Baaghi TV

Tag: usman buzdar

  • پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کے متعدد رہنماؤں کو پارٹی سے فارغ کردیا

    پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کے متعدد رہنماؤں کو پارٹی سے فارغ کردیا

    تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا ہے پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور خسرو بختیار کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے جبکہ سردار محمد خان لغاری،جاوید اختر انصاری ،فاروق اعظم ملک کی بنیادی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے ۔

    محمد اختر ملک کوپارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر پارٹی سے فارغ کیا گیا، جبکہ سید محمد ندیم شاہ، اہتشام الحق، بہاول خان عباسی، سبین گل کو بھی پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میاں شفیع محمد، محمد اصغر شاہ، میاں طارق عبداللہ اور محمد افضل کی بھی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے علاوہ ازیں احسن الحق، سلیم اختر، محمد ظہیر الدین خان علیزائی اور سلمان خان گدوکا کو بھی پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے
    تاہم اس حوالے سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نےباضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق تمام ارکان کی پاکستان تحریک انصاف سے رکنیت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے، تحریک انصاف نے پارٹی کا نام، عہدہ اور رکنیت کا استعمال کرنے سے روک دیاگیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز،وکلاء ونگ اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں کی ملاقات

    وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز،وکلاء ونگ اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز، گڈ گورننس کمیٹی کے اراکین، وکلاء ونگ اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے ملاقات کی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد تحریک انصاف کا گڑھ ہے -فیصل آباد کی تعمیر و ترقی دل و جان سے عزیز ہے –  فیصل آبادشہر کی تعمیر و ترقی کے لئے اربوں روپے کے اضافی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے -فیصل آباد رنگ روڈ بننے سے شہریو ں کو بے پناہ سہولت ملے گی -فیصل آباد بائی پاس کا پراجیکٹ بھی جلد شروع کریں گے -پارٹی کے عہدیداران کو پوری عزت دیں گے -عہدیداران کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں گے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عہدیداران کا اجلاس جلد لاہور میں بلایا جائے گا اورآپ سے مستقبل میں بھی مشاورت کا عمل جاری رہے گا-عہدیداران نے وزیر اعلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے فیصل آباد میں اربوں روپے کا ڈویلپمنٹ پیکیج دے کر ہمارے دل جیت لئے ہیں – ڈویلپمنٹ پیکیج سے شہر میں ترقی کا نیاباب شروع ہو گا۔

  • تحریک انصاف کی حکومت مزید کتنی دیر چلے گی؟ تازہ ترین خبر نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی

    تحریک انصاف کی حکومت مزید کتنی دیر چلے گی؟ تازہ ترین خبر نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی

    سینئر تجزیہ نگار حسن نثار نے پیشن گوئی کی ہے کہ موجودہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گی.

    سینکڑوں اساتذہ کی تنخواہ کاٹ لی گئی ، کس وجہ سے کٹوتی کی گئی ، جان کر ہوں‌ گے آپ حیران

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے پی ٹی آئی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے. حسن نثار نے کہا کہ ڈینگی سے پنجاب کا کوئی حال نہیں رہا، ہر روز 10 لاکھ لوگ شہباز شریف کو یاد کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرے جیسا بندہ جو نیوٹرل نہیں ہے، جس نے 22 سال تحریک انصاف کی حمایت کی ہے، وہ کہہ رہا ہے کہ اگر اس حکومت کو چند ماہ اور مل گئے تو کسی کا باپ بھی اس نقصان کا ازالہ نہیں کر سکے گا.”

    ساتھ ہی انہوں نے پیشن گوئی کردی کہ یہ حکومت چند مہینوں سے زیادہ نہیں چل پائے گی. انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ بات قدرت کو منظور ہی نہیں ہوگی کہ یہ حکومت مزید چل سکے.

  • تجزیہ نگار مبشر زیدی کی اخلاق سے گری حرکت

    تجزیہ نگار مبشر زیدی کی اخلاق سے گری حرکت

    سینئر تجزیہ نگار مبشر زیدی نے اخلاق سے گری ہوئی حرکت کردی. انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ جب تک عثمان بزدار سیکھ رہے ہیں ان کے پیچھے بڑا سا ایل لکھوادیں.

    تفصیلات کے مطابق مبشر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انتہائی غیر اخلاقی حرکت کردی ہے. انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ جب تک عثمان بزدار سیکھ رہے ہیں ان کے پیچھے بڑا سا ایل لکھوادیں. ان کی اس شرمناک حرکت پر ٹویٹر صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے. صارفین کا کہنا ہے کہ اس شرمناک حرکت پر مبشر زیدی کو فوری طور پر معافی مانگنی چاہیئے اور یہ ٹویٹ فوری طور پر ڈیلیٹ کردینی چاہیئے، یہ حرکت انتہائی شرمناک ہے اور ایسی کوئی بھی حرکت مستقبل میں نہیں ہونی چاہیئے.

    لبرلز سمجھتے ہیں کہ خود جو مرضی بات کریں، قبول کرلی جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوگا. کچھ عرصہ پہلے حسن زیدی کو جب کسی نے بات کی تھی تو یہ لوگ اکٹھے ہوگئے تھے اور اس بندے کو نوکری سے بھی نکال دیا تھا، لیکن خود ان لبرلز کی زبان اور حرکات اخلاق سے گری ہوئی ہیں. گل بخاری کی تو زبان ہی اخلاق سے گری ہوئی ہے جو انہتائی گندی زبان استعمال کرتی ہیں. جب دیکھو یہ لبرلز دوسروں کو اخلاقی لیکچرز دیتے رہتے ہیں، لیکن خود ان کی زبان اور حرکات شرمناک ہیں.

  • ڈینگی بمقابلہ عثمان بزدار: مبشر لقمان کے چونکا دینے والے انکشافات

    ڈینگی بمقابلہ عثمان بزدار: مبشر لقمان کے چونکا دینے والے انکشافات

    لاہور: سینئر اینکرپرسن اور تجزیہ نگار مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کافی عرصے سے پتا چل گیا تھا کہ ڈینگی صوبے بھر میں پھیلنے والا ہے، لیکن انہوں نے اس پر کوئی قدم نہیں اٹھایا.

    تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ عثمان بزدار کو کافی عرصہ پہلے لوگوں نے بتادیا تھا کہ ڈینگی پنجاب میں حملہ کرسکتا ہے، لیکن انہوں نے اس پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا، اس سارے دورانیے میں صرف 1 میٹنگ پچھلے ہفتے بلائی گئی ہے، اس سے پہلے کوئی میٹنگ نہیں ہوئی اور نہ ہی ڈینگی سے نمٹنے کیلئے کسی کو ذمہ داری سونپی گئی، یہاں تک کہ وزیر صحت یاسمین راشد (جو ہر وقت غصے میں رہتی ہیں) کو بھی کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی.

    پنجاب حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ جس گھر سے ڈینگی کا لاروا ملے گا، اس گھر کے افراد پر مقدمہ کردیا جائے گا، کیا پنجاب حکومت پر مقدمات نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ انہوں نے کسی شہر میں ڈینگی مار اسپرے نہیں کروایا، شہر تو بہت دور کی بات ہے کسی ضلع میں بھی ڈینگی مار اسپرے نہیں ہوا، لاروا کو اسی وقت مار دینا چاہیئے، کیونکہ اگر لاروا مچھر بن جاتا ہے تو پھر آپ اس کو کنٹرول نہیں کرسکتے، پھر اس کے مرنے کا ہی انتطار کیا جاسکتا ہے”

    انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے ترجمان ڈینگی بخار کو بھی پچھلی حکومتوں کی غلطی قرار دے رہے ہیں، حالانکہ اس میں پچھلی حکومتوں کا کوئی قصور نہیں ہے. ساتھ ہی ہیپاٹائٹس اے کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ ہیپاٹائٹس اے بھی پنجاب میں کئی ہفتوں سے پھیلا ہوا ہے لیکن پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کو یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ سب اچھے کی رپورٹ پیش کی جائے اور اس بات کو تسلیم نہیں کرنا کہ ہیپاٹائٹس اے پنجاب میں پھیل گیا ہے.