Baaghi TV

Tag: ushna shah

  • اشنا شاہ بنی فلسطینیوں کے حق میں‌ریلی کا حصہ

    اشنا شاہ بنی فلسطینیوں کے حق میں‌ریلی کا حصہ

    کراچی میں‌فلسطینیوں کے حق میں سول سوسائٹی نے ایک ریلی نکالی جس میں‌ اداکارہ اشنا شاہ بھی شریک ہوئیں. اس ریلی میں موجود شرکاء نے جہاں فلسطین کے حق میں‌پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے وہیں اشنا شاہ نے بھی فلسطین کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میں یہاں پر اس لیے ہوں کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ ہر پاکستانی کو اس ریلی کا حصہ بننا چاہیے، 1948 فلسطین پر ظلم ہورہا ہے، یہ جنگ نہیں بلکہ نسل کشی ہے، یہ غیر قانونی ہے.اسرائیل، ہسپتالوں پر بمباری کر رہا ہے اور دنیا صرف دیکھ رہی ہے، دنیا کے سپر پاور ممالک کے ہاتھوں پر معصوم فلسطینیوں کا خون ہے، مغربی میڈیا فلسطین پر غلط رپورٹنگ کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ”جب تک فلسطین کو انصاف نہیں ملتا وہ آزاد نہیں ہوجاتا ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ”ہم ان کے حق میں‌ریلیاں‌بھی نکالیں گے اور اپنی آواز دنیا کے ہر فورم پر بلند کریں گے. اشنا شاہ نے کہا کہ ہم سب کا فرض‌ہے کہ ہم اپنے مشکل میں پھنسے بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھائیں اور دنیا پر پریشر ڈالیں کہ وہ مسئلہ فلسطین حل کروائے .

    آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

    میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

    اداکارائوں کو امیر مرد سے محبت ہوتی ہے سلیم معراج

  • فلسطین کے معاملے میں‌حقائق کو تروڑ مروڑ کا پیش نہ کریں اشنا شاہ

    فلسطین کے معاملے میں‌حقائق کو تروڑ مروڑ کا پیش نہ کریں اشنا شاہ

    آج کل فلسطین اور اسرائیل کا تنازعہ سر اٹھائے ہوئے ہے ،فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ لوگوں کو مارا جا رہا ہے. لیکن اسرائیل کی زیادتیوں پر دنیا اسکا ساتھ دے رہی ہے اور مظلوم فلسطینیوں کے لئے انہی کی زمین تنگ کی جا رہی ہے. اس تنازع پر عالمی میڈیا تو اسرائیل کے حق میں رپورٹنگ کررہا ہے لیکن کچھ صحافیوں‌کی طرف سے بھی جانبدارانہ رپورٹنگ دیکھنے کو مل رہی ہے. اشنا شاہ ایسا کرنے پر ایک صحافی پر برس پڑی ہیں ۔

    اداکار نے ٹوئٹر پر خود کو صحافی بتانے والے ایک شخص کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اس ٹویٹ میں یہ لکھا ہوا تھا کہ ”حماس کے جنگجو اسرائیل میں یہودی خواتین کے ریپ کرنے سمیت انہیں قتل کر رہے ہیں، وہ بچوں کو بھی مار رہے ہیں جب کہ وہ بچوں کے سامنے ان کے یہودی والدین کو بھی ذبح کر رہے ہیں۔ ”اس صحافی سے جب حماس کے مظالم کے شواہد مانگے گئے تو انہیں غصہ آگیا۔اداکار نے لکھا کہ صحافی کی جانب سے شواہد پیش نہ کیے جانے سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے جھوٹے دعوے کیے اور غلط معلومات کو پھیلایا۔اشنا شاہ نے اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں تمام یہودی افراد اور اداکاروں کو مخاطب ہوتے ہوئے ان سے گزارش کی کہ وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں، وہ جہالت اور تعصب کو چھوڑ دیں اور اس سوچ کو بھی ختم کریں کہ یہودیوں کی زندگی عرب افراد سے زیادہ اہم ہے۔

    ترکش اداکار سے پاکستانی فنکاروں کی ملاقات اور یاسر حسین کی دلچپسپ تنقید

    تجھے یاد نہ میری آئی کا ری میک بنایا جائیگا

    عامر خان تارے زمین پر کا سیکول بنائیں گے

  • اشنا شاہ طلاق یافتہ عورت کا کردار کرنے کی خواہش کیوں رکھتی ہیں؟

    اشنا شاہ طلاق یافتہ عورت کا کردار کرنے کی خواہش کیوں رکھتی ہیں؟

    معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں ایک طلاق یافتہ عورت کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سارے ایسے ڈراموں میں کام کیا ہے جس میں‌طلاق کو منفی دکھایا گیا یا ، میں چونکہ سکرپٹ کو تبدیل نہیں‌کر سکتی تھی اس لئے مجھے وہ کردار کرنے پڑے. اشنا شاہ نے اپنے ایک ٹویٹ کے زریعے کہا کہ مجھے موقع چاہیے طلاق یافتہ عورت کا کردار کرنے کا اور ایسی طلاق یافتہ عورت جو مضبوط اعصاب کی مالک ہو جو اپنے پائوں پر کھڑی ہو کر اپنے اور اپنے بچوں کی زندگی کو سہل بنائے.

    انہوں نے کہاکہ ”میں اس تصور کو غلط ثابت کرنا چاہتی ہوں کہ طلاق کے بعد عورت کی زندگی اجیرن ہو جاتی ہے ٹھیک ہے عورت کو چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے لیکن میں یہ ثابت کرنا چاہتی ہوں کہ طلاق کے بعد بھی ایک اچھی زندگی بسر کی جا سکتی ہے”. انہوں نے کہا میرے والدین میں طلاق ہو گئی تھی میری ماں نے مجھے تین تین نوکریاں کرکے پالا پڑھایا لکھایا. بلکہ میں تو ایسی مائوں کو سیلوٹ پیش کرتی ہوں جو بغیر سہارے کے بچے پالتی ہیں. اشنا شاہ نے کہا کہ طلاق کے بعد زندگی ختم نہیں ہوجاتی بری زندگی جینے سے بہت بہتر ہے طلاق لے لینا .

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • اداکاری میں پہلا چانس اقربا پروری کی وجہ سے ملا اشنا شاہ کا اعتراف

    اداکاری میں پہلا چانس اقربا پروری کی وجہ سے ملا اشنا شاہ کا اعتراف

    معروف اداکارہ اشنا شاہ نے حال ہی میں مومن ثاقب کے پروگرام حد کردی میں شرکت کی ہے اس میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ مجھے اداکاری میں پہلا چانس اقربا پروری کی وجہ سے ہی ملا تھا ، لیکن اس کے بعد میں نے بہت محنت کی اور جتنا بھی کام ملا وہ میری اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے ملا . مجھے چونکہ کام کرنے کےلئے کینڈا سے بلوایا گیا تھا لہذا میں نے وہ آفر قبول کی کینڈا سے پاکستان آ گئی ، جب یہاں کام کررہی تھی اسی دوران ایک اور ڈرامے کی آفر آ گئی اس کے بعد سوچاکہ کینڈا واپس نہیں جانا اور بس یہیں کی ہو کر رہ گئی .

    ”انہوں نے اس پروگرام میں ایک اور انکشاف یہ بھی کیا کہ میرے شوہر حمزہ سے میری پہلی ملاقات بالی وڈ‌کے ڈائریکٹر انوراگ کشیپ نے کروائی تھی ”، ہم دونوں کی بات فون پر پہلی بار ہوئی تھی اس کے بعد دوستی محبت میں تبدیل ہوئی ملے ایک دوسرے کو دیکھا تو دیکھتے ہی پسند کر لیا اور شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا. انہوں نے کہا کہ میرے شوہر دراز قد ہیں بہت ہینڈسم ہیں لہذا ان کو دیکھا تو دیکھتی ہی رہ گئی ، میرے شوہر نے میری والدہ سے بات کی اور ہم دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا. ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش ہیں.

    مجھے فاطمہ کہو ، راکھی نہیں ، عمرہ کے بعد راکھی کی وطن واپسی

    ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو نشر کرنے پر فوری پابندی عائد

    ہاں مجھے چاہنے والا مل گیا ہے صبا قمر کا ایکبار پھر اعتراف

  • شوہروں نے اگر سیکرٹس رکھنے ہیں تو شادی نہ کریں اشنا شاہ

    شوہروں نے اگر سیکرٹس رکھنے ہیں تو شادی نہ کریں اشنا شاہ

    اداکارہ اشنا شاہ جن کی کچھ عرصہ پہلے شادی ہوئی ، انہوں نے حال ہی میں مومن ثاقب کے شو حد کردی میں شرکت کی ، اس میں انہوں نے کہا کہ بیویوں کو شوہروں کا موبائل نہیں‌چیک کرنا چاہیے ، اور کبھی اگر بیوی شوہر کا فون پکڑ بھی لے تو شوہر کو مسئلہ نہیں‌ہونا چاہیے. یہ بھی نہیں ہونا چاہیے کہ شوہر بیوی کے ساتھ بیٹھے ہوں تو اپنا فون الٹا رکھیں. اور شادی کے بعد شوہروں کو چاہیے کہ وہ اپنے فون پر کوڈز بھی نہ لگائیں. انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر مجھ پہ نہ صرف اعتماد کرتے ہیں بلکہ بہت پیار کرتے ہیں انہوں نے ہماری منگنی کے بعد میرا فیس آئی ڈی اپنے فون پر میرے کہے بغیر لگا لیا تھا.

    انہوں نے کہا کہ ”اگر شوہروں نے سیکرٹس رکھنے ہیں تو پھر وہ شادی ہی نہ کریں” اپنے سیکرٹس اپنے ساتھ رکھیں. انہوں نے کہا کہ اگر شوہر بیوی کو کوئی سرپرائز دینا چاہتا ہے تو کہہ دے بیوی کو کہ میں آپ کو کوئی سرپرائز دینا چاہتا ہوں فون نہ دیکھنا تو بیوی نہیں دیکھے گی. لیکن یہ کیا کہ پاسورڈز لگائے جائیں فون الٹا رکھا جائے. انہوں نے کہا کہ شوہروں کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹریک ریکارڈ اچھا رکھیں ایسی حرکتیں‌نہ کریں جس سے بیویوں کو ان کا فون چیک کرنا پڑے.

    رابی پیرزادہ کے آفس میں چوری ہو گئی

    شہروز سبزواری کی سالگرہ اہلیہ صدف کا خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ

    کینڈین شہریت چھوڑ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے اکشے کمار

  • اشنا شاہ کی ڈرامہ سیریل’ دوڑ’ کا ٹریلرجاری

    اشنا شاہ کی ڈرامہ سیریل’ دوڑ’ کا ٹریلرجاری

    گرین انٹرٹینمنٹ نے اپنی آنے والی ڈرامہ سیریز’ دوڑ’ کا ٹریلرجاری کردیا ہے۔ سفینہ ڈی الہٰی کی مقبول ترین کتاب "Eye on the Prize” سے اخذ کئے گئے اس شو کو محسن علی نے تحریر کیا ہے جب کہ اس کی ہدایات معروف ڈائریکٹر وجاہت رؤف نے دی ہیں۔ دوڑ’ کی کہانی خواتین پرمبنی ہے جو عورت کی ناقابل تسخیر اندرونی شخصیت کو اجاگر کرتی ہے۔ اس کے مرکزی کرداروں میں باکمال فنکارہ اشناشاہ کو آپ شیزرے کے کردار میں دیکھیں گے، جو قوت، لچک اور خود مختاری کا مجسمہ ہے۔

    اشنا شاہ اپنی بولڈ پرفارمنس اور بے باک فطرت کی بناء پر پہچانی جاتی ہیں اور اسی لحاظ سے شیزرے کی کئی پہلورکھنے والی شخصیت کی عکاسی کرنے کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔ان کے ساتھ اس کھیل میں ”ژالے سرحدی بطور مناہل، آمنہ الیاس بطور حنا اور نورین گلوانی بطور لیلیٰ شامل ہیں”۔ یہ تینوں اداکارائیں اپنے متعلقہ کرداروں میں نمایاں طور پرمنفر د نظر آتی ہیں۔اشنا شاہ شادی کے بعد پہلی بار کسی ڈرامے میں‌نظر آرہی ہیںشائقین ان کو دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں دوسری طرف اشنا شاہ کا بھی کہنا ہےکہ مجھے امید ہے کہ شائقین مجھے اس ڈرامے میں ضرور پسند کریں گے.

    میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

  • اشنا شاہ برس پڑی ایک سوشل میڈیا صارف پر لیکن کیوں؟‌

    اشنا شاہ برس پڑی ایک سوشل میڈیا صارف پر لیکن کیوں؟‌

    اداکارہ اشنا شاہ جو کہ سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک ہیں، وہ اکثر اپنی پوسٹوں پر کمنٹس کرنے والوں کو سنا دیتی ہیں کھری کھری کھری ، ایسا حال ہی میں‌اس وقت ہوا جب ٹوئٹر پر حسن ہے سہانا‘ کے نام سے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ بین الاقوامی ڈراموں کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری منفرد کہانیوں کے حوالے سے کتنی محدود ہے، جب تک پاکستانی ڈراموں میں نئی کہانیاں متعارف نہیں کروائی جاتیں تب تک میں پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھوں گی۔اشنا شاہ اس پر بھڑک اٹھیں اور اسکو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو اندازہ ہے کہ ہم کتنی مشکلات میں کام کرتے ہیں اور ہماے پاس بجٹ کتنا محدود ہوتا ہے. پروڈکشن اور پیمرا کی اجارہ داری ہے،

    پروڈیوسرز روایتی کہانیوں سے ہٹ کر کہانیوں پر پیسہ خرچ کرنے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے کیونکہ جب کبھی وہ کسی ایسے پراجیکٹس پر پیسے لگاتے ہیں جو روایت سے ہٹ کر ہوتے ہیں تو ناظرین اسے دیکھتے ہی نہیں یا پھر وہ پابندی کی نظر ہو جاتے ہیں۔اشنا شاہ نے کہا کہ روٹین سے ہٹ کر ہونے والے کام کو پذیرائی جب شائقین خود نہیں دیتے تو ہم سے کیا گلہ.

  • لندن نہیں‌ جائونگا ٹی وی پر

    لندن نہیں‌ جائونگا ٹی وی پر

    اداکار ہمایوں سعید کی گزشتہ برس عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم لندن نہیں جائونگا کو بہت زیادہ مقبولیت ملی تھی ، اس فلم کا میوزک بھی سپر ہٹ رہا. ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ یہ فلم اب وہ ٹی وی پر بھی دیکھ سکیں گے.جی ہاں‌اے آر آئی وائی پر آج رات یہ فلم دکھائی جائیگی ، جو لوگ سینما گھروں میں جا کر اس فلم کو نہیں دیکھ کے تھے اب وہ یہ فلم ٹی وی پر اپنے گھر بیٹھے ہی دیکھ سکیں گے. فلم میں مہوش حیات اور ہمایوں سعید نے ہیرو ہیروئین کا کردار نبھایا ہے جبکہ سپورٹنگ کاسٹ میں کبری خان ، واسع چوہدری ،

    احمد علی بٹ و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. ہمایوں سعید نے فواد کھگا کا کریکٹر نبھایا ہے ، مہوش اس میں ایک ایسی لڑکی دکھائی گئی ہیں جو کہ پاکستانی ہیں اور بیرون ملک میں اپنی ماں کے ساتھ رہتی ہے. کبری خان ہمایوں سعید کو پسند کرتی ہے جبکہ ہمایوں سعید مہوش حیات کو پسند کرتے ہیں. کہانی کو بہترین انداز میں‌لکھا گیا ہے ، ڈائیلاگز بہت خوبصورت ہیں، فلم کی ڈائریکشن ندیم بیگ کی ہے جبکہ کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے.

  • اشنا شاہ اپنے شوہر سے کیسے ملیں ؟‌

    اشنا شاہ اپنے شوہر سے کیسے ملیں ؟‌

    اداکارہ اشنا شاہ جن کی شادی کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے رہے ہیں انہوں نے ندا یاسر کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے شوہر مجھ سے میری ایک دوست کے زریعے ملے تھے، میری دوست نے مجھے بتایا کہ ایک مہشور گالفر پاکستان آیا ہوا ہے اور وہ میرا جاننے والا ہے. میری دوست نے کہا کہ تمہیں اس سے بات کرنی چاہیے ، ہماری بات میری دوست نے فون پر کروائی ، ہماری ہیلو ہائے ہوئی اس کے تین دن کے بعد ایک دوسرے سے ملے ، اور اسی دن میرے شوہر نے اپنی والدہ سے جا کر کہا کہ مجھے اشنا شاہ سے ہی شادی کرنی ہے، یوں ہمارا دونوں

    فیملیز کی رضا مندی سے رشتہ طے ہو گیا. میرے میاں بہت اچھے دل کے انسان ہیں ، انہوں نے ہمیشہ مجھے بہت زیادہ عزت دی ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے میاں نے مجھے پرپوز کیا اور اس کے جواب میں ، میں نے بھی ہاں کہہ دیا کیونکہ میرے میاں مجھے بہت ہی الگ طبیعت کے لگے. میری خوش نصیبی ہے کہ میری شادی حمز ہ جیسے خوش اخلاق انسان کے ساتھ ہوئی.

  • کیا اشنا کو فیروز خان کے معاملے میں شرمندگی ہے؟‌

    کیا اشنا کو فیروز خان کے معاملے میں شرمندگی ہے؟‌

    اداکار فیروز خان جو پچھلے کچھ مہینے شدید تنقید کی زد میں رہے، فیروز خان پر تنقید اس وقت بڑھی جب ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے ان پر تشدد کرنے کے الزامات لگائے. جب ایسے الزامات سامنے آئے تو جہاں بہت سارے اداکار فیروز کے خلاف ہوگئے وہیں اشنا شاہ بھی پیچھے نہ رہیں. انہوں نے بھی جم کر کی فیروز خان پر تنقید. اب جبکہ بہت سارے فنکاروں کی فیروز خان کے ساتھ صلح صفائی ہو گئی ہے تو اشنا شاہ نے بھی فیروز خان کے لئے اپنا دل نرم کر لیا ہے. انہوں نے بھی کہا ہے کہ مجھے فیروز خان کے معاملے میں بہت زیادہ اگریسیو نہیں‌ہونا

    چاہیے تھا. کسی نے اگر کچھ غلط کیا ہو تو اس حوالے سے ایک بار کہہ دینا چاہیے کہ ہاں ٹھیک ہے غلط کیا ہےلیکن اس کے بعد اس پر اس حد تک تنقید نہیں‌کرنی چاہیے اگلہ انسان خودکشی ہی کرلے. ہمیں عدالتوں پر یقین رکھنا چاہیے کہ بہتر انصاف مہیا کریں گی. انہوں نے کہا کہ فیروز خان کے معاملے میں ہم سب کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گئے تھے اور ان پر کچھ زیادہ ہی تنقید کر گئے تھے جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا.یاد رہے کہ اشنا شاہ اب فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے سلطان کے نجی معاملات کو لیکر نیوٹرل ہو گئی ہیں.