Baaghi TV

Tag: vidya balan

  • میری بیٹی نہیں بھانجی تھی میرے ساتھ شرم کرو ودیا بالن پریس پر برس پڑی

    میری بیٹی نہیں بھانجی تھی میرے ساتھ شرم کرو ودیا بالن پریس پر برس پڑی

    بالی وڈ اداکارہ ودیابالن کے حوالے سے پاپا رازی نے پھیلا دی ایک افواہ . تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ودیا بالن ائیر پورٹ‌پر دکھائی دیں ، ان کے ساتھ ایک بچی بھی تھی ، جس کے ساتھ وہ ائیر پورٹ‌پر موجود تھیں، اس بچی کے ساتھ وڈیو کا کیپشن پاپا رازی کی طرف سے یہ دیا گیا کہ ودیا بالن اپنی بیٹی کے ساتھ ہیں. اس کے بعد سوشل میڈیا پر ودیا بالن کو ٹرول کیا جانے لگا کہ اداکارہ نے اپنی بیٹی چھپا کر رکھی . جب اس خبر کے حوالے سے ودیا بالن کے ساتھ رابطہ کیا گیا تو انہوں نے سختی سے اس خبر کی تردید کر دی .

    انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ ائیر پورٹ‌پر جو بچی تھی وہ میری اپنی بیٹی نہیں بلکہ میری بھانجی تھی اور میری بہن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ، ایک کا نام ہے ایرا، اور دوسرے کا نام ہےروحان . اور ائیر پورٹ پر میرے ساتھ ایرا تھی . یوں ودیا بالن نے اس پراپگینڈا کا اختتام کر دیا. لیکن ان کو اس دوران بہت زیادہ ٹرول کیا گیا ، بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے ان کو برا بھلا کہا اور کہا کہ اپنی بیٹی کو چھپا کر رکھی . جبکہ چند ایک صارفین نے کہا کہ اچھی بات ہے بچوں‌کو میڈیا کے سامنے نہیں لانا چاہیے.

    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

    مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

  • راکھی ساونت کی بائیو پک میں ہیروئین کون ہو گی عالیہ یا ودیا بالن ؟‌

    راکھی ساونت کی بائیو پک میں ہیروئین کون ہو گی عالیہ یا ودیا بالن ؟‌

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ڈرامہ کوئین راکھی ساونت نے ایک اہم اعلان کر دیا ہے اور اہم اعلان یہ ہے کہ وہ اپنی بائیو پک بنائیں گی. یہ بات انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے زریعے میڈیا کے ساتھ شئیر کی . انہوں نے کہا کہ میری بائیو پک کے مرکزی کردار کے لئے ہم نے دو اداکارائوں کے بارے میں‌سوچا ہے ایک کا نام ہے عالیہ بھٹ اور دوسری ودیا بالن، ہم ان دونوں سے رابطے میں‌ہیں لیکن تاحال کچھ فائنل نہیں ہوا. راکھی ساونت نے مزید کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ میری بائیو پک کے کتنے سیزن ہوں گے، اس میں کیا ہوگا، ڈائریکٹر کون لیں گے اور کس کا میوزک ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ” میں‌چاہتی ہوں کہ عالیہ بھٹ اور ودیا بالن میں سے کوئی ایک لڑکی فائنل ہوجائے . ”یہ دونوں میری اس فلم کے مرکزی کردار کے لئے سوٹ کرتی ہیں. راکھی ساونت نے جب یہ پریس کانفرنس کی تو سوشل میڈیا پر اس کے حوالے سے بہت ساری باتیں ہوئیں کسی نے کہا کہ عالیہ اور ودیا کبھی بھی راکھی ساونت کا کردار نہیں کریں گی جبکہ کسی نے کہا کہ ودیا بالن اس فلم کے لئے بہترین انتخاب ہیں، یوں سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار اپنے طریقے سے کیا.

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا لوگوں سے شکوہ

    ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا لوگوں سے شکوہ

    بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کیا ہے کہ اپنے ہی لوگوں سے شکوہ ، انہوں نے کہا ہے کہ انڈینز میں یہ بات بہت بری ہے کہ وہ کسی کے ساتھ ملتے ساتھ ہی کہتے ہیں ہائے تم تو پتلی ہو گئی ہو ، ہائے تم تو موٹی ہو گئی ہو، بھلا یہ کیا بات ہوئی؟ ملتے ساتھ ہی کسی کا نہ حال ہوچھا جاتا ہے نہ ہی کوئی اور بات کی جاتی ہے سیدھا موٹے پتلے کالے سفید کی بات ہونے لگتی ہے . انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوتی ہوں کہ یہ بھی نہیں دیکھا جاتا کہ جس سے ہم مل رہے ہیں اسکا موڈ‌کیسا ہے وہ اچھے موڈ میں ہے یا اداس ہے، اس کے ساتھ نجی قسم کے سوالات جن کا کوئی معنی بھی نہیں ہے وہ شروع کر دئیے جاتے ہیں.

    اگلہ بندہ شرمندہ ہو کر نہ کچھ کہہ سکتا ہے وہ ہنس کر بات کو ٹال دیتا ہے تو ان چیزوں سے باہر نکلنا ہو گا ہمیں ، ”زندگی کے اور بھی بہت سارے مسائل ہیں صرف انہی باتوں میں ہی ہم کیوں لگے رہتے ہیں.” یاد رہے کہ ودیا بالن جنہوں نے شادی کے بعد بہت زیادہ وزن بڑھا لیا ہے وہ اپنے موٹاپے کو لیکر کافی پریشان رہتی ہیں، ان کو اچھا نہیں لگتا کہ کوئی ان کو موٹی بلائے. اس لئے شاید انہوں نے انٹرویومیں ایسی باتیں کہہ ڈالی ہیں .

    ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

    میری دونوں شادیاں زیادہ نہ چل سکیں زیبا بختیار کا دبنگ انٹرویو

    آج کے دور میں چہرہ شناسی آسان کام نہیں ہے عائشہ عمر

  • کس اداکارہ کا گانا دیکھ کر ودیا بالن نے اداکارہ بننے کا فیصلہ کیا

    کس اداکارہ کا گانا دیکھ کر ودیا بالن نے اداکارہ بننے کا فیصلہ کیا

    بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک دو تین سانگ دیکھ کر طے کیا کہ اداکارہ بننا ہے. ودیا نے کہا کہ جن دنوں میں ایک دو تین چار گانا آیا وہ بہت ہٹ ہوا اس گانے سے زیادہ اسکا ڈانس ہٹ ہوا، جو کہ مادھوری ڈکشٹ نے کیا تھا، میں نے مادھوری کا گانا دیکھا تو مادھوری کی دیوانی بن گئی ، میں اپنے گھر میں بڑے سارے شیشے کے سامنے کھڑی ہو کر ایک دو تین پر ڈانس کیا کرتی تھی ، اپنا کمرہ بند کر لیتی تھی ، میری بہن کا ایک سلک سکرٹ تھا جسے وہ ناپسند کرتی تھی میں اسکو مادھوری کی طرح اپنے سر پر باندھ

    لیتی تھی. میرے والدین جب مجھے یہ سب کرتا دیکھتے تھے تو وہ کہتے تھے کہ خود ہی اس کے سر سے بھوت اتر جائیگا کا ایکٹریس بننے کا ، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ بھوت اترنے کے بجائے مزید تنگی دینے لگا، میں سپنے سجا کر بیٹھ گئی اداکارہ بننے کے ، مواقع ڈھونڈنے لگی ، لیکن بہت جلد کامیابی نہ ملی، لیکن جب اوپر والے کی رحمت ہوئی تو ٹی وی اداکارہ بھی بنی اور فلم کی اداکارہ بھی بنی.