Baaghi TV

Tag: ushna shah

  • اشنا شاہ نے بھی فیروز خان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

    اشنا شاہ نے بھی فیروز خان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

    اداکار فیروز خان جو کہ کافی عرصے سے اپنے گھریلو معاملات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ، ان کے دوستوں کو اب آنے لگا ہے ان پر پیار اور ایک ایک کرکے سب ہی ان کو معاف کرتے جا رہے ہیں. منیب بٹ نے اپنی اہلیہ کا نمبر سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر فیروز خان کو معاف کر دیا ان کے بعد اب اشنا شاہ نے بھی انہیں معاف کر دیا ہے. اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں اداکار فیروز خان اور اپنے جم انسٹرکٹر کے ہمراہ تصویر اور ایک حدیث نبوی کا ترجمہ بھی شیئر کیا، جس کے مطابق ’رمضان المبارک ایسا مہینہ ہے جس کا اول رحمت ہے،

    اس کے درمیان میں بخشش ہے اور اس کے آخر میں جہنم سے نجات ہے‘ اور یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے۔انہوں نے مزید انسٹاگرام سٹوریز میں یہ لکھا کہ کسی بھی انسان کو اس حد تک پریشان یا ہراساں نہیں‌کرنا چاہیے کہ وہ اپنی جان ہی لے لے اور ہمیشہ کے لئے دنیا سے منہ موڑ جائے. میں نے فیروز خان کو رمضان المبارک کے صدقے معاف کر دیا ہے امید ہے کہ ان کی زندگی میں سکون آجائے گا اور ان کے اذدواجی معاملات بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے.

  • اشنا شاہ شادی کی تصاویر اور وڈیو جاری کرنے پر اے بی لاکھانی پر برہم ، قانونی کاروائی کا عندیہ

    اشنا شاہ شادی کی تصاویر اور وڈیو جاری کرنے پر اے بی لاکھانی پر برہم ، قانونی کاروائی کا عندیہ

    اداکارہ اشنا شاہ جن کی شادی دو روز قبل کراچی میں معروف گالفر حمزہ امین سے انجام پائی، اشنا کی شادی کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پرگردش کرتی رہیں، اس پر ہو گئیں اداکارہ برہم انہوں نے انتہائی غصے میں انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگائی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ معروف بلاگر اے بی لاکھانی جن کو میں کافی عرصے سے جانتی تھی اس لئے انہیں شادی میں مدعو کیا ۔ میں نے صرف ان کو اکیلے کو شادی میں مدعو کیا تھا لیکن وہ جب شادی میں آئے تو اپنی بیوی اور فوٹوگرافر کے ساتھ ڈرون آپریٹر کو بھی ساتھ لے آئے ، اور میری فیملی سے کہا کہ میں نے اجازت دی ہے اس لئے وہ فوٹوگرافر لائے ہیں جو کہ بالکل غلط بیانی تھی میں نے ایسی کوئی اجازت نہیں دی تھی اور نہ ہی مجھے ایسا کچھ بتایا گیا تھا۔ اشنا شاہ نے کہا کہ جب شادی کے کارڈز بانٹے جا رہے

    تھے تو کہا گیا تھا کہ جس کو بلایا جا رہا ہے صرف وہی آئے گا لیکن اے بی لاکھانی نے ایسا نہیں کیا۔ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا اور ویسے بھی کسی کی شادی کے قیمتی لمحات چرا کر سوشل میڈیا پر جاری کرنا انتہائی غلط حرکت ہے۔ میرے آفیشل فوٹوگرافر نے کسی قسم کی کوئی تصویر جاری نہیں کی ، یہ تمام تصاویر اور وڈیوز اے بی لاکھانی نے جاری کی ہیں جو کہ بد دیانتی ہے میں ان کے خلاف قانونی کاروائی کروں گی۔ دوسری طرف اے بی لاکھانی کے بھائی فہد لاکھانی نے کہا کہ میرا اے بی لاکھانی کی اس حرکت سے کسی قسم کا لینا دنیا نہیں ہے لیکن میں پھر بھی ان سے معافی مانگتا ہوں۔

  • اشنا شاہ کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت

    اشنا شاہ کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت

    اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کراچی میں انجام پا گئی انہوں نے معروف گالفر حمزہ امین کے ساتھ گزشتہ برس دسمبر میں منگنی کی تھی، اس کے بعد ان دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں. اداکارہ کی شادی میں شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں نے شرکت کی جن میں ہمایوں سعید ، شہزاد شیخ ، اقراء عزیز ، یاسر حسین ، وجاہت رئوف ، شازیہ وجاہت ، سجل علی ، جویریا عباسی ، ثمینہ احمد ، سونیا حسین ، زارا نور عباس ، اسد صدیقی و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. اشنا شاہ کی شادی کی تقریبات چند دن جاری رہیں جس میں ان کے قریبی دوستوں اور فیملی ممبرز نے شرکت کی. اشنا شاہ لال رنگ کے جوڑے میں نہایت ہی دلکش لگ رہیں تھیں. اشنا شاہ اور حمزہ امین

    دونوں نے محبت کی شادی کی ہے اور دونوں نے کچھ عرصہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور پھر فورا ہی شادی کا فیصلہ کر لیا. دونوں شادی پر خاصے خوبصورت لگ رہے تھے، اشنا شاہ کی شادی کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں جوڑے کو ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے. اشنا شاہ اور حمزہ امین کے فالورز ان کو مبارکباد کے پیغامات سوشل میڈیا پر بھیج رہے ہیں اور ان دونوں کی نئی زندگی کی خوشیوں کے لئے دعا گو ہیں.

  • اشنا شاہ اور حمزہ کی شادی کی تیاریاں عروج پر

    اشنا شاہ اور حمزہ کی شادی کی تیاریاں عروج پر

    اداکارہ اشنا شاہ اور حمزہ امین جو کہ ایک معروف گالفر بھی ہیں ان کی شادی رواں ماہ ہونے جا رہی ہے. اداکارہ اشنا شاہ معروف ڈیزائنر وردہ سلیم کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کریں گی. انہوں نے وردہ سے اپنا جوڑا تیار کروا لیا ہے ان کی وردہ سلیم کے ساتھ ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے اشنا شاہ ڈیزائنر سے اپنے جوڑے کے متعلق بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں تھیں. اشنا شاہ اور حمزہ امین نے جب سے اپنی شادی کا اعلان کیا تب سے ان کے مداح جاننے کی خواہش رکھتے ہیں کہ یہ دونوں کب شادی کررہے ہیں . لیکن اب ان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے. ان دونوں کی شادی رواں ماہ کے آخر میں ہونے جا رہی ہے . اشنا اور حمزہ دونوں کی فیملیز کی طرف سے شادی کی تیاریاں کی جا رہی ہے.

    یاد رہے کہ اشنا شاہ نے منگنی کی تصاویر گزشتہ برس اپنےسوشل میڈیا پر شئیر کیں اس سے پہلے کسی کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ اشنااور حمزہ کی شادی ہونے جارہی ہے. تاہم اب ایک پروگرام میں میزبان نے اشنا شاہ کو رواں رواں ماں ہونے والی ان کی شادی کی مبارکباد دیکر ظاہر کر دیا ہے کہ شادی کب ہونے جا رہی ہے.

  • اشنا شاہ نے شادی کی تیاریاں شروع کر دیں

    اشنا شاہ نے شادی کی تیاریاں شروع کر دیں

    اداکارہ اشنا شاہ جنہوں نے ڈراموں کے ساتھ ہمایوں سعید کی فلم میں ہوں شاہد آفریدی میں ایک آئٹم نمبر کیا ان کا نام اپنے اب تک کے کیرئیر میں کئی آرٹسٹوں کے ساتھ جڑا لیکن انہوں نے شادی کے لئے کسی فنکار کا انتخاب نہیں کیا بلکہ وہ جس سے شادی کررہی ہیں وہ ایک گالفر ہے. اور بڑے پیمانے پر کھیلتا ہے. اشنا شاہ نے کچھ عرصہ پہلے معروف گالفر حمزہ امین کے ساتھ منگنی کی اور منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں. لیکن اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ ایک معروف فیشن ڈیزائنر وردہ سلیم کے ساتھ ان کے آئوٹ لیٹ میں دیکھی جا سکتی ہیں. اشنا شاہ اپنے شادی کے جوڑے کے انتخاب پر ڈیزائنر سے بات چیت کررہی ہیں اوراپنے جوڑے کے خاکے کو دیکھ کر وہ

    خاصی جذباتی بھی ہوجاتی ہیں.یوں کہا جا سکتا ہےکہ اشنا شاہ نے شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں. یاد رہے کہ اشنا شاہ سینئر اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی ہیں جن کی سوتیلی بہن ارسہ غزل مشہور اداکارہ ہیں جبکہ ان کے بھائی نان کمرشل تھیٹر کے مشہور ایکٹر ہیں. کہا جا رہا ہے کہ اشنا شاہ دھوم دھام سے شادی کریں گی اور تمام فنکاروں کو اس میں مدعو کرکے اسے یادگار بنائیں گی.