Baaghi TV

Tag: veena malik

  • والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

    معروف اداکارہ غنا علی نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں‌بچپن میں‌بہت شرارتی تھی اور میں الگ الگ شرارتیں کیا کرتی تھی، یہاں تک کہ اگر میں اپنی مرضی سے کھانا پینا چاہتی تھی یا کوئی اپنی مرضی کے مطابق کام کرنا چاہتی تھی تو میں اسکو کرنے کا پلان بنایا کرتی تھی. ایک بار میں‌نے اپنے والد کے جعلی دستخط کرکے ان کے بینک سے لاکھوں روپے نکلوا لئے ، اور پیسے پھر میں‌نے کالج کینٹین کا بل دینے اور شاپنگ کرنے پر لگا دئیےجو کہ یقینا غلط تھا اولاد کو چاہیے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ دھوکہ نہ کریں.

    انہوں‌نے کہا کہ میرے والد کو میری اس حرکت کے حوالے سے جب پتہ چلا تو وہ بہت خفا ہوئے یہاں تک کہ انہوں‌نے مجھ سے بات کرنا بھی بند کر دی. ان کا مجھ سے بات نہ کرنا یقینا میرے لئے تکلیف دہ تھا ، میں‌نے بہت کوشش کی لیکن وہ نہ مانے ، میں‌نے پھر بہت مشکل سے صلح کی اور جب کمانا شروع کیا تو ان کو تحفے تحائف بہت زیادہ دئیے.انہوں نے کہا کہ ”انسان جو بھی کرتا ہے وہ پلٹ کر ضرور اسکے سامنے آتا ہے اگر میرے بچے میرے ساتھ ایسا کریں گے جیسا میں‌نے والد کے ساتھ کیا تو وہ مکافات عمل کہلائے گا.” اسلئے والدین کو دھوکہ نہ دیں.”

    ماہم شاہد فلم رب دی سوں میں کاسٹ

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

  • مجھے کسی کی تنقید سے فرق نہیں  پڑتا وینا ملک

    مجھے کسی کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا وینا ملک

    باصلاحیت اداکارہ وینا ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ مجھے اگر کوئی فلم آفر ہوئی اور اسکا سکرپٹ اچھا ہوا تو میں یقینا ضرور کروں گی ، بڑی سکرین تو ہر آرٹسٹ کا جنون ہوتا ہے اور ہم نے تو صحیح معنوں میں شہرت حاصل کی ہی بڑی سکرین سے تھی. انہوں نے کہا کہ کافی سال ہو چکے ہیں کہ میں نے دیکھاہی نہیں کہ آج کیسا کام ہو رہا ہے ، یا کون کون کام کررہا ہے. سب فنکار اچھا کام کرتے ہیں ، وینا ملک نے کہا کہ میں نے 8 سال تک کام صرف اسلئے نہیں کیا کیونکہ مجھے اپنے بچوں پر توجہ دینی تھی میں سنگل پیرنٹ کے طور پر اپنے بچے پال رہی ہوں اور ان کو ایک اچھا انسان بنانے پر توجہ دے رہی ہوں،

    وینا ملک نے کہا کہ” مجھے تنقید سے بالکل بھی فرق نہیں پڑتا، لوگوں کا کام ہے تنقید کرنا” ، میں پبلک فیگر ہوں اگر میری کسی بات یا کام پر کوئی تنقید کرتا ہے تو مجھے فرق نہیں پڑتا. انہوں نے کہا کہ میں ایک کامیڈی شو کررہی ہوں بہت مزا آرہا ہے، میں نے ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں جب بھی ٹی وی یا بڑی سکرین پر آتی ہوں میرے مداح مجھے پسند کرتے ہیں.

    سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات، 18 ڈانسرز پرپابندی کا فیصلہ

    سینئر اداکار اکبر خان چل بسے

    معروف گلوکارہ نئیرہ نور کی پہلی برسی

  • زوال کے دِنوں میں کوئی ساتھ نہیں دیتا وینا ملک

    زوال کے دِنوں میں کوئی ساتھ نہیں دیتا وینا ملک

    اداکارہ وینا ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جب کسی انسان پر عروج ہوتا ہے تو سب اس کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں اس کے ساتھ دوستی یا تعلق واسطہ رابطہ رکھنا فخر سمجھتے ہیں لیکن جب زوال آتا ہے تو کوئی ساتھ نہیں دیتا ، بلکہ آپ کے سائے سے بھی بھاگتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہر کوئی چڑھتے سورج کو ہی سلام کرتا ہے. لیکن میں ایسی نہیں ہوں میرا جس سے تعلق ہو میں اسکو عروج ہو یا زوال نہیں چھوڑتی، وینا ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے میں اسکو کبھی بھی نہیں چھوڑ سکتی.

    انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا ہے ، کبھی کسی کی زندگی میں‌دخل اندازی نہیں کی ، ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بس اپنا کام کروں اور گھر چلی جائوں. میں کم کم اس لئے نظر آتی ہوں کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ معیاری کام کروں . وینا ملک نے کہاکہ میں اپنے بچوں کو پال رہی ہوں ان پر بہت زیادہ توجہ دے رہی ہوں .اور اپنا کام کررہی ہوں. انہوں نے کہا کہ میرا اس بات پر ایمان ہے کہ جیو اور جینے دو .

    ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

    میری دونوں شادیاں زیادہ نہ چل سکیں زیبا بختیار کا دبنگ انٹرویو

    آج کے دور میں چہرہ شناسی آسان کام نہیں ہے عائشہ عمر

  • ماضی کو بھول جانا چاہتی ہوں وینا ملک

    ماضی کو بھول جانا چاہتی ہوں وینا ملک

    وینا ملک جنہوں نے نہایت کم عرصے میں وہ شہرت حاصل کی جو کسی کا خواب ہی ہو سکتی ہے لیکن وہ شہرت کو بہت اچھی طرح سنبھال نہ سکیں، انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان تو کر دیا تھا لیکن وہ کبھی کبھار کسی شو کو ہوسٹ کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے شوبز بالکل نہیں چھوڑا بس اچھے کردار نہیں ملے اس لئے اپنے مداحوں کو کام کرتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہوں بس کوئی شو ہوسٹ کر لیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنا ماضی خسارے سے بھرا ہوا لگتا ہے اس لئے اسکو یاد نہیں کرنا چاہتی بس خدا سے

    دعا کرتی ہوں کہ میرا مستقبل بہتر ہو اور مجھ سے جو خطائیں ہوئی ہیں وہ رب کی ذات معاف کر دے۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو انسان اپنے مستقبل کے لئے بہت ساری پلاننگ کرتا ہے لیکن پتہ صرف خدا کو ہوتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے اور کیا ہوگا۔ اس لئے خدا سے ہر وقت رحم ہی مانگتے رہنا چاہیے ۔ وینا ملک نے کہا کہ اچھا سکرپٹ ملا تو ٹی وی ڈرامہ یا فلم کرنے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔یاد رہے کہ وینا ملک کے دو بیٹے ہیں انہوں نے اسد خٹک کے ساتھ شادی کی تھی لیکن دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد بچے وینا ملک کے ساتھ رہتے ہیں۔

  • ثانیہ مرزا  نے مجھے بلاک کیا چاہتی ہوں اب وہ ہمارے درمیان ہونے والی غلط فہمی کو دور کریں وینا ملک

    ثانیہ مرزا نے مجھے بلاک کیا چاہتی ہوں اب وہ ہمارے درمیان ہونے والی غلط فہمی کو دور کریں وینا ملک

    اداکارہ وینا ملک کو خبروں میں رہنے کا ہنر خوب آتا ہے اگر ان کے بارے میں کوئی بات نہ کر رہا ہو تو وہ خود میدان میں آجاتی ہیں اور کر دیتی ہیں کوئی ایسی بات کہ جس سے وہ سرخیوں میں آجائیں. حال ہی میں اداکارہ نے ایک پرانے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 میں میرے اور ثانیہ مرزا کے درمیان ایک معمولی سے غلط فہمی ہوئی تھی جس کے بعد ثانیہ مرزا نے مجھے بلاک کر دیا تھا. وینا اور ثانیہ کے درمیان 2019 میں سوشل میڈیا پر ایک نوک جھونک ہوئی جس میں وینا ملک نے ثانیہ کی اس تصویر پر کمنٹ کیا جس میں وہ ایک شیشہ بار میں ہیں وینا نے لکھا کہ ثانیہ آپ ایتھلیٹ تو ہیں ہی ساتھ ہی ایک ماں بھی ہیں لہذا آپ کو چاہیے کہ آپ یہ چیزیں نہ کریں ، اس پر ثانیہ نے وینا کو لکھا کہ میں

    بہتر جانتی ہوں کہ میں نے کیا کرنا ہے اور اپنا بچہ کیسے پالنا ہے اور میں کسی سے بھی بہتر سمجھ سکتی ہوں کہ میرے بچے کو کس طرح‌سے پالنا ہے. اس کے ساتھ ساتھ ثانیہ نے یہ بھی لکھا کہ مجھے توفکر ہے کہ آپ نے جو ایک میگزین کا کور کیا تھا وہ آپ کے بچے نہ دیکھ لیں یہ کہہ کر ثانیہ وینا کو بلاک کر دیا تھا. تاہم اب وینا ملک کہتی ہیں کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے اور ثانیہ کے درمیان جو غلط فہمی ہوئی وہ اب ختم ہو اور شعیب ملک اس میں ہمارا ساتھ دیں.