Baaghi TV

Tag: virat kohli

  • بھارت تقسیم ہونا شروع: گنگولی اور کوہلی آمنے سامنے آگئے، بھارتی قوم بھی تقسیم ہوگئی

    بھارت تقسیم ہونا شروع: گنگولی اور کوہلی آمنے سامنے آگئے، بھارتی قوم بھی تقسیم ہوگئی

    ممبئی (اے پی پی) گنگولی کے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل رنز کا ریکارڈ توڑنے کے لیے ویرات کوہلی کو صرف 78 رنز درکار ہیں.

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی بلے باز سارو گنگولی کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز کا ریکارڈ ویرات کوہلی کے نشانے پر آ گیا، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو گنگولی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 78 رنز درکار ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ جمعرات سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں گنگولی کو زیادہ رنزوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیں گے اگر کوہلی کامیاب ہو گئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آ جائیں گے۔

    یاد رہے کہ گنگولی نے 11363 اور کوہلی نے 11286 رنز بنا رکھے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔

  • ویرات کوہلی کو زندگی کا سب سے بڑا دھچکا، مداح افسردہ

    ویرات کوہلی کو زندگی کا سب سے بڑا دھچکا، مداح افسردہ

    برمنگھم (اے پی پی) سٹیون سمتھ کوہلی کا ریکارڈ پاش پاش کرتے ہوئے تیز ترین 25 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے دوسرے، ایشز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے پانچویں آسٹریلوی بلے باز بن گئے.

    آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 25 سنچریاں بنانے والے نہ صرف آسٹریلیا بلکہ دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایشز ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر پانچویں آسٹریلوی بلے باز ہونے کا اعزاز بھی پا لیا ہے۔ وہ 2002ءمیں میتھیو ہیڈن کے بعد ایشز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں جڑنے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف جاری پہلے ایشز ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ سمتھ نے 119 اننگز میں 25 ٹیسٹ سنچریاں بنا کر کوہلی کا تیز ترین 25 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 127 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ عالمی ریکارڈ پر ڈان بریڈمین کا قبضہ برقرار ہے جنہوں نے محض 68 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

    اس کے علاوہ سمتھ ایشز ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے پانچویں آسٹریلوی بلے باز ہیں۔ اس سے قبل ویرن بریڈسلے، آرتھر مورس، سٹیووا اور میتھیو ہیڈن بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔