ عمران خان کا امریکی مداخلت کے بارے میں سائفر کا بیانیہ من گھڑت تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران اس سوال کے جواب میں کہا۔ ’مجھے نہیں معلوم کہ میں اس سوال کا کتنی بار اس پوڈیم سے ایک ہی جواب دے سکتا ہوں جو یہ ہے کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔‘

    جب ایک صحافی نے امریکی ترجمان سے پوچھا کہ امریکا اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ کرے گا؟ تو ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان یا دوسرے کسی ملک میں کسی سیاسی مسئلے میں خود کو ملوث نہیں کرتا۔ ترجمان میتھیو ملر نے کہا، ’امریکا کسی ملک کے اندرونی سیاسی معاملات میں خود کو ملوث نہیں کرتا اور ہم پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی سیاسی جماعتوں کا ساتھ نہیں دیتے۔‘ واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے قریبی ساتھی اور ان کے دور حکومت میں پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی جانب سے سائفر کے من گھڑت ہونے کے مبینہ اعتراف کو عمران خان کے خلاف چارج شیٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

  • بچوں کی سمگلنگ اور چائلڈ لیبر کیخلاف نیشنل ڈائیلاگ

    بچوں کی سمگلنگ اور چائلڈ لیبر کیخلاف نیشنل ڈائیلاگ

    غیر سرکاری تنظیم ایس ایس ڈی او کے زیراہتمام امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے بچوں کی سمگلنگ اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے حوالے سے نیشنل ڈائیلاگ کا انعقاد

    نیشنل ڈائیلاگ میں امریکی دفتر خارجہ کے نمائندوں، پارلیمنٹیرینز، ایف آئی اے، پولیس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسران، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا اظہار خیال جبکہ بچوں کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے نیشنل ڈائیلاگ میں مستقبل کا لائحہ عمل طے، بچوں کی سمگلنگ اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی اور غیر سرکاری سطح پر کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے اور تجاویز کے تبادلہ خیال کے لئے غیرسرکاری تنظیم (ایس ایس ڈی او) نے امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے نیشنل ڈائیلاگ کا اہتمام کیا۔
    نیشنل ڈائیلاگ کے شرکاء نے بچوں کی سمگلنگ روکنے کے لئے سٹیک ہولڈرز کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے اور سمگلنگ کے شکار بچوں کے تحفظ اور ان کی بحالی کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    واضح رہے کہ جون 2023 میں امریکا کے سیکرٹری آف سٹیٹ نے انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے پاکستان بھرمیں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسر ظہیر احمد کو ٹی آئی پی رپورٹ ہیرو ایوارڈ سے نوازا۔ بطور ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن سمگلنگ یونٹ ظہیر احمد کے شاندار اقدامات کی بدولت 2022 میں پاکستان کی ٹی آئی پی ٹائیر واچ لسٹ میں نمایاں بہتری آئی۔ سیکرٹری بلنکن نے 2023 میں ٹی آئی پی رپورٹ لانچ کرنے کی تقریب کے موقع پر ظہیر احمد کو انعام سے نوازا۔

    بچوں کی سمگلنگ روکنے اور چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے منعقدہ نیشنل ڈائیلاگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے خصوصی مشیر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بچوں کی سمگلنگ روکنے کے لئے پسماندہ اضلاع میں غربت کا خاتمہ کیا جانا ضروری ہے کیونکہ بیشتر والدین غربت سے تنگ آکر خود ہی اپنے چھوٹے بچوں سے مزدوری کراتے ہیں، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بچوں کی سمگلنگ اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے ایس ایس ڈی او کی طرف سے نیشنل ڈائیلاگ کا انعقاد قابل تعریف ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتی سطح پر تمام وسائل بروئے کار لاکر بچوں کی سمگلنگ، چائلد لیبر کے خاتمے اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

    نیشنل ڈائیلاگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے( ایس ایس ڈی او) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے کہا کہ پاکستان سے چائلڈ لیبر اور بچوں کی سمگلنگ کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ذمہ دار ادارے مشترکہ طور پر کوشش کریں اور اس نیشنل ڈائیلاگ کے انعقاد کا مقصد اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کو باہمی تبادلہ خیال کے لئے موقع فراہم کرنا ہے۔ سید کوثر عباس نے کہا کہ بچوں کی سمگلنگ اس وقت پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کی سب سے بدتر مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈائیلاگ کا مقصد ہے کہ ہم شرکاء کے تجربات اور تجاویز کی روشنی میں سائنسی اور تحقیقی بنیادوں پر ایسا ڈیٹا اکٹھا کرکے پالیسی مرتب کرسکیں جو بچوں کی سمگلنگ کی روک تھام میں معاون ثابت ہو۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    نیشنل ڈائیلاگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو، چیئرپرسن نیشنل کمیشن چلڈرن رائٹس، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو، امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ مسٹر براڈ پارکر نے بھی بچوں کی سمگلنگ اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے حوالے سے گفتگو کی۔

    نیشنل ڈائیلاگ کے شرکاء کو چار گروپس میں تقسیم کرکے ان سے تجاویز لی گئیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں پر مشتمل گروپ نے تجویز پیش کی کہ بچوں کی سمگلنگ کے کیسز کی شفاف رپورٹنگ، سائبر کرائم کنٹرول کرنے کے لئے وسائل کو بہتر بنانے اور ٹریفکنگ میں ملوث بنیادی کرداروں کی نشاندہی ضروری ہے۔ بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل گروپ نے تجویز پیش کی کہ بچوں کے تعلیمی نصاب اور ٹی وی کے ذریعے بچوں کو سمگلنگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ پالیسی میکرز اور قانون سازوں پر مشتمل گروپ نے تمام صوبوں میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے الگ عدالتیں بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل گروپ کے نمائندوں نے تجویز پیش کی کہ انسانی سمگلنگ کے حوالے سے بچوں کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے جبکہ مدارس کی نگرانی سے بھی اس مسئلے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

  • جو بائیڈن ٹی وی انٹرویو ختم ہونے سے پہلےاٹھ کر چلے گئے، نشریات روکنا پڑیں

    جو بائیڈن ٹی وی انٹرویو ختم ہونے سے پہلےاٹھ کر چلے گئے، نشریات روکنا پڑیں

    امریکی صدر جو بائیڈن اپنی پیرانہ سالی کی وجہ سے اکثر ایسی حرکات کر گذرتے ہیں جو ان کے صدارتی اقدامات سے زیادہ ان کی انوکھی حرکتیں توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں صدر جو بائیڈن نے روایتی عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرویو کے اختتام کے پروٹوکول کا خیال رکھے بغیر سٹوڈیو چھوڑ کر سوشل میڈیا پر ایک نیا موضوع بحث کے لیے چھوڑ دیا۔


    عالمی ادارے کی خبر کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے MSNBC ٹی وی نیٹ ورک کے ساتھ اپنے انٹرویو کے دوران عجیب رویے کا اظہار کرتے ہوئے انٹرویو ختم ہونے کے ساتھ ہی اٹھ کر چلے گئے اور ان کے انٹرویو کی نشریات روکنا پڑیں۔ عام طور پر ہوتا یہ ہے کہ کسی بھی انٹرویو میں مہمان کو اس وقت تک اپنی نشتپ بیٹھنا ہوتا ہے جب اینکر اختتامی الفاظ نہ بول دے۔ اس انٹرویو میں ایسا نہیں ہوا۔ خاتون اینکر شکریے کے الفاظ ادا کرتی رہی اور صدر صاحب اٹھ کر چلتا بنے۔

    براہ راست نشر ہونے والی فوٹیج میں انٹرویو کے اختتام پر ان کے عجیب وغریب رویے کو دکھایا گیا ہے۔ یہ انٹرویو تقریباً 20 منٹ تک جاری رہا۔ اینکر نکول والیس نے ایک اختتامی جملے کے ساتھ میٹنگ کا اختتام کیا جب بائیڈن فوٹو اسٹوڈیو میں ان کے پیچھے جا رہے تھے۔ ٹی وی اینکر نے ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ”دور مت جاؤ” جب کہ بائیڈن اس کے پیچھے پیچھے چلے گئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی واقع
    گورنر ہاﺅس ہو یا میرا اپنا گھر عوام سے تعلق جڑا رہے گا. کامران ٹیسوری
    اعظم خان کو سی پی ایل 2023 کیلئے گیانا ایمازون واریئرز نے چن لیا
    قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار
    نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی
    چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،سری لنکن صدر نے بھی "مدد”کی وزیر اعظم
    بھارت میں جانوروں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے واقعات میں اضافہ
    وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں
    ٹی وی کا مہمان عام طور پر اپنی نشست چھوڑنے سے پہلے نشریات کے منقطع ہونے تک انتظار کرتا ہے، لیکن بائیڈن جیسے ہی جلدی میں سوالات ختم ہو گئے وہاں سے چلے گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں امریکیوں میں امریکی صدر کا بھرپور مذاق اڑایا ہے۔ سابق ریپبلکن گورنر سکاٹ واکر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ویڈیو کو دیکھ کر صدر بائیڈن کی صدارت کا اندازہ لگا لینا چاہیے۔

  • مصنوعی میٹھا ڈی این اے کیلئے انتہائی خطرناک قرار

    مصنوعی میٹھا ڈی این اے کیلئے انتہائی خطرناک قرار

    ایک عالمی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مصنوعی میٹھا انسانی ڈی این اے کیلئے انتہائی خطرناک ہے جبکہ اگر آپ کو اس بات پر فخر ہے کہ آپ نے چینی کی مقدار کو کم کرنے کے لیے کوئی تدبیر اپنائی ہے تو یہ صحت مند عادت ہے لیکن دی ہیلدی کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی کا مصنوعی متبادل آپ کے لیے اچھا نہیں ہو سکتا اور ناہی وزن میں اضافے کو روکنے میں کوئی مددگار ثابت ہوسکتا کیونکہ سائنس کے ایک نئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ ایک مقبول کم کیلوری والا مصنوئی میٹھا کو آپ کی حیاتیات پر بہت برا اثر ڈال سکتا ہے اور صحت کیلئے بہت ہی نقصان دہ ہے.

    واضح رہے کہ مئی 2023 کی نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا میں چیپل ہل کے جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق، پارٹ بی نے انکشاف کیا کہ سوکرالوز کو ہضم کرنا "جینوٹکسک” اثر کا باعث بن سکتا ہے جبکہ جینوٹوکسک ایک اصطلاح ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ ڈی این اے کی ساخت میں خلل ڈالتی ہے اور یہ مرکب صرف ایک ضمنی پیداوار نہیں ہے
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
    ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
    بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
    جعلی افغان پاسپورٹ کے ذریعے اٹلی جانے والا مسافر گرفتار
    رابعہ سلطان جناح ہاوس پر حملہ کی تفتیش میں پولیس کو مطلوب تھیں,پنجاب حکومت
    ہتک عزت دعویٰ: خواتین عوامی طور پر جنسی ہراسانی سنگین جیسے جھوٹے الزامات لگا سکتی ہیں،میشا شفیع
    سربراہی اجلاس میں دعوت دینے اور پرتپاک میزبانی پروزیراعظم کا فرانسیسی صدر کا شکریہ

    تاہم خیال رہے کہ سپلینڈا ایک برانڈ کا نام ہے جبکہ اس کے علاوہ کچھ عام سوکرالوز برانڈز بھی پیلے رنگ کی پیکنگ میں آتے ہیں جو دراصل اس برانڈ کو کاپی کرتے ہیں یا خود سپلینڈا کہلواتے ہیں، جبکہ ان مصنوعات میں زیر بحث کیمیکل sucralose-6-acetate ہے، ایک چکنائی میں گھلنشیل مرکب جو sucralose کھانے کے بعد گٹ میں پیدا ہوتا ہے۔ اسی تحقیقی ٹیم کے پچھلے کام نے ثابت کیا کہ گٹ میں ایسے کئی مرکبات بنتے ہیں، لیکن sucralose-6-acetate کی دریافت نمایاں ہے۔

  • فرانس میں دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی

    فرانس میں دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی

    فرانس کے دارالحکومت پیرس کے پانچویں علاقے میں بدھ کے روز دھماکے میں 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ان میں چار کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔یہ دھماکا تاریخی وال ڈے گریس فوجی اسپتال کے قریب ہوا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پیرس کے پولیس سربراہ لوراں نونیز نے صحافیوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس واقعے میں کل تیس افراد زخمی ہوئے ہیں اور دولاپتا ہیں۔متاثرہ عمارت کے ملبے سے ان کی تلاش کی جارہی ہے۔

    پیرس پولیس کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک عمارت کا سامنے والا حصہ سڑک پر گر گیا تھا اور بہت سے فائر فائٹرز اور پولیس اہلکار امدادی سرگرمیوں کے لیے موقع پر موجود تھے۔ فوری طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔اس سے قبل علاقے کے میئر نے ٹویٹر پر گیس دھماکے کا اعلان کیا تھا۔فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمینن نے بتایا کہ پیرس کے پانچویں علاقے رو سینٹ جیکس میں جارڈن ڈو لکسمبرگ اور سوربون یونیورسٹی کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
    خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
    خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
    لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
    صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
    بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی
    انھوں نے مزید بتایا کہ فائر فائٹروں نے پیرس کے بائیں کنارے میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ دھماکے کے بعد گنبدوں والی پینتھیون یادگار سے دھواں بلند ہونے لگا تھا جس کے بعد آس پاس کی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔ خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پیرس پولیس کی ترجمان لبنیٰ عطا کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ کا تعیّن کرنا قبل از وقت ہوگا اور وہ ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کر سکتیں کہ آگ گیس دھماکے کی وجہ سے لگی ہے۔

  • سعودی عرب؛ ذی الحج کا چاند نظر آگیا

    سعودی عرب؛ ذی الحج کا چاند نظر آگیا

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق یوم عرفہ 27 جون کو ہو گا اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی۔ جبکہ عالمی میڈیا کے مطابق سعودیہ کے علاوہ دبئی ، شام اور مصر سمیت دیگر خلیجی ممالک میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ بروز منگل 27 جون اور عیدالاضحی 28 جون کو ہوگی۔

    تاہم یاد رہے کہ سعودی حکومت نے دو روز قبل عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل بھی کی تھی۔ علاوہ ازیں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں چاند بارے جائزہ لینے کے بعد اعلان کیا جائے گا،

    جبکہ نمازعصرکے بعدمحکمہ موسمیات کراچی کےدفترمیں اجلاس منعقد کیا جائے گا ہوگے، وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سیدعبدالخبیرآزادصدارت کریں گے۔ کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، پشاوراورکوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت ہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہمارے دور کے منصوبوں پر مولانا فضل الرحمان تختیاں لگا رہے ہیں. علی امین گنڈہ پور
    عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع کا عالمی ادارے کو انٹرویو
    حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
    سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
    فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
    ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
    پاکستان میں یکم ذی الحج منگل 20 جون یا بدھ 21 جون کو ہونے، اس طرح پاکستان میں عید الاضحیٰ جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

  • اب واٹس ایپ پر آڈیو میسج کے علاوہ  ویڈیو میسج بھی ممکن!

    اب واٹس ایپ پر آڈیو میسج کے علاوہ ویڈیو میسج بھی ممکن!

    سماجی رابطوں کی آن لائن ایپ واٹس ایپ اب بہت جلد اپنے صارفین کیلئے ویڈیو میسج فیچر متعارف کرائے گی جبکہ واٹس ایپ بِیٹا اِنفو ویب سائٹ نے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے بِیٹا اپ ڈیٹس میں نئے ویڈیو میسج فیچر کی نشان دہی کی،اس فیچر سےواٹس ایپ صارفین جلد ایک منٹ کی ویڈیو بھی بھیج سکیں گے۔

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق چونکہ ویڈیو پیغام ریکارڈ کر کے فوری طور پر بھیجی جاتا ہے، لہٰذا اس سے معاملے کی عجلت کا احساس پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو سے زیادہ ہوتا ہے۔ جبکہ اس فیچر کی نشان دہی واٹس ایپ بِیٹا کے آئی او ایس 23.12.0.71 اور واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائیڈ 2.23.13.4 ورژن میں کئی گئی ،تاہم، کمپنی کی جانب سے فیچر اجراء کی کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل واٹس ایپ کا کہنا تھا پیغامات بھیجنے کے 15 منٹ بعد بھی میسج ایڈٹ کیے جا سکیں گے۔ واٹس ایپ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کا حصہ ہے جو فیس بک اور انسٹاگرام کا بھی مالک ہے۔یہ فیچر واٹس ایپ کے دو ارب سے زیادہ صارفین کے لیے آئندہ ہفتوں میں متعارف کروایا جائے گا۔ واٹس ایپ کی سب سے بڑی مارکیٹ انڈیا ہے، جہاں اس کے 48 کروڑ 70 لاکھ صارفین ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں:
    واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ
    نواز شریف؛ بی اے کی ڈگری گم، پنجاب یونیورسٹی سے ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی
    پارلیمنٹ میں میرا جنسی استحصال ہوا، خاتون رکن پارلیمنٹ پھٹ پڑی
    9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ
    بورس جانسن نے ارکان پارلیمنٹ کو گمراہ کیا. رپورٹ میں انکشاف
    حافظ نعیم کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔نثار کھوڑو
    9مئی میں ملوث شہریوں کوبےخطا گرفتار نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس کا صدر جوبائیڈن کوخط
    میسیجنگ سروس کی جانب سے گزشتہ پیر کو ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ تھا پیغام میں سپیلنگ کی غلطی کی تصحیح سے لے کر اس میں اضافی تفصیلات لکھنے تک ہم آپ کو اپنی چیٹس پر زیادہ کنٹرول دینے کے لیے پرجوش ہیں۔

  • لبنانی پارلیمنٹ 12ویں مرتبہ صدر کے انتخاب میں ناکام

    لبنانی پارلیمنٹ 12ویں مرتبہ صدر کے انتخاب میں ناکام

    آج لبنانی قانون ساز سابق صدر مائیکل عون کے مُتبادل صدر کا انتخاب کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا تھا جس کےعہدے کی مدت گزشتہ اکتوبرمیں ختم ہوگئی تھی۔ تاہم لبنان کی پارلیمنٹ 12ویں مرتبہ اپنے ملک کیلئے صدر کے انتخاب میں ناکام ہوگئی ہے جو دراصل کئی مہینوں سے سیاسی عدم استحکام کا شکار چلا آرہا ہے.

    تاہم واضح رہے کہ اصل مقابلہ سابق وزیر خزانہ اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے سینئر عہدیدار جہاد ازور اور مارڈا پارٹی کے رہنما سلیمان فرنگیہ کے درمیان تھا، جن کے خاندان کی لبنانی سیاست میں ایک طویل تاریخ ہے۔ جبکہ اس حوالے سے بیروت سے رپورٹ کرتے ہوئے الجزیرہ کی زینہ خدر نے بتایا کہ حزب اللہ اتحاد نے اجلاس سے اسی طرح واک آؤٹ کیا جیسا کہ ان کی جانب سے گزشتہ11 ووٹوں کے دوران کیا تھا۔

    لبنانی پارلیمنٹ کو ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں نئے لیڈر کے انتخاب کے لیے مُمکنہ زیادہ سے زیادہ 128 قانون سازوں میں سے 86 یا دو تہائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جہاد ازور، جنہیں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کی حمایت حاصل ہے، پہلے راؤنڈ کے دوران سلیمان فرنگیہ کے 51 کے مقابلے میں 59 ووٹوں کے ساتھ اپنے حریف سے زیادہ برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے لیکن مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ علاوہ ازیں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ 18 قانون سازوں نے خالی بیلٹ ڈالے یا احتجاجی ووٹ ڈالے یا اقلیتی امیدواروں کو ووٹ دیا۔ جس کے بعد حزب اللہ کی قیادت میں بلاک ابتدائی راؤنڈ کے بعد دستبردار ہوگیا جس سےکورم ٹوٹ گیا اور ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کو روکا گیا، جہاں امیدواروں کو صدارت حاصل کرنے کے لیے صرف 65 ووٹوں کی اکثریت درکارتھی۔

    خیال رہے کہ ملک کے سیاسی بلاکس کے درمیان ایک غیر تحریری معاہدہ ہے جس پر پہلی بار1943 میں عقیدے کی بنیاد پر نمائندگی اور اقتدار کی تقسیم طے کرنے پراتفاق کیا گیا تھا۔ معاہدے کے مطابق صدر اور فوج کے کمانڈر کا میرونائٹ عیسائی ہونا ضروری ہے، جبکہ وزیراعظم کا سُنی مسلمان اور پارلیمنٹ کا اسپیکر شیعہ مسلمان ہونا چاہیے۔ جبکہ پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر اور نائب وزیراعظم کے عہدے یونانی آرتھوڈوکس عیسائیوں کے پاس ہیں اور مسلح افواج کے سربراہ ہمیشہ ڈروز (مغربی ایشیا کا ایک عربی بولنے والا گروہ ہے) ہوتے ہیں۔
    روپے کے مقابلہ میں ڈالر میں کمی

    نو مئی کے واقعات میں مبینہ کردار،فیض حمید گھر میں نظر بند

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    نومئی کے واقعات،صابر شاکر، معید پیر زادہ پر مقدمہ درج

    پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے نے پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

    پارلیمنٹ کے شیعہ اراکین نے بڑے پیمانے پر سلمان فرنگیہ کی حمایت کی ہے،جو حزب اللہ کے پسندیدہ امیدوار ہیں جبکہ جہاد ازور کو ڈروز قانون سازوں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ منتخب ہونے کے بعد نومنتخب صدر کو 2019 میں شروع ہونے والے ایک بڑے معاشی بحران سے نمٹنا پڑے گا، اس کے ساتھ ہی ایک سیاسی نظام جو طویل عرصے سے بدعنوانی اور بدانتظامی کا شکار ہے اس کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔