Baaghi TV

Tag: vaneeza ahmad

  • فہد مصطفی کا کرش کون سی ماڈل تھی اور ابھی تک ہے ؟

    فہد مصطفی کا کرش کون سی ماڈل تھی اور ابھی تک ہے ؟

    معروف اداکار اور بڑے پرڈیوسر فہد مطفی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ زندگی میں انسان کو بہت سے لوگ اچھے لگتے ہیں ہر عمر کا کرش الگ ہوتا ہے ، لیکن میرا کرش ایک ہی ماڈل رہی ہے اور آج بھی ہے وہ ہے ونیزہ احمد. فہد مصطفی نے مزید کہا کہ ماڈل ونیزہ احمد انتہائی خوبصورت تھیں اور ہٰیں اور مجھے آج بھی ونیزہ احمد اچھی لگتی ہیں. انہوں نے کہا کہ ونیزہ احمد کے ساتھ مجھے آمنہ حق بھی اچھی لگتی ہیں، یہ دونوں خواتین میرا کرش ہیں. ونیزہ احمد کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی ہے اب .

    ”میں کبھی کبھی ونیزہ کو کال کرکے کہتا ہوں کہ آپ کمال ہیں”. وہ ہنس دیتی ہیں.فہد مصطفی نے کہا کہ میرا زندگی بھر ونیزہ احمد ہی کرش رہیں گی.ایک سوال کے جواب میں‌انہوں نے کہا کہ ونیزہ بہت ہی باصلاحیت اداکارہ ہیں ان کے چہرے کے تاثرات بہت پختہ ہوتے ہیں.ان کی اداکاری دیکھ کر میں ہمیشہ ہی بہت محظوظ ہوتا ہوں. یاد رہے کہ فہد مصطفی نے حال ہی میں‌ ایک پوڈ‌کاسٹ میں‌شرکت کی ہے اس میں‌انہوں نے کھل کراپنی زندگی اور کیرئیر کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے.

    آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

    پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

    جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی 

  • جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

    اداکارہ و گلوکارہ اور میزبان فضا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں‌ماڈلنگ میں‌آئی تو نہایت ہی کم عمر تھی ، گھر کے حالات کچھ ایسے تھے کہ مجھے کام کرنا پڑا ، جب میں‌ماڈلنگ میں آئی تو میں خوبصورت تو تھی لیکن میں دیکھ کر حیران رہ گئی کہ مجھ سے کہیں زیادہ حسین لڑکیاں موجود ہیں ، انہوں نے کہا کہ ونیزہ احمد جو کہ میک اپ بہت کم کیا کرتی تھیں اس کا چہرہ بہت خوبصور ت تھا. وہ جو بھی پہنتی تھی اسکو بہت سوٹ کرتا تھااور پھر ان کا رنگ بھی بہت گورا تھا لہذا ان کی خوبصورتی میک اپ میں‌اور نکھر جاتی وہ سب ماڈلز میں‌سے زیادہ نمبر لے جاتیں .

    فضا علی نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ” میں‌حیران تو سنیتا مارشل کو دیکھ کر ہوئی تھی اسکا رنگ ہے تو سانولا تھا لیکن بلا کی خوبصورت لڑکی تھی ”، اس کو میک اپ اتنا سوٹ کرتا تھا پھر اس کی بڑی بڑی آنکھیں بھرے بھرے گال بہت اچھے لگتے تھے ، وہ جب تیار ہوتی تھی تو کمال لگتی تھی اسکا حسن ایسا تھا کہ نظر ان کے چہرے سے ہٹتی ہی نہیں تھی. ماڈلنگ کے کسی بھی ایونٹ مین کیمرہ رہتا ہی ان پر تھا سارا وقت. تو میں ایسے چہروں کو دیکھ کر متاثر ضرور ہوئی لیکن پریشان نہیں. کیونکہ میں یہ سوچ کر آئی تھی کہ میں نے اس فیلڈمیں محنت سے نام بنانا ہے.

    ہمسایہ ملک میں کام کیا ہے وہاں کے لوگ یہاں سے بہت محبت کرتے ہیں …

    میرا کو دیکھ کر دلیپ کمار نے کیا کہا ؟‌

    نادیہ خان کے شو کی جگہ ناچنے گانے والا شو چلا دیں ریٹنگ زیادہ ملے ..

  • کافی عرصے کے بعد کیمرے کا سامنا کیا تو تھوڑی مشکل ہوئی ونیزہ احمد

    کافی عرصے کے بعد کیمرے کا سامنا کیا تو تھوڑی مشکل ہوئی ونیزہ احمد

    ماڈلنگ کو بروقت خیرباد کہہ دینے والی ونیزہ احمد ہر دلعزیز ہیں ، وہ جب بھی سکرین پر آتی ہیں ان کو سراہا جاتا ہے ، ان دنوں ان کا ایک ڈرامہ کچھ ان کہی آن ائیر ہے اس میں وہ ایک پھوپھو کا کردار ادا کررہیں ، اسی حوالے سے انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صوفیہ جیسی پھوپھو کم ہوتی ہیں اور ایسی پھوپھو ہونی چاہیے ، اور بلکہ لڑکیوں کو صوفیہ کے جیسے ہونا چاہیے. انہوں‌نے کہا کہ میں نے اس ڈرامے کے زریعے کافی سال کے بعد سکرین پر انٹری دی ہے ، اور کافی سال کے بعد کیمرے کا سامنا کرنا بہت مشکل تھا، اور یقینا مشکلات پیش آئیں. انہوں نے

    کہا کہ صوفیہ کا کردار نہایت ہی مثبت ہے ، یہ جب میرے پاس آیا تو مجھے لگا کہ اس کے زریعے سوسائٹی میں ایک اچھا پیغام جائے گا ، مثبت پیغام جائیگا. اسلئے فورا ہاں کردی. یاد رہےکہ ونیزہ احمد نوے کی دہائی کی ایک بڑی ماڈل ہیں انہوں نے ماڈلنگ کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا. ونیزہ احمد اچھی اداکارہ بھی ہیں ان کے کریڈٹ پر اہم ڈرامے ہیں ایسے ڈرامے ہیں جنکو آج بھی یاد کیا جاتاہےتاہم کافی برسوں سے وہ نہ ہونے کے برابر کام کررہی ہیں.