Baaghi TV

Tag: USA’

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے.

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے.

    عراق کی عدالت نے امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق عدالت نےایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کےقتل کےالزام میں ٹرمپ کےوارنٹ جاری کیے۔

    جنرل قاسم سلیمانی گذشتہ جنوری میں بغداد ائیرپورٹ پرامریکی ڈرون حملے میں مارےگئےتھے۔

    اس سے قبل ایران نے بھی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور امریکی صدر ٹرمپ کی گرفتاری میں مدد کے لیے ایران نے انٹرپول سے بھی مدد مانگی تھی۔

    3 جنوری 2020 کو ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی عراق میں امریکی راکٹ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے

  • کیپیٹل ہل واقعہ، چینیوں کے طنز سے بھرپور تبصرے

    کیپیٹل ہل کے پرتشدد واقعے پر چینیوں نے ‘امریکی جمہوریت‘ کا مذاق اڑانا شروع کر دیا ہے اور اس کا موازنہ سن دو ہزار انیس کے ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہروں سے کیا جا رہا ہے۔

    کیپیٹل ہل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے ‘حملے‘ کے مناظر چین میں انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے ہیں۔ جمعرات کی صبح چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے ایک ٹویٹ کے ساتھ دو تصویریں شائع کی ہیں۔ ایک تصویر جولائی دو ہزار انیس میں ہانگ کانگ کی لیجس لیٹیو کونسل کے احاطے پر مظاہرین کے قبضے کی ہے، جب کہ دوسری تصویر بدھ کے روز واشنگٹن کیپیٹل ہل میں پیش آنے والے واقعے کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ کے کٹر حامیوں نے کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا ہے، سکیورٹی اہلکاروں سے ہاتھا پائی اور عمارت پر پتھراؤ کر رہے ہیں اور سیلفیاں لے رہے ہیں۔

    گلوبل ٹائمز نے ٹویٹ کرتے ہوئے طنزیہ لکھا ہے کہ اسپیکر نینسی پلوسی نے ہانگ کانگ کے فسادات کو ‘ایک خوبصورت منظر‘ قرار دیا تھا۔ حالانکہ سن دو ہزار انیس میں ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز مظاہرے بڑی حد تک پرامن رہے تھے۔ اخبار نے لکھا ہے،”یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ وہ کیپیٹل ہل کے حالیہ واقعات کے بارے میں بھی کیا اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتی ہیں.

  • جوبائیڈن کی جیت کا اعلان ہو گیا. ٹرمپ بدستور نا خوش

    جوبائیڈن کی جیت کا اعلان ہو گیا. ٹرمپ بدستور نا خوش

    ‏امریکی کانگریس نے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کر دی ہے۔صدر ٹرمپ نتائج سے ناخوش.

    صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل ہونے کے باعث ان کا بیان وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ٹوئیٹ کیا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کے نتائج بدلنے کے لیے کوشاں.

    ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کے نتائج بدلنے کے لیے کوشاں.

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیتنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے.

    امریکی اخبار نے ایک آڈیو ریلیز کی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ ووٹ گننے اور اپنے ووٹ بڑھانے کا مطالبہ کرتے نظر آ رہے ہیں.

    آڈیو کے ریلیز ہونے کہ بعد تاحال وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا.

  • آئی ٹی ڈپلومیسی سے آپکے موبائل کی جاسوسی تک از طہ منیب

    آئی ٹی ڈپلومیسی سے آپکے موبائل کی جاسوسی تک از طہ منیب

    ہم خود اجازت دیتے ہیں جب بھی ہم کوئی ایپ انسٹال کرتے ہیں، اگر ہم اسکی اجازت نا دیں تو ہم اس ایپ سے درست فائدہ ہی نہیں اٹھا سکتے ، جیسا کہ گیلری، آڈیو، کیمرہ تک ایکسس اور اس سے وہ ہمارا سب کہا ، دیکھا، بولا سنتے ریکارڈ کرتے اور اسکے مطابق اسکی بنیاد پر ہمیں گائیڈ یا ڈکٹیٹ کرتے ہیں۔ مزید جب بھی کسی ایپ کو انسٹال کرنا ہوتا ہے تو وہ ایک صفحہ سامنے لاتے ہیں جس پر انکی جانب سے اصول و ضوابط لکھے ہوتے ہیں جسے ٹک کیے بغیر آپ آگے بڑھ ہی نہیں سکتے اور جسے ہم ہمیشہ آنکھیں بند کر کے جلدی میں اسے پڑھے بغیر ہی ٹک کر کے انسٹال کے بٹن پر کلک کر کے ہی دم لیتے ہیں، اگر اسے ہم پڑھ لیں تب شروع میں ہی ہم محتاط ہو جائیں یا شاید باز آجائیں لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارے مزاج میں شامل نہیں ہے۔

    یہ ٹیکنالوجی میں خود مختار ممالک کا باقیماندہ دنیا پر اسی طرح کا استحصال ہے جیسا کہ وہ کمزور معیشتوں سے تعاون کے نام پر قرضوں کے بعد انکی خودمختاری گروی رکھوا لیتے ہیں اور داخلی خارجی معاملات پر کنٹرول کر لیتے ہیں۔

    بالکل اسی طرز پر انہیں بڑے ممالک کی ٹیکنالوجی میں برتری نے خطرناک حد تک دنیا کے ہر شخص کا ہر طرح کا بائیو ڈیٹا انکی گود میں ڈال دیا ہے جس سے اس شخص کو چلانا اسکی پسند نا پسند اسکی نفسیات غرض سب کچھ ان کے ہاتھ چلا گیا ہے، اور آپکی میری ہم سب کی مجبوری ہے اگر دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو ” یہ تو ہو گا”۔ ٹیکنالوجی کا کنٹرول معاشی کنٹرول سے سو گنا بڑھ کر ہے کیونکہ یہاں چند ڈکٹیٹرز حکمرانوں یا ملکی سطح کے مرکزی اداروں تک انکی ڈکٹیشن نہیں ہوتی بلکہ اس کا دائرہ کار ہر فرد تک پہنچ جاتا ہے ۔ آپ یہ دیکھیں کہ صرف فیس بک کے ڈاؤنلوڈز پانچ سے چھ ارب کے درمیان ہیں جو دنیا کی کل آبادی کا نوے فیصد ہیں، تقریباً یہی اعداد و شمار باقی بڑی ویب سائٹس و ایپس کے بھی ہیں۔

    ٹیکنالوجی میں خود مختار دنیا کے بڑے ملکوں کی جنگیں پالیسیاں اب اسی طرز پر ہوتی ہیں جیسا کہ آپ نے دیکھا چند ماہ پہلے امریکہ نے چینی کمپنی ہواوے کو بین کیا ، روسی ایپس پہلے سے بین تھیں، روس و چائنہ میں امریکی ایپس بین ہیں۔ اور تو اور لداخ میں چین سے پڑنے والی مار کا جواب بھارت نے 59 چینی ایپس کو بین کر کے دیا ہے۔

    فی الحال پاکستان جیسے معاشی اعتبار سے کمزور ملک کے بس کی بات نہیں کہ ٹیکنالوجی کے اس میدان میں خود کوئی بڑی ایجادات کرے یا ان کمپینوں سے اپنا کچھ منوا سکے ۔ تقریباً دو ماہ حکومت پاکستان نے تقریباً ان تمام بڑی ایپس کو کچھ اصول و ضوابط پر پابند کرنے کی کوشش کی جس پر ان سب نے پاکستان سے اپنے تمام آپریشنز کو بند کرنے کی دھمکی دی اور تاحال حکومت اس پر کسی قسم کی معمولی شرائط نہیں منوا سکی، بلکہ چند ہفتے قبل پاکستان میں ٹویٹر ڈاؤن پر یہ شبہ کیا گیا تھا کہ یہ پاکستان کو ٹریلر دیکھایا گیا ہے کہ ہمارے سے اپنی سروسز کو بند کرنا کوئی بڑا سودا نہیں۔

    بہرحال ٹیکنالوجی ایک ایسا وسیع موضوع ہے جسے ایک فیس بک پوسٹ یا تحریر میں مکمل کرنا ناممکن ہے، کوشش ہوگی کہ مستقبل میں اس کے دفاعی، معاشی، معاشرتی، ثقافتی، نفسیاتی اثرات پر بات کروں ، فی الوقت اتنا ہی۔

  • کشمیر و بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کرنے والے مودی کو لداخ میں چینی قبضے پر سانپ سونگھ گیا از طہ منیب

    تین دن قبل چائنہ نے پانچ ہزار فوج کے ساتھ پانچ اطراف شمالی سکم، گولان ، ناکولا پاس سے بھارت پر چڑھائی کی اور تقریباً پانچ کلو میٹر تک لداخ اندر گھسنے کے بعد قبضہ کرتے ہوئے اسی خیمے گاڑ دئیے ، پچاس کے قریب بھارتی فوجی گرفتار کیے ھو بعد ازاں انڈین آفیشلز کے رونے دھونے پر چھوڑ دئیے گئے، چینی فوج نے گولیاں بارود پھونکنے کی بجائے کنگ فو ، کراٹے، مارشل آرٹس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، مکوں ، گھونسوں ، ٹھڈوں ، دھکوں اور ڈنڈوں سے پیچھے دکھیلا جبکہ گالیوں ، ڈانٹ ڈپٹ کی بھی وارفئر اس بار دیکھنے میں آئی جب چینی فوج میں موجود ایک فوجی نے ارناب گوسوامی کے انداز میں بھارتی افسر کو سمجھایا جو منتوں ترلوں سے سمجھانے آیا تھا کہ کچھ صبر لیں ہمارے بڑے آ رہے ہیں وہ مل بیٹھ کر بات کر لیں گے وغیرہ وغیرہ ، اسی طرح ایک جگہ ہند کی بہادر آرمی آنگلش و چینی زبان میں ایک بینر اٹھائے کھڑی تھی کہ جس جگہ آپ کھڑے ہیں یہ معاہدہے کے مطابق یہ جگہ ہماری ہے تو آپ پلیز گو بیک۔ چائنہ نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ٹھیک اگلے دن اپنے شہریوں کو بھارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

    آج کی اطلاعات کے مطابق چائنہ نے مزید اپنے مزید پانچ ہزار فوجی بڑھا کر کل دس ہزار تعداد کر دی ہے جنہوں نے پیش قدمی کرتے ہوئے لداخ کی ایک پوری وادی ملکیت کا دعویٰ کر دیا ہے ، اسی طرح سیٹلائیٹ تصاویر کے مطابق لداخ کے قریب چینی سائڈ پر موجود ائر بیس پر چائنہ بڑی تعداد میں تعمیرات کر رہا ہے جس چائنہ کے لداخ سے متعلق مستقبل کی پلاننگ واضح ہوتی ہے۔

    کشمیر کی متنازعہ حیثیت کا خاتمہ ، بلوچستان میں دہشتگردی ، گلگت بلتستان میں فنڈنگ امریکی ایماء پر بھارت کی پاکستان و چین کے مشترکہ پراجیکٹ سی پیک کے خلاف بڑی سازش کو منطقی انجام تک پہنچانے یا کسی حد تک بھارت کو لداخ میں محدود کرنے کی چینی پلاننگ ہو سکتی ہے۔

    چائنہ سے مار کھانے، منتیں ترلے، درخواستیں اور جواب کے بجائے بینر اور احتجاج کرنے والی یہ فوج وہی ہے جس کے سربراہ مودی ڈھاکہ میں کھڑا ہوکر اعتراف کرتا ہے کہ ہم نے رت بہایا تو تمہیں پاکستان سے آزادی ملی،یہ وہی فوج ہے نے کشمیر میں میں ستر سالوں سے جاری ظلم و ستم میں شدت پیدا کی، آرٹیکل 370 کو ختم کرکے نو ماہ تک بدترین لاک ڈاؤن رکھا ، یہ وہی مودی کا بھارت ہے جس نے کشمیر کی امتیازی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد بابری مسجد کا یکطرفہ فیصلہ کروا کر رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ کروایا ، یہ وہی امت شاہ کا انڈیا ہے جس نے سیٹیزن شپ امینڈمنٹ ایکٹ لگا کر سینہ ٹھونک کر کہا ہم نے جو کہا کیا ، اور ہر بار کشمیر میں عسکریت پسندی کی ہوئی کسی کاروائی پر چون انچ کا سینہ پھلا کر پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے دعویدار مودی کو چائنہ کی لداخ میں پیشقدمی اور بھارتی ذلت پر سانپ سونگھ گیا ہے، دہلی خاموش ہے، کسی قسم کی سرجیکل اسٹرائک ، گھس کر مارنے کی بھڑک تاحال سامنے نہیں آسکی۔ تاہم بھارتی متشدد دفاعی تجزیہ جنرل ر بخشی نے احتجاجاً اپنی ایک سائڈ کی مونچھیں کٹوا لی ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ بھارت کے جنونی عوام، چیختے چنگھاڑتے اینکرز اور بھڑکیں مارتے وزرا کیا پالیسی اپناتے ہیں۔

  • بھارت کو افغانستان میں شکست- پاکستان کو تنہا کرتے کرتے خود تنہا ہوگیا، خصوصی رپورٹ

    بھارت کو افغانستان میں شکست- پاکستان کو تنہا کرتے کرتے خود تنہا ہوگیا، خصوصی رپورٹ

    پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی،افغانستان میں اربوں ڈالرز کی بھارتی سرمایہ کاری ضائع، بھارت افغان امن عمل سے باہر، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے بھارت پریشان، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا میں ایک تفصیلی مضمون شائع ہوا ہے۔ اخبار کے مطابق اربوں ڈالر کی سرمایہ کار کے باوجود بھارت پورے افغان امن عمل میں نظر نہیں آرہا، نئی صورتحال کے مطابق پاکستان کو خطے میں مرکزی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔
    اخبار نے لکھا ہے کہ رواں ہفتے پاکستان، امریکہ، روس اور چین کے ساتھ طالبان امن معاہدے کو حتمی شکل دے رہا ہے جس سے اسلام آباد کو افغان امن عمل میں مرکزی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ اس صورت حال میں بھارت کی موجودگی یا آواز برائے نام رہ گئی ہے جبکہ پاکستان نے اس موقع کو خطے کی جیوپولیٹکس میں مرکزی کردار منوانے کے لیے استعمال کیا ہے۔

    اخبار کے مطابق اب امن عمل میں ہندوستان دکھائی دیتا ہے نہ ہی اس کے تحفظات کا کوئی نشان ملتا ہے۔ بھارت کو تازہ دھچکا اس وقت لگا جب افغانستان میں امریکی سفیر جان باس نے کہا کہ افغانستان میں 28ستمبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن طالبان کے ساتھ امن مذاکرات مکمل ہونے تک موخر کیے جاسکتے ہیں۔ بھارت نے امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو کے دورہ دہلی کے دوران اس کی مخالفت کی تھی۔ اجیت دوول نے افغانستان میں وقت پر انتخابات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
    اخبار نے لکھا ہے کہ بھارت نے اٹھارہ سال تک زیادہ تر افغان حکومت سے سرمایہ کاری کی۔ امریکہ چین اور روس کو ایک صفحے پر لانے میں کامیاب ہو چکا ہے اور گزشتہ ہفتہ پاکستان بھی امن عمل میں شامل ہو گیا ہے۔ پاکستان نے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔بھارت سیکورٹی تحفظات کے باوجود اس عمل سے مکمل طور پر باہر ہو گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت سے قریب سمجھے جانے والے سابق افغان صدر حامد کرزئی دوحا اور ماسکو میں ہونے والے مذاکرات کے سہولت کار تھے۔دریں اثنا افغانستان کی موجودہ منتخب حکومت غیر معمولی دباؤ میں ہے۔
    پاکستان اس پوزیشن سے مکمل طور پر مطمئن اورخوش ہے، امریکہ اور اسکے اتحادی سعودی عرب، امارات اور قطر پاکستان کی بھرپور امداد کررہے ہیں۔ چین اور پاکستان اصولی اتحادی ہیں۔ ٹرمپ کی طرف سے ٹویٹس کے باوجود اور تو اور آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کیلئے امدادی پیکج جاری کردیا ہے۔ جبکہ امریکہ، صدر دونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے خلاف متعدد ٹویٹس کے باوجود پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے واشنگٹن میں بھرپور استقبال کے لئے تیار ہے۔

  • متحدہ عرب امارات اور سعودیہ کے بحری جہازوں پر حملوں میں ایران ملوث ہے، امریکی مشیر سلامتی بولٹن کا دعوٰی

    امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے دعوٰی کیا ہے کہ دو ہفتے قبل متحدہ عرب امارات کے تیل کے بحری جہازوں پر ایران نے حملہ کیا ہے. تاہم اپنے اس دعوے کے حق میں انہوں نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے. بولٹن نے یہ دعوٰی بدھ کے روز متحدہ امارات کے دارلحکومت ابوظہبی میں صحافیوں کے ساتھ پریس بریفنگ کے دوران کیا.انہوں نے مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سعودیہ عرب کی بندرگاہ یانبو کے ناکام حملے میں بھی ایران ملوث ہے.انکا مزید کہنا تھا کہ ان حملوں کے لیے ایران نے نیول مائینز کا استعمال کیا. چند دن پہلے ہی پینٹاگان بھی ان حملوں کا الزام ایرانی پاسداران انقلاب پر لگا چکا ہے.
    دوسری جانب تحران نے ایسے کسی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسے کسی حملے میں ملوث نہیں، یہ امن دشمن لوگوں کی کاروائی ہو سکتی ہے.
    ایران امریکی تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے جب ایران نے امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے گرے مارکیٹ میں تیل کی فروخت کو جاری رکھنے کا کہا ہے.جسکے جواب میں امریکہ نے ایک گروپ کو دبئی روانہ کیا ہے تاکہ ایران کو پیغام دیا جا سکے.
    یہ بھی پڑھیں

    ایران امریکہ جنگ ہو سکتی ہے. امریکہ کی نصف آبادی نے خطرہ ظاہر کر دیا

    ایران کا کیا موقف ہے، خبریں دیکھیں

    مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی تعیناتی پر ایران کا رد عمل آ گیا

    امریکی پالیسوں‌ نے مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی خطرات سے دوچار کر دی. ایرانی نائب وزیر خارجہ

    سعودی حکومت کا ان حملوں پر کیا رد عمل ہے خبریں پڑھیں

    سعودی ایئر ڈیفنس فورس نے مکہ مکرمہ اور جدہ پر میزائل حملوں‌ کی کوشش ناکام بنا دی

    امام کعبہ عبدالرحمان السدیس کی سعودی عرب پر حملوں‌ کی شدید مذمت

    سعودی عرب پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور طاقت سے جواب دیں‌ گے. عادل الجبیر

    پاکستان کا اس تنازعے میں کیا عمل دخل ہے جانیں

    سعودی عرب کو خطرہ ہوا تو کس کا ساتھ دیں‌ گے؟ پاکستان نے اہم اعلان کر دیا

  • مغربی افغانستان میں روڈ دھماکہ میں پانچ بچے جاں بحق

    افغانستان کے مغربی صوبے میں موٹر سائیکل کے ساتھ نصب بمب کے پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں. اسی طرح صوبائی ترجمان جیلانی فرہاد کے مطابق افغانستان کے دوسرے صوبہ ہیرات کے ضلع اوبہ میں ایک اور دھماکہ میں 20 افراد زخمی ہوگئے.

    یہ بھی پڑھیں
    افغانستان قندھار میں طالبان نے BLA ھیڈ کوارٹر دھماکے سے اڑا دیا

    پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کا حملہ پاک فوج کے تین جوان شہید

    فرہاد کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ضلعی چیف کی گاڑی وہاں سے گزری جسکے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے.

    افغانستان میں امریکی قبضے کے بعد سے اب تک لاکھوں افغان بچے بوڑھے جوان و خواتین جاں بحق ہو چکے ہیں.اور افغانستان کے پر امن حل تک یہ سلسلہ جاری رہنا .امریکہ و طالبان کے درمیان مزاکرات کے متعدد دور ہو چکے ہیں جو ابھی تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے.