Baaghi TV

Tag: wahaj ali

  • وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    وہاج علی اور سجل علی کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کے پسندیدہ سٹارز کی ویب سیریز پنک شرٹ کو اس سال سڈنی میں ہونے والے فیسٹیول کے لئے منتخب کرلیا گیاہے.سجل علی اور وہاج علی کے علاوہ ڈائریکٹرکاشف نثار، مصنف بی گل اور پروڈیوسر شیلجا کجر وال آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی اس عظیم الشان تقریب میں شرکت کریں گے۔اس ماہ کے آغاز میں شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمئیر میں شرکت کے اعلان کے بعد پنک شرٹ زندگی اور Applause انٹرٹینمنٹ کی کامیابیوں کے سلسلے میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔ پنک شرٹ، ٹوٹے ہوئے اور پیچیدہ رشتوں کی ایک آسان اور مبہم، ٹریجڈی مگر مزاحیہ داستان ہے۔

    پنک شرٹ آج کی جدید دنیا میں لوگوں کے رشتوں، ان کی محبت، چیلنجز اور جدوجہد کو ایک سیدھے اور حقیقی انداز میں پیش کرتی ہے۔ڈرامہ ایک لڑکی صوفیہ (سجل علی) اور عمر (وہاج علی)کے سفر کے گرد گھومتاہے جو اپنے پارٹنرز سمیر اور سارا کے ساتھ گہرے رشتے سے منسلک ہیں اور کس طرح وہ ا س تعلق کو ایک حسین کشش اورمحبت کے روپ میں بدلتا ہوا محسوس کرتے ہیں۔یاد رہے کہ وہاج علی اور سجل علی کا شمار پاکستان کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے.

    کراچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم

    انڈین پنجابی فلم اینی ہائو مٹی پائو کا لاہور میں‌پریمیئر شو

  • وہاج اور اذیکا کی ”میں ” میں زیرو کیمسٹری نے شائقین کو بور کر دیا

    وہاج اور اذیکا کی ”میں ” میں زیرو کیمسٹری نے شائقین کو بور کر دیا

    ان دنوں ڈرامہ سیریل "میں” آن ائیر ہے، اس ڈرامے کے مرکزی کردار وہاج علی، آئزہ خان اور اذیکا ڈینیل نبھا رہے ہیں۔ وہاج علی اور اذیکا ایک دوسرے کو پسندکرتے ہیں جبکہ آئزہ خان ایک بگڑی ہوئی لڑکی ہیں جو سمجھتی ہے کہ اس سے بڑھ کر اور اس سے آگے کوئی نہیں ہے۔ وہ ایک شادی کرتی ہیں لیکن انہی حرکتوں کی وجہ سے وہ شادی ناکام ہوجاتی ہے ۔ اس کے بعد دوسری شادی کرنے کا پلان کرتی ہیں ، اور کہتی ہیں کہ اس بار مجھے طلاق نہیں ہوگی ، آئزہ کا والد وہاج کے والد کا بزنس پارٹنر ہوتا ہے وہ وہاج کے والد سے کہتا ہے کہ آئزہ اور وہاج کی شادی کردیں۔ وہاج نہیں مانتا کیونکہ وہ اذیکا کو پسند کرتا ہے۔ یوں ڈرامہ کی کہانی تین لوگوں کے گرد گھوم رہی ہے۔ تاہم وہاج علی اور اذیکا کی جوڑی کو پسند نہیں کیا جا رہا ، کیونکہ دونوں کی کیمسٹری زیرو لگ رہی ہے،

    ”دونوں ایک دوسرے کے ساتھ سج ہی نہیں رہے” ، بیزار معلوم ہوتے ہیں، دونوں ہی ایک دوسرے سے ایسے ملتے ہیں جیسے ایک دوسرے پر احسان کررہے ہوں ۔یوں دونوں ایک ساتھ شائقین کو بالکل بھی اچھے نہیں لگ رہے۔ یاد رہے کہ اذیکا ڈینیل کافی عرصہ کے بعد کسی ڈرامہ میں نظر آئی ہیں۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • خواب دیکھنا نہ چھوڑیں یمنہ زیدی

    خواب دیکھنا نہ چھوڑیں یمنہ زیدی

    اداکارہ یمنی زیدی جو کہ اپنی بہترین پرفارمنس کی وجہ سے شائقین کے دلوں پر راج کرتی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ کسی بھی انسان کی کامیابی کی پہلی سیڑھی اس کے خواب ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبھی بھی خواب دیکھنا بند نہ کریں۔انسان جب خواب دیکھنا چھوڑ دیتا ہے صرف اس لئے کہ اس کے خواب پورے نہیں ہو رہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ وہ ہار مان رہا ہے. انہوں نے کہا کہ بچپن میں ، میں ایک ایسی بچی تھی جس میں اعتماد کی بہت کمی تھی لیکن میں پھر بھی خواب دیکھا کرتی تھی۔ اور آج میں جس مقام پر ہوں وہ میری ہمت نہ ہارنے اور اپنے خوابوں کو سچا کرنے کا نتیجہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ”کیرئیر کے شروع میں‌مجھے بھی بہت ساری ناکامیاں اٹھانی پڑیں” لیکن نہ میں نے ہمت ہاری نہ ہی خواب دکھنے چھوڑے خوشی ہے کہ میری محنت اور مستقل مزاجی رنگ لا رہی ہے. انہوں نے کہا کہ میں ہر کسی سے یہ کہوں گی کہ زندگی کا ہر پل جیئیں، اور کبھی بھی مایوسی کو سر پر سوار نہ ہونے دیں. یاد رہے کہ یمنہ زیدی کا حال ہی میں ڈرامہ تیرے بن اختتام پذیر ہوا اس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا.

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • وہاج علی چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچ گئے ، بچوں کے ساتھ وقت گزارا

    وہاج علی چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچ گئے ، بچوں کے ساتھ وقت گزارا

    سب جانتے ہیں کہ اداکارہ نادیہ جمیل بچوں کے حقوق پر کام کرتی ہیں ، اور ان کے ساتھ بہت ساری سلیبرٹیز نے ہاتھ بھی ملایا ہے. ان سلیبرٹیز میں وہاج علی قابل زکر ہیں. وہاج علی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں‌کا حوصلہ بڑھانے کےلئے آج چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچ گئے. اس موقع پر نادیہ جمیل بھی وہاں موجود تھیں۔ وہاج علی نے بتایا کہ میں اپنے خاندان کو بھی اپنے ساتھ لایا ہوں میری بیٹی یہاں کے بچوں کے ساتھ بالکل اس طرح گھل مل گئی ہیں جس طرح سے میں‌ان میں‌گھل مل گیا ہوں. یہاں بچے بہت خوبصورت ہیں ان کی آنکھوں میں‌انتظار اور خواب ہیں.

    رپورٹس کے مطابق ”وہاج علی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں‌کافی وقت گزارا اور بچوں‌کے ساتھ کھیلتے رہے ان کو گود میں‌اٹھا کر پیار کرتے رہے”. وہاج علی نے وہاں جا کر ثابت کیا ہے کہ وہ درد دل رکھنے والے انسان ہیں. ان کے جانے سے ایک مثال قائم ہوئی ہے یقینا اب دوسری سلیبرٹیز بھی یہاں آکر یہاں موجود بچوں کے ساتھ نہ صرف وقت گزاریں گی بلکہ ان کو جینے کا حوصلہ دیں گی. یاد رہے کہ نادیہ جمیل کے ساتھ وہاج علی.احسن خان اور ماہرہ خان ہر قدم پر بچوں کے حقوق پر آواز اٹھانے کےلئے انکے ساتھ کھڑے رہتے ہیں.

    فلموں میں منفی کردار آفر ہوتے رہے سنیتا مارشل کا انکشاف

    جو اصل فنکار نہیں ان کو تھیٹر بند ہونے کی تکلیف ہے طاہر انجم

    طاہر انجم کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سےملاقات، تھیٹر ڈرامہ پر گفتگو

  • ڈرامہ سیریل ”میں” جلدی میں لکھا اور شوٹ کیا گیا ہے نادیہ خان

    ڈرامہ سیریل ”میں” جلدی میں لکھا اور شوٹ کیا گیا ہے نادیہ خان

    معروف اداکارہ نادیہ خان جو کہ آج کل ڈراموں پر تبصرہ کرتی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے پیار ہوا تھا ڈرامے میں کچھ بھی نہیں تھا نہ ہی اس کی کوئی کہانی تھی بس روٹین میں ایک لو ٹرائی اینگل بنایا گیا لیکن اچھے ایکٹرز کی وجہ سے وہ ڈرامہ ہٹ ہو گیا. انہوں نے مزید کہا ڈرامہ سیریل میں بھی کچھ نہیں ہے بس آئزہ خان اور وہاج علی کو بس ان کی شہرت کی وجہ سے لے لیا گیا ہے اور بس ان کی فین فالونگ کو کیش کیا جائیگا. اس ڈرامے کو لگتا ہے جیسے جلدی جلدی لکھا گیا ہے ، جلدی جلدی بنایا گیا اور شوٹ کرکے آن ائیر کر دیا گیاہے.

    ”وہاج اور آئزہ کے لئے لوگ ڈرامہ دیکھیں گے، پروڈکشن ہائوس پیسے کمائے گا” ، یوٹیوب سے ریونیو آئیگا ، چینل ڈھیر سارے پیسے کمائے گا. انہوں نے مذاق کے موڈ میں کہا کہ میں سوچ رہی ہوں کہ وہاج علی اور آئزہ خان کے ساتھ ایک ڈرامہ بنائوں جس میں‌صرف یہ دونوں برتن مانج رہے ہوں ، پہلے آئزہ مانجے برتن پھر وہاج ، تب بھی یہ ڈرامہ چل جائیگا. انہوں نے کہا کہ مداحوں کو چاہیے کہ وہ ایکٹرز کو پریشر دیں اور ڈیمانڈ کریں کہ ہمیں اچھا کام چاہیے.

    متھیرا نے معمر رانا اور نادر کے پریانکا چوپڑا پر تبصرے کو سستا قرار دیدیا

    نادر علی ہوسٹنگ کے حوالے سے خود کو ایجوکیٹ کریں نیٹی

    معمر رانا نے نہیں ہوسٹ نے کنٹرورشل باتیں کی ہیں اہلیہ مہناز معمر رانا

  • وہاج علی اور آئزہ خان کے ڈرامہ ” میں ” کا فرسٹ لک جاری

    وہاج علی اور آئزہ خان کے ڈرامہ ” میں ” کا فرسٹ لک جاری

    ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی کامیابی کے بعد آئزہ خان کو دیکھنے کے لئے ان کے مداح بے چین رہتے ہیں جبکہ وہاج علی کا حال ہی میں ڈرامہ تیرے بن اور مجھے پیار ہوا تھا اختتام پذیر ہوا ہے دونوں ڈراموں میں‌ان کو بہت سراہا گیا. وہاج علی کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کا پسندیدہ فنکار بہت جلد آئزہ خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل میں ، میں نظر آئیگا. ڈرامہ سیریل میں کا فرسٹ لک جاری کر دیا گیا ہے. جسے شائقین بے حد پسند کررہے ہیں.

    ”وہاج علی اور آئزہ خان ایک ساتھ پہلی بار سکرین شئیر کررہے ہیں”. اس ڈرامے کی ہدایات بدر محمود نے دی ہیں جبکہ اس ڈرامے کو زنجبیل عاصم نے لکھا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ میرے پاس تم ہو کی طرح اس ڈرامے میں بھی عائزہ خان منفی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ جلد ہی عائزہ خان ایک اور میگا ڈرامے جان جہاں میں دکھائی دیں گی جس کی ہدایت قاسم علی مرید دے رہے ہیں جبکہ اس کو ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شہنواز پروڈیوس کررہی ہیں۔ اس ڈرامے میں عائزہ خان پیارے افضل کے 10 برس بعد حمزہ علی عباسی کے ساتھ سکرین شیئر کریں گی۔تاہم آئزہ کو ان کے مداح وہاج علی کے ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں.

    شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی دانت ٹوٹ گیا

    عمران اشرف کو یو اےای کاگولڈن ویزہ مل گیا

    چلائو مت بہری نہیں ہوں جیا بچن نے ایسا کس کو کہا اور کیوں‌؟‌

  • وہاج علی بھی چائلڈ لیبر کے خلاف بول پڑے

    وہاج علی بھی چائلڈ لیبر کے خلاف بول پڑے

    پاکستان میں آج کل چائلڈ لیبر پر بہت زیادہ بات ہو رہی ہے خصوصی طور پر رضوانہ کے کیس کےبعد چائلڈ لیبر پر ہر کوئی اپنی آواز بلند کررہا ہے. حال ہی میں وہاج علی بھی بول پڑے ہیں چائلڈ لیبر کے خلاف . اداکارہ نادیہ جمیل نے ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہاج علی نے چائلڈ لیبر اور اسی دوران گھریلو تشدد کا شکار ہونے والے بچوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کو خدا نے بہت زیادہ دے رکھا ہے وہ مختلف طریقوں سے مدد کریں تاکہ بچوں کا مستقبل تباہ نہ ہو۔ وہاج علی نے یہ بھی کہا ہے کہ چائلڈ لیبر ایک جرم ہے۔ جو کوئی بھی بچوں کو مجبور کرکے ان سے چائلڈ لیبر کرواتا ہے اس شخص کے بارے میں کنسرن اتھارٹیز کو رپورٹ کریں۔

    یاد رہے کہ” نادیہ جمیل نے گزشتہ دنوں یہ شکایت کی تھی کہ میں نے ہمایوں سعید ، ماہرہ خان ، عدنان صدیقی سب سے رابطہ کرکے کہا کہ ایک وڈیو بنا کر دیں جس میں چائلڈ لیبر پر بات ہو ، کسی نے مجھے وڈیو بنا کر نہیں دی جو کہ بہت ہی افسوسناک ہے.” لیکن سجل علی اور وہاج علی نے چائلڈ لیبر کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور اپنی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں.

    مجھے خلیل الرحمان قمر کچھ کہہ تو دیکھے ایمان علی کا رائٹر کو چیلنج

    ایمان علی کو ندا یاسر پر کیوں غصہ آیا

    پولیس کی اداکارہ خوشبو کے گھر ریڈ

  • مجھے پیار ہوا تھا نے یوٹیوب پر 500 ملین ویوز حاصل کر لئے

    مجھے پیار ہوا تھا نے یوٹیوب پر 500 ملین ویوز حاصل کر لئے

    ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا نے یوٹیوب پر پانچ سو ملین ویوز حاصل کر لئے ہیں ، اس ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے ، کہانی لو ٹرائی اینگل ہے ، زاویار نعمان نے اس میں ایک شدت پسند لور کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ وہاج علی نے خاموش عاشق کا کردار کیا ہے جو ہانیہ عامر جو کہ اسکی کزن ہے اسکو پسند کرتا ہے. ہانیہ زاویار نعمان کو پسند کرتی ہے ، زاویار کی والدہ ہانیہ کو اپنی بہو نہیں بنانا چاہتی وہ شادی طے کرکے ، ہانیہ کے گھر بارات نہیں لیکر جاتی یوں مجبور ہانیہ کی شادی اس کے کزن وہاج سے کر دی جاتی ہے.

    بس اس کے بعد زاویار نعمان کی محبت شدت میں تبدیل ہوجاتی ہے اور وہ وہاج کو نیچا دکھانے اسکو ہانیہ کی زندگی سے نکالنے کے لئے ہر حربہ استعمال کرتا ہے لیکن ”ہانیہ وہاج کو اپنا شوہر مانتے ہوئے اسکی ہوجاتی ہے ”.کہانی میں گو کہ کئی جھول ہیں لیکن مجموعی طور پر شائقین کو اپنی جانب کھینچنے میں کامیاب ہو گئی ہے. خصوصی طور پر ہانیہ عامر اور وہاج علی کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. مجھے پیار ہوا مقبولیت کے عروج پر ہے، شائقین وہاج اور ہانیہ کو مزید بھی پراجیکٹس میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں اسکا اظہار وہ سوشل میڈیا پر کرتے رہتے ہیں.

    خوشامدیوں کو زندگی سے نکال باہر کریں مشی خان کا پیغام

    ماضی کی اداکارہ ممتاز کی کینڈا سے وطن واپسی

    عدنان صدیقی کا بھارتیوں سے گلہ

  • کون سے انڈین اداکار  نے وہاج علی کو انسٹاگرام پر فالو کر لیا ؟

    کون سے انڈین اداکار نے وہاج علی کو انسٹاگرام پر فالو کر لیا ؟

    اداکار وہاج علی جو کہ آج کل سب کے پسندیدہ بنے ہوئے ہیں ان کی شہرت ڈرامہ سیریل تیرے بن کے بعد بھارت بھی جا پہنچی ہے، کوئی ان کو ان کی تصویر بنا کر بھیجتا ہے تو کوئی ان کے کام کی تعریفیں کرتا نہیں تھکتا. وہاج علی کو اب انڈین اداکار نکھل مہتا نے انسٹاگرام پر فالو کر لیا ہے. نکھل مہتا نے بتایا ہے کہ انہوں نے ڈرامہ سیریل تیرے بن دیکھا ہے اور اس میں وہاج علی کی اداکاری بہت پسند آئی ہے، اب وہ مزید ان کو دیکھتے رہنا چاہتے ہیں لہذا انہوں نے ان کو انسٹاگرام پر فالو کر لیا ہے. انڈین اداکار نکھل مہتا خود ایک بہت ہی مشہور آرٹسٹ‌ہیں اور ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں.

    وہ بن گئے ہیں وہاج علی کے دیوانے. نکھل کے علاوہ بھی بہت ساری سلیبرٹیز وہاج علی کے کام سے متاثر نظر آ رہی ہے. نکھل مہتا کے فالو کرنے کے بعد ان کے پرستاروں نے بھی وہاج علی کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے یاد رہے کہ وہاج علی نئے ابھرتے ہوئے سٹار ہیں وہ کافی برس سے ڈرامہ انڈسٹری میں کام کر رہےہیں لیکن ان کو شہرت ان کے حالیہ ڈراموں سے ملی ہے. وہاج علی اب بہت جلد آئزہ خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل میں ، میں نظر آنے والے ہیں.

    احسن خان نے خواہش پوری کر دی ایک مداح کی

    میرے پاس تم ہو ، زی زندگی پر، عدنان صدیقی خوش

    عرفی جاوید کی ائیر پورٹ پر تنبیہ کرنے والے شخص سے لڑائی

    ا

  • وہاج اور سجل علی ایک ساتھ کاشف نثار کے پراجیکٹ میں

    وہاج اور سجل علی ایک ساتھ کاشف نثار کے پراجیکٹ میں

    اداکار وہاج علی جو آج کل شائقین کے فیورٹ بنے ہوئے ہیں انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک خوشخبری سنائی ہے، اور وہ خوشخبری یہ ہے کہ وہ اور سجل علی بہت جلد ایک ڈرامے میں دکھائی دیں گے. وہاج علی نے سوشل میڈیا پر ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اور سجل علی بہت جلد ایک ڈرامے میں آرہے ہیں ، مختصر سی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اور سجل علی کے ڈرامے کی ہدایات کاشف نثار کی ہوں گی جبکہ تحریر بی گل کی ہو گی. وہاج علی نے کہا کہ سجل علی اور کاشف نثار کے ساتھ کام کرنے کے لئے پر جوش ہوں.

    وہاج علی نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا، اور کہا کہ میرے ڈرامہ تیرے بن اور مجھے پیار ہوا تھا کو جس طرح آپ سب نے پذیرائی دی ہے اس کے لئے میں کن الفاظ میں شکریہ ادا کروں نہیں جانتا. واضح رہے کہ وہاج علی نے بڑی سکرین پر بھی تیری میری کہانیاں کے زریعے اینٹری کر دی ہے. شائقین نے ان کو چھوٹی سکرین کے بعد بڑی سکرین پر بھی بہت پسند کیا ہے. تیری میری کہانیاں میں وہاج مہوش حیات کے ساتھ نظر آئے ہیں.

    ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا